بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

تازہ ترین خبریں

شدید گرمی کے ساتھ طویل لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج، عوام سراپا احتجاج

ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اس کے ساتھ ساتھ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا جب کہ مختلف شہروں میں عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں گرمی کے ستائے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوکر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں پارہ بھی ہائی ہوگیا اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں عوام نے احتجاج کیا۔ کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر، بنوں، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ لاہور، پشاور اور ملک کے دیگر شہروں میں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھر لاڑکانہ میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز پرتشدد مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس کے خلاف تھانہ سول لائن میں 2 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے باعث فیصل آباد میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جھنگ اور بہاولپور میں 40، جہلم اور منگلا میں 38 ڈگری، ڈیرہ غازی خان، حیدرآباد، خضدار، لاہور، پاکپتن اور ساہیوال میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان 40، اوکاڑہ 43، رحیم یارخان اور سکھر میں 42، سیالکوٹ میں 39، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 37، کراچی میں 35 جب کہ کوئٹہ میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب میں کروناوائر س نے مزید چارافرادکی جان لے لی،21نئے کیسزسامنے آگئے،کروناائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،اونٹ کے گوشت اوردودھ کااستعمال ترک کردیاجائے،سعودی وزارت صحت
پنجاب میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 2ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دیدی
پاکستانی مدارس میں طالب علموں کو خودکش حملوں کے لیے اکسایاجاتاہے،افغانستان کانیاالزام، مدارس، نوجوانوں کے اندر افغانستان مخالف افکار پیدا کرتے ہیں،عالمی برادری پاکستان پر ایسانہ کرنے کے لیے دباؤڈالے،علماء بھی مسجدوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے غیراسلامی ہونے کی وضاحت کریں،افغان قومی سلامتی ادارے کے ترجمان لطف اللہ مشعل کاکابل یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب
پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے داؤدابراہیم کا پتہ بتائے،بی جے پی کی زہر افشانی،پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کے متعلق وضاحت کرے،مودی وزیراعظم منتخب ہوئے تو داؤدکو زبردستی اٹھالائیں گے،ترجمان میناکشی

آج کا اخبار

ملک کواندرونی اوربیرونی چیلنجزکاسامناہے ، یقین دلاتا ہوں افواج پاکستان تمام خطرات کے خلاف دیوار بن کر کھڑی رہیں گی،آرمی چیف ، فوج جمہوریت کے استحکام اورآئین کی بالادستی پریقین رکھتی ہے ،تمام ادارے نظام کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں ،کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ،افواج پاکستان امن کی خواہاں ہیں ،کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کیلئے بھی ہمہ وقت تیارہیں ، دہشتگردی کے خاتمے ا ور امن کیلئے حکومت کی ہرکوشش کی حمایت کرتے ہیں ،ہماری دلی خواہش ہے پاکستان مخالف سرگرم عناصر غیر مشروط طور پر ملک کے آئین اور قانون کی مکمل اطاعت قبول کریں اور قومی دھارے میں واپس آئیں،بصورت دیگر ریاست کے باغیوں سے نمٹنے کے معاملے میں شک کی کوئی گنجائش نہیں،پاک افواج کی طاقت کا سرچشمہ عوام کا اعتماد ہے، قوم نے ہمیشہ اپنی افواج کا ساتھ دیا ہے،قوم کے شہیدوں اور غازیوں کو میرا سلام،جی ایچ کیومیں یوم شہدائے پاکستان کی تقریب سے خطاب

آرمی چیف نے کہا کہ افواج پاکستان امن کی خواہاں ہیں مگر کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار بھی ہیں۔افواج پاکستان جمہوریت کے استحکام،آئین وقانون کی پاسداری اور بالادستی پر یقین رکھتی ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی برطانوی ہم منصب وزیر ، وزیر دفاع سے ملاقاتیں ، پاکستانی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ، وزیراعظم نواز شریف ، پا کستان کا دشمن میرا دشمن ہے، دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرینگے، ڈیوڈ کیمرون،برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں مزیدسرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ،نواز شریف کا لندن میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوتوں پر مبنی 210صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر تیار کرلیا ہے،عمران خان ، مڈ ٹرم الیکشن کی بات نہیں کرتے،کوئی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتا کچھ عناصر جمہوریت کی آڑ میں مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، ماضی میں کرپٹ ڈکٹیٹر الیکشن میں دھاندلی کرواتے رہے ،وزیر اعظم کا صرف وزیر اعلیٰ پنجاب کو ساتھ لیکر بیرون ملک دوروں پر جانا جمہوریت کی نہیں بلکہ بادشاہت کی نشانی ہے، خیبر پختونخوا میں تعمیر سکول پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ، کمی کا اطلاق آج سے ہوگا ، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 34پیسے ، لائٹ ڈیزل 93پیسے ، مٹی کا تیل 3روپے 8پیسے ، ہائی اوکٹین 1روپے 94پیسے اور ڈیزل کی قیمت 4روپے 51پیسے کمی کی منظوری

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان کی امداد شدت پسندی کے خاتمے سے مشروط کی جا ئے‘برطانو ی پارلیمان کمیٹی ،پاکستان کے شدت پسند ی کیخلا ف موثر اقدامات اٹھا نے تک اسکی امداد کم کر کے یہ غریب ممالک کو دی جائے‘ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے حکومت کو تجو یز پیش کر دی

لاپتہ افراد کیس ، کیا ادارو ں نے عدالت سے سچ نہ بولنے کا با ہمی نوٹیفکیشن جا ری کر رکھا ہے ،سپریم کورٹ،سب اتنے بے حس ہیں کہ ابھی تک لاپتہ افراد کا پتہ ہی نہیں چل رہا ، تکلیف کا احساس اسے ہوتا ہے جس کا کوئی اپنا کھو جاتا ہے،جسٹس عظمت سعید کے ریما رکس،حسن عبداللہ اور خالد خلیل کو پندرہ روز میں با زیا ب کروانے کا حکم

کراچی کو فراہم کی جانے والی گیس میں کٹوتی کی جارہی اور نہ ہی حکومت نے ایسے احکامات دیئے ہیں،شاہد خاقان عباسی،بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے والے تمام سرکاری و نجی اداروں کے کنکشنز کاٹنے کی ہدایت دی گئی ہیں، اس ضمن میں تمام نادہندگان کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائیگا، صحافیوں سے گفتگو

وزیر اعظم کے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت ہوگی، جلد قوم اس حوالے سے خوشخبری سنے گی، انجینئرخرم دستگیر ، گیس پائپ لائن کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوگا ،پاکستان علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے سرحدوں کے قریب زمینی بندر گارہیں بنائی جارہی ہیں،ملک میں 2ڈیم بھاشا اور داسو کی تعمیرجلد شروع ہوجائے گی، کیوآرسی کو آئندہ چندہفتوں میں ختم کردیا جائے گا،بزنس کمیونٹی نوحہ پڑھنا چھوڑ دے کیونکہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیئے سنجیدہ ہے اورملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،عشائیے کے موقع پر خطاب

طالبان کا جنوبی وزیرستان میں عسکری کارروائی پر تحفظات کا اظہار،پروفیسر ابراہیم سے اعظم طارق کا ٹیلیفونک رابطہ،طالبان نے مذاکرات اور جگہ کا ابھی تعین نہیں کیا اور اس پر طالبان شوریٰ کی مشاورت ہورہی ہے،پروفیسر ابراہیم

مقبوضہ کشمیر : نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر مکمل ہڑتال، حریت کانفرنس کی ہڑتال کو کامیاب بناتے ہوئے انتخابات کو یکسر مسترد کردیا گیا ، سخت سکیورٹی حصار کے باوجود پارلیمانی حلقہ سرینگر میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ،پولنگ سٹیشنوں کو حملوں کا نشانہ بھی بنایا گیا ،ایک پولنگ ایجنٹ بھی زخمی، سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے ، متعدد مظاہرین زخمی

بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ‘ عدم ادائیگی پربجلی کاٹنا متعلقہ وزارت کی ذمہ داری ہے‘ عابد شیر علی اپنی ذمہ داریاں بلاتفریق ادا کررہے ہیں‘ پرویز رشید، دہشت گرد آزادی چھیننا چاہتے تھے‘ فوج نے تحفظ کیا‘ آج جو صحافت کو آزادی حاصل ہے وہ بھی فوج کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،عمران خان گرمی میں لوگوں کو سڑکوں پرنہ لائیں،پارلیمنٹ میں آکر موقف پیش کریں،وزیراطلاعات کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور نہ8گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ ہونے دینگے،عابد شیرعلی

نریندرمودی کابیان انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے ،مودی کوزمینی حقائق کااندازہ نہیں ،ترجمان دفترخارجہ،کسی میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے،بیان

پاک فوج کے جوان ملک کی شان ،عزت اور وقار ہیں ،الطاف حسین،اللہ تعالیٰ کے بعد پاک افواج کے جوان ملک کی حفاظت پر مامور ہیں جو شدید گرمی ،سردی اور حالات وجان کی پروا کئے بغیر سرحدوں پر فرائض انجام دیتے ہیں،قائد ایم کیو ایم

اسلام آباد،اے ڈی بی بجلی کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کیلئے پاکستان کو167.2ملین ڈالر قرض دے گا،یہ قرض بجلی کی تقسیم میں بہتری کے سرمایہ کاری پروگرام کی چوتھی قسط کے طور پر دیا جائے گا،اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے

برطانوی وزیر اور عالمی اداروں کی جانب سے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تحسین پورے پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے،شہبازشریف،پنجاب حکومت اپنے تجربات دوسرے صوبوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے تیا رہے،گڈ گورننس، ٹرانسپیرنسی اور خود احتسابی ہماری طرز حکومت کے بنیادی ستون ہیں، پنجاب حکومت کے فروغ تعلیم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں،اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے تجربات پاکستانی بھائیوں کے ساتھ شیئر کریں، وزیراعلیٰ کی لندن میں پاکستانی وفود سے ملاقاتیں میڈیا سے گفتگو،شہبازشریف نے لاہور میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں،پاکستانی وفود

پاکستانی اورافغان مہاجرین کے علاقوں میں جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 367ملین امریکی ڈالرزکی ضرورت ہے ،عبدالقادربلوچ،ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی برادری اورڈونرزاہم کرداراداکرسکتے ہیں ،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنربرائے مہاجرین انتونیوگڑیس کے ہمراہ کتابچہ کی رونمائی کے موقع پراظہارخیال

وزیراعظم کی وطن و اپسی تک دھرنا جاری رہے گا، آمنہ مسعود جنجوعہ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اس عہدے کے اہل نہیں ہیں کہ وہ اسلام آباد کو چلائیں ان کو استعفیٰ دینا چاہیے، مظلوموں پر پولیس کی چڑھائی ، بچوں اور خواتین کی بے عزتی یہ سب کچھ چوہدری نثار کے حکم پر ہوا ،پریس کانفرنس سے خطاب

موجودہ حکومت کی توانائی محاصل کی پیداواراوردوسرے شعبوں میں اصلاحات شاندارہیں ،اندراوتی ملیان ،عالمی بینک ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے ساتھ اصلاحات کی معاونت کی تیاری کررہاہے ،عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹرکاوزیرخزانہ اسحاق ڈارکوخط

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،ممنون حسین ، افغانستان میں حالیہ صدارتی انتخابات کا کامیاب اور پرامن انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے،یواین ایچ سی آر کے ہائی کمشنر سے ملاقات

خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے واقعات روکنے کیلئے فوری قانون سازی کی جائے ، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں اتفاق، اتفاق رائے سے قومی پالیسی تشکیل دی جانی چاہیے جس میں خواتین اور بچیوں کو محفوظ جگہ کی فراہمی ، قانون سازی اور تشدد کے شکار افراد کی بحالی کا طریقہ کار طے کیا جائے ، ہر سطح پر قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے ، پالیسی ڈائیلاگ کے شرکاء کا اتفاق

حکومت طالبان مذاکرات نتیجہ خیزہونے چاہئیں، افغانستان سے نیٹوانخلاء کے بعدجہادکشمیرکوتقویت ملے گی ،سراج الحق ،کشمیرکی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے،کشمیرپاکستان کامسئلہ ہے وزیراعظم ہرفورم پراس مسئلے کواٹھائیں،کشمیرکی قیمت پربھارت سے محبت نہیں ہوسکتی ،کشمیری قیادت کے اعزازمیں دیئے گئے عشایئے سے خطاب

بے بنیادالزامات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ،ایم کیو ایم،2 مئی کو سہ پہر تین بجے ایم کیوایم کے تحت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں فیصلہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر100سوامریکی ڈالرفی بیرل تک آگئی

حکومت طالبان کے خلاف فوری آپریشن کرے ،ملک مزیدخون خرابے کامتحمل نہیں ہوسکتا،خورشیدشاہ،وزیراعظم کابینہ میں اختلاف موجودہے ،وزیراعظم عابدشیرعلی کے بیانات کانوٹس لیں ،سابق صدرپرویزمشرف کاکیس پہلی منزل پرہے ،مسلم لیگ ن کی قیادت ایک ڈکٹیٹرکوبرداشت نہیں کرسکی ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

کویت،ایئر پورٹ پر کام کرنے والا پا کستانی چوری کے الزام میں گرفتار ،ملزم کویت سے باہر ارسال کئے جانے والے پارسل پیکجز میں سے سامان چوری کرتا تھا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔