بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

تازہ ترین خبریں

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواستیں مسترد کردیں ،عدالت مخصوص قانون کے تحت کام کرتی ہے ، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں وفاقی حکومت نے ڈالا تھا وہی نکال سکتی ہے ، فیصلہ ،حکومت پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے مقدمے کو جواز بنا سکتی ہے اور نہ ہی خصوصی عدالت کا نام لیکر نظر ثانی سے انکار کرسکتی ہے ،ملزم زیر حراست نہیں،نقل و حرکت پر پابندی نہیں ،مشرف آئندہ سماعت پر ٹھوس وجوہات بیان کر کے حاضری سے استنثیٰ حاصل کرسکتے ہیں ،ضرورت پڑنے پر عدالت میں بلایا جاسکتا ہے ،آئندہ سماعت پر زیر التوا درخواستوں پر بحث کی جائیگی ، رجسٹرار نے فیصلہ پڑھ کر سنا دیا ۔ تفصیلی خبر

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر کی بیرون ملک جانے کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں وفاقی حکومت نے ڈالا تھا وہی نکال سکتی ہے ، حکومت پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے مقدمے کو جواز بنا سکتی ہے اور نہ ہی خصوصی عدالت کا نام لیکر نظر ثانی سے انکار کرسکتی ہے ، ملزم زیر حراست نہیں،نقل و حرکت پر پابندی نہیں ،پرویز مشرف آئندہ سماعت پر ٹھوس وجوہات بیان کر کے حاضری سے استنثیٰ حاصل کرسکتے ہیں ،ضرورت پڑنے پر عدالت میں بلایا جاسکتا ہے ،آئندہ سماعت پر زیر التوا درخواستوں پر بحث کی جائیگی ۔ پیر کو غداری کیس کی سماعت کے دور ان عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کے بعد پرویز مشرف کے وکلا میں سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا تاہم سماعت شروع ہوئی تو سابق صدر کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا انہوں نے عدالت کے روبرو کہا کہ ان کے موکل عدالت میں خود آئے ہیں اس سلسلے میں وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی، انہوں نے درخواست کی پرویز مشرف کی والدہ شدید علیل ہیں اور وہ اس حالت میں سفر نہیں کرسکتی اس لئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی جس کی بنیاد پر انہوں نے استدعا کی ان کے موکل کو علاج کیلئے امریکہ بھیجا جائے علاج کے بعد وہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس آجائیں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

میری شناخت پاکستان ہے ،پاکستانی عوام کی طرح بھارتی عوام بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں ، راحت فتح علی خان ،موسیقی کے حوالے سے جتنا کام پاکستان میں ہوا دنیا میں کہیں نہیں ہوا ، میڈیا سے گفتگو
کراچی، گلشن اقبال میں جامعہ ستاریہ کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ،4 زخمی ہوگئے، دھماکے کی جگہ پر ایک اور بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا،دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا
مشرف کی معافی کی درخواست آئی تو وزیراعظم کی سفارش پرعمل کروں گا،ممنون حسین، ملک کو ٹھیک طریقے سے چلانا ہے تو جوطورطریقے ہمیں بتائے گئے ہیں ان کے مطابق چلنا ہے،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
آصف علی زرداری کیخلاف سوئس عدالت میں مقدمہ ختم ہو چکا ہے ،سینیٹر فرحت اللہ بابر ،محترمہ بینظیربھٹو سے منسوب ہار کی ملکیت بارے خط لکھنے کی بات غیر منطقی ہے یہ ہار انکی ملکیت ہی نہیں تھا، بیان

آج کا اخبار

پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ، آئی سی یو منتقل ،مشرف سے اے ایف آئی سی میں وکلاء اور ان کے دوست بریگیڈئر ریٹائر ضامن کی ملاقات ، غداری کیس اور عدالت کی طلبی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، غداری کیس کی سماعت آج ہو گی ، مشرف کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے پولیس ٹیم تشکیل ،پانچ رکنی ٹیم صبح دس بجے اے ایف آئی سی جائے گی

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انھیں اتوار کی شب آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انکے وکیل رانا اعجاز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کابلڈپریشرہائی ہونے پرانھیں آئی سی یومنتقل کیاگیا ہے۔رانا اعجاز نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کی آج خصوصی عدالت میں حاضری سے متعلق کچھ نہیں کہاجا سکتا

سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر منتخب ہو گئے،نئے امیر کی مدت پانچ سال کیلئے ہے ، جماعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرانے امیر دوسری مرتبہ منتخب نہیں ہوسکے ، سراج الحق نے 32ہزار میں سے 25ہزار ووٹ لیکر امیر منتخب ہوئے

طالبان کی ایک ماہ کی جنگ بندی کی مدت (آج )ختم ہورہی ہے،دونوں کمیٹیوں نے بدستور جنگ بندی برقرار رکھنے پر پہلے ہی اتفاق کر لیا ہے،ذرائع، آج توسیع کا اعلان متوقع

عالمی بنک پاکستان کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کر رہا ہے، نرگس سیٹھی ،تین اداروں عالمی بنک، عالمی مالیاتی فنڈ اور ملٹی لیٹرل انٹرنیشنل گارنٹی ایجنسی کیلئے عالمی بنک رہنمائی فراہم کرے گا، عالمی بنک نے آئندہ پانچ سالہ حکمت عملی میں غربت کے خاتمہ اور شراکتی استحکام پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبریفنگ

طالبان کی جنگ بندی کے بعد تشدد کی کارروائیوں میں ملوث تنظیموں کا سراغ لگا لیا گیا،اسلام آباد کچہری حملہ کے ملزمان کا سراغ بھی طالبان کی مدد سے لگایا گیا ہے،ذرائع، مذاکراتی کمیٹیوں کا مذاکرات کے عمل سے میڈیا کو بدستور دور رکھنے پر بھی اتفاق

آئی ایم ایف کا دباؤ،ٹیکس چھوٹ ختم اور محصولات کا دائرہ بڑھانے بارے صوبوں سے رائے طلب

لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس،اہم ترین گواہ ڈاکٹر عمران منیر کا ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات مکمل، بیان جمعہ کو ریکارڈ ہونے کا امکان

بلاول بھٹو کو دھمکیوں کے سلسلہ میں پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے،خورشید شاہ، ابھی تک شہباز شریف سے کوئی جواب نہیں ملا ،امید کرتا ہوں پنجاب حکومت اس معاملہ میں تحقیقات کرے گی ،پیپلز پارٹی دہشتگردی میں بڑا نقصان اٹھا چکی ہے، اب مزید برداشت نہیں ہے اگر خدانخواستہ اب کچھ ہوا تو بہت تباہی ہو گی،حمزہ شہباز کو بیانات سے احتیاط کرنی چاہیے ہم نہیں چاہتے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں سے معاملات خراب ہو ں، میڈیا سے گفتگو

پرویز مشرف عدالت کی تحویل میں ہے،عدالت مستقبل کا فیصلہ کرے گی،پرویز رشید،حکومت سابق صدر کے کیس سے لاتعلق ہے،وزیراعظم پاکستان کو ترقی کی منازل پر گامزن کریں گے،میڈیا رپورٹس

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خطوط رحمن ملک نے لکھے ہیں ، رانا ثناء اللہ ،ماضی میں بھی پنجاب حکومت کیخلاف ایسی حرکتیں کرتے رہے ہیں ،بلاول پنجاب آنا چاہتے ہیں تو انہیں فول پروف سکیورٹی دینگے ،مذاکرات کی کامیابی کیلئے طالبان کوجنگ بندی کرنا ہوگی ،میڈیا سے گفتگو ، حکومت پنجاب کے ایک وزیر کا مجھ پر خط کا الزام بے بنیا د ہے ،وفاقی حکومت خواجہ شریف کیس کی انکوائری کرائے اور عوام کے سامنے لائے ، رحمن ملک

پاک ایران گیس منصوبہ کا معاملہ، کھٹائی کے بعدمنصوبہ ”دفن“ کرنے کی تیاریاں مکمل ،حکومت سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتی ، ایل این جی پر توجہ مرکوز کرلی ،ذرائع،جب تک ایران کیخلاف پابندیاں ختم نہیں ہوتیں منصوبہ پر کام آگے نہیں بڑھ سکتا،وزیر پٹرولیم کی رٹ برقرار

خورشید شاہ کی جلد وزیراعظم سے ملاقات متوقع،نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، بلاول بھٹو کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط اور طالبان مذاکرات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کا امکان

جسٹس افتخار چوہدری نے سیاسی جماعت بنائی تو شامل نہیں ہوں گا،جمشید دستی،بلاول اور حمزہ شہباز ڈرامے بازی اور عوام کا خون چوسنے کیلئے اندرون خانہ ایک ہیں، اپنے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرونگا ، خصوصی گفتگو

پاکستان میں ’کم عمری کی شادی سے پاک‘ علاقے بنائے جائیں گے،گورڈن براوٴن، بچیوں کو زبردستی شادی پر مجبور کرنا ’جدید دنیا میں قابلِ قبول نہیں ، اس سے ’لڑکیاں اپنی تعلیم اور بچپن کھو بیٹھتی ہیں،’ہم چاہتے ہیں کہ بچیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تا کہ وہ خود اپنے حقوق سے باخبر ہوں، اساتذہ اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ مل جل کر کام کریں ، اقوامِ متحدہ پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر جبکہ یورپی یونین ایک سو ملین یورو فراہم کریں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی بچے سکول داخل ہو سکیں،انٹرویو

سال 2004میں پرویز مشرف نے اس ملک پر جنگ مسلط کی جو بدقسمتی سے آج تک جاری ہے، پروفیسر ابراہیم ، مشرف کہتے تھے کہ یہ چند لوگ ہیں جن کے خلاف جنگ کی جا رہی ہے جس سے ان سب کا فوری خاتمہ ہوگا لیکن وہ آج تک جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں پرویز مشرف کے حکومت کے خاتمے کے بعد زرداری حکومت نے بھی پرویز مشرف کی پالیسی کو جاری رکھا جبکہ آج وزیر اعظم نواز شریف نے اس جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنائی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ملک سے خونریزی کا خاتمہ ہو اور بات چیت ذریعے مسائل و مشکلات کئے جا سکے،بنوں میں اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت

طالبان کی تجویز ہے کہ خواتین اور بچے رہا کردیں،مولانایوسف شاہ،حکومتی اور طالبان شوریٰ کی پہلی ملاقات میں کسی جانب سے کوئی مطالبات سامنے نہیں رکھے گئے تاہم طالبان نے پہلے سے ایک تجویز یہ دی تھی کہ غیر عسکری افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں انھیں رہا کر دیا جائے، دونوں فریقین پہلی مرتبہ آمنے سامنے بیٹھے ہیں تو یہ بڑی پیش رفت ہے اب آئندہ ملاقاتوں میں دونوں جانب سے بات چیت ہوگی تو اس میں حالات بہتر ہوں گے اور ملک میں امن قائم ہوگا، طالبان کے مذاکراتی کمیٹی کے رکن کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو ،مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک یا رکاوٴٹ نہیں،طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ خواہش ظاہر کی ہے،رستم شاہ مہمند، کسی کو بغیر ثبوت کے گرفتار کیاگیا ہے تو حکومت رہا کرنے پر ضرور غور کرے گی،انٹرویو،لگتا ہے کہ یہ فی الحال تجویز ہی ہے اور طالبان نے دو ٹوک الفاظ میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا،رحیم اللہ یوسفزئی

آصف علی زرداری او ربلاول کا آئندہ ماہ پنجاب آ کر تنظیمی سرگرمیاں تیز کرنے کا حتمی فیصلہ ، دورے میں صوبے میں جماعتی طور پر اہم تبدیلیوں کا بھی امکان، بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی، ذرائع

مشرف کے عدالت میں حاضری کے ففٹی ففٹی امکانات ہیں،احمد رضا قصوری،خدشہ ہے کہ نواز شریف مدت پوری کئے بغیر جانے کی ہیٹرک نہ کرلیں ، میڈیا سے گفتگو

تمام اہم امور پر اظہار خیال اور مخالف سیاسی جماعتوں پر تابڑ توڑ تنقید،بلاول بھٹو زرداری پر عملی سیاست میں آنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا

بھارتی جاسوس کو رہا کیا جائے، گجرات ہائی کورٹ کی پاکستان سے اپیل ، بھارتی حکومت پاکستان کے سامنے ا س مسئلے کو اٹھائے۔ عدا لتی حکم

بی جے پی نے جسونت سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا، آزاد امیدوار کے طور پر کاغداتِ نامزدگی داخل کروانے کی پا دا ش میں انہیں پا رٹی سے نکا لا،بی جے پی ، 2009 میں انھیں پاکستان کے بانی محمد علی جناح پر کتاب لکھنے اور ان کی تعریف کرنے کے لیے پارٹی سے نکالا گیا تھا

لاکھوں تارکین وطن نے پاکستان میں موجود خاندانوں اور اراضی کو لاحق خطرات بارے سپریم کورٹ خصوصی سیل میں درخواستوں کا انبار لگا دیا

حکومت نے برطانیہ میں قید اپنے قیدیو ں کے پاکستانی سفیر سے اعدادوشمار طلب کر لئے،قیدیوں کو جہاں تک ہو سکے قانونی امداد فراہم کی جائے، سفیر کو ہدایت

سند ھ میں امن کیلئے 11سالوں میں 225ارب 24کروڑ خرچ مگر معاملہ جوں کا توں،رواں سال کا بجٹ 50سے بڑھا کر 58ارب کر دیا گیا

” فطرت کی پکار مگر سنے کون“ ،عوامی بیت الخلاء کی دستیابی سے حکمران غفلت سے دوچار جبکہ عوام پریشان ،دنیا کے 2 ارب 60 کروڑ افراد کے پاس رفع حاجت کیلئے بیت الخلاء نہیں،رپورٹ

ریسکیو 1122 کا قیام، ڈکیتیوں کی شرح میں 49فیصد کمی، آگ لگنے کی 50ہزار 933 ، عمارت منہدم ہونے کی 4409 ، جرائم حادثات کی 81ہزار 137 ،ڈوبنے کے واقعات کی 4702کالیں ، بم دھماکہ سے متعلقہ 800 کالیں سمیت دیگر کالیں موصول

موبائل گیمز بچوں کی بصارت کو 70فیصد متاثر کرتی ہیں،رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

طالبان،‌حکومتی کمیٹیو کی طالبان کی سیاسی شوری سے ملاقات کے دوران ہجرے کے باہر مسلح افراد الرٹ کھڑے ہیں۔

اُردو پوائنٹ‌کو ملنے والی تصویر میں طالبان و حکومتی کمیٹی کے ارکان نامعلوم مقام پر طالبان کی سیاسی شوری سے ملاقات ..

میرپور، ڈھاکا، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کیخلاف سنچری بنانے کے بعد احمد شہزاد خوشی سے اچھل رہےہیں۔

گجرات ، پیپلزپارٹی کے رہنما غضنفر گل کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، قمر زمان کائرہ ، اعتزاز ..

کراچی ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ کو بڑی سکرین پر میچ دیکھتے ہوئے پاکستانی شائقین لڑکیاں فتح‌کا نشان بنا ..

کراچی ، سینئر وزیر برائے تعلیم سندھ نثار کھوڑو دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ‌ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب ..

لاہور ، عوام کی بڑی تعداد اتوار بازار سے خریداری کر رہی ہے۔

کراچی ، رینجرز اہلکار ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔