بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مئی

تازہ ترین خبریں

ملک میں لوڈ شیڈنگ کا حالیہ دورانیہ نا قابل قبول ہے، وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا حالیہ دورانیہ نا قابل قبول ہے اس کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ملک میں جاری بجلی بحران کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 7 گھنٹوں پر لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا حالیہ دورانیہ نا قابل قبول ہے، توانائی کے منصوبے فوری طور پر مکمل کئے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 11 مئی تک نیشنل گرڈ اسٹیشن میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی آ جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  ریلوے کے ذریعے بجلی گھروں کو ایندھن فراہمی کو یقینی بنائی جائے کیوں کہ  ایندھن کی بلا تعطل فراہمی سے سسٹم میں 630 میگا واٹ بجلی آئےگی جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئے گی۔

اہم خبریں -

آج کا اخبار

جب اقتدار ملاتو خزانہ خالی اور ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا،چینی تعاون سے ملکی معیشت کو استحکام ملا،عوام بجلی کے بحران پر صبر سے کام لیں ،وزیر اعظم،ملک بھر میں10سال کے دوران 21ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بر وقت مکمل ہونے سے توانائی بحران پر قابو پانے کاخواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا، ہماری پالیسیوں سے ملک بھر کی عوام مستفید ہوگی،چین اور قطر کے تعاون سے پورٹ قاسم میں 1320میگاواٹ بجلی کا منصوبہ شروع ہونے سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی ،نجی شعبے کے تعاون سے کول انرجی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے ،خطاب ،منصوبے پر 1 ارب 20 کڑور خرچ اور 1320میگاواٹ بجلی کا منصوبہ 2017 ء میں مکمل ہوگا

پورٹ قاسم میں توانائی منصوبے کی تقریب کے دوران وزیر اعظم کی بریفنگ دی گئی کہ مذکورہ منصوبہ چائنا اور قطر کے المرکاب گروپ کے تعاون سے لگایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ کوئلہ کی مدد سے بجلی کی پیدوار کے حوالے سے نجی شعبے کے تعاون سے بنایا جانے والا پہلے منصوبہ ہے

سابق صدر پرویز مشرف کو طبی ماہرین نے فوری سرجری کی تجویز دے دی،سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے دو مہروں میں فریکچر کی تصدیق ،سابق صدر پرویز مشرف نے حکومتی جواب کا جواب سندھ ہائیکورٹ میں داخل کرا دیا ، میرے کیخلاف مقدمات سیاسی بنیاد پر درج کئے گئے ، حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، میری علیل والدہ دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔حکومت والدہ کی عیادت کے لئے جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ والدہ کی عیادت کے لئے دبئی جانے کیلئے میرا ا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے ،پرویز مشرف کی جواب میں استدعا

ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی کی وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقاتیں ، پاکستان اور ایران کا انسانی و منشیات سمگلنگ ،دہشتگردی کی روک تھام اور بارڈر سیکیورٹی کو مزید موٴثر بنانے کے ساتھ ساتھ منظم جرائم کی روک تھام اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن پر اتفاق ،پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی، گہرے دوستانہ، اسلامی و ثقافتی تعلقات اپنی مثال آپ ہیں،۔پاک ایران بارڈر پر کسی قسم کی غیر یقینی یا نازک صورتحال نہیں، چودھری نثار علی خان،دونوں ممالک بارڈر سیکیورٹی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی و منشیات سمگلنگ، دہشتگردی کے خاتمے،جوائنٹ انٹیلی جنس آپریشن، انٹیلی جنس شیئرنگ ، ملومات کے تبادلے و دیگر معاملات میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات میں مزید بہتری لائیں گے گے بارڈر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں ،اس حوالے سے عنقریب ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

گیارہ مئی کا احتجاج جمہوریت کو بہتر بنانے کے لئے کر رہے ہیں نہ کہ توڑ پھوڑ یاانتشار پھیلانا ہے ،عمران خان ،مخالفین کہہ رہے ہم جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں تحریک انصاف فوج کی گیم کھیل رہی ہے کہ کس کے کہنے پر احتجاج ہو رہا ہے میں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایک سال پہلے میں اسپتال میں داخل تھا تو اس وقت کہہ دیا تھا کہ الیکشن کو قبول کیا ہے کہ نہ دھاندلی کو، گیارہ مئی کو آپ سب نے پاکستان کو بچانے کے لئے نکلنا ہے جس ملک کے اندر ایک سال کے اندر چار حلقے مانگے تھے کہ انکا احتساب کر دیں ، میڈیاہاؤس کا مالک دوبئی میں بیٹھ کہ جتنا جھوٹ بولے گا میں قوم کے سامنے اتنا ہی سچ بولوں گا وہ مجھے بلیک میل نہیں کر سکتے نہ ڈروں گا نہ جھکوں گا بلکہ مقابلہ کر کے دکھاؤں گا ، پارٹی عہدیداران سے خطاب

قومی اسمبلی نے یوٹیوب پر پابندی اٹھانے کی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی،یہ حساس معاملہ ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں،حکومت کا موقف، گزشتہ ماہ گوگل کا وفد پاکستان آیا مگر کسی حکومتی وزیر سے ملاقات تک نہ کی،اپوزیشن

شمالی وزیرستان میں طالبان گروپوں میں تصادم ، 13افرادہلاک، خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں توحید السلام کی گاڑی پر بم دھماکہ ، دو افر اد جاں بحق ، چار شدید زخمی

خیبر پختونخواہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پنجاب پولیس کو معاونت فراہم کرے، سپریم کورٹ ،عدلیہ اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے،ہم شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریما رکس، لاہور سے لاپتہ عبدالمنان اور مجاہدطارق اعظم کیس میں اے جی پنجاب کو جمعرات تک مہلت

وزیر اعظم نواز شریف کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کی سرزنش، آج قابل عمل پلان طلب کرلیا ، وزیر اعظم کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس، وزارت پانی و بجلی کے حکام کی وزیر اعظم کو بریفنگ،مجھے اعدادو شمار میں رزلٹ چائیں ۔لوڈشیڈنگ کو کم سے کیا جائے،نواز شریف

پاکستان ،چین کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم ، کاسا1000منصوبہ پاک افغانستان کے تعلقات میں بہتری کیلئے ضروری ہے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار،علاقائی روابط،دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت کاسا1000 بجلی کے منصوبے کیلئے افغان راہداری کے مسئلے کو جلدحل کیا جائے،پا کستان کیلئے1ارب 70کروڑ ڈالرکی مجموعی امداد پر ایشیائی ترقیاتی بنک کے ممنون ہیں؛ چین کے ترقیاتی بنک کے نائب گورنر ،افغانستان کے نائب وزیر خزانہ، ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدرسے ملاقاتیں

ایک ملک سے تعلقات کسی دوسرے ملک کی قیمت پر نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم ، پاکستان کی طرف دوستی کیلئے جو ملک ایک قدم بڑھائے گا ہم دو قدم بڑھائیں گے،جنوبی ایشیاء میں تعاون چاہتے ہیں تصادم نہیں‘ بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازعات ٹھوس مذاکرات کے ذریعے طے کرنے کے خواہاں ہیں، رواں سال 2600 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ، دس سال میں 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے، سفراء تارکین وطن کے وقار اور احترام کو یقینی بنائیں،وزیراعظم نواز شریف کا پاکستانی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب

جمہوریت کی مضبوط بنیادرکھی جا چکی ، اب اسے کوئی خطرہ نہیں،افتخار محمد چوہدری ،عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں،انتخابات میں چیف جسٹس کا کوئی واسطہ نہیں ہوتا،ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا کام الیکشن کمیشن کے ذمہ ہوتا ہے،دفاع اور عدلیہ دو اہم ادارے ہیں ،ان کے درمیان تصام کی بات نہیں کرنی چاہیے، ایف ایٹ کچہری میں صحافیوں سے گفتگو

وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات،طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

پاکستان میں سفری پابندی کی سفارشات 1ہم اجلا س آج طلب، صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے،آئندہ ماہ پولیو کے خلاف مہم میں امام کعبہ بھی حصہ لینے پاکستان آئیں گے،سائرہ افضل تارڑ،پولیو کے حوالہ سے اہم اجلاس بدھ کو طلب کیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی،اسمبلی میں پالیسی بیان

پی اے سی اجلاس میں پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر کی عدم موجودگی کے باعث این ایچ اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات موخر ، قوانین و ضوابط اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ پرنسپل اکاؤٹنگ آفیسر کی غیر میں آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جاسکے، آڈٹ حکام ،یہ نہ ہو کہ ہم کسی پیرا کو سیٹل کردیں اور کل اس کی قانونی حیثیت چیلنج ہوجائے، خورشید شاہ

گیارہ مئی کے دھرنے کا مقصد ملکی عدالتوں پر اپنے فیصلوں کو منوانا ہے، خواجہ سعد رفیق، تحریک انصاف اپنے فیصلے عدالتوں پر رائج کرنا چاہتی ہے، اس وقت ملک میں لاء اینڈ آرڈر اور ملک کا امن وامان سب بڑا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو دوسرے بڑے مسائل کا سامنا ہے، ان حالات میں ڈرامے رچائے جارہے ہیں،طاہر القادری کا ایجنڈا پاکستانیوں کا نہیں بلکہ غیر ملکی ایجنڈا ہے اور وہ کینیڈا میں بیٹھ کر ڈرامہ رچانا چارہا ہے ،میڈیا سے گفتگو

”حکومت میں رہیں یا نہ“ اتحاد برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو آج ڈیڈ لائن دی جائیگی،جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانافضل الرحمن کی زیر صدارت جاری ، تحفظات دور نہ ہوئے تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا قوی امکان ،تحفظ پاکستان بل، قومی داخلی سلامتی پالیسی، بطور اتحادی جماعت اہم قومی معاملات او ر حکومت طالبان مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینے پر مجالس عاملہ میں غم و غصے کا اظہار ، حکومت اعتماد میں نہیں لیتی تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائے ،پارٹی کا اپنے سربراہ پر دباؤ، غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی میں سنیارٹی معیار ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری قرار دے دیا،دو ایڈیشنل ججز کی ایک ہی دن تقرری پر سنیارٹی کا فیصلہ عمر کے تحت کیا جائے گا

پاکستان علماء کونسل نے 20 مئی کو بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس طلب کرلی،حکومت طالبان میں جنگ بندی سے پہلے زبان بندی کی ضرورت ہے،طاہر اشرفی،ثالثوں کا کام الزام تراشی نہیں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوتا ہے،شکیل آفریدی کے معاملے پر حکومت نے کیا مؤقف اختیار کیا جس کی وجہ سے پولیو مہم کو نقصان پہنچا،اگر انتخابات درست نہیں ہوئے تو عمران خان خیبرپختونخوا حکومت سے مستعفی کیوں نہیں ہوجاتے،وزیراعظم پولیو مہم میں ناکامی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کے لئے فی الفور تعیناتی کمیٹی تشکیل دیں،اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن،شراب کے پرمٹ پر پابندی ، کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ ایکٹ میں ترمیم ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق ، ٹیلی فون اور نیٹ کے ذریعے دھمکی آمیز کالز کے تدارک ، تھلیسمیا کے لیے خون ٹیسٹ سمیت دیگر نجی بل پیش کردیئے گئے ،ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا ، کسی مذہب میں شراب نوشی کی اجازت نہیں ہے شراب کوٹہ پر پابندی عائد کی جائے ۔ارکان اسمبلی کا مطالبہ

پیپلز پارٹی دور اقتدار میں پی آئی اے کو من پسند افراد بھرتی کرنے سے بازرہتی تو ائر لائن کا خسارہ 38ارب تک نہ جاتا ، شیخ آفتاب احمد،جہازوں کے لیے 19 ہزار سٹاف ہے جو کہ زیادتی ہے پی آئی اے کے سیلز آفس بند کرنے کے فیصلہ پر حکومت نظر ثانی کرے گی، توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

موجودہ حکومت کی بیرونی قرضہ کے حصول کی رفتار خطرناک حد تک زیادہ ہے ‘خورشید شاہ،اتنا بیرونی قرضہ تو سابق حکومت نے بھی نہیں لیا جتنا حکومت پہلے سال میں لے چکی ہے‘حکومت 1.3 ٹریلین روپے کے بیرونی قرضے حاصل کرچکی ہے ‘ اپوزیشن لیڈرکی میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ میں سینئر صحافیوں کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دھمکی آمیز خط موصول،دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،62انتہاپسند گرفتار

کراچی ،عدالت نے پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہونے پر ائیرپورٹ سے حراست میں لئے گئے امریکی شہری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔