بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

تازہ ترین خبریں

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیراعظم کی مشاورت،کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، آئین کی بالا دستی کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ موٴخر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئین کی بالا دستی کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔سابق صدر پرویز مشرف کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماوٴں سے مشاورت کی۔ان رہنماوٴں میں چوہدری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، سردار مہتاب عباسی، احسن اقبال اور دیگر شامل تھے۔اجلاس میں شریک ایک رہنما نے بتایا ہے کہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا اور وہ تھا پرویز مشرف سے متعلق۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کی ا کثریت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی اور موٴقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کو سزا دے کر آئین شکنی کا باب بند کیا جا سکتا ہے اور اگر انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی گئی تو ڈیل کی باتیں سامنے آئیں گی اور حکومت کے لیے دفاع کرنا مشکل ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی تجویز دی گئی کہ اگرپرویز مشرف قوم سے معافی مانگیں تو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا جائے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -عجیب و غریب -کشمیر -

آج کا اخبار

غداری کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد، سابق صدر کا صحت جرم سے انکار،کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس سے غداری کے مرتکب قرار پاو ں ، ملک کے خفیہ راز بیچنے یا ملک کے دفاع کو داؤ پر لگانے کا اقدام غداری ہوسکتا ہے،پرویز مشرف، میر ی نظر میں ملکی خزانوں کو لوٹنے اور کرپشن کے ذریعے عوام کو بدحالی و بربادی دینا غداری ہے،سابق صدر کا عدالت میں بیان،مشرف کی بیرون ملک روانگی بارے خصوصی عدالت نے گیند حکومت کے کورٹ میں ڈال دی، پرویز مشرف کا نام وفاقی حکومت نے ای سی ایل میں ڈالا عدالت نے نہیں،وفاقی حکومت ہی نام ای سی ایل سے خارج اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے سکتی ہے،عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف کو پیشی سے استثنیٰ دیتے ہوئے کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کر دی گئی

پانچ الزامات پر مشتمل فرد جرم کی چارج شیٹ خصوصی عدالت کی جج جسٹس طاہرہ صفدر نے پڑھ کر سنائی جبکہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جس سے وہ غداری کے مرتکب قرار پائیں کیونکہ ان کی نظر میں ملک کے خفیہ راز بیچنے یا ملک کے دفاع کو داؤ پر لگانے کا اقدام تو غداری ہوسکتا ہے

وزیراعظم نوازشریف کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت، پیٹرول 1روپیہ 72پیسے ، ڈیزل 2روپے 90پیسے سستا ہو گیا ،وزیراعظم کی چاروں صوبائی ، گلگت ، بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ریلیف کوعوام تک پہنچانے میں دلچسپی کی ہدایت

علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر اب اس دنیا میں نہیں رہے، طالبان ذرائع کا انکشاف،علی حیدر گیلانی کے گردے خراب ہو چکے تھے ، 6ماہ قبل انتقال کر گئے ، جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد کالعدم تحریک طالبان نے دوبارہ صف بندی شروع کر دی

وزیردفاع کی پرویز مشرف کی والدہ کو ایئرایمبولینس کے ذریعے لانے کی پیشکش،اسمبلی میں بحث کے دوران مشرف کے حواریوں پر برس پڑے،اب ملک میں کبھی مارشل لاء نہیں لگے گا ،آمریت آئی تو پھر ملک نہیں رہے گا،مشرف کو اس کے کئے کی سزا ضرور ملے گی،کل تک نواز شریف کو ملک آنے سے روکنے والا آج خود مکافات عمل کا شکار ہے،اسمبلی میں خطاب

وزیراعظم سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات، مشرف بارے اہم گفتگو

غداری کیس،مشرف کی معافی کی درخواست پر وزیراعظم کی سفارش کے مطابق عمل کروں گا،صدر ممنون حسین ،یہ ایسے معاملات ہوتے ہیں کہ ان پر وزیراعظم جو تجویز پیش کرتے ہیں میں وہی راستہ اختیار کرتا ہوں،بی بی سی سے گفتگو

اسلام آباد، حکومت نے سابق صدرپرویزمشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا،وہ کسی بھی وقت ملک سے روانہ ہوسکتے ہیں،وزارت داخلہ نے مشاورتی عمل مکمل کرلیا،حکومت کے اعلیٰ ترین حلقوں سے اجازت لے لی گئی ، سیکرٹری داخلہ کے احکامات بھی جاری ہونے کاامکان ،سابق صدر کو بیرون ملک لے جانے کیلئے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا،میڈیارپوٹس

قومی اسمبلی ،حکومتی واپوزیشن ارکان کی پرویز مشرف پر سخت تنقید ، آئین شکن فوجی آمروں کا ساتھ دینے والے سیاسی جماعتوں کے گندے انڈوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کیلئے آئین میں ترمیم کا مطالبہ ، ایم کیو ایم کی سابق صدر پرویز مشرف کے اقدام کی حمایت ،تحریک انصاف کا حکومت سے ڈیڑھ ارب ڈالر بارے قوم کو آگاہ کرنے کا مطالبہ ، حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر لے کر جہاد کو فاررینٹ نہ بنائے، دہشتگردی کی جنگ میں سیاسی جماعتیں اختلاف کا شکار ہیں،پیپلزپارٹی ،پرویز مشرف قومی مجرم ہے وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکے گا،فوجی آمروں اور جمہوریت کے حامیوں کے درمیان واضح یکسر کھینچنے کا وقت آگیا ہے،خواجہ سعد رفیق

خفیہ اداروں کے سربراہ دوسرے ملکوں کے آپریشنل دورے کرتے رہتے ہیں ، سی آئی اے کے ڈی جی نے بھی آپریشن دورہ کیا،سیکرٹری دفاع ،سعودی عرب سے ملنے والی امداد کو وزیر خزانہ نے متنازعہ بنایااور ابہام پیدا کیا،کمیٹی کی رائے، ایران سے جتنے تعلقا ت آج خراب ہیں کبھی نہ تھے،مشاہد حسین کا اظہار تشویش، ایران کو کہا ہے کہ اگر گارڈز کے اغوا میں ہماری سرزمین کے استعمال ہوئی ہے تو معلومات دیمگر کوئی معلومات نہیں دی گئیں،نواز شریف جلد ایران کا دورہ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ، ایران کے وزیر خارجہ نے باورکرایا ہے کہ اگر پاکستان سعودی عرب کے تعلقات بڑھائے گا تو ہم دور ہو جائیں گے، حاجی عدیل

افغانستان سے نیٹو افواج کاانخلاء ، پاکستان نے اضافی دفاعی سازوسامان کے حصول کیلئے درخواست جمع کرادی ، افغانستان میں چھوڑا گیا سازوسامان پاکستان یا افغانستان کو مل سکتا ہے ، معاملہ زیر غور ہے، امریکی سفارتخانہ ، امریکہ نے ہمیں اسلحہ نہ دینے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا ، آصف یاسین ملک،ہمیں تو یہی پتہ ہے امریکہ اسلحہ دے رہا ہے ، میڈیا انتہائی بااثر ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا انتہائی بااثر اور وسعت اختیار کرتا جارہا ہے ، میڈیا میں پرویز مشرف کے کیس کے حوالے سے مضحکہ خیز گانے چلانا غلط ہے ،سیکرٹری دفاع کی تقریب سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو

دبئی پولیس کے 3کمانڈوز بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت پر مامور، دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بلاول نے دبئی پولیس کو درخواست دی تھی

پرویز مشرف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست دیدی،عدالت کے حکم پر نام ای سی ایل میں رکھا گیا تو فیصلہ پر نظرثانی ہونی چاہئے، بیرسٹر فروغ نسیم،خصوصی عدالت نے ہماری کوئی درخواست مسترد نہیں کی بلکہ کہا کہ مشرف آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں ، ان پر کوئی پابندی نہیں،مشرف کی سابقہ وکلاء ٹیم موجود ہے،ان وکلاء نے آج عدالت کا بائیکاٹ کیا ہے،سابق صدر کے نئے وکیل کی ہنگامی پریس کانفرنس

آمریت کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا ،پرویزرشید،65سال قانون طاقتور لوگوں کی چھڑی بنا رہا ،اب فرد کی بجائے قانون کو مضبوط کیا جائے، بلاول کی زندگی میری زندگی سے قیمتی ہے، دہشت گرد تنظیم کی دھمکی ایک صوبائی حکومت کو نہیں ریاست کو ہے،مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،اسمبلی میں اظہارخیال،تنظیم کا نام بتایا جائے،اپوزیشن اراکین کا اصرار،تحقیقات کے بعد بتائیں گے ،مفت میں کسی کو بدنام نہیں کریں گے،پرویز رشید کا جواب

مسعود جنجوعہ لاپتہ کیس، اہم گوا ہ عمران منیر کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا ،یو این ایچ سی آر سری لنکا آفس نے بیا ن ریکا رڈ کروانے سے صاف انکار کردیا،آمنہ مسعود کو حساس اداروں کے افسران پر جرح کے لیے لاپتہ افراد کی بازیابی بارے کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت،ہم نہیں چاہتے کہ مسعود جنجوعہ کے حوالے سے انصاف کے دروازے بند ہوں ،ہمارے اختیارات بھی محدود ہیں ڈاکٹر عمران منیر سکرین سے آؤٹ ہیں وہ وہاں ہیں جہاں سپریم کورٹ کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس، مقدمے کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سابق صدر کی عدالت سے واپسی پر طبیعت پھر خراب ہوگئی ،دورباہ آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

ایران نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی کوئی شکایت نہیں کی،ترجمان دفتر خارجہ، پاکستان نے افغان صدر حامد کرزئی کے الزامات کو مسترد کردیا ،افغانستان میں آزاد صدارتی انتخاب کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں،مذاکرات میں رخنہ ڈالنے کا الزام بھی بے بنیاد ہے،ترجمان دفتر خارجہ

عدالت نے مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کا حکم دیا تو حکومت اس پر عمل کریگی، عابد شیر علی،مشرف نے آئین شکنی کی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، غداری کے مقدمہ میں حکومت کوئی کردار ادا نہیں کررہی ،وزیر مملکت کی صحافیوں سے گفتگو

آرمی چیف کا بہاولپور کا دورہ ،تیسری فوجی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت

طالبان، لشکر جھنگوی اور مسلم لیگ (ن) میں خفیہ معاہدہ ہے، شرجیل میمن کا انکشاف ،دہشتگردوں سے مذاکرات آئین و قانون کے خلاف ہیں، مشرف کے معاملے پر عدلیہ کی آزادی اور وفاقی حکومت کی ہمت اب عوام کے سامنے آجائیگی ، لاڑکانہ، حیدرآباد، ڈیپلو میں اقلیتوں کے مندر پر ہونے والے واقعات قابل مذمت،سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، صوبائی وزیر اطلاعات

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت سنبھلنے لگی، زریں مشرف کی حا لت بہتر تاہم انہیں ابھی مزید کچھ دن آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ ذرائع

عدلیہ نے فیصلہ کر دیا ،اب بال حکو مت کی کو رٹ میں ہے ، خورشید شاہ،آگے دیکھتے ہیں کیا ہو تا ہے یہ کیس عدلیہ کے پاس تھا جس پر اچھی بات ہو ئی ہے کہ پہلے جو آئین بنا تے تھے اور اس کے محا فظ تھے ان کے اوپر مقدمات درج ہو تے تھے، الحمد اللہ پہلی بار ایسا میں اپو زیشن لیڈر ہوں پرویز مشرف کے با ہر جا نے یا نہ جا نے با رے فیصلہ حکو مت کر ے گی ،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہوگا، خواجہ آصف، ایسا کیا گیا تو یہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہوگا، انہیں آئین توڑنے کی سزا ضرور ملے گی، پاکستان اس وقت بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے، اپنے شہید فوجیوں اور شہریوں کے خون کا سودا نہیں کریں گے، مزید خون نہ بہے اس لئے امن کی خواہش ہے، امریکا نے افغانستان میں اضافی اسلحہ دینے کی پیشکش کی نہ ہم نے کوئی درخواست دی،نجی ٹی وی سے گفتگو

غداری مقدمہ کی 36ویں سماعت پرفرد جرم عائد ہوگئی،بیرسٹر فروع نسیم نے آتے ہی پرویز مشرف کے وکلاء بارے پھیلے منفی تاثرات ختم کر دیئے،عدالت میں مشرف اور ان کے وکیل کے نرم،با اخلاق،نپے تلے او رپرخلوض الفاظ نے ہر ایک موم کر دیا ،فریقین کے وکلاء کے درمیان مسکراہٹوں اور نیک جذبات کا تبادلہ ،بیرسٹر فروغ نسیم پرویز مشرف کے سب سے بااعتماد وکیل ثابت، آتے ہی 8سے زائد وکلاء پر مشتمل ڈیفنس ٹیم کا اکیلے ہی اپنے کندھوں پر برداشت کرنے کا فیصلہ کیا

پا کستا نی امیگریشن نظام کے لئے دھچکا، ضمانت پر رہا ازبک خاتون بغیر اجازت بیرون ملک فرار،باقی7خواتین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ارسال، معاملے کی تحقیقات کاحکم دے دیا،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی،قائم مقام ڈائریکٹرایف آئی اے

پرویز مشرف نے غداری کیس میں اپنے وکلاء کی ”B“ ٹیم میدان میں اتار دی، اب آئینی اور قانون پہلوؤں پر بھرپور تیاری کے ساتھ دفاعی جنگ لڑی جائے گی، پہلی ٹیم جس کی قیادت شریف الدین پیرزادہ کررہے تھے انہوں نے آئینی و قانونی جنگ لڑی جس کو منطقی انجام تک بیرسٹر فروغ نسیم پہنچائینگے ، ذرائع

پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونا اہم سنگ میل ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، سابق صدر پر فرد جرم عائد ہونا سیاسی ، قانونی تاریخ میں غیر معمولی اقدام ہے ان کا عدالت میں پیش ہو نا ثابت کرتا ہے پاکستان میں ہر ملزم کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ٹرائل کا حق ہے ، عدلیہ کو ثابت کرنے کا موقع ملا پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، پاکستان میں پہلی بار کسی عسکری شخصیت کا غداری مقدمے میں ٹرائل ہورہا ہے، سام ظریفی

بھارت میں تاریخ کے سب سے بڑے الیکشن کی تیاری ،سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز، ایک دوسرے پرالزامات کی بارش ، پاکستان مخالف بیان بازی،حکمران جماعت کانگریس دھرتی پر بوجھ ہے ،نریندر مودی، بی جے پی کی جماعت نفرت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔راہول گاندھی ، ما و با غیو ں کی عوا م کو انتخا ب سے دور رہنے کی دھمکی

پرویز مشرف اسامہ بن لادن کے ٹھکانے بارے بخوبی آگاہ تھے ، برطانوی خاتون صحافی کا انکشاف ،سابق صدر بارے کچھ ایسے راز ہیں جن کی بنیاد پر ان کیخلاف مزید مقدمات چل سکتے ہیں ، کارلوٹاگیل

اسلام آباد، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا 30سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 38 روپے تک اضافہ ، چینی اور دالیں مہنگی ، عوام پریشان

بیر غذائیت کے لحاظ سے کسی بھی طرح سیب اور سنگترہ سے کم نہیں، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، بیر کو تازہ حالت میں بیچنے کے علاوہ اس سے جیم ، جیلی، مربہ اور کینڈی بنائے جاسکتے ہیں ،افضل جاوید

خبر دار ! آج یکم اپریل کو اپریل فول ڈے منایا جائے گا،کوئی آپ کو غلط اطلاع دے کرپریشان بھی کر سکتا ہے اس لیے محتاط رہیے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔