بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

تازہ ترین خبریں

گراوٴنڈ میں پاکستانی پرچم لہراتے دیکھ کر بنگلہ دیشی حکومت پر سکتہ طاری، اپنے شہریوں پر گراوٴنڈ میں کسی بھی ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی ، آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے وضاحت مانگ لی ، کوئی ایسا قدم نہیں اُٹھائیں گے جو بنگلہ دیش کے قوانین سے متصادم ہو ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

بنگلہ دیشی حکومت نے منگل کو اپنے شہریوں پر ورلڈ ٹی 20ٹورنامنٹ کے دوران گراوٴنڈ میں کسی بھی ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ پابندی ایشیاء کپ اور گزشتہ دنوں کھیلے گئے میچز میں پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد لگائی گئی ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس سلسلے میں خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شہریوں کی جانب سے غیر ملکی جھنڈے لہرانے کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں ۔ تاہم انہوں وضاحت نہیں کی کہ یہ ہدایات کہاں سے وصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ گراوٴنڈ میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقامی تماشائیوں کو کسی بھی دوسرے ملک کا جھنڈا گراوٴنڈ میں لے جانے سے روکا جائے اور دوران میچ بھی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقامی تماشائی کسی دوسرے ملک کا پرچم نہ لہرائیں.دوسری جانب آئی سی سی نے اس پابندی کا نوٹس لے لیا ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے ، آئی سی سی کے بیان کے مطابق کہ ابھی یہ نہیں پتہ چلا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بیان میں کس قانون کا ذکر ہے ، لیکن بی سی بی کا بیان ورلڈ ٹی 20کے انعقاد کیلئے معاہدے کے منافی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -عجیب و غریب -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم کا ہیگ میں مصروف ترین دن ، امریکہ ،چین ،ترکی اورفرانس کے صدور، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ،دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ، پاک بھارت مسائل حل ہونے چاہئیں،مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے، کسی تیسری قوت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، وزیراعظم ،پاکستان ذمہ دار جوہری ریاست ،نیوکلےئر سپلائر گروپ سمیت تمام برآمدی معاہدوں میں شریک کیا جائے،نواز شریف کا جوہری سلامتی کانفرنس میں مطالبہ،40سال سے ایٹمی بجلی گھر چلا رہے ہیں،تحفظ کی صلاحیت اور افرادی قوت موجود ہے،جوہری دہشتگردی کے خطرے سے بچنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، سی پی پی این ایم کی 2005ترمیم کی توثیق پر غور کا اعلان، وزیراعظم نوازشریف کا دی ہیگ میں تیسری جوہری سلامتی کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جوہری سلامتی پانچ ستونوں پر قائم ہے جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے تحت مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم،ایک مضبوط انٹیلی جنس نظام،ایک بااعتماد ریگولیٹری طریقہ کار،ایک جامع برآمدی کنٹرول نظام اور فعال بین الاقوامی تعاون شامل ہیں۔ہمارے سلامتی سمجھوتے میں جسمانی تحفظ،مواد پر کنٹرول اور محاسبہ کے ساتھ ساتھ سرحد پر کنٹرول اور تابکاری ہنگامی حالات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے

حکومت اور طالبان کے درمیان امن کے قیام کیلئے باضابطہ مذاکرات آج سے قبائلی علاقے کے نامعلوم مقام پر شروع ہونگے،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اہم اجلاس ،ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے ،طالبان سے متوقع ملاقات کے حوالے سے ایجنڈے پر مشاورت ہوئی،حکومتی کمیٹی کو فوری فیصلے کا مینڈیٹ دینے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے کالعدم تحریک طالبان کا 4کمانڈوز پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ، وزیر داخلہ کا مذاکرات میں فوج اور خفیہ اداروں کی شمولیت کا گرین سگنل

ملائیشین وزیراعظم نے لاپتہ طیارے کی بحرہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی، طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے، ان کے اہلخانہ کو آگاہ کیا جائے گا، نجیب رزاق

وزیرداخلہ کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ہنگامہ،حکومتی واپوزیشن اراکین میں جھڑپ،ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ ،نازیباالفاظ کا استعمال،تکرارسے ایوان مچھلی منڈی بن گیا،،چوہدری نثار اورخورشید شاہ کی تقاریر کے دوران نو نو اور گو گو کے نعروں سے ایوان گونجتا رہا،محمود خان اچکزئی کی خصوصی درخواست پر معاملہ رفع دفع کرایاگیا،شیخ رشید احمد کی تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دی گئی،آج امریکہ کیخلاف تقریریں کرنے والے حکومت میں ایک لفظ نہیں بول سکتے تھے، چوہدری نثار،اگر حکومت کے وزیر تیس مارخان بننا چاہتے ہیں تو ہم ساٹھ مار بنیں گے،خورشیدشاہ

کابل کے ہوٹل پر حملہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نے کیا، افغان حکومت ،طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو ایسے کسی حملے کا علم بھی نہیں تھا،حملے سے قبل ایک سفارتکار کو ہوٹل کی تصاویر کھینچتے دیکھا گیا تھا،افغان نیشنل سکیورٹی کونسل، پاکستان کی کابل کے ہوٹل پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ،پاکستان افغانستان کے ساتھ مثبت اور باہمی مفادات کے تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

جمہوری دور میں مارشل لاء کی حمایت کرنے والوں کو حکومت میں شامل نہیں کر سکتے ، خورشید شاہ ، الطاف حسین فوج کو اقتدار میں مداخلت کے بیان کی وضاحت کریں تو پھر سندھ حکومت میں شامل کئے جانے کا سوچا جاسکتا ہے، اگر متحد کو سندھ حکومت میں شامل کیا گیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ پیپلز پارٹی الطاف حسین کے فوج کو مداخلت کی دعوت دینے سے متعلق بیانات کی حمایت کرتی ہے ،عالمی سندھی کانفرنس سے خطاب،صحافیوں سے بات چیت

ایک دو روز میں طالبان شوریٰ سے ملاقات ہو گی جس میں حکومت اور طالبان کے منتخب مذاکرات کاروں کے علاوہ خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا نمائندہ بھی شریک ہوسکتا ہے، پروفیسر ابراہیم ، کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا تھا کہ فوج براہ راست مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گی اور حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اسے قبول کرے گی، البتہ ایجنسیوں کی نمائندگی جس میں سب سے بڑی ایجسنی آئی ایس آئی ہے مذاکرات میں شامل ہو سکتی ہے،برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو

اقوام متحدہ کے قیام امن کے سیکرٹری جنرل ہرو لیڈسوس کی صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقاتیں،پاکستان اقوام متحدہ کی امن برقرار رکھنے کی کوششوں میں تعاون کے لئے سیکرٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھنے کا خواہاں ہے،صدر ممنون حسین

پوری قوم امن چاہتی ہے نہ کہ جنگ، وزیراعظم‘ وزیرداخلہ اور مقتدر حلقے بھی سمجھداری کا مظاہرہ کرکے مذاکرات کو ترجیح دے چکے ہیں،مولانا سمیع الحق، قوم مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کرے ، مدارس پر دہشت گردی کاالزام لگانے والے آج ملک میں جنگ اور فوجی آپریشن کی بات کررہے ہیں ، تقریب سے خطاب

حکومت بجلی کی طلب و رسد میں کمی کو پورا کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، عابد شیر علی ، پاور سیکٹر سے کنڈاازم، بجلی چوری، رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا جائے گا،بجلی چوری ناقابل ضمانت جرم ہے بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا ، فیسکو کے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو

حکومت نے50کروڑ روپے کی رقم بینکوں کے ذریعے بی آئی ایس پی کی مد میں جمع کروادی ہے،اسحاق ڈار ، 77000نادار خاندانوں کی مالی امداد کی جائے گی، بیان

پی پی آئی بی نے سٹار پاور جنریشن کی 2.68 ملین ڈالر کی ضمانت ضبط کرلی

سپریم کورٹ نے سانحہ کچہری میں شہید اور زخمی ہونے والے وکلاء کے ورثاء کو ادا کیا گیا معاوضہ ناکافی قرار د ے دیا ، وکلاء کے ورثاء کو پولیس اور دیگر افسران کے برابر معاوضہ دیا جا ئے ،واقعہ با رے حکو متی رپو رٹ سے مطمئن نہیں،سپر یم کو رٹ،انصاف کی فراہمی میں معاونت کرنے والوں کیساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے، جسٹس خلجی عارف کے ریما رکس

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 55کروڑڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دیدی

رینٹل پاور ریفرنس، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو طلب کرلیا

ایل این جی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے،سیکرٹری پٹرولیم ،حکومت کی جانب سے منصبوبہ بارے پالیسی کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے، پولینڈ کے ساتھ تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کی تقریب میں خطاب

سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپیل دائر کرے گی،شرجیل میمن ،سندھ حکومت کے کام میں کسی بھی ماتحت ادارے کو مداخلت کی آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا، کراچی ٹارگٹڈ ایکشن کسی صورت بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ منتقلی پر کسی قسم کی کوئی مفاہمت کی جائے گی،متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے مابین میڈیا پر آنے والی خبروں پر کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گا، وزارتیں حکومت اور پارٹی کی امانت ہیں، جب پارٹی چاہے گی واپس لے سکتی ہے، مقصود قریشی کے لواحقین جس طرح چاہیں گے ،سندھ حکومت تحقیقات کرے گی، وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کے تھر کے لئے اعلان کردہ ایک ارب روپے میں سے ایک پھوٹی کوڑی عوام کو ابھی تک نہیں ملی ہے،سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت

معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے کہیں بھی ائیرپورٹ بنانے کی کوئی تجویز نہیں ‘شیخ آفتاب، یوٹیوب پر گستاخانہ مواد کو روکنے کا کوئی میکنزم ہمارے پاس نہیں‘ حکومت جلد ایوان میں سائبر کرائم بل ایوان میں لارہی ہے،راجہ جاوید اخلاص ، وزارت ریلوے نے سکریپ کی مد میں دو ارب اکیس کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد ریونیو کمایا،تین سال میں ریلوے کو 154 ارب سے زائد خسارے کا سامناہے،سعد رفیق، ریلوے کے خسارے میں بتدریج کمی ہورہی ہے،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

علماء مساجد پر قبضے کی دوڑ اور قتل وغارت کی بجائے علم کے میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں، احسن اقبال ،9/11کے بعد اسلام کے حوالے سے جو شرمسار ی ہے اس سے نکلنا چاہئے،اپنی عقل ودانش کو استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے، کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

پارلیمانی لاجز میں غیر اخلاقی حرکات کے ٹھوس شواہد نہیں مل سکے،تحقیقاتی کمیٹی ، پارلیمانی لاجز کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے، آئی بی

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے ملک بھر میں حراستی مراکز اور ان میں زیر حراست افراد کی تفصیلات طلب کرلیں ، فضل ربی لاپتہ کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکرٹری داخلہ کے پی کے کو نوٹس جاری،شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے،جسٹس ناصرالملک

حکومت طالبان مذاکرات میں حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں، طریقہ کار سے اختلاف ہے ،فضل الرحمن، بانی پاکستان نے ملک کے آغاز پر ایک عالم دین سے قومی پرچم لہرایا لیکن آج اپنے آپ کو بانی پاکستان کے وارث کہلانے والوں کے ذہنوں پر دینی مدارس بوجھ بن چکے ہیں، کراچی بد امنی کی بنیادی مسئلہ معاشی و اقتصادی ہے ٹارگٹ آپریشن کے بجائے اصل مسئلے کے حل کی طرف توجہ دینی ہو گی ، بین الاقوامی قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے ،تقریب سے خطاب، صحافیوں سے بات چیت

بہت جلد جھوٹے مقدمات سے بری ہو جاؤں گا ، پرویز مشرف،ملک کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،مجھ پر جھوٹے الزامات لگا کر مجھے ڈرا دھمکا کر ملک سے نکالنا چاہتے ہیں، وہ دوبارہ ملک کی سیاست میں آئیں گے اور ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرکے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،ا ے پی ایم ایل قصور کے سینئیر نائب صدر سے ٹیلی فونک گفتگو

نئی دہلی‘ صوفی فیسٹیول میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت پر شیوسینا کا احتجاج ، انتہا پسند ہندو ں کی پا کستا ن کے خلا ف نعرے با زی ، شیو سینا کے رہنما اس احتجاج سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، سندھو بھاگ مشرا

پاکستان میں ایڈز انجکشنوں کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والوں کی وجہ سے بڑھ رہا ہے،عالمی ادارہ صحت، پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد افراد ایچ آئی وی وائرس کا شکار ہیں، پاکستان میں منشیات کے عادی تقریباً چار ملین افراد بھنگ یا گانجا استعمال کرتے ہیں۔ نشے کے عادی افراد میں سے صرف ایک فیصد افیون اور ہیروئن استعمال کرتے ہیں، جائزہ رپو رٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔