بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

تازہ ترین خبریں

باغی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فوج

یف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دیگر اداروں کے ساتھ دہشتگردی کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے باغی عناصر قومی دھارے میں شامل ہوکر آئین کو قبول کریں  ورنہ ان سے نمٹنے کے لیے کسی شک کی گنجائش نہیں۔جنرل ہیڈ کوارٹر میں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ افوج پاکستان دفاع وطن کی ضمانت ہے،قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان سول اداروں کے ساتھ مل کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج طاقت کا سرچشمہ ہیں اور تمام ادارے دہشتگردی کے خلاف  برسرپیکار ہیں، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف بے شمار قربانیاں دیں

قومی خبریں -

آج کا اخبار

وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایوان صدر‘ پارلیمنٹ اور پاک سیکرٹریٹ سمیت دیگر بڑے نادہندگان کی بجلی کاٹنے کا حکم دے دیا، وزیر کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں آئیسکو کی بجلی بل کے نادہندگان کے خلاف کارروائی ، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ ، پارلیمنٹ ہاؤس ، وزارت پانی و بجلی کی بجلی منقطع کر دی،کئی وزارتوں اور دیگر اہم محکموں کی بجلی منقطع کرنے کی تیاریاں مکمل ، وزیراعظم کے دفتر اسلام آباد کو بجلی کی ترسیل 62 لاکھ واجبات ادا نہ کرنے پر منقطع کی گئی ،ذرائع، چیف جسٹس ہاوٴس ، ججز کے گھر، سپریم کورٹ کے ذمہ کوئی واجبات نہیں ہیں ، سپریم کورٹ کی وضاحت

دوسری جانب سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس ہاؤس، دیگر ججز کے گھروں اور سپریم کورٹ کے بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی کردی تھی اور ان کے ذمہ اب کوئی واجبات نہیں ہیں

ایوان صدر، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ لاجز سمیت تمام نادہندہ اداروں کی بجلی فوری طور پر منقطع کرنے کے احکامات جاری،سندھ حکومت 56ارب روپے کی نادہندہ ہے جبکہ انہوں نے پانچ ہزار کنکشن تسلیم ہی نہیں کئے ،بلوچستان میں بجلی چوری 70ارب تک پہنچ چکی ہے،عابد شیر علی،16ہزار غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن ہیں، بجلی صرف اسے ملے گی جو بل ادا کرے گا،کسی صوبہ کو چور نہیں کہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ شور اور مظاہروں والے علاقوں میں ہی سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے، اگر ریکوری اور بجلی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوتی توکمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو بھی اپنے آپ کو فارغ سمجھیں اور ابھی سے کوئی دوسری نوکری ڈھونڈ لیں،وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، طالبان سے مذاکرات کا آغاز نیک نیتی سے کیا ہے ،وزیراعظم ،امید ہے مذاکرات سے ملک میں امن قائم ہوگا،کراچی کے امن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،ملکی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،بجلی کی قلت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہماری حکومت نے میڈیا کی آزادی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،میڈیا پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، برطانیہ کے 5 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچنے پر میڈ یا سے گفتگو ،وزیراعظم نواز شریف سے برطانیہ کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر جسٹس گریننگ کی ملاقات ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

عام انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلی کا ذمہ دار حکومت،سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور نجی میڈیا گروپ ہے،عمران خان،گیارہ مئی سے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے ہمراہ ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان، ملک کے لئے بہترین نظام صرف جمہوریت ہے، آئی ایس آئی کے ساتھ کھڑا ہونا اصولی مؤقف ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

نریندر مودی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دار اور شرمناک ہے وہ مسلمان اور پاکستان دشمن میں حد سے آگے نکل گئے ہیں، چودھری نثار،لگتا ہے انہوں نے بطور وزیر اعلی گجرات جو بدنامی کمائی ہے اس سے کوئی نہیں سیکھا،مودی کی طرف سے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں،پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے،بیان

پاک فضائیہ کے سربراہ کی تربیتی مشن کا جائزہ لینے کے لیے K-8 طیار ے میں پرواز ، ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا دورہ ، اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ،پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کی امین ہے،طاہر رفیق بٹ،جنگ ہویا امن پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ایک اہم کلیدی کردار ادا کیا ہے،ائیر چیف مارشل

آئین نے اداروں کی حدود کا تعین کر دیا ہے ہر ادارے کو اس کا پابند ہو نا چاہیے، مولانا فضل الرحمن ،جب ادارے آئینی حدود میں رہیں گے تو پھر کھچاؤ اور تلخیاں پیدا نہیں ہو ں گی اور نہ ہی تصادم کا خطرہ ہو گا، پارٹی رہنماوں سے گفتگو

مذاکرات کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے طالبان سیکورٹی فورسز پر حملے اور فورسز طالبان کے خلاف فضائی حملے اور آپریشن بند کردیں، پروفیسر محمد ابراہیم خان ،خود کش حملوں سے شریعت نافذ ہوسکتی ہے نہ ہی فضائی حملوں اور آپریشنوں کے ذریعے امن قائم ہوسکتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں فریقین مستقل جنگ بندی کا اعلان کردیں ۔ دونوں کمیٹیوں نے پہلے بھی فریقین سے پرتشدد کاروائیاں بند کرنے کی اپیل کی تھی کیونکہ اس سے مذاکراتی عمل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کو انٹریو ز

2015تک الیکٹرونک ووٹنگ مشین یا بائیومیٹرک نظام وضع کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن،مارچ 2015 تک نئے بلدیاتی قوانین اور بہتری کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 5 سالہ اسٹریٹیجک پلان جاری

یورپی یونین نے بھارتی آم سمیت مختلف سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی،پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا ،بینگن، اروی، کریلا ا کی درامد پر31 دسمبر 2015 تک پابندی رہے گی

سپریم کورٹ کاسابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل کیس میں ملزم کی عدم گرفتاری پربرہمی کااظہار ،ایس ایس پی لاجسٹسک اسلام آباد ساجدکیانی کو آج عدالت طلب ،مفرور ملزم روح اللہ کی جائیداد سے متعلق خیبر پختون خواہ حکومت کو قانون کے مطابق کاروائی اور ایڈووکیٹ جنرل کو پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، سردار خان قتل کیس میں نامزد ملزم روح اللہ کی گرفتاری کے لیے پاکستان میں افغان اور افغانستان میں پاکستانی سفیر سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک ملزم کی نئی رہائش کا معلوم نہیں ہو سکا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

موسم گرما میں بجلی نہ ہونے کی وجہ وزارت پانی و بجلی ہے ، بلاول بھٹو ،وزیراعظم عوام کی مشکلات ختم کرائیں ، سندھ کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، بیان ،سندھ اسمبلی پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی کا صوبے میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

اداروں کے درمیان کوئی تناؤ نہیں اور نہ ہی جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے‘خواجہ سعد رفیق، فوج اور عدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہئے‘کوئی بھی فوجی جنرل آئین توڑے گا تو اس پر ضرور تنقید ہوگی‘وزیراعظم نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں پرکشش اضافے کا وعدہ کیاہے‘ وفاقی وزیر ریلوے کا پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب

لاپتہ افراد کے لواحقین پر تشدد و گرفتاریاں، وزیر اعظم کا نوٹس وفاقی پولیس نے ہوا میں اڑا دیا ،ایس پی سٹی کی ہدایات پر وفاقی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار کی مدعیت میں لاپتہ افراد کے300 لواحقین کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکاروں پر حملہ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا

سعودی عرب میں جنگی مشقیں ختم،ا ختتامی تقریب میں جنرل راحیل شریف کی شرکت

چار سال کے تسلسل کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کو 2014 کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 67 کڑور روپے کا اپریٹنگ منافع

پاکستان جسم اور جمہوریت اس کی روح ہے ، سید خورشید شاہ ،تمام جماعتوں کو مل کر یکجہتی سے پارلیمنٹ میں معاملات کو حل کرنا چاہیے ،حکومت طالبان سے مذاکرات میں تاحال کلیئر نہیں ،اپوزیشن سمیت پوری قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے ،اداروں کا ٹکراؤ حکومت کے حق میں نہیں جائے گا ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی 3جون کو بلانے پر اتفاق ہوگیا ہے ،صحافیوں سے گفتگو

دینی مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، مولانا سمیع الحق،مدارس دنیا کے سب سے بڑے این جی اوز کے طور پر رفاحی و تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں امن کی خاطر حکومت طالبان مذاکرات میں کردار ادا کررہے ہیں ، پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، صدر اوبامہ کے ایلچی ارشاحسین سے ملاقات ، مسلم و غیر مسلم دنیا میں درپیش مسائل کو بھی مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتاہے، ارشاحسین

زرداری اوربلاول بھٹوجنگ کی باتیں کرکے فوج اورپاکستان کو کمزور کرناچاہتے ہیں،سراج الحق، ملک اس وقت ایک اورجنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا،اس لئے مرکزی حکومت ملک کو جنگ کی ہولناکیوں سے بچانے کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کو بااختیار بناکرکچھ لواورکچھ دوکے تحت بامقصد مذاکرات سے آمن کا قیام یقینی بنائے ، عوامی اجتماع سے خطا ب

امریکہ کیساتھ ملٹری اور انٹیلی جنس تعاون جاری ہے، جلیل عباس جیلانی ، اگلے ماہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ورلڈ بنک سے پیسے ملنے کی امید ہے، ساتھ ہی ساتھ کولیشن سپورٹ فنڈ کی اگلی قسط بھی ملنے کی توقع ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

حکومت اور طالبان کے مابین مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی کامیابی سے ہمکنار ہوگا،مولانا سید یوسف شاہ ، آپریشن مسائل کا حل نہیں،آپریشن کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ریاست کے اندر مسائل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے حل ہوئے ہیں ،کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی

پاکستان میں صحافیوں کو تمام اطراف سے قتل،دہشت اور دیگر قسم کے تشدد کا مستقل خطرہ رہتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل،خطرے میں انٹیلی جنس ادارے سیاسی جماعتیں اور طالبان جیسے مسلح گروپ شامل ہیں، حکام میڈیا ورکروں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں، 2008ء میں جمہوری دور کی بحالی کے بعد سے 35قتل کے مقدمات میں ایک کے سوا کسی میں بھی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لا یا گیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی رپورٹ

پا کستان اقلیتوں کےلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گیا،پاکستان میں اقلیتیں شدت پسندوں کے نشانے پر ہیں‘ حا لیہ سالو ں میں فرقہ وارانہ اور مذہبی قتل میں اضافہ ہوا ،طالبان اور دیگر شدت پسند گروہوں کی اقلیتو ں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، حکو مت تحفظ فراہم کر نے میں نا کا م رہی،صومالیہ اور سوڈان ان ممالک کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جہاں اقلیتوں کی نسل کشی یا ان کو بڑے پیمانے پر قتل کیا جا رہا ہے،برطانوی تنظیم مائنورٹی رائٹس گروپ انٹرنیشنل

سینئر صحافی حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لئے بنائے جانیوالے کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،کمیشن کا قیام سپریم کورٹ کے رولز کی خلاف ورزی ہے،حامد میر کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے ،درخواست گزار کی استدعا

طالبان کے خلاف آپریشن ائیر چیف کا بیان غلط رپورٹ کیا گیا، ترجمان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

لندن، وزیراعظم نواز شریف برطانیہ کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر جسٹس گریننگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

لندن ، وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

کراچی ، پاکستان کرکٹ بورڈ‌کے چیف سلیکٹر معین خان دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی منقطع کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں رات کے وقت لائٹیں بند ہیں۔

اسلام آباد ، ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی کوآرڈینیٹر آمنہ مسعود جنجوعہ ڈی چوک میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔

رسالپور ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ تربیتی مشن کا جائزہ لینے کے لیے K-8 طیارے میں بیٹھ رہے ہیں۔

بنوں ، طالبان کمیٹی کے مرکزی کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کے اجلاس سے‌خطاب کر رہے ..

لاہور ، اے پی سی اے کے کارکنان پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پتلا جلا رہے ..

آج کا سوال

آج کا سوال
سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے بعد جیو نیوز کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے، وزارت دفاع نے جیو نیوز کی بندش کیلئے پیمرا کو درخواست جمع کروا دی ہے، آپ کے خیال میں کیا جیو نیوز کا آئی ایس آئی سربراہ کو موردالزام ٹھہرانا درست اقدام تھا؟ جیو نیوز کی بندش سے دفاعی اداروں پر الزامات روکے جا سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آئی ایس آئی سربراہ کو حامد میر پر حملہ کے بعد مورد الزام ٹھہرانا غلط تھا، خفیہ اداروں‌پر الزام تراشی سے گریز کرنا چاہئے۔
حامد میر کا آئی ایس آئی سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانا ذاتی موقف ہے۔ جیو نیوز کی بندش سے خفیہ اداروں پر الزامات میں کمی نہیں آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔