بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

تازہ ترین خبریں

حکومتی کمیٹی کے ارکان کی وزیر داخلہ سے ملاقات ، طالبان شوری ٰسے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا ،خواتین اور بچوں کی صورت میں کوئی قیدی حکومتی تحویل میں موجود نہیں ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ، حکومت کمیٹیوں کی ملاقات کو خوش آئند سمجھتی ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا جائے گا ، چوہدری نثار ۔ تفصیلی خبر

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان سے ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ خواتین اور بچوں کی صورت میں کوئی قیدی حکومتی تحویل میں موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر طالبان شوریٰ سے ہونے والی 6 گھنٹے کی ملاقات کے حوالے سے بات کی۔اجلاس میں طالبان کے مطالبات اور آئندہ ملاقات کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیاذرائع کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں پروفیسر اجمل سمیت نو یرغمالیوں کی فوری بازیابی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ حیدرگیلانی اور شہبازتاثیر کو چھوڑنے کے لیے طالبان نے کچھ اہم قیدیوں کی رہائی کی شرط لگائی ہے۔مذاکراتی کمیٹی نے بتایا کہ مذاکرات میں طالبان نے قبائلی علاقوں میں فوج کی نقل و حرکت کم کرنے اور اپنی نقل و حرکت آسان بنانے کے لیے پیس زون کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے کہا کہ طالبان بھی مذاکرات میں ڈیڈ لاک نہیں چاہتے جب کہ ملاقات کے دوران ان کو بتا دیا گیا کہ ان کی کوئی خاتون یا بچہ حکومت کی قید میں نہیں،حکومتی کمیٹی نے کہا کہ براہ راست مذاکرات سے اعتماد بڑھا ہے جبکہ اس دوران عدم تشدد کی پالیسی پر بھی مثبت جواب ملا اور اس ملاقات سے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔حکومتی کمیٹی نے پیشکش کی کہ اگر طالبان کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو وہ فراہم کی جائیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

مذاکراتی کمیٹیوں اور طالبان کی سیاسی شوریٰ کے درمیان مذاکرات ، طالبان نے حکومتی تحویل میں 3قیدیوں کے بدلے 9مغویوں کی رہائی کی یقین دہانی کروا دی ، طالبان کی قید سے رہائی پانے والوں میں حیدر علی گیلانی، شہباز تاثیر ، وی سی پروفیسر اجمل خان کے نام شامل، مذاکراتی دور نہایت خوشگوار رہا ، قیدیوں کے تبالہ اور سیز فائر پر متفق ہو چکے ہیں ، طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کی اُردو پوائنٹ سے گفتگوحکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، دونوں فریقین میں اعتماد بحال ہورہا ہے، مولانا سمیع الحق ، پروفیسر ابراہیم

تحریک طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر اُردو پوائنٹ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دونوں کمیٹیوں اور سیاسی شوریٰ میں ہونے والے مذاکراتی دور نہایت خوشگوار رہااور دونوں کمیٹیوں اور سیاسی شوریٰ مذاکراتی عمل ،قیدیوں کے تبادلہ اور سیز فائر پرمتفق ہو چکے ہیں

سرحدی محافظ کے قتل پر ایران کا شدید ردعمل ، تہران میں پاکستانی سفیر دفتر خارجہ طلب ، واقعہ پر سخت احتجاج ریکارڈ ، ایرانی صدر حسن روحانی کا وزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون ،گارڈزکی بازیابی کیلئے کارروائی کامطالبہ،پاکستان دہشتگردوں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے باز رکھنے میں ناکام رہا ہے ، ایرانی وزیر خارجہ کا الزام ،حکومت کسی بھی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات پرمجرموں کے خلاف کارروائی کیلئے تیارہے ،ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم

ڈرو ن حملے نہ ہو نا اچھاشگو ن ،آ ئندہ بھی نہیں ہو نے چا ہیں ، نواز شریف، کراچی آپریشن کے بھی مثبت نتائج نکل رہے ہیں،کچھ عرصے میں حالات پوری طرح بہتر ہوجائیں گے۔ ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا،ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی جدو جہد کی ،ہمارا جوہری مواد اور اثاثے محفوظ ہیں غلط ہا تھو ں میں جا نے کا امکا ن نہیں ،بھارت کو ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا درجہ فی الحا ل نہیں دے سکتے،لندن میں میڈیا سے گفتگو

ڈیڑھ ارب کی گرانٹ دوست ملک کی طرف سے تحفہ ہے، یہ ناقابل واپسی ہے اس پر منفی بیانات اچھی بات نہیں ہے ، اسحاق ڈار ،توانائی بحران، دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کی بحالی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، آئندہ چند سال ذاتی منفی سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ان بحرانوں سے ملک کو نکالنے کے لئے سوچنا ہوگا،حکومتی حکمت عملی سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ،اب دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں ،میکرو اکنامک استحکام کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا ،بہتری آرہی ہے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں ملک کی اقتصادی صورت حال اور آئندہ کے اہدا ف کے حوالے سے پالیسی بیان

طالبان سے مذاکرات میں روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہورہی ہے جبکہ ماضی میں ایسی کوئی کوشش نہ کی گئی تھی،پرویز رشید،حکومتی مذاکراتی ٹیم مکمل مینڈیٹ کے ساتھ شمالی وزیرستان گئی ہے، دنیا کے کسی ملک میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں اور نہ کسی ملک کی مداخلت کو برداشت کرینگے، اسلامی نظریاتی کونسل کا کام سفارشات دینا،ماننا یا نہ ماننا پارلیمنٹ کی صوابدید ہے،میڈیاگفتگو

پاکستان،یورپی یونین کادوطرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق ، کیتھرین ایشٹن کی پاکستان میں جمہوری اداروں اور قانون کی حکمرانی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی

وفاقی وزیرداخلہ نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا،کمیٹی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت بارے وزیرداخلہ کوبریفنگ دے گی،شمالی وزیر ستان میں طالبان شوری سے مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی کے ارکان کی اسلام آباد واپسی

زرداری نے اہلیہ بے نظیر کی1997 ء میں ضبط جیولری سوئس حکومت سے مانگ لی،سوئٹزرلینڈ میں متعین حکومتی وکیل وزارت قانون سے رابطہ کرلیا

قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کاوزیر و سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر شدیدبرہمی کا اظہار، آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو احتجاجاً کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کریں گے،دھمکی،جے یو آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے باعث تحفظ پاکستان بل منظور نہ ہو سکا،حکومتی اراکین نے اس میں مزید8تجاویز شامل کردیں،اقوام متحدہ نے حافظ سعید پرپابندی لگارکھی ہے لیکن وہ کام کررہے ہیں،فرحت اللہ بابر، پنجاب حکومت نے اپنے بجٹ سے انہیں 61 ملین روپے بھی دیئے،اجلاس میں دعویٰ

اب اللہ تعالیٰ کوپاکستانی قوم پر رحم آ گیا ہے، معاملات درست سمت کی طرف جا رہے ہیں،صدر ممنون حسین ، موجودہ حکومت کو مشکلات کا بخوبی احساس ہے، کشکول توڑنے میں کامیاب ہو جائے گی،یہ نہیں کہتا موجودہ حکومت میں سب فرشتے ہیں مگر زیادہ لوگ اچھے ہیں ،حکومت ٹھیک سمت جا رہی ہے، فیصل آباد چیمبر کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ممبران سے خطاب

وفاقی حکومت کی جانب سے تھرپارکر کے متاثرین کے لئے کئے جانے والے امداد کے اعلانات صرف کاغذی دعوؤں تک ہی محدود ہیں اب تک ایک بھی متاثر کو ایک روپے کی امداد نہیں ملی ہے، شرجیل انعام میمن، 50کروڑ روپے آج تھر کے متاثرین کے اکاؤنٹس میں جاری کردیں گے،پرویز رشید،باقی 50کروڑ مئی میں دیں گے،متاثرین کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے، میڈیا سے بات چیت

وزارت پانی و بجلی میں گریجویٹ انجینئرز کی پوسٹیں خالی ہیں مگر حکومت نے بھرتیوں پر پابندی لگا رکھی ہے،پی اے سی کو بریفنگ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کنٹریکٹ میں ڈرلنگ کے پیسے سات ارب رکھنے کے باوجود 35ارب روپے کی بورنگ مشین خریدی گئی،نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ دو سال قبل مکمل کرلیا جائے گا،پندرہ دسمبر سے پیداوار شروع ہو جائے گی،وزارت پانی و بجلی

ہم نے سعودی امداد کا خیرمقدم کیا حکومت نے خود کنفیوژن پیدا کی،خورشیدشاہ،وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ اسلحہ اور فوج نہیں بھیج رہا تو ہمیں ان کی بات کا یقین کرنا چاہیے ،حکومت سرکاری اداروں سے 17 ہزار لوگوں کو نکالتی ہے تو وہ پیپلز پارٹی کے ورکر بن جائینگے اور حکومت آنے پر ہم انہیں دوبارہ بحال کردینگے،چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام حکومت نے دینے ہیں جو اب تک نہیں دیئے گئے،میڈیاگفتگو

امریکی کانگریس کی کمیٹی نے یوکرائن کے لئے نئے مالیاتی معاونت بل کی منظوری دے دی، پاکستان کو دی جانے والی سالانہ 1.5ارب ڈالر کی امداد میں سے 10ملین ڈالر کی کٹوتی کردی گئی، بل مزید کارروائی کیلئے ایوان نمائندگان کو بھیجا جائے گا

القاعدہ کے سینکڑوں اہم ر ہنما ء حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان سے شام کی طرف سے منتقلی ہوگئے خدشہ ہے کہ مستقبل میں یورپ اور امریکہ کیخلاف کارروائی کیلئے وہاں پر اپنا مرکز قائم کرینگے، جان برنن، شام میں القاعدہ کے دوبارہ منظم ہونے اور وہاں پر القاعدہ کی بھرتیوں کے حوالے سے سخت تشویش ہے، سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی گفتگو

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات حوصلہ افزا ہیں مگر یہ پائیدار نہیں ، ایڈمرل سیمول جے لاک لیئر،مستقبل میں اگر بھارت میں ممبئی جیسا ایک اور بڑا دہشتگرادانہ حملہ ہوا تو ایٹمی صلاحیت کے حامل ان ممالک میں یہ تعلقات دوبارہ کشیدہ ہوسکتے ہیں ،امریکہ کی پیسفک کمانڈ کے کمانڈر کی امریکی کانگریس کے اجلاس میں گفتگو

خضدار میں اجتماعی قبروں سے ملنے والی 14 لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ میں تاخیر پر حکومت پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب،بلوچستان سے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے تفصیلی جواب طلب ،حاضر سروس آرمی افسران کیخلاف مقدمات صرف فوجی عدالتوں میں ہی چلائے جاسکتے ہیں،فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہو سکتا ہے،جسٹس امیر ہانی مسلم،لاپتہ افراد کی بازیابی انتہائی ضروری تاہم امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ریمارکس

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ یا کسی دوسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں ، سلمان خورشید ، بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے بہتر تعلقات کے ساتھ تمام معاملات کو پرامن طور پر بات چیت سے حل کرنے کے حق میں رہا ، مگر اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دینگے ،بیان

پاکستان نے65 سال کے قرضہ میں سے6 فیصد ادا کر دیا ہے ،رانا افضل،ایک امریکی اور ایک برطانوی شہری کے ورک ویزوں کی توسیع منسوخ کی گئی ہے اورڈی پورٹ کرنے کے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں،مریم اورنگزیب، میٹروبس منصوبہ کے لئے سی ڈی اے کی اجازت لی گئی ہے ،شیخ آفتاب،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات

مشرف کے وکلا نے زبان کھینچنے ،آنکھیں نکالنے کی دھمکی دی ،اکرم شیخ ،غداری کیس میں اگر ججوں کو میں متعصب لگوں تو کیس سے الگ کردیں،پیشہ وارانہ تجربے کی رو سے اب بھی کہتا ہوں کہ غداری کیس آٹھ سے دس دن کا کیس ہے، نواز شریف کے ذاتی وفادار ہو ں نہ ہی پرویز مشرف کا دشمن،خصوصی عدالت میں دلا ئل

ملک بھرمیں مواصلاتی جال پھیلانے اورٹیلی سنٹروں کے قیام کیلئے ورکنگ پیپرتیارکیاجائے ،اسحاق ڈار،اس سلسلے میں تمام متعلقہ شراکت داروں بشمول سروس پرووائیڈرز، آزادکشمیر،گلگت بلتستان اورچاروں صوبائی حکومتوں کوبھی اعتمادمیں لیاجائے ،وزیرخزانہ کی اجلاس میں ہدایت

اگر اقتدار ملا تو ساٹھ سالہ مسائل کو ساٹھ دن میں حل کر دونگا،نرنیدرمودی کا مقبوضہ کشمیر میں اعلان

فنڈز ملنے پر چار سے چھ ماہ میں ریپڈ رسپانس فورس قائم کر دیں گے، وزارت داخلہ

پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مظہر عالم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دیدی

مشرف غداری کیس :پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری پر فیصلہ محفوظ

وزیرمذہبی امور نے عربی تعلیم کو نصاب میں لازمی قراردینے کا مطالبہ کر دیا،دنیا میں غلط پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،حکومت کو مدارس پر توجہ دینا ہوگی،خطاب،عالمی سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کیا جارہا ہے،مولانا محمد خان شیرانی

طالبان نے حکومتی کمیٹی کی تواضع دنبے کے گوشت اورروایتی ڈش سے کی،مذاکرات حقانی کمانڈرشاکر اللہ کے گھرمیں ہوئے

طالبان شوریٰ سے مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی کے ارکان کا وزیرداخلہ سے رابطہ،مطالبات اور مذاکرات کے ایجنڈے پر تازہ ہدایات لیں

دنیا میں امریکہ اور روس نے 97فیصد ایٹمی ہتھیار بنائے ، اسرائیل 200 ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ سرفہرست ہے ،پاکستان اور بھارت کے پاس بالترتیب 100,100ایٹمی ہتھیار ہیں، امریکہ کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 4650 ہے ، 2130 آپریشنل وار ہیڈ،1150 آبدوزوں سے چھوڑے جانے والے بیلسٹک میزائل اور 470 بین البراعظمی میزائل پر نصب ہیں، رپورٹ

شمالی وزیرستان میں حکومتی کمیٹی اور طالبان کے درمیان مذاکرات ‘ امریکی جاسوس طیاروں کی مسلسل نچلی سطح پر پروازیں جاری رہیں

امریکہ نے بھارت کی جا نب سے افغانستان میں استعمال امریکی اسلحہ پاکستان کو دینے با رے اعتراضات مسترد کر دئیے ،و نو ں مما لک کے درمیان افغانستان میں استعمال اسلحہ پربات چیت کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیاروں کااحاطہ نہیں کرتی ،سفارتی ذرائع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -بزنس -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔