بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

تازہ ترین خبریں

مذاکرات پر تنقید کرنے والے دیکھیں کتنی جانیں بچی ہیں،چوہدری نثار ، سوائے چند لوگوں کے پاکستان کی عوام کی دعائیں مذاکراتی عمل کے ساتھ ہیں، بڑی یکسوئی کے ساتھ مذاکراتی عمل میں آگے بڑھیں گے، مذاکراتی عمل میں کوئی فیصلہ ایسا نہیں ہوگا جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو، وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مذاکرات پر تنقید کرنے والے گزشتہ دنوں کو دیکھیں کہ کتنی جانیں بچی ہیں،مذاکراتی عمل سے پاکستان میں امن آئے گا، معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت حکومت اور طالبان کمیٹیز کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ اظہار خیال مذاکرات کے عمل کے لیے نقصان دہ ہے، جن مشکلات نے ملک کو گھیرا ہوا ہے، ان سے نکلنے کے لیے صبر کی ضرورت ہے، آئندہ کے لائحہ عمل پر طالبان کمیٹی کے ساتھ مذاکرات ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ نتیجہ خیز مذاکرات پر آئیں،ہم چاہتے ہیں کہ طالبان کی طرف سے واضح نکات آئیں اورحکومت بھی واضح نکات کے ساتھ جائے گی، حکومت کا ایک ہی نکتہ ہے کہ آئین اور قانون کے اندر ملک میں امن قائم ہونا چاہیے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت نے 13طالبان رہنماوٴں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان 13میں سے کچھ لوگ وہ ہیں جو فہرست میں شامل تھے، دونوں اطراف سے غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

حکومت نجکاری کے نام پر ہمارا گھر بیچنے کی کوشش کررہی ہے پاکستان کے اثاثے غریبوں کا سرمایہ ہے، بلاول بھٹو زرداری ، آج ملک میں جہالت کے اندھیرے اور ہم اندھوں سے راستہ پوچھتے ہیں ملک کو روشنی اور ایک بھٹو کی ضرورت ہے پاکستان کے سرمائے کو ذاتیات کی آگ میں نہیں جلنے دیں گے صوبے وفاق سے اپنا حق مانگیں، وفاقی حکومت کو اثاثے اپنے یاروں میں اونے پونے داموں فروخت کی اجازت نہ دیں ملک کو ایسے مخلص رہنماء کی ضرورت ہے جو جان دے کر بھی ملک پر آنچ نہ آنے دے، ہم پنجاب کے حکمرانوں کی طرح خاموش نہیں ہم سندھ میں کسی دہشت گرد کو مذہب رنگ اور نسل کے نام پر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہر دل خوف سے بھرا ہوا ہے ایک طرف دہشت گرد ہم سے ہماری شناخت ‘ پہچان اور وجود چھین لینا چاہتے ہیں اور دوسری جانب جدید دنیا ہم سے سوال کررہی ہے کہ تم کون ہو انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب گم ہورہی ہے معیشت دم توڑ رہی ہے اور سیاست ذاتی مفادات کے تحفظ تک محدود ہے

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ ڈی جی آئی ایس آئی ، وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شرکت ،طالبان کیساتھ مذاکرات کی حکمت عملی پر مشاورت ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ،قومی سلامتی اور قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کروا دیئے ، ارکان کی عمران خان سے ملاقات ،کوئی سمجھتا ہے کہ وہ مجھے بلیک میل کریگا تو اس کی خوش فہمی ہے، ضرورت پڑی تو خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ کر دوبارہ انتخابات کروائیں گے ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع کا باضا بطہ اعلان کردیا ،حکومت کی طرف سے اچھے نتائج اور مثبت پیشرفت کی خوشخبری نہیں دی گئی‘ حکومت و فورسز کیخلاف کارروائیاں معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے‘ترجمان شاہداللہ شاہد

نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے سندھ میڈیکل کالج میں غیر قانونی طور پر داخلے دینے کے خلاف سابق پرنسپل اکبر حید سومرو کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ، سابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہاوٴسنگ و تعمیرات ایم بی اعوان کی طرف سے مبینہ طور پر 746غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کو مزید تحقیقات کے لئے نیب ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی بھیجنے کی بھی منظوری ، بنک آف پنجاب کے 272ملین روپے سے زائد کے قرض ڈیفالٹروں کے خلاف بھی سٹیٹ بنک آف پاکستان کی درخواست پر انکوائریوں کا حکم دے دیا ، نیب کی کارکردگی صحیح معنوں میں عوام کونظر آنی چاہیئے ،تمام کرپشن ریفرنس کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے، ہنگامی بنیاد وں پر کام کیا جائے، چودھری قمرالزمان

پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے والا مسئلہ حل ہوگیا،‘ تہران کے اغواء کئے جانے والے سرحدی سکیورٹی گارڈز کو رہا کردیا گیا،گارڈز کو جیش العدل نے اغواء کیا تھا بلوچستان کے سنی علماء کی جانب سے کردار ادا کئے جانے کے بعد ان کو رہا کردیا گیا ۔ ابھی تک وہ ایران کی سرزمین میں نہیں پہنچے، افسر ایرانی سفارتخانے ، ایرانی بارڈز گارڈ پاکستان میں داخل ہوئے نہ ہی انہیں کسی کے حوالے کیا گیا ہے۔ترجمان پاکستانی دفترخارجہ

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت آئندہ ہفتے سندھ حکومت میں شمولیت سمیت دیگر امور پر بات چیت کے لئے ملاقات کرے گی ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ بیانات کے باعث دونوں جماعتوں کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا تھا ، ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت، ایم کیو ایم کو دی جانے والی وزارتیں، بلدیاتی نظام اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تھر میں قحط کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ، محکمہ صحت سمیت 4 سرکاری محکمے اموات، غفلت کے ذمہ دار قرار

ججز نظربندی کیس ، پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے ایک دن کا استثنی منظور، 25اپریل کو عدالت طلب

حکومت 50کروڑ امریکی ڈالر کے بانڈ بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اسحاق ڈار ، امداد نہیں تجارت ہماری ترجیح ہے،کولیشن سپورٹ فنڈ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کے طور پر ملتے ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن منصو بے سے مطمئن نہیں ‘ پاکستان امن کے لیے بین الاقوامی براداری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے‘ بھارت کے ساتھ بھی اچھے معاشی تعلقات قائم کرنا چاہیں گے،بر طا نو ی نشر یا تی ادارے کو خصوصی انٹرویو

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات ،لائٹ مینوفیکچرنگ ،اربن ڈویلپمنٹ،ایگری بزنس،کان کنی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ای ۔گورنمنٹ کے قیام کی جانب تیز ی سے بڑ ھ رہے ہیں،شہباز شریف کی عالمی بینک کے وفد سے گفتگو

وزیر داخلہ نے مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا،حکومتی و طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کے ساتھ طالبان شوری کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

مشرف کے خلاف کا روائی منطقی انجام تک نہ پہنچی تو طالع آزما سر اٹھا تے رہیں گے ، فرحت اللہ بابر ،فوج ان کے خلاف آئین اور قانون کے تحت جا ری کا روائی میں مدا خلت نہیں کرتی تو اس کا وقا ر مزید بلند ہو جا ئے گا،سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماوٴں کوبلاول کی تقریرکاجواب دینے اورتنقیدسے روک دیا

آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن قبول نہیں کررہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ، حکومت نے رواں مالی سال میں ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 2345 ارب روپے رکھا ہے ،سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کو بڑھانے کی خاطر اس وقت کی حکومت پاکستان نے یکطرفہ کاروبار دوستانہ ویزا پالیسی متعارف کروائی، رانا محمد افضل خان

پاکستان اور چین اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، احسن اقبال،ونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور ہمارے یہ تعلقات جاری ٹھوس اقتصادی تعاون کی بنیاد ہیں، ہم منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دے رہے ہیں، وزارتوں میں پروگرام مینجمنٹ یونٹس قائم کر رہے ہیں تاکہ اکنامک کوریڈور پروجیکٹس پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے، چینی سفیر لیو جیان سے ملاقات میں اظہار خیال

نواز شریف کی جبری ملک بدری پر مشرف کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

افغان صدارتی انتخابات آج ہوں گے‘ دھاندلی و تشدد کا خطرہ‘ سکیورٹی سخت، چار لاکھ اہلکار سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، عبداللہ عبداللہ، اشرف غنی احمد زئی اور زلمے رسول کے درمیان سخت مقا بلے کا امکا ن‘ صوبائی کونسل کی نشستوں میں 308خواتین بھی انتخابی عمل میں شامل ، افغا ن طا لبا ن کی عوا م کو انتخا بی عمل سے دور رہنے کی دھمکی ، عوا م کی اکثر یت را ئے شما ری میں حصہ لینے با رے بے یقینی کی صو رتحا ل سے دو چا ر ،پاک افغان سرحد سیل کرنے کا فیصلہ‘ انتخابات کے اختتام تک سکیورٹی سخت‘ اضافی اہلکار تعینات ہوں گے‘ افغان ووٹرز کی آمدورفت کیلئے تین کراسنگ پوائنٹ کھلے رہیں گے‘ ترجمان پاک فوج

مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ پاکستانی پناہ گزینوں نے بی جے پی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایل ایف او کو تحفظ فراہم کیا، بابر اعوان، ایل ایف او کو تحفظ فراہم کرنے والو ں کا بھی آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت ٹرائل کیا جائے ، با ر میں خطا ب

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پنجاب حکومت عوام کوماموں بناگئی ،فیسٹیول میں 28ورلڈریکارڈنام کرنے کادعویٰ جھوٹانکلا

حکومت طالبان سے سابق وزیراعظم کے بیٹے ،شہبازتاثیرکی رہائی کامطالبہ کرے ،خورشیدشاہ،پی پی پی کی بنیادبھٹوفلسفہ ہے ،حکومت کنفیوژ ہے ، قائد حزب اختلاف

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
طالبان کی جنگ بندی کی ایک ماہ کی مدت ختم ہو گئی ہے اور ترجمان کے مطابق طالبان شوری میں جنگ بندی پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ، دوسری جانب مہمندایجنسی کے امیر عمر خراسانی نے کُھلی جنگ کا اعلان کیا ہے، آپ کے خیال میں کیا جنگ بندی میں توسیع ہو سکے گی اور حکومت طالبان مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دوبارہ جنگ بندی ضروری ہے ، مذاکرات کی کامیابی کیلئے جنگ بندی ضروری ہے۔
حکومت اور طالبان کمیٹیوں میں دوبارہ مذاکرات شروع ہو جائیں گے ، مذاکرات کے ذریعے ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔
طالبان نے دوبارہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، حکومت کو بھی آپریشن کر کے طالبان اور ایسی تنظیموں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔
نتائج