بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

تازہ ترین خبریں

جیو ٹی وی اربوں کا نادہندہ اوراس کا بلیک میلر مالک میرشکیل الرحمان فرعون ہے ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جیو ٹی وی اربوں روپے کا نادہندہ ہے اور اس کا بلیک میلر مالک میر شکیل الرحمان فرعون ہیں جو اپنے مفادات کے لئے میڈیا گروپ کو استعمال کرتا ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف بھارت سمیت پر ہمسائے ملک کے ساتھ بہتر تعلقات کی حامی ہے، کوئی قوم اجازت نہیں دیتی کہ باہر سے پیسہ لاکر ملک کا ایجنڈا سیٹ کریں لیکن جیو ٹی وی نے برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ملکوں سے اربوں روپے لئے۔ اسی طرح امن کی آشا کی مہم کے لئے بھی باہر سے پیسہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ جیو پیمرا قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اورچیرمین پیمرا کو نکلوانے میں بھی جیو ملوث ہے، اس سلسلے میں وہ تمام ثبوت قوم کے سامنے لائے ہیں۔ جیو ٹی وی مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل بنا ہوا ہے کیونکہ دونوں کے مفاد یکساں ہیں۔،نجم سیٹھی پر نیو یارک میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ بتانے پر 2 کروڑ روپے جرمانہ ہوا لیکن جنوری 2014 میں قوم کا یہ پیسہ کوئی بھی وجہ بتائے بغیر معاف کردیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

بھارتی پارلیمانی انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے،بی جے پی نے میدان مارلیا،مودی متوقع وزیراعظم، مدمقابل جماعتوں کو بدترین شکست کا سامنا،کانگریس نے ہارمان لی،اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان،عام آدمی پارٹی کی انتہائی مایوس کن کارکردگی، کجریوال کوئی نشست نہ جیت سکے،مودی، راہول ،سونیاگاندھی ، ایڈوانی، راج ناتھ ،جنرل وی کے سنگھ، اداکارہ ہیما مالنی اور کرن کھیر نے اپنی اپنی نشستیں جیت لیں، بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت صرف ایک سو تیس ووٹ حاصل کر سکیں،بھوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی سیاسی ریڈار سے ہی غائب،بھارت کے اچھے دن آنیوالے ہیں ،یہ تبدیلی عوام کے بہترین مفاد میں ہوگی ، مودی ، وزیراعظم نواز شریف کا نریندر مودی کو فون ، کامیابی پر مبارکبا د ، دورہ پاکستان کی دعوت

ملک بھرمیں بی جے پی کے دفاتر میں مٹھائیوں کے انتظامات کے ساتھ ساتھ آتش بازی بھی کی گئی ،کئی مقامات پر کامیابی کی دعا کے لیے مذہبی رسومات اور دعاوٴں کا اہتمام بھی کیا گیا،رانچی شہر میں واقع بی جے پی ریاستی دفتر کو دلہن کی طرح سجایا گیا یہاں 25من لڈو بانٹے گئے

طالبان کے ساتھ جلدنتیجہ خیز مذاکرات شروع ہو جائیں گے، چودھری نثار ، خطے کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل عیاں ہے، کسی کی ڈکٹیٹ قطعی طور پر شامل نہیں، تمام فیصلے ملکی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے، افغانستان میں پاکستانی قیدیوں کی تمام تفصیلا ت موجو د ہیں، معاملہ افغان حکومت سے اٹھایا جارہا ہے، پاکستانی حدود میں امریکی ڈروان حملوں کی افواہیں بے بنیاد ہیں،الطاف حسین نے نادرا قوانین کے مطابق اپنی کوائف جمع نہیں کروائے تاہم ان کی بیماری کے باعث جس روز ان کی طرف سے درخواست آئے گی تو نادرا لندن میں ان کی رہائش گاہ پر جاکران کا ڈیٹا لے لیا جائے گا اور انہیں شناختی کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے اگلے ہفتے سے رینجرز اور پولیس پر مشتمل شہری علاقوں کیلئے چوبیس گھنٹے کے گشت کا آغاز کردیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

جیوکا ”متنازعہ “ مارننگ شو، مذہبی جماعتیں میدان عمل میں اتر آئیں ،مذکورہ چینل کو فی الفور بند اور مجرمانہ غفلت پر پیمرر عہدیداروں کو برطرف کیا جائے، کسی صورت شعائر اسلام کی توہین برداشت نہیں کی جائیگی، اہل سنت والجماعت، مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہرے، جماعة الدعوة اور عوامی تحریک کی بھی متنازعہ پروگرام چلانے پر شدید الفاظ میں مذمت، کسی کو اہل بیت و صحابہ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نمازجمعہ میں اسلام کی سربلندی، ملک کی سلامتی کی دعائیں،حکومت ملک سے فحاشی و عریانی کے خاتمے کیلئے اقدام اٹھائے، علماء کی اپیل، جیو سے متعلق علمائے کرام کے فتویٰ کی حمایت کرتے ہیں، کیبل آپریٹرز

اسلام آباد،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کیلئے 2ارب روپے کی منظوری دیدی،کمیٹی گدوتھرمل پاورسٹیشن کے لئے 6ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی بھی منظوری ،پاورسیکٹرکے لئے 31ارب روپے کی ساورن گارنٹی جاری کرنے کی منظوری ،وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں ای سی سی اجلاس میں فیصلے

حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت سے ٹھو س اقداما ت اٹھا نے کا مطا لبہ ، اہل اقتدار نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دعوے بھی کئے لیکن آج بھی ہم وہیں پر کھڑے ہیں حکومت نے بجلی بحران پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی بجلی چوری کو روکا ،سید نوید قمر،انرجی پالیسی میں بہت سی خامیاں ہیں بجلی کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، پر ویز ملک ، بجلی کی بچت کے لیے قوم میں آگاہی مہم شروع کی جائے،چوہدری شبیر محمود ورک، بجلی کی لوڈ شیڈنگ جرائم کو جنم دیتی ہے، شیخ رشید

حکومت کاشمالی وجنوبی وزیرستان سمیت فاٹابھرمیں پولیوکیخلاف مہم شروع کرنے کافیصلہ، مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آرمز فورسزکی مددلی جائے گی ، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں بھی حکومتی ایجنڈے کی پہلی ترجیح پولیوکیخلاف مہم ہوگی۔چوہدری نثارکااعلان

اسلام آباد،چیئرمین نیب کاکیسوں میں تاخیرمیں کمی کیلئے نیاایکشن پلان جاری ،ایکشن پلان کامقصدکیسوں میں انکوائری ،تحقیقات اورعدالتی کارروائیوں میں تاخیرکی شرح میں کمی لاناہے

حکومت پولیو کے معاملے کو سنجیدگی اور پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، اپو زیشن سینیٹرز، پولیو کے معاملے پر تشویش ہے یہ بڑا مسئلہ ہے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے، سینیٹر روبینہ خالد ،بے نظیر بھٹو نے پولیو کیخلاف مہم چلائی بدقسمتی سے چند عناصر ایسے پیدا ہوئے جنہوں نے پولیو کے کارکنوں پر حملے کرکے مہم کو متا ثر کیا ، اعتزاز احسن،پولیو ویکسین کا مکمل کنٹرول صوبوں کے پاس ہے۔ پولیو کی سب سے بڑی وجہ روٹین کی ویکسی نیشن کا نہ ہونا ہے،سائرہ افضل تارڑ ،صوبائی حکومتوں کی مدد سے 90 فیصد پولیو کا خاتمہ کیا جاچکا ،صوبوں کو پولیو سرٹیفکیٹ کارڈ جاری کردئیے گئے ہیں تاکہ جعلسازی نہ ہوسکے،وفا قی وزیر مملکت کا سینٹ اجلا س میں اظہا ر خیا ل

ماضی میں غلط فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوا لیکن اب ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عباس آفریدی، حکومت مختلف اشیاء کی برآمدات میں اضافے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے‘ اب ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اشیاء برآمد کی جائیں گی،ملک میں 48 سے 50 فیصد تصدیق شدہ بیج دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،وزیر ٹیکسٹائل کاسینٹ وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیا ل

16ارب ڈالرکازرمبادلہ بھیجنے والے تارکین وطن کوذلیل وخوا رکیاجاررہاہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ ،خوش فہمی میں تھے کہ عدالتی حکم سے حالات سدھرجائیں گے مگر جھوٹی سچی رپورٹیں دے کر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی ،سفر کے دوران دیاجانے والا پرفارما اگر اردو میں ہوتاتوتارکین وطن کو اتنی مشکلات برداشت نہ کرنا پڑتیں ،ریمارکس

بجلی چور کی کوئی قومیت اور صوبائیت نہیں ہوتی ، چور چور ہوتا ہے چاہے وہ بجلی کا ہو یا کسی اور چیز کا ، خواجہ محمد آصف،ایک ہزار ارب روپے پاکستان کو بجلی چوری میں خسارے کا سامنا ہے ، ملک میں لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم نہیں ہوسکتی البتہ اس میں کمی ضرور ہوجائے گی ، ملک بھر میں روزانہ چھ سے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اکتیس ارب روپے جاری کئے گئے ہیں اس سے دو ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، بلوچستان صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب سرکاری واجبات دینے میں تعاون کررہے ہیں جبکہ سندھ تعاون نہیں کررہا،سندھ کے سرکاری اداروں کے ذمے 53 ارب، آزاد کشمیر پر 5ارب، پنجاب پر 4 ار ب اور خیبرپختونخوا پر 1ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، وفاقی وزیر پانی و بجلی کی صحافیوں سے گفتگو

اے آر وائی 4 بار اور ایک اور چینل ایک بار توہین آمیزی کا مرتکب ہوچکا ہے

سوئس بینکوں سے 200ارب ڈالرواپس آجائیں توکسی نئے ٹیکس کی ضرورت نہیں،عمران خان ، ملک کابراحال ،نوازشریف کودوروں سے فرصت نہیں ،دوسروں کاکلچرپاکستان پرتھوپنے کی اجازت نہیں دیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہل بیت کی توہین کے پروگرام نشر کرکے نظریاتی جنگ مسلط کی جارہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ، مولانا فضل الرحمن،حکومت پیمرا کے ساتھ مل کر میڈیا کا ضابطہ اخلاق بنائے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) حکومت کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے حکومتی بینچوں پر بیٹھی ہے ۔ اب معاملات حکومت نے ٹھیک کرنے ہیں ورنہ اپوزیشن کی نشستیں خالی ہیں ، حکومت کے ساتھ بات چیت وزیراعظم سے ہوگی وزیروں سے کام نہیں چلے گا ، حکومت کی کشمیر پالیسی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، دہشتگردوں کا دینی مدارس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، متحدہ مجلس عمل کی بحالی اور ملی یکجہتی کونسل کو فعال کرنے کے لئے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور تحریک جعفریہ کے علامہ ساجد نقوی سے بات چیت ہوئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بحث میں اظہار خیال

قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم کا واک آؤٹ، الطاف حسین تو پاکستان کی شہریت ترک کرچکے ہیں ان کو آئین کے مطابق چلنا ہوگا اور آئینی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا،عابد شیر علی

پنجگور،پاکستانی حدود میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ ،ایک پاکستانی نژاد جاں بحق اوربھائی شدید زخمی

حراستی مراکز میں زخمی قیدیوں میں کیڑے پڑجانے کی باتیں سامنے آنا فوج کے لئے لمحہ فکریہ ہے، پروفیسر محمدا براہیم خان،حراستی مراکز میں اکثریت بے گناہوں کی ہے۔ فوج کا کام فیصلے کرنا نہیں ، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے اور ان فیصلوں پرعمل کرنا فوج کا کام ہے ۔ مذاکرات کے دوران امن و سکون رہا اب ڈیڈ لاک کی وجہ سے بدامنی پیدا ہوگئی ۔ ۔ ملک کو امن کی ضرورت ہے اور امن کے بعد ہی شریعت نافذ کی جا سکتی ہے ۔ فوج چاہے تو ملک میں امن آسکتا ہے۔ ۔ طالبان سے اپیل ہے کہ قومی دھارے میں شامل ہوں اور اپنے اساتذہ کی قدر کرتے ہوئے ان کی بات مان لیں ۔ حکمران بھی آئین پر عمل در آمد شروع کردیں ، ہم طالبان کو آئین کو ماننے کے لئے راضی کرلیں گے۔ جنگ مسائل کا حل ہے نہ لاشیں اور جرائم گننے سے امن قائم ہو سکتا ہے ۔ ہمیں بیرونی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ، صرف باہر ممالک سے رقوم اپنے ملک منتقل کیے جائیں تو ہمارا ملک دنیا کے مالدار ترین ممالک میں سے ایک ہوگا۔ تربیتی اجتماع سے خطاب

کوئی مائی کا لعل قائد تحریک الطاف حسین سے ان کی پاکستانیت نہیں چھین سکتا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، جس قائد نے ہمیں شناخت دی آج اسی کی شناخت کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ، حیدر عباس رضوی ، شناختی کارڈجاری نہ کرکے دستورپاکستان کی توہین کی گئی ہے ، کنور نوید جمیل ،شناختی کارڈ جاری نہ کرکے کروڑوں عوام کی دل آزادی کی گئی ، وزارت داخلہ معافی مانگے، عبد الحسیب ،شناختی کارڈ جاری نہ کرکے الطاف حسین کو بنیادی حق اور تشخص سے محروم کیاجارہا ہے ، ڈاکٹر صغیر احمد ، الطاف حسین کا شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا تو احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں ہوں گے ، اشفاق منگی ،نادرا کے دفتر (میراں محمد شاہ ) نزد کار ساز روڈ پر منعقد کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب

پا ک امریکہ تجار تی فروغ، سیٹیفا‘ ایکشن پلان پر دستخط ہوگئے، زراعت، پارچہ جات کی صنعت اور دیگر شعبوں میں تجارت بڑھانے پر کام کیا جائے گا،ٹیفا‘ پر کام 10 سال قبل شروع ہوا، لیکن اب یہ فورم متحرک ہوگیا ہے پاکستان WTO کی شقوں پر دستخط کرکے اس سلسلے کا حصہ بنے گا، خرم دستگیر خان

بھارت کے متوقع وزیراعظم مودی 1950میں گجرات میں پیداہوئے،ریلوے سٹیشن پر چائے بیچتے رہے،والد بھی چائے بیچتے تھے،والدہ لوگوں کے گھروں میں کا م کاج کرتی تھیں،17 سال کی عمر میں شادی ہوئی لیکن میاں بیوی کبھی ساتھ نہیں رہے،سیاسی تربیت آر ایس ایس میں ہوئی ، 2001 میں پہلی مرتبہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بنے،مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ایڈوانی کے وزیراعظم بننے کے عندیہ پر علیحدگی حاصل کرلی،دنیاکے طویل ترین جمہوری انتخابات میں جماعتی بنیادوں کی بجائے مودی کے نام پر الیکشن لڑاگیا،مسلم کش فسادات کے بعد متنازعہ ہوگئے،ہندوجماعتوں میں بھی دشمن پال رکھے ہیں

افغان طالبان کو امن کی جانب لانے کیلئے علاقے نہیں شراکتِ اقتدار کا فارمولا دینا ہوگا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،افغانستان میں قیامِ امن کیلئے پاکستان کی عدم مداخلت کی پالیسی کی دیگر علاقائی ممالک بھی پیروی کریں ،امریکی اخبار کو انٹرویو

شمالی وزیرستان : کامیاب جرگے کے بعد 8 روز سے جاری کرفیوختم ،بنوں، میرانشاہ روڈ سمیت تمام اہم شاہراہ آمدروفت کے لئے کھول دی گئیں، ایف اے ،ایف ایس سی کے ملتوی ہونے والے پیپرز کے لئے خصوصی طور پر دوبارہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا،کنٹرولر امتحانات بنوں

پنجاب اسمبلی کی نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کی شدید الفاظ میں مذمت، ایوان میں ترکی میں حادثے سے ہلاکتوں پر تعزیتی قرارداد بھی منظور

’’جیو‘‘ کے مارننگ شو میں شرکت کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، وینا ملک

نریندری مودی 21 مئی کو بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نریندر مودی کی فتح خطے کے لئے خطرناک ہے، حافظ سعید،امید ہے نئی بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر پر مذاکراتی عمل جاری رکھے گی ،میر واعظ عمر فاروق،جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں،بھارت میں نئی حکومت کوئی حماقت نہیں کریگی،شیخ رشید

بھارت مسلمانوں پر مظالم بند کرے ، سراج الحق،مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے، حافظ سعید

پا ک بھارت مذاکراتی عمل جلد شروع ہو جائے گا ،بھارتی ہائی کمشنر،نئی حکومت کے قیام سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی،رگھوان

امریکا،ہیلتھ کیئر فراڈ مقدمے میں پاکستانی سرجن پر فرد جرم عائد

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری امریکا پہنچ گئے ، انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، افتخار محمد چودھری

چیف جسٹس کا غیر ملکی دورہ‘ جسٹس ناصرالملک نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

بھارت میں ہونیوالے الیکشن کا وہ رزلٹ آ یا ہے، جو چند روز قبل میڈیا نے بتائے تھے، عمران خان کو چاہیے کہ وہ بھارت کے الیکشن کمیشن اور میڈیا کے خلاف دھاندلی کی مہم چلائیں،رانا ثناء اللہ

تھانہ شرقپور شریف کی حوالات میں گستاخ رسول ﷺ کے مقدمہ بند ایک ملزم خلیل احمد کوپولیس وردی میں نوجوان محمد اسلم آرائیں نے پسٹل سے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا،پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر سخت سکیورٹی میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نوا حی گاؤں بوھے واصل میں سپر دخاک کردیا

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ٹرک کی ٹکر سے 2 طیاروں کو شدید نقصان،طیارے گراوٴنڈ ہونے کے باعث شارٹ روٹس پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

دانش سکول حاصل پور کی طالبات کا اعزاز،امریکہ میں منعقدہ انٹرنیشنل سائنس وانجینئرنگ میلے میں نمایاں کارکردگی کاخصوصی ایوارڈحاصل کیا ،دانش سکول کی طالبات کوبہترین کارکردگی پر ایک ہزار ڈالر انعام بھی دیا گیا،وزیراعلیٰ کی عالمی سائنس و توانائی میلے میں خصوصی ایوارڈ حاصل کرنے والی دانش سکول حاصل پور کی طالبات کو مبارکباد

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم

یورپی یونین نے بھارتی آم و دیگر پھل وسبزیوں پر لگائی گئی پابندی ختم کردی ،پاکستان کے پھل و سبزیوں کی کڑی نگرانی کا خدشہ مزید بڑھ گیا، بھارت پر پابندی کے خاتمے کو لے کر پاکستان میں قرنطینہ مہم نرم کی گئی تو پاکستان کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں، ماہرین

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈی چوک میں 11 مئی کے انتخابات کو ایک سال پورا ہونے پر دھاندلی کیخلاف جلسہ میں نیا الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ہے۔ملک کو ابھی بہت سے مسائل درپیش ہیں آپ کے خیال میں کیا عمران خان کا مطالبہ جائز ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان دھاندلی کا رونا ختم کر کے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت پر توجہ دیں۔
عمران خان کا مطالبہ درست ہے جمہوریت کی بنیاد ہی غلط ہے، شفاف انتخابات ہی اصل جمہوریت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔