بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا سونمیانی رینج کا دورہ ، ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں سونمیانی رینج کا دورہ کیا جس میں آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کی مشتقوں کا جائزہ لیا، ان مشتقوں میں ایئرڈیفنس کے فل رینج ہتھیاروں اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو کثیر الجہتی خطرات کا سامنا ہے جس کے مقابلے کے لیے ہر وقت اعلیٰ سطح کی تیاریوں کی ضرورت ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں حصہ لینے والی یونٹوں کے پیشہ وارانہ معیار اور مہارت کی بھی تعریف کی جبکہ سونمیانی رینج پہنچنے پر ایئر ڈیفنس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف نے آرمی چیف کا اسقبال کیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

سپریم کو رٹ نے31 جولائی کے عدا لتی فیصلے کیخلاف مشرف کی نظرثانی درخواستوں پرتفصیلی فیصلہ جا ری کر دیا ، 3نومبرکوپرویزمشرف نے بطورآرمی چیف غیرآئینی اقدام کیا،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پرویز مشرف کے ساتھ حقیقی یا ظاہر الثانی تعصب کا برتاؤ نہیں کیا ان کا تعصب کہیں بھی ظاہر نہیں ہوتا ۔مشرف کی در خواست پر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہو ئے اسے خا رج کیا جا تا ہے،سپریم کو رٹ

عدا لتی فیصلے میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اس وقت میں مختصر اً سائل کی طرف سے پیش کئے گئے موقف بابت تعصب کے بعض اضافی پہلوؤں پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں ۔ سائل کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سائل جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف تعصب رکھتے تھے اور نفاذِ ایمرجنسی کے مقدمے کی سماعت میں درحقیقت خود ہی ” مدعی بھی تھے اور منصف بھی“ ۔

ایم کیوایم، تحفظ پاکستان بل 2014ء جیسے کالے قانون کو کسی قیمت پرتسلیم نہیں کرے گی، الطاف حسین،تحفظ پاکستان بل منظور ہوا تو وزیراعظم کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو

خطے میں معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے،وزیراعظم ،تنازعات کے حل کو ترجیح دینی ہوگی، ایشیاء وسائل سے مالامال ہے ہمیں ان سے استفادہ کرنا چاہئے،خطے کی ترقی کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، علاقائی تعاون کے لیے مواصلاتی رابطوں کومربوط بناناہوگا،نوجوانوں کی ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے،پاکستان اور چین مل کر خطے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،معاشی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہو رہا ‘ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ امن اور دوستی کا خواہاں ہے‘وزیراعظم کا باوٴفورم کے12ویں سالانہ اجلاس سے خطاب

عسکری قیادت کا رویہ، حکومتی خاموشی کے بعد طالبان کے کئی گروپوں نے کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے صف بندی شروع کر دی ، باضابطہ کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ آج ہو گا

وزیراعظم نواز شریف کا چینی ہم منصب سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال،نواز شریف نے باؤ ایشیا فورم کے کامیاب انعقاد پر چین کے وزیر اعظم کومبارکباد دی، پاکستان ، چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اس کے ساتھ دوستی کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔نوازشریف، چین، پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا،چینی وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجان کی وزیراعظم اور ایگزم بینک کے صدر و چےئرمین سے ملاقاتیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بیرونی دوروں کا کلیدی مقصد توانائی بحران کا خاتمہ ہے:محمد شہبازشریف

وزیرستان: طالبان طالبان سے لڑ پڑے، 20 ہلاک، دو مرکزی دھڑوں کے مابین جاری جھڑپوں نے شدت اختیار کرلی ،لڑائی کا دائر اب رفتہ رفتہ دیگر علاقوں تک پھیلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد چالیس کے لگ بھگ ہے ،مقامی میڈیا

ایرانی سرحدی گارڈز کی پاکستان میں موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ، تسنیم اسلم،بھارت کے ساتھ اچھے ہمسائیہ کی طرح تعلقات چاہتے ہیں، کشمیر کے مسلئے پر پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تصدیق شدہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ، افغانستان میں صدارتی انتخابات خوش آئند، تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے افغانستان بھی طالبان سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے، ہفتہ وار بریفنگ

کراچی‘گلشن اقبال میں فائرنگ‘(ن) لیگ لائرز فورم کا عہدیدار قتل،گلشن اقبال بلاک 7 میں چار مسلح ملزمان نے ان کی کار پر فائرنگ کی ، واقعہ کے بعد علاقے میں کشید گی دکانیں اور کاروبار بند‘چیف جسٹس سند ھ ہا ئیکو رٹ نے واقعہ کا نو ٹس لے لیا، آئی جی سے رپو رٹ طلب، وکلا ء کا عدالتی با ئیکا ٹ ، ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں 11 افراد جا ں بحق

مشرف کے خلاف جو بھی کہا اس پر قائم ہوں،آمریت کے خلاف تنقید سے کوئی نہیں روک سکتا، خواجہ سعد رفیق،ریلوے ٹریکس پر حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ نے عام انتخابات کے دوران عدالتی ہدایات پر عملدرآمد بارے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ، انگوٹھوں کی تصدیق بارے عمران خان کی درخواست کی سماعت بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی

پارلیمنٹ کو آئین سے متصادم کسی طرح کی قانون سازی کا اختیار نہیں ، جسٹس جواد ایس خواجہ ، آئین سپریم ہے پارلیمنٹ صرف آئین کے مطابق ہی قانون سازی کرسکتی ہے‘عوام تو بھوکوں مرتے رہیں اور حکومت غیر ضروری معاملات پر پیسہ خرچ کرتی رہے اب ایسا نہیں ہو نے دینگے، حکومت کو قانون کے مطابق یو ایس ایف فنڈز کا پیسہ استعمال کرنے کا کوئی اختیار نہیں،تھری جی کیس میں ریما رکس

وزارت رہے یانہ رہے فوج کادفاع میرافرض ہے ،خواجہ آصف،ہرادارہ اپنادفاع کرتاہے ،پارلیمنٹ کابھی حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے ،کسی کے ذاتی فعل پرادارے کوموردالزام ٹھہرانادرست نہیں ،فوجی جوان ہمارے تحفظ اورہماری سرزمین کے لئے لڑرہے ہیں ،آرٹیکل 6کی سزاکاتعین پارلیمنٹ کریگی ،فیصلہ عدالت نے دیناہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

ملک حالت جنگ میں ہے ، وزیراعظم کا مذاکراتی عمل نیک نیتی پر مبنی ہے،حمزہ شہباز ،معصوم لوگوں پر حملے پوری انسانیت پر حملوں کے مترادف ہیں،صحافیوں سے گفتگو

وفاقی حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،حکومت طالبان مذاکرات، تحفظ پاکستان بل، قومی داخلی سلامتی پالیسی پر اعتماد میں نہ لئے جانے پر اتحادی جماعت حکمران ن لیگ سے نالاں،اتحاد میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ مولانافضل الرحمن کی وطن واپسی پر ہوگا، اختلافات ضرور ہیں البتہ فی الوقت استعفے نہیں دے رہے، اگر جے یو آئی (ف) کے تحفظات دور نہ ہوئے تو کسی بھی معاملے پر کوئی بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے، مولانا محمد امجد خان

حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں ہمارے کردار کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا،مولانا سمیع الحق ،دہشت گرد جسے چاہتے ہیں، جہاں چاہتے ہیں نشانہ بنادیتے ہیں،علماء و طلباء کا دہشتگردی و فرقہ واریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، بیا ن

وزیر اعظم نے سبزی منڈی دھماکہ متاثرین کیلئے امداد کی منظوری دیدی

کرپشن روکنے کیلئے سب سے پہلے اثاثے ڈکلیئر کرنا ہوں گے‘ لیڈر ٹھیک ہو تو معاشرہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے‘عمران خان،مسلم لیگ ن خودآمریت کی گودمیں پلی ہے ،آمرکے خلاف فیصلہ کیسے کریگی ،ہم کبھی بھکاری بنے نہ کبھی کسی کی لڑائی لڑی ،اب ڈیڑھ ارب معلوم نہیں کونسی لڑائی کیلئے لیاہے ،اسمبلی میں جواب نہیں ملادھاندلی کی پٹیشن پرافتخارچوہدری کی نظریں نیچی دیکھ کروہ بھارتی ایمپائریادآگیاجس نے آوٴٹ دینے کے بجائے نظریں نیچے کرکے اپنی بے بسی کااظہارکردیاتھا،افتخارچوہدری سے مایوس ہوا،نجی ٹی وی انٹرویو، صحافیوں سے گفتگو

ایران پر عائد عالمی پابندیاں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں اہم رکاوٹ ہیں،شاہد خاقان عباسی،مذکورہ پابندیاں ختم ہوجائیں تو حکومت پاکستان 30ماہ کے اندر اس منصوبے کو مکمل کر سکتی ہے، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا (ٹاپی) گیس منصوبے میں بھی بہت سی پیچیدگیاں ہیں، ملک میں موجود گیس کی تلاش کو بڑھانا ہی اس مسئلے کا سب سے بہتر حل ہے۔ لہذا حکومت نے گیس پالیسی کو سرمایہ کاری کیلئے مزید پرکشش بنادیا ہے، گیس کی تلاش کیلئے 50بلاکس نیلام کر دیئے گئے ہیں، مزید بلاکس نیلام کئے جائیں گے،تاجر برادری سے خطاب

پاکستان اہم ترین پڑوسی ملک‘ بات چیت کے دروازے ہروقت کھلے رہیں گے‘ بھارتی وزیراعظم،بھارت کو شدید چیلنجز درپیش‘ ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو دانشمندی کیساتھ فیصلے کرسکے‘ من موہن سنگھ

سینیٹ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی نے پی ٹی اے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی کو روکنے کی ہدایت کردی، قانون کے مطابق پی ٹی اے کی اکثریت نیلامی کے عمل کو مکمل کر سکتی ہے،سیکرٹری آئی ٹی،پوری دنیا 3G/4G سپیکٹرم کو سپورٹ کر رہی ہے،ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے گی، 23 اپریل کو نیلامی مکمل ہو جائے گی،انوشہ رحمان

سعودی عرب میں حج مشن ختم، وزیراعظم سیکرٹریٹ نے ڈی جی حج تعیناتی کی سمری اعتراض لگا کر واپس بھجوادی ،ڈی جی حج کے معاملے پر مشاورت جاری ہے ، جلد فیصلہ کرینگے، ترجمان ، وزیر مذہبی امور

پی ٹی آئی رکن اسمبلی غیر قانونی کنکشن کاٹنے اور کنڈے ہٹانے پر مجھے اور دیگر پیسکو حکام کو دھمکیاں اور ہتک آمیز کلمات سے نوازتے رہے ،عابد شیر علی،فضل الٰہی کی دھمکیوں پر مبنی وڈیو عمران خان کو بھجوائی جائے گی تاکہ وہ اپنے اراکین پارلیمان کے اصلی چہرے دیکھ لیں،وزیر مملکت پانی و بجلی

سپریم کورٹ کا خالد خلیل اور حسن عبد اللہ لاپتہ کیس میں اظہار برہمی، آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب ، تمام لاپتہ افراد بھی ملک کے شہری ہیں اس بارے قانون کے مطابق ہی کارروائی ہونی چاہیے،جسٹس جواد ایس خواجہ

معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے تجارت کے لیے نئی سمت متعین کرنے کی ضرورت ہے، انجینئر خرم دستگیر ، 2015سے ایل این جی کی درآمد شروع ہوجائے گی اس سلسلے میں انفراسٹرکچر پر کام بہت تیزی سے جاری ہے،لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

وزراء فوج کے خلاف شرمناک اور توہین آمیز کلمات کہہ رہے ہیں،طاہر القادری، فوج مخالف تقریروں کا سکرپٹ لوکل نہیں باہر کا تیار کردہ ہے، آرمی کُو نہیں بلکہ عوام کا بہت بڑا Putschہو گا،پی ا ے ٹی کی ایگزیکٹو کونسل سے ٹیلی فونک خطاب

پرویز مشرف کے کیس پر پاک فوج کے سربراہ خوش نہیں ، امریکی اخبار ،سزا کے بعد نواز شریف مشرف کو معافی دینے کیلئے تیار ہیں، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پالیسی پر حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات ہیں،فوج موسم سرما میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کرنا چاہتی ہے نواز شریف را ضی نہیں ،وال اسٹریٹ جرنل

دبئی،معروف گلوکار ابرار الحق کی گرفتاری کی خبروں کی تردید،پاسپورٹ میں معمولی غلطی پر انہیں کچھ دیر کیلئے روکا گیا،گرفتاری نہیں ہوئی

آنے والے سالوں میں خوراک ایک اہم ترین مسئلہ بن سکتی ہے، ماہرین،ڈنمارک پاکستان کے لائیو سٹاک سیکٹر اور زرعی مارکیٹنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کر رہا ہے،ہینری جوئیر جینسن

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
حکومت نے طالبان کمانڈروں‌سمیت درجن سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بہت جلد طالبان کمیٹی اور طالبان شوری کی ملاقات متوقع ہے ۔ حکومت نے طالبان سے بھی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ آپ کے مطابق کیا حکومت ، طالبان مذاکرات میں کسی پیشرفت کی توقع ہے ؟ طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت نے پیشرفت کر دی اب طالبان کو بھی قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔
حکومت طالبان مذاکرات درست سمت جا رہے ہیں، مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان قیدیوں کو رہا نہیں‌کریں‌گے ، حکومت کو آخر میں آپریشن کر کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج