بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

تازہ ترین خبریں

موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتے،چوہدری نثارعلی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ فوج کی طرف سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی نے کہا کہ معاملات کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں لیکن کھینچا تانی کے ماحول میں مذاکراتی عمل  آگے بڑھانے میں مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کی طرف سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ ہے اور نہ ہی ہماری طرف سے کوئی دیر،ہم تمام معاملات میں سنجیدہ ہیں لیکن اجلاس میں بات کچھ ہوتی ہے اور میڈیا میں جاکر کچھ اور جلسہ لگ جاتا ہے تاہم موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی جس سے دہشت گردی میں بتدریج کمی آئی اور فائر بندی سے تشدد میں بھی کمی ہوئی،کئی کئی دن دھماکا نہ ہونا ایک پس منظر ہے اگر باقی پلیئر کے پاس کوئی اور طریقہ ہے تو دیکھ لیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں برطانوی نائب وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ،پاکستان کودرپیش مسائل کاحل میری ذاتی ذمہ داری ہے ،توانائی بحران کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں ،وزیراعظم،چین توانائی کے شعبے میں 33ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا،برطانیہ نے بھی اس شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے ،پاکستان کوبہت جلداندھیروں سے نکال کرروشنیوں کاخوبصورت ملک بنائیں گے ، حکومت،سیاستدان، افواج پاکستان اورمیڈیاسب کومل کراس کیلئے مربوط کوششیں کرناہونگی، لندن میں صحافیوں سے گفتگو

وزیراعظم کاکہناتھاکہ کراچی سے لاہورتک موٹروے ،کاشغرسے گوادرتک پاک چین اقتصادی راہداری قائم کریں گے ،اسلام آبادسے مظفرآبادبراستہ مری ریلوے منصوبے پرحکومت اپنے طورپراربوں روپے خرچ کریگی۔اقتصادی راہداری اورتوانائی کے شعبے میں چین کے تعاون کے شکرگزارہیں

پاک امریکہ تعلقات سنگین حد تک خراب ہوچکے ہیں ، امریکہ ،مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا نہیں کرینگے ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی کمی ہے ،دونوں ممالک کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے ، جیمز ڈوبنز ،پاکستان کے مدارس افغانستان میں حملوں کا سبب بن رہے ہیں،امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ ،2013 میں 1500 پاکستانی حملوں میں ہلاک ہوئے،امریکی محکمہ خارجہ

شدید گرمی کے ساتھ طویل لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج، عوام سراپا احتجاج

کراچی ، ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کی لاشیں شناخت ہونے پر مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی ،ہوائی فائرنگ اور گاڑیوں پر پتھراو کاروبار زندگی معطل ،ایدھی سرد خانے کے باہر متحدہ کے کارکنوں کی سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی، آج ہڑتال کا اعلان ،پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ، ٹرانسپوٹرز اور تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کر دی، آئی جی سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ،ایم کیو ایم کا کارکنوں کے قتل کیخلاف سندھ بھر میں آج یوم سوگ منانے کا اعلان،عوام اور کارکنان آج پرامن یوم سوگ منائیں، الطاف حسین

سندھ ، خیبر پختونخواہ کے بعد عابد شیر علی کی توپوں کا رخ کشمیر کی طرف ،جو بل دیگا اسے بجلی ملے گی ، کشمیر حکومت کو بھی بجلی بند کرنے کی دھمکی دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے12 ار ب ڈالر کے قرضے کی منظوری دیدی

پاکستان سرمایہ کاری اور منافع کے لحاظ سے دنیا کا ایک بہترین ملک بن چکا ہے،منافع بیرون ملک لے کر جانے میں کوئی پابندی نہیں،شہبازشریف،بیرونی سرمایہ کارپاکستان کے سرمایہ دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں ، ہر قسم کا تحفظ اور سہولت فراہم کریں گے،وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کے درست اور موثر اقدامات کے باعث تمام معاشی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 800 ارب کم ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، سابق حکومتوں کی غفلت اور نااہلی کے بوئے ہوئے کانٹے ایک ایک کرکے چننے پڑ رہے ہیں، وزیراعلیٰ کی لندن میں بیرونی سرمایہ کاروں سے گفتگو

عمران خان کا موسم گرما کی آمد اور آب و ہوا میں بڑھتی ہوئی حدت کے دوران بجلی کی بندش کا نوٹس، شدید رد عمل کا اظہار، بجلی کی حالیہ بندش کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو نشانہ بنانا ہے ، حکمرانوں کی نااہلی اور بدعنوانی کا خمیازہ بے چارے غریب مزدوروں کسانوں اور محنت کش طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے اہل خانہ کو بھگتنے پر مجبور کیا جا رہا ہے،بیان

حکومت سے نظریاتی اختلافات ہیں، غیر آئینی طریقے سے حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو سنبھالا دینگے، مولانا فضل الرحمن ،عمران خان غیر سنجیدہ شخصیت ہیں کل تک افتخار چوہدری، جیو ٹی وی کے گن گانے والا اور طالبان مذاکرات کی بات کرنیوالاآج علم بغاوت بلند کررہاہے،دھاندلی صرف 4حلقوں میں نہیں پورے الیکشن میں ہوئیں، عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے والی خفیہ طاقت کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، مذاکرات سے مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں مگر موجودہ عمل غیر سنجیدہ ہے، قبائلی جرگہ آج بھی قائم ہے ، طاقت کا استعمال ملک کو اندر سے کھوکھلا کردیگا، تحفظ پاکستان بل، قومی سلامتی پالیسی اور مذاکراتی عمل پر حکومت سے اختلافات ہیں حکومت اعتماد میں لے، ملک میں گڈ گورننس نظر نہیں آرہی، صحافیوں کو بریفنگ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل لائیڈ جے آسٹن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال

حکومت خود مختار نہیں، کس سے مذاکرات کریں؟تحریک طالبان، حکومت طالبان کے خلاف سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں بند کروانے میں بھی ناکام رہی ہے،شاہد اللہ شاہد کا بیان

میرانشاہ،نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے چیف آف وزیرستان ملک قادر2ساتھیوں سمیت جاں بحق

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سالانہ سیاسی مشاورت کے ساتویں دور کا انعقاد، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

وزارت مذہبی امور کا حج فارمولا”پہلے آئیے پہلے پائیے“ عملدرآمد سے پہلے ہی فیل ہوگیا،بینکوں کے قبل از وقت فارم امیدواروں میں تقسیم بڑی وجہ بنی، ایک ہی منٹ میں کئی کئی درخواستیں جمع ہونا وفاقی حکومت کیلئے ”درد سر“ بن گیا، سردار یوسف، پیر امین الحسنات سمیت اعلیٰ بیورو کریسی سرپکڑ کر بیٹھ گئی، حج قرعہ اندازی کرنے قوی امکان

پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبے میں باہمی تکنیکی گروپ کے قیام پر اتفاق،ترکی اپنے ملک میں پاکستان سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے روڈ انرجی شو منعقد کروائے گا

چین نے اپنی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر ( تائپی) گیس پائپ لائن منصوبے میں شمولیت کا منصوبہ بنا لیا، ترکمانستان اور امریکی گیس کمپنیوں کے مابین گیس نکالنے کا معاہدہ طے پانے کے بعد چین اور بنگلہ دیش منصوبے میں شامل ہونے کے لیے مذاکرات شروع کردینگے

حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی،پرویز رشید،طالبان سے امن مذاکرات کا تہیہ کررکھا ہے،تمام جمہوری قوتوں اور پارلیمنٹ کو تعاون کرنا چاہئے، جرمن پارلیمنٹ کے صدر سے بات چیت

فوج سے اظہار یکجہتی ” متصادم نظریات رکھنے والی مذہبی وسیاسی جماعتوں“ کو ایک جگہ اکٹھا کردیا،اہل سنت والجماعت، وحدت مسلمین، تحریک انصاف، جماعة الدعوة اور پاکستان مسیحی الائنس ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے،مل کر ایک میڈیا ہاؤس کو اپنی بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا

جماعت اسلامی کے قبائلی جرگے کا حکومت اور طالبان سے فوری جنگ بندی کامطالبہ،یہی صورتحال رہی تو مزاکرات کو آگے بڑھانا مشکل ہوجائے گا،سمیع الحق ،امن کی کنجی اسلام آباد کے پاس ہے اگر اسلام آباد بھی جانا پڑا تو جائیں گے،سراج الحق، کہ قوتیں آپریشن چاہتے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں ،مولانا یوسف شاہ،مشرف کی پالیسیاں زرداری کے بعد نواز شریف نے بھی جاری رکھی ہوئی ہیں،پروفیسر ابراہیم

اتفاق فاوٴنڈری چار کروڑ روپے کی نادہندہ ہے، عابد شیر علی اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے: بلاول بھٹوزرداری

برطانوی لیڈرشپ کا شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار، وزیر خا رجہ ولیم ہیگ نے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر تقریروں کا مجموعہ پیش کیا،فرانزک لیب کا قیام شہباز شریف کا شاندار کارنامہ ہے، برطانوی وزیر داخلہ

سعودی شہزادے کا شوق، بلوچستان میں ہجرت کرکے آنے والے پرندے تلور کو مہنگا پڑ گیا، 10روزہ قیا م کے دوران سعودی شہزادے نے21سو پرندوں کا شکار کر ڈالا ،تلورکا بے دریخ شکار اس پرندے کی نسل کشی کے مترادف ہے، سردار عبدالرحمان کھیتران

امریکہ‘ پاکستانی نژاد بھائیوں پر فوجیوں پر حملے کا الزام عائد کرنے کی تیاری ، مقدمے کی سما عت 9 مئی کو ہو گی

اسلام آباد،لا پتہ افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جا ری رہا ، وفاقی اور صوبائی حکومت کے داخلہ کے محکموں کے خلاف شدید نعرے بازی، دھرنے کے شرکاء کو ہراساں کئے جانے کی بھر پور کوششں کی جا رہی ہے ہمارے پیاروں کو لا پتہ کرنے سے لیکر مظلومین پر تشدد کرنے جیسے مظالم سے تو یہ بہتر ہے کہ ہم سب کو ایک ہی بار میں گولی مار دی جائے، آمنہ مسعودجنجوعہ

یورپی یونین کا یکم مئی سے بھارت کے آم الفونسوسمیت چار سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ، پابندی 31 دسمبر 2015 تک جاری رہے گی،بھارت کوآم پر عائد پابندی سے چند روز کے اندر 100 کروڑ پاؤنڈ نقصان کا سامنا،پابندی کے بعد 40 فیصد آم دبئی و دیگر ایشیائی ممالک کے لیے روانہ کر دیا گیا

بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو پاکستان بھیج دینا اس کیلئے بہترین علاج ہے ،لالو پر ساد

پاکستان دنیا کے سستے ممالک میں سرِ فہرست ہے ،عالمی بینک ، ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا دنیا کے مہنگے ترین ممالک جبکہ قطر،مکاؤ، کویت، برونائی اور لگسمبرگ قوت خرید کے اعتبار سے بلند درجہ رکھنے والے ممالک ہیں ،تجزیاتی رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔