بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

تازہ ترین خبریں

پولیو ورکرز پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا انکشاف ،حکومت معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مشورہ ، بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کو کراچی اور خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں کئی گروپس اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے ،رپورٹ ، بھارت پولیو کے خلاف مہم چلاکر پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی

ملک میں پولیو ورکرز پر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی سے متعلق ادارے کی طرف سے بھجوائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے کو مسخ کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” مقامی ایجنٹوں کے ذریعے پولیو ٹیموں پر حملوں میں براہ راست ملوث ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے قومی سلامتی کے ادارے کی تحقیقات رپورٹ میں جو وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔ذرائع کے مطابق، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کو کراچی اور خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں میں ایسے گروپس اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے جنہوں نے ٹارگٹ کلرز ونگ قائم کر رکھے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے افغان انٹیلی جنس سے روابط رکھنے والے بعض چھوٹے گروپس کو پولیو ورکرز پر حملوں کے لئے فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وفاقی وزیر داخلہ کا جذبہ خیر سگالی کے طورپر مزید 12سے 13طالبان کو رہا کرنے کا اعلان ،تالی یکطرفہ نہیں بج سکتی دوسری طرف سے بھی اس قسم کا جواب آنا چاہیے ، عوام کی دعائیں مذاکراتی عمل کے ساتھ ہیں،چوہدری نثار علی خان ، کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوگا جو ملک کے مفاد کیخلاف ہو ، آستنیں چڑھا کر بیانات دینے والوں کی غلط فہمی ہے کہ عوام کی ان کے بارے میں منفی رائے مثبت ہوجائے گی ، درپردہ ہونے والی بات چیت سے امید ہے حالات بہتری کی طرف جائینگے ، جلد از جلد پرتشدد کارروائیوں کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں ۔جنگ بندی کا انحصار دیگر معاملات کے آ گے بڑھنے پر ہے ،مذاکرات کا عمل آ گے بڑھے گا تو بہت سے معاملات حل ہوجائینگے، طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ ہم نے طالبان کمیٹی کے سامنے خیر سگالی کے طور پر بارہ تیرہ طالبان رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں سے کچھ لوگوں کے نام اس فہرست میں شامل ہیں جو طالبان کی طرف سے ہمیں دی گئی تھی اس سے پہلے 19 غیر عسکری لوگ رہا ہوچکے ہیں اور میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ رہائی اس پروگرام کا تسلسل ہے جس کے تحت دونوں اطراف غیر عسکری قیدیوں کو رہا کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے

چکوال،ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 22افرادجاں بحق،40سے زائدزخمی،کلرکہارمیں کچھ افرادشادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس آرہے تھے کہ بریک فیل ہونے سے حادثہ ہوا

طالبان کے ساتھ عملی طورپرمذاکرات کاآغازاگلے ہفتے سے ہوجائے گا،مولاناسمیع الحق،حکومت کی طرف سے خیرسگالی جذبے کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اورغیرعسکری قیدیوں کی رہائی کے باعث اعتمادکی فضاء قائم ہوگئی ہے ، مذاکرات تیزی سے آگے بڑھیں گے، مستقل طورپردونوں طرف سے جنگ بندی کافیصلہ کیاجائے،دونوں طرف سے مطالبات کی حتمی فہرست مرتب نہیں کی گئی ،تاہم اگلے ہفتے شروع ہونے والے مذاکرات تک مطالبات کوحتمی شکل دیدی جائے گی ، اجلاس کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو

مضبوط جوڈیشل سسٹم کے بغیر ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں‘چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی،لاقانونیت، غیر یقینی صورتحال اور کرپشن معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے ،بغیر تفریق انصاف کی فراہمی سے معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے‘ انصاف کی فراہمی کے مضبو ط نظام سے عوام میں حقوق کے تحفظ کا احساس پختہ ہوتا ہے‘لمز یونیورسٹی میں شیخ احمد حسن سکول آف لا کے سنگ بنیاد کے موقع پرخطاب

ایف سی کی پاکستانی سرزمین پر ایرانی مغویوں کی رہائی کی تردید،مغوی ایران کی سرزمین سے بازیاب ہوئے ہیں، ایرانی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے متعدد بار سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی ، پاکستانی فورسز نے تحمل کا مظاہرہ کیا،ترجمان ایف سی ، پاکستان میں مغوی بنائے گئے ہمارے محافظوں کو رہا کردیا گیا ، ایران کی تصدیق ، جلد انہیں وطن واپس لایا جائیگا ، ایک محافظ کی ہلاکت ہوئی ہے، علی اوصاف ہاشمی

کراچی کیلئے اضافی بجلی روک دی، عابد شیر علی کا اعلان،سندھ حکومت 52 ارب روپے کی نادہندہ ہے،بجلی چوری کرنے والوں کو نئے قانون کے تحت مقدمات اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا،کراچی اور خیبر پختونخواہ کے وہ علاقے جو بجلی کا بل ادا نہیں کرتے اور کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہیں ان کو ہرگز بجلی سپلائی نہیں کی جائے گی ، اس سلسلے میں مجھے جو بھی قدم اٹھانا پڑے میں اٹھانے کیلئے تیار ہوں ،وزیر مملکت کی گفتگو

مشرف کے معاملے کوذاتی پسندناپسندکے بجائے انسانی ہمدردی اورمیرٹ کی بنیادپر حل کرنے کی کوشش کی جائے ،الطاف حسین،ملک کومزیدانتشاراورنفاق میں مبتلاکرنے کے اقدام سے گریزکیاجائے ،قائد ایم کیو ایم

طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لیئے پر اُمید ہیں مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں آپریشن آخری آپشن ہوگا ، رانا تنویر حسین، فری زون کی صورت میں کوئی علاقہ طالبان کے حوالے نہیں کر رہے۔ ۔ ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کے معاملے کی وضاحت وزیر اعظم ہاوس وزیر خزانہ اور وزیرِ داخلہ پہلے ہی کر چکے ہیں معاملے کو خواہ مخواہ بڑھا چڑھا کر بیان کیا جا رہا ہے۔ پرویز مشرف کا کیس عدالت میں ہے اور ای سی ایل میں نام بھی عدالت کے حکم پر ڈالا ، میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، صوبے میں امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ججز نظر بندی کیس،وفاقی پولیس نے چوتھا عبوری چالان مرتب کرلیا،کل عدالت میں جمع کروایا جائیگا ،مقدمہ کے پراسکیوٹر عامر ندیم تاپش نے چالان کی منظوری دے دی

مشرف کیس، وزیراعظم نے وزرا، مشیروں اور لیگی رہنماوٴں کو بیان بازی سے روک دیا،پرویز مشرف کے کیس پر کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

طالبان ڈائیلاگ سے امن کی بڑی امیدیں ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں وفاق سنجیدگی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ملک میں امن لانے کے لئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ کھیلوں کے ذریعے دنیا کو امن کا مثبت پیغام دیا جا سکتا ہے،گورنر خیبر پختونخوا کی صحافیوں سے گفتگو

پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے دہشتگردی کی آگ میں جلتا رہا ہے، سینیٹر پرویز رشید ،وزیراعظم کی انتھک کوششوں سے ملک امن کے راستے پر چل پڑا ہے ،طالبان سے مذاکرات حکومت کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،جنگ بندی میں 10دن کی توسیع خوش آئند ہے ،قوم کو مکا دکھا کر ڈرانے والے آج عدالتوں کا سامنا کرنے سے کانپتے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

بھارتی ہٹ دھرمی سیاہ چن مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے ،پاکستان،گلیشیئر پگھلنے سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے ، بھارت ہوش کے ناخن لے ، بھارتی جارحیت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مذاکرات جاری ہیں ،عمران خان،طالبان کی اکثریت امن کیلئے تیار ہے ،چاروں صوبوں میں خیبر پختونخواہ کی عوام اپنی حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں،پی ٹی آئی کی کامیابی کسی شخصیت کی نہیں جماعت کی وجہ سے ہوئی ،ناراض اراکین کو منا لیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی کراچی ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

پرواز نمبر 370 کے ممکنہ ملبے کی تلاش میں تیزی،چینی جہاز کا ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے سگنل ملنے کا دعوی، ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ افغانستان کے دیہی روڈ پر کھڑا ہے،روسی روزنامہ

افغان انتخابات ،پاکستان نے افغان سرحد بند رکھی،انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ملک بھر میں ساڑھے تین لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات،ملک میں صدارتی انتخابات کے باوجودپاکستان کی طرف کئی گولے فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دونوں ملکوں کی سرحد پر غیر قانونی آمد و رفت روکنے کے لیے فضائی نگرانی بھی کی گئی،ذرائع

ایران اور پاکستان 8 اپریل سے آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے

وزیراعلیٰ سے ملائشیا کے معروف گروپ ایم ایم سی کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،حلال پروڈکٹس اور تعمیراتی شعبے میں تعاون پر اتفاق،پنجاب میں لائیوسٹاک اور حلال پروڈکٹس کے شعبوں کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں: محمد شہباز شریف،خلیجی ریاستوں اور ملائشیا میں حلال پروڈکٹس کی بہت زیادہ مانگ ہے،حلال پروکٹس کی برآمدات بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،وزیراعلیٰ ،وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن نے بہت متاثر کیا ہے، پنجاب کیساتھ حلال میٹ اور پولٹری کے حوالے سے تعاون کرینگے،چیئرمین ملائشین گروپ

صوبے کی حکومت کو کوئی خطرہ ہے نہ ہی صوبائی حکومت گورنر کو اسمبلیاں توڑنے کا کوئی مشورہ دے رہی ہے۔پرویز خٹک،حکومت رہے یا نہ رہے لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کسی کی بلیک میلنگ نہیں آنے والی۔ صوبے میں عوام سے کیے گئے وعدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو

کرپشن کے خلاف صوبائی حکومت نے جہاد شروع کر دیا ہے ،کے پی کے میں قائم کردہ احتساب کمیشن نے کام شروع کر دیا ،سراج الحق ، تمام چور جلد ہی لٹک جائیں گے ۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاری کر چکے ہیں ۔ ایک سال کے عرصے میں دیگر صوبوں کی کارکردگی کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے ۔اسپیڈی ٹرائل کورٹس کا نظام فوری انصاف فراہم کر سکتا ہے ۔ خیبرپختون خواہ حکومت اسلامی بینکاری نظام کی پشت پرکھڑی ہے۔ مغرب بھی اسلامی بینکاری نظام کی افادیت کا قائل ہورہا ہے، کانفرنس سے خطاب

ڈرون حملوں میں اکثر عام شہری مارے گئے ہیں جس سے علاقہ میں امریکہ کے خلاف جذبات میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستانیوں کا دعویٰ، اڈے میں بیٹھ کر اہداف کو کپڑے دھوتے اور ادھر ادھر آتے مکمل مانیٹر کرتے ہیں، ڈرون آپریٹرز،ڈرون حملہ تو پائلٹ ہی کرتا ہے لیکن حتمی اجازت اعلیٰ عہدیدردیتے ہیں ،امریکی میڈیا

ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پارلیمنٹ سے مستعفی ہوجائینگے،اخترمینگل کی دھمکی،حکومت طالبان کو اپنا سمجھتی ہے اس لئے ان کے بات چیت کر رہی ہے اور شاید ہم غیر ہیں،انٹرویو

باغیوں سے رہائی پانے والے مارننگ گلوری کے 5 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،والہانہ استقبال، ایئرپورٹ پر جذباتی مناظر،قزاقوں کے حملے کے دوران 4 بار موت کو انتہائی قریب سے دیکھا، سیکنڈ افسر مہدی شمسی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

اسلام آباد، طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق دونوں کمیٹیوں‌ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، حکومتی و طالبان کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میڈیا سے گفتگو کر رہے ..

اسلام‌آباد، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

ملتان، پولیس اہلکار خودکشی کرنے والی طالبہ کی نعش ایمبولینس کی بجائے پولیس وین میں لے جا رہے ہیں۔

کراچی، اغوا ہونے والے بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی اہلکار رہائی پانے کے بعد وطن پہنچنے پر ائیرپورٹ سے باہر ..

لاہور، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی لمز میں شیخ‌احمد حسن سکول آف لا کا افتتاح کر رہے ہیں۔

کوئٹہ، لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں فتح کا نشان بنا رہے ہیں۔

راولپنڈی، صدر مملکت ممنون حسین آرمی ری ہائیبلیٹیشن سینٹر کے دورہ کے دوران جنگ میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں‌ ..

آج کا سوال

آج کا سوال
طالبان کی جنگ بندی کی ایک ماہ کی مدت ختم ہو گئی ہے اور ترجمان کے مطابق طالبان شوری میں جنگ بندی پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ، دوسری جانب مہمندایجنسی کے امیر عمر خراسانی نے کُھلی جنگ کا اعلان کیا ہے، آپ کے خیال میں کیا جنگ بندی میں توسیع ہو سکے گی اور حکومت طالبان مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دوبارہ جنگ بندی ضروری ہے ، مذاکرات کی کامیابی کیلئے جنگ بندی ضروری ہے۔
حکومت اور طالبان کمیٹیوں میں دوبارہ مذاکرات شروع ہو جائیں گے ، مذاکرات کے ذریعے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان نے دوبارہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، حکومت کو بھی آپریشن کر کے طالبان اور ایسی تنظیموں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔
نتائج