بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

تازہ ترین خبریں

کالعدم تحریک طالبان جنگ بندی میں توسیع پر رضامند، غیر عسکری قیدی رہا نہ کئے جانے اور امن زون قائم نہ ہونے پر شوریٰ کمیٹی کا تحفظات کا اظہار

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ باضابطہ اعلان چند دن تک کر دیا جائے گا۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں۔ طالبان شوریٰ کا اجلاس شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر ہوا جس میں اہم کمانڈر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سیز فائر اور قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ غیر عسکری قیدی رہا نہ کئے جانے اور امن زون قائم نہ ہونے پر شوریٰ کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تاہم جنگ بندی میں مزید توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ سیز فائر میں توسیع کے بارے میں طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد چند دن تک باضابطہ اعلان کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر شمالی وزیرستان میں شوریٰ مجاہدین کی جانب سے ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان میں کوئی اختلاف نہیں، شوریٰ کے تمام ارکان متحد اور متفق ہیں۔ دشمن ہمارے کمانڈروں اور کارکنوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ ناکام بنا دیا جائے گا۔دوسری طرف طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک پیج پر نہیں ہیں۔

قومی خبریں -

آج کا اخبار

طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، چو ہدری نثار، سو فیصد یقین کے ساتھ کہتا ہوں تمام معاملات پر حکومت اور فوج ایک ساتھ ہیں، رواں ہفتے سے عملاً مذاکرات کا اگلا دور شروع ہوگا،اب تک 19غیر عسکری قیدی رہا کردیئے اور 13قریب قیدی آئندہ چند روز میں گرفتار کر لئے جائیں گے،طالبان سے شہباز تاثیر ،علی گیلانی اور پروفیسر اجمل سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، حکومت کا اصل ایجنڈاپاکستان کا آئین ، قانون اور ملک میں امن و امان کا قیام ہے،حکومت اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں ضرور پیدا ہوئیں مگر مسئلہ اتنا گھمبیر نہیں جتنا تالی بجانے والوں نے اسے میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے،سبزی منڈی بم دھماکے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جلد اصل محرکات تک پہنچ جائیں گے، آئندے ہفتے سے مستقل آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد پولیس کی جانب سے سبزی منڈی بم دھماکے کے حوالے سے کی گئی تفتیش اطمینان بخش ہے اور پچھلے 72 گھنٹوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور وفاقی پولیس جس بس کے ذریعے فروٹ سبزی منڈی میں لایا گیا تھا اس بس کے ڈرائیور اور مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر رکھی ہے یہ فروٹ جنوبی پنجاب کے ایک مخصوص علاقے کے ذریعے سبزی منڈی لایا گیا تھا

پشاور،متنی میں فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف کارروائی ، پانچ شدت پسند ہلاک،ہلاک شدت پسندوں میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے،اپراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں، متعدد زخمی ،وزیرستان میں گروہوں کی لڑائی سے طالبان کا کوئی تعلق نہیں،شاہد اللہ شاہد ،مذاکرات اور جنگ بندی میں توسیع کا کوئی بھی فیصلہ مرکزی شوریٰ اور قیادت کی مشاورت کے بعد ہوگا،ترجمان طالبان کا بیان

وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان بل میں نئی ترمیم کردی،صوبائی حکومتوں کے اختیار کے الفاظ حذف‘ سکیورٹی اداروں کو گولی چلانے کی اجازت ، سینٹ سے منظورنہ ہوا تو مشترکہ اجلاس بلایا جاسکتا ہے، ذرائع

وزیراعلیٰ شہباز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ملاقات ، ملکی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دورہ چین پر تبادلہ خیال،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ سے اگلے ماہ مرحلہ وار بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوگا : شہباز شریف،توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں، حکومت عوام کی توقعات پر ہر قیمت پر پورا اترے گی، وزیراعلیٰ کی صدر سے گفتگو، شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں، صدر مملکت:وزیراعلیٰ نے اپنے عزم اور ہمت سے کئی منصوبے مکمل کئے:گورنر

کوریا کے وزیراعظم جونگ ہانگ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جنوبی کوریا کی برآمدات 1960ء میں 50ملین ڈالر سے آج 560بلین ڈالر ہو گئیں، احسن اقبال ،جنوبی کوریا کے صدر کا دورہ پاکستان کی بہتر اقتصادی ساکھ کا مظہر ہے ،جنوبی کوریا کے صدر ا ستقبال کے موقع پر گفتگو

حکومت اور فوج میں کوئی دوری نہیں ہے، رانا ثناء اللہ،فوج آئین پاکستان کے تحت اپنا کردار ادا کررہی ہے، تحفظ پاکستان آرڈیننس پر اپوزیشن کا واویلا بلا جوازہے، تنقید کرنے والے تجاویز لیکر آئیں، فیصل آباد میں صوبائی وزیر قانونی کی میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ میں زیرالتواء لاپتہ افراد کے مقدمات تیزی سے نمٹانے کا سلسلہ شروع، دس روز کے دوران کئی اہم کیس نمٹادیئے گئے، بعض حلقوں کا تشویش کا اظہار،عدالت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں، اب بھی سمجھتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ ہی اس معاملہ میں متاثرین کی داد رسی کرسکتی ہے،آمنہ مسعود جنجوعہ

مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی راہ میں مشکلات بہت زیادہ ہیں،پروفیسر ا براہیم، یہ آسان کام نہیں لیکن بات چلے گی تو بات بنے گی، امیدہے مذاکرات کامیاب ہونگے، حکومت نے جن قیدیوں کو چھوڑا ہے ان کی فہرست ہمیں نہیں دی گئی، ملکی و غیر ملکی ریڈیو و ٹیلی وژن چینلز کو انٹرویوز

من پسند چیف الیکشن کمشنر لانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی ”انڈرسٹینڈنگ“ ہوگئی،پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل کو سینٹ سے منظور کرانے میں کوئی رکاوٹ نہ رہی،حکومت سابق سینئر جج رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنا چاہتی ہے،ذرائع

چین میں مشترکہ نیول مشقوں میں پاکستان اپنا شمشیر جہاز لے کر جائے گا

پیپلزپارٹی کی تمام مرکزی سرگرمیاں کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ،پنجاب میں نئے خون کو سامنے لایا جائے گا‘ بلاول کا عندیہ

فوج اور عدلیہ دونوں حساس ادارے ہیں،ان پر تنقید نہیں ہونی چاہئے،سعد رفیق،عدلیہ انصاف کرتی ہے فوج ہمارا تحفظ ،فوج کا پروفیشنل اور آئینی کردار عزیز ہے،آئین شکنی کرنے والے کو قوم اور تاریخ معاف نہیں کرے گی،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب

حکومت اور فوج میں کشیدگی کانتیجہ وزیر اعظم کو بھگتنا پڑے گا،شیخ رشید،رواں سال حکومت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،تحریک انصاف کے ساتھ ملکر گیارہ مئی کو احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات ،میڈیا سے گفتگو

ٹیکس چوری وآمدنی چھپانے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور آمدنی کے مطابق ٹیکس کی وصولی کیلئے قانون سازی کا عمل شروع،ایف بی آر کو ان لوگوں کے بنک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوجائے گی،اسلام آباد میں بڑی آمدنی اور زیادہ بیرونی دورے کرنیوالوں کے اعداد وشمار اکٹھے کرنے کا کام شروع، ٹیکس ادائیگی میں وفاقی دارالحکومت سب سے پیچھے ہے،اکثر افراد پیسہ ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کرتے اور غلط معلومات مہیا کرتے ہیں،ترجمان ایف بی آر، پوٹینشل کے حوالے سے کوئی بھی شہر یا علاقہ اپنے حصہ کا مکمل ٹیکس ادا نہیں کررہا،بھارت سے ٹیکس معلومات معاہدے کی عدم موجودگی کا نقصان دونوں ممالک کو ہورہا ہے‘فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر اِن لینڈ پالیسی شاہد حسین اسد کا خصوصی انٹرویو

امریکا کے بعد برطانیہ کا بھی افغانستان میں استعمال اسلحہ پاکستان کو دینے میں دلچسپی کا اظہار،پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صلاحیت بڑھے گی، فوجی مبصرین کی طرف سے پرتپاک خیرمقدم

جون تک چار ہزار دو سو پچاس میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی، عابد شیر علی ،سابق حکومت کے فرسودہ سودے ختم کر کے pay and take کی بنیاد پر معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے،گڈو پاور پروجیکٹ،اچ پاور پلانٹ،نندی پور پاور پروجیکٹ،دوبیرہائڈریل پاور پروجیکٹ سے آئندہ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، راجہ رینٹل نے چوبیس روپے فی یونٹ بجلی خرید کر کروڑو ں اربوں روپے کک بیکس کی صورت میں وصول کئے ماضی کی حکومتوں نے سسٹم کو تباہ کر دیا ،پی ایم ایل(ن) کی حکومت نے سسٹم کا قبلہ درست کر دیا ہے ، شیخ رشید شیخ چلی بن کر ٹاک شوز میں طوطے کی طرح فالیں نکالنے پر لگے ہوئے ہیں انکے حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا گیلپ سروے میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ، جلسہ عام سے خطاب

آئندہ ماہ مئی ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا مہینہ بننے کا امکان،موسم کا درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھ سکتا ہے، سیاسی ذرائع

حکومت کو ٹف ٹائم، طاہرالقادری کا 11 مئی سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان ، وحدت مسلمین،سنی تحریک سے رابطے شروع ،مرکزی پروگرام لاہور میں ہوگا ترجمان

حکومت آنکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے، مو لا نا فضل الرحمن ، تحفظ پا کستان آر ڈی نینس شرعی اور انسانی حقوق کے خلاف، کالے قوانین کو عوام قبول نہیں کریں گے ، حکومت اور فوج کے درمیان تصادم کی حامی نہیں، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے محبت اور اخوت کا درس دیا جا تا ہے، گفتگو

استعفوں کے معاملے پر جے یو آئی (ف) میں اختلافات، فیصلہ مولانافضل الرحمن کے وطن واپسی تک موخر کردیاگیا

مشرف نے حکومت اور اپوزیشن میں روابط بڑھانے کا موقع دیا، ایاز صادق ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے اقتدار دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہوا ہے،اب اراکین ایک دوسرے کا احترام کرتے اور سیاسی سنجیدگی ہے، کوشش ہے کہ سپیکر کانفرنس ہر سال منعقد کی جائے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکے، 17ویں سپیکر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے،سراج الحق، فارڈور بلاک کے اراکین اسمبلی چوکوں اور شاہراہوں پر اپنے کپڑے نہ دھوئیں بلکہ گھر کے اندر اپنے کپڑے دھوئیں،پی ٹی آئی سیاست اور اقتدار میں نئی ہے،پی ٹی آئی کو پہلی ابر اقتدار میں ملا،وزارتیں کم ہیں اور وزارتوں کے خواہشمند پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی زیادہ ہیں،وزارت نہ ملنے کے باعث پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے،اس وجہ سے فارورڈ بلاک بنا ہے، میڈیا سے گفتگو

اپوزیشن کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد پر نہیں لیا جارہا ،خورشید شاہ ،ہم حکومت کی پالیسی پر خوفزدہ ہیں ،شہباز شریف نے سابق دور میں نواز شریف اور پارٹی کی خدمت کی اب نواز شریف انہیں اپنے ساتھ دوروں پر لے جاکر ان کی خدمت کا قرض اتار رہے ہیں، خصوصی گفتگو، بیان

موٹر ویز کی مرمت پر 40 ارب کے اخراجات کا تخمینہ ، 9 منصوبے میں ملائیشیا اور ترکی کمپنیوں نے بو لی میں حصہ لیا ،لورا لائی بائی پاس منصوبے کیلئے زمیندار زمین دینے کیلئے رضاکارانہ طور پر تیار ہو گئے

حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ملک میں اپنے آپ کو بلوچ کہلوانا جرم بن گیا ہے،سردار اختر مینگل، موجودہ حکمران ملٹری آپریشن کو شاید ڈاکٹری آپریشن سمجھ رہے ہیں، ہر گھر میں صف ماتم بچھاکر بلوچوں کو بندوق کی نوک پر مذاکرات کیلئے رضا مند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، صحافیوں کے وفد سے بات چیت

پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کی تجارتی تعاون کانفرنس آج شروع ہوگی،وزیرتجارت خرم دستگیر افتتاح کریں گے،200سے زائد اقتصادی ماہرین کی شرکت متوقع

لاپتہ کنٹینرکیس‘کسٹم کے 28 کلیئرنگ ایجنٹس کے نام ای سی ایل میں شامل

پاک بھارت دوستی کا سفر تنازعات ختم کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا،عبد الباسط،پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے خواہاں ہے ،نئی بھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رہے گا، تنازعات ختم نہ ہوئے تو ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہنا ممکن نہیں ،پاکستانی سفیر

خراٹے انسان کو ذیابیطس کا مریض بھی بناسکتے ہیں،فرانسیسی تحقیق

شکار کے موسم میں یو اے ای شاہی خاندان کے13 افراد کوشکار کی اجازت دینے کا انکشاف، کوئی عقاب درآمد یا برآمد نہیں کیا گیاصرف تلور کا شکار کیاگیا،ذرائع وزارت خارجہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

اسلام‌آباد، وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم ہائوس میں جنوبی کوریائی وزیراعظم چنگ ہونگ ون سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، پاکستان اور جنوبی کوریائی وزرائے اعظم دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں ..

راولپنڈی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں اعلی کارکردگی پر طالبہ کو اعزاز دے ..

لاہور ، سٹیج کے سینئر اداکار محمود خان مالک مکان کی جانب سے گھر کو تالا لگائے جانے کے بعد اپنے سامان کے ہمراہ پریس ..

لاہور، متروکہ وقف املاک بورڈ کی اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔

فیصل آباد، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع کونسل چوک میں مہنگائی اور نجکاری کیخلاف لگائے گئے کیمپ میں ایک شخص سڑک ..

پشاور، امیر جماعت اسلامی سراج الحق المرکز اسلامی میں اسلامی جمعیت طلبا کے ناظمین کیمپ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔

لاہور، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پنجاب ایجوکیشن سکول ریفارمز روڈ پر پیشرفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
حکومت نے طالبان کمانڈروں‌سمیت درجن سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بہت جلد طالبان کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات متوقع ہے ۔ حکومت نے طالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آپ کے مطابق کیا حکومت ، طالبان مذاکرات میں کسی پیشرفت کی توقع ہے ؟ طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت نے پیشرفت کر دی اب طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔
حکومت طالبان مذاکرات درست سمت جا رہے ہیں، مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان قیدیوں کو رہا نہیں‌کریں‌گے ، حکومت کو آخر میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج