بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

تازہ ترین خبریں

دنیا میں پولیو کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفری پابندیاں عائد

عالمی ادارہ صحت نے دنیا میں پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کردیں ہیں۔  عالمی ادارۂ صحت کے زیر اہتمام  دنیا میں پولیو کے بڑھتے مرض پر قابو پانے کے لئے جنیوا میں اجلاس ہوا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور مبصرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بروس ایلوارڈ نے کہا کہ  پاکستان میں گزشتہ برس افغانستان اور نائیجیریا سے بھی زیادہ پولیو کے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس لئے مرض کو دنیا کے دیگر ملکوں میں دوبارہ پھیلنے سے روکنے کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ  پاکستانی شہریوں پر بیرون ملک سفر پر پابندیاں عائد کردی جائیں۔ ڈاکٹر بروس کا کہنا تھا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اب پاکستان ان ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جن  کے شہریوں کے لئے بیرون ملک سفر کے دوران پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا ضروری ہوگا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار فائرنگ سے ایک جوان شہید ، ایک زخمی،افغانستان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،آئی ایس پی آر،پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج، سر حدی حدود کی خلا ف ورزی اور گولہ با ری کسی صورت قابل قبو ل نہیں، پا کستا ن ،شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دو بم دھماکے،کوئی نقصان نہیں ہوا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ کے سرحدی علاقے میں افغانستان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔ بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ اتوار کے روز دن 11 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا

انتخابات میں دھاندلی میں کردار ،تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس پر مشاورت شروع کردی، جمہوریت چوری کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6لگناچاہئے ،عمران خان ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری پربھی آرٹیکل سکس لگناچاہئے ،11مئی کوسسٹم ٹھیک کرنے کاچارٹردیں گے ،الیکٹورل ٹیم ٹھیک ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیر داخلہ چوہدری نثار آج وزیر اعظم کی وطن واپسی پر انہیں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے، آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں ان سے احکامات لیں گے،وزیر داخلہ کے حکومتی اور طالبان کمیٹی کے ارکان سے تازہ رابطے

اعلیٰ حکومتی شخصیت کا مولانافضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی،خیبرپختونخواہ میں جمعیت اکثریتی اپوزیشن جماعت ہے، پارٹی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائیگا،مولانا امجد

امریکہ نے قادیانی اقلیت کی آزادی کیلئے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا، صدر اوبامہ کے خصوصی نمائندے کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات، قادیانیوں کو تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے، سردار یوسف سے مطالبہ، ملک میں تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے ، قادیانیت سمیت تمام اقلیتی برادری سے قانون کے مطابق سلوک کررہے ہیں، وزیر مذہبی امور کاکھرا جواب، ملک میں قادیانی کے علاوہ دیگر اقلیتی برادری بھی موجود ہے لیکن امریکہ صرف قادیانیوں کے حوالے سے ہی بات کیوں کرتا ہے، پیر امین الحسنات

لوڈشیڈنگ کامسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا،قوم کوانتظارکرناپڑیگا،شاہدخاقان عباسی،لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں ،پی ٹی آئی کواحتجاج آئین کے مطابق کرناچاہئے ،حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاک بھارت بیک ڈور ڈپلو میسی جاری ہے، کئی رہنماؤں کے بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے

مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریگی،پرویزالٰہی،2013ء میں تاریخی دھاندلی کوبے نقاب کیاجائے ،پاک فوج کے خلاف سازش ہورہی ہے ،قوم فوج کے ساتھ ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

مغرب اور مغرب نواز طبقے کا نزلہ ہمیشہ دینی مدارس پر گرتا ہے، مولانا سمیع الحق، وہ مدارس کو دہشت گردی میں ملوث کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،آج مدرسے سے وابستہ لوگ ملک میں امن کے لئے مذاکرات کے لئے تگ و دو کررہے ہیں جبکہ عصری کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اینکرز اور دانشور ملک میں آپریشن کے لئے جنگ مسلط کررہے ہیں، دہشت گردی کے فروغ پر زور دے رہے ہیں‘ سالانہ مجلس شوریٰ سے خطاب

رینٹل پاور کیس کے تین اہم ملزم گرفتار،ملزمان میں سابق ایم ڈی پی پی آئی بی،سابق سی ای او اور ایم ڈی جینکوز شامل،ضرورت محسوس کی گئی اور کوئی ثبوت ملا تو دیگر گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں، ذرائع

اسحاق ڈارایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈآف گورنرزکے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ سے قازقستان پہنچ گئے

بیرون ملک سفر کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ، حتمی منظوری کیلئے وزارت قومی صحت نے صوبائی وزراء صحت کا ہنگامی اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا

مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں،پروفیسر ابراہیم،طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں، مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم ہمیں مذاکراتی عمل سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، ہمارا مقصد ملک میں امن کا قیام ہے کیونکہ اب لڑائی ختم ہونی چاہیئے ،میڈیا سے گفتگو

مشرق وسطیٰ خلیجی ممالک باہمی تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرے ،سرتاج عزیز،پاکستان ان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے ،سفیروں کی کانفرنس سے خطاب

حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ہائی پروفائل مقدمات کو پس پشت ڈالنا شروع کر دیا ،قومی اداروں کے سربراہوں کی تقرری کے لئے ڈیڈ لائن دی گئی حکومت نے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی جبکہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود عدالت خاموش ،سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس، بلدیاتی الیکشن ،بھٹو کیس ،زرعی اصلاحات کیس سمیت کئی مقدمات میں پیش رفت نہیں ہو سکی

طالبان کے ساتھ بامقصدمذاکرات کا سلسلہ فوری طور پر شروع ہونا چاہئے،پرویز خٹک ، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، ہماری پارٹی پہلے دن سے مذاکرا ت کے حق میں ہے گیارہ مئی کا احتجاج ہر گز وفاقی حکومت کو گرانا نہیں بلکہ یہ الیکشن کمیشن کے خلاف ہے، گیارہ مئی کے احتجاج کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ کارفرما نہیں درحقیقت اس ملک گیر احتجاج کا فیصلہ ڈیڑ ھ ماہ قبل کور کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا تھا، میڈیا سے بات چیت

گیارہ مئی کو احتجاج کرنے والے غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم ہیں، عابد شیر علی، انتخابات کے دوران عوام سے کئے وعدے جلد پورے کریں گے، عوام صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں،میڈیا سے گفتگو

پاکستان کسی بھی بھارتی حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہے ،سرتاج عزیز ، قیام امن نواز شریف کا انتخابی ایجنڈہ، وزیر اعظم بنتے ہی مشن شروع کر دیا تھا، مشیر خارجہ

عازمین حج کی شکایات پر 56 بلیک لسٹ کمپنیوں کا حج کوٹا ختم،حکومت نے ہر سال لوگوں کو لوٹنے والی جعلی حج کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی اور پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کیلئے سخت قوانین بنانے کا فیصلہ

پیپلز پا رٹی اورتحریک انصاف کا ایجنڈا علیحدہ علیحدہ ہے،خورشید شاہ،11 مئی کو احتجاج کیلئے عمران خان نے رابطہ کیا ہے نہ کریں گے‘ ایم کیو ایم کی تکلیف ہماری تکلیف ہے‘ مل کر مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

طاہر القادری کا11مئی کا احتجاج، تحریک انصاف شمولیت یا عدم شمولیت کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی، اہم رہنماؤں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے،تحریک انصاف یوٹرن لے سکتی ہے،ذرائع

برطانیہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایاہے،شہباز شریف ،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،برطانیہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور مختلف شعبوں میں اْس کا تعاون قابل تعریف ہے، وزیر اعلی پنجاب

سعودی عرب کو مطلوب دو مشتبہ افراد پاکستان سے گرفتار،دونوں کا سعودی عرب واپسی پر طبی معائنہ،رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی

کراچی میں دہشتگردی میں طالبان ملوث ہیں،ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، رحمان ملک،طاہر القادری کو کون ٹوپی پہنائے گا پتہ ہے،میڈیا سے گفتگو

دھرنوں کا اعلان پاگل پن ‘ہنگامہ آرائی ہوئی تو سختی سے نمٹیں گے‘رانا ثناء الله،(ق) لیگ اداروں کا غلاف اوڑھ کر نیا روپ دھارنا چاہتی ہے‘ وزیر قانون پنجاب

افغانستان میں نیٹوا فواج کی موجودگی سے پاکستان و افغانستان میں بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوا،سراج الحق ، یورپی یونین افغان پالیسی پر نظر ثانی کرے،اقوام متحدہ دنیا کو امن ، وآشتی فراہم کرنے میں ناکام رہا ،دنیا کو بقائے امن کیلئے نیا ضابطہ بنانا ہوگا، اوسلو میں خطاب

وزیر اعظم برطانیہ کے4 روزہ دورے کے بعد آج اسلام آباد پہنچیں گے

چیف جسٹس تصدق جیلانی نے آج تک اپنی اولاد کیلئے بھی کسی جگہ سفارش نہیں کی‘ رپورٹ، والد مخدوم رمضان جیلانی ڈی آئی جی پولیس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے جبکہ جسٹس تصدق جیلانی نے اپنی زندگی کے پہلے 2 اہم مقدمات پولیس کیخلاف لڑے

مثبت استعمال ہو تو موبائل نیٹ ورک سونے کی کانیں ہیں ،عمر سیف،ای میڈیسن پاکستان میں علاج معالجہ کے نئے در کھول دے گی ، پاکستان کے نوجوان آئیڈیاز سے مالا مال ہیں،مواقع ملنے چاہئیں، پہلے کمپیوٹر سائنسدان کی گفتگو

زمینیں عرب شہزادوں کو لیز پر دینے اور نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت کے معاملہ پر بلوچستان کی حکومت کا وفاقی حکومت سے سخت تشویش کا اظہار، وفاقی حکومت نے صوبہ کے تحفظات جلد دورکرنے کی یقین دہانی کرادی

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ ختم ، پنجاب حکومت کی جا نب سے فراہم کر دہ قیمتی اور نایاب پرندے غائب

قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے دنیا میں قائم انٹیلی جنس نیٹ ورک نہ صرف خفیہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں بلکہ اہم شخصیات کے قتل کے واقعات سمیت ہزاروں بے گناہوں کے قتل عام میں بھی ملوث رہے ہیں،رپورٹ

بھارتی انتہاء پسندوں کے کارنامے‘ مقدس درگاہوں کے نقوش معدوم ہونے لگے، بھارت کا وزیراعظم ہاؤس مسلمانوں کی وقف شدہ زمین پر بنا ہوا ہے‘رپورٹ!!!

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔