بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

تازہ ترین خبریں

پاک فوج نے نیویارک ٹائمز کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاک فوج نے نیویارک ٹائمز میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں ، سابق ائیرچیف راؤ قمر سلیمان نے بھی امریکی اخبار کی خبر کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باوجوہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں لگائے گائے الزامات بے بنیاد ہیں۔کارلوٹا گال کے لگائے الزامات میں کوئی نئی بات نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں۔دوسری طرف میانوالی میں بات کرتے ہوئے سابق ائیرچیف راؤ قمرسلیمان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز نے واقعات کو توڑ موڑ کر پیش کیا۔اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے صبح پانچ بجے امریکی حکام نے مطلع کیا۔امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے صبح پانچ بجے جنرل کیانی کو فون پر آگاہ کیا۔ راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے انہیں رات دو بج کرسات منٹ پر فون کیا اور کہا کہ دو ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

35لاپتہ افراد کیس ،خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھنے والے خوش فہمی کا شکار، سپریم کورٹ ،لاپتہ افراد کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اس کا جائزہ لینگے، حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس ، وفاقی حکومت،صوبائی حکومتوں کو ذمہ دار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی کاپی آج جمع کرانے کا حکم

جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھنے والے شدید قسم کی خوش فہمی کا شکار ہیں اب اس ملک میں صرف آئین و قانون ہی چلے گا جو قانون آئین سے متصادم ہوگا اس کو کالعدم قرار دینگے ۔ بارہا کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون ہی کی عملداری ہوگی ،لاپتہ افراد کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اس کا جائزہ لینگے

پرویز مشرف نے اسامہ بن لاد ن کی حفاظت کیلئے آئی ایس آئی میں خصوصی ڈیسک قائم کررکھا تھا ، نیویارک ٹائمز کا الزام ، سابق انٹیلی جنس چیف جنرل پاشا کو اسامہ کے ٹھکانے کا علم تھا ، جو امریکیوں کے ساتھ مل کر طالبان کیخلاف سرگرم تھے ، الزام بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں ، آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی سازش ہیں ،تمام خبروں کو مسترد کرتے ہیں ، انٹیلی جنس ذرائع

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات 15نومبر تک کرانے کا حکم، صوبوں کو پانچ ماہ میں ہر طرح کی قانون سازی کرنے ، انتخابات اور حلقہ بندیوں کے لیے اختیارات الیکشن کمیشن کو دینے کی ہدایت

امن کیلئے مذاکراتی عمل ضروری ہے، طالبان کی طرف سے پیش رفت کا خیر مقدم کیا جائے گاچوہدری نثار، حکومت اور طالبان کے پاس مذاکرات کے علاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں ہے ، مولانا سمیع الحق ، مذاکرات کی میز سجا دی ہے، اس سے حکومت اور طالبان کو فائدہ اٹھانا چاہیے ، آپریشن سے طالبان کا فائدہ نہیں ہوگا اور مسئلہ الجھ جائے گا ، براہ راست مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین کیا جارہا ہے، جلد اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا، پریس کانفرنس سے خطاب،حکومت،طالبان براہ راست مذاکرات بہت جلد متوقع ہیں ،پروفیسر ابراہیم ، مذاکراتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھانا ہوگا،تاخیر نقصان دہ اور امن مخالف قوتوں کو مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا موقع مل سکتا ہے، مذاکراتی عمل میں ٹائم فیکٹر بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے،پوری قوم مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے اور امن کی خوشخبری سننے کے لئے بیتاب ہے ،پاکستان کا آئین اسلامی ہے، طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن کا انٹرویو

پاکستان اور بحرین کے درمیان افرادی قوت اور تربیت کے مزید 2 سمجھوتوں پر دستخط ،بحریہ کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی وزیراعظم نواز شریف ، صدر مملکت ممنون حسین سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ، پاکستان اپنی فوج بحرین نہیں بھجوا رہا ، اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ،ترجمان دفتر خارجہ

شمالی وزیرستان‘ تحصیل شوال میں گھر میں دھماکہ‘ خواتین اور بچے سمیت 6 افرادجاں بحق‘ پشاور میں دھماکے سے 5افراد زخمی

وزیراعظم نواز شریف سے سابق نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کی بیوہ کیٹی مارٹن ہالبروک کی ملاقات، صحا فیو ں کو درپیش مسا ئل ، ولی با بر قتل کیس سمیت دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل

راولپنڈی ،اوگرا میں 88ارب روپے کی کر پشن کے الزام میں گر فتار تو قیر صادق ہا ئی کورٹ سے ضما نت کے بعد رہا

عالمی برادری 2014ء کے بعدافغان صورتحال بارے مربوط اورمعقول پالیسی بنائے ، چوہدری نثار علی خان ،تمام شراکت داروں کواس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرناچاہئے ، پاک برطانیہ تعلقات تمام شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں جوآنے والے سالوں میں مزیدمضبوط ہونگے،وفاقی وزیر داخلہ کی افغانستان میں برطانوی سفیررچرڈسٹیگ سے ملاقات میں گفتگو

ایل این جی کی درآمد، حکومت قطر سے بات چیت کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی، متوازی طور پر بولی کا عمل شروع کیا ہے اور بولی کے ذریعے معاملات کو طے کیا جائے گا جس کے نرخ کم ہوں گے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان پر صرف پابندیوں کا دباؤ ہے ،پابندیاں ختم ہوجائیں تو 36 ماہ کے اندر منصوبے کو مکمل کرسکتے ہیں، وزیر پٹرولیم

داسو ڈیم کی تعمیر رواں سال شروع کردی جائے گی، قائمہ کمیٹی پانی و بجلی،چارعشاریہ دو بلین ڈالر لاگت سے منصوبہ پایہ تکمیل پہنچے گا، سینٹر زاہد خان ، کمیٹی نے ورلڈبنک کی جانب سے بلیک لسٹ دینے کے باوجود مذکورہ کمپنی کو منصوبہ دینے پر تشویش کا اظہار،واپڈا حکام نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے ،کمیٹی نے تقسیم کارکمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی فہرست طلب کرلی

پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم جلاس، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون کی صورتحال ،افغانستان سے نیٹو انخلاء اورخطے پراس کے اثرات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال ،افغانستان سے نیٹوافواج کے انخلاء کے آغازکے تناظرمیں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون سلامتی کی صورتحال پراثرات مرتب کرسکتاہے،اجلاس میں اتفاق

مو لانا فضل الرحمن کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات‘ قومی و داخلی پالیسی پر تحفظات سے آگاہ کیا ، مدارس کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی ‘ مدارس ملک و اسلام کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ،حکومت طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں چاہتے ہیں کہ مسائل بات چیت سے حل ہوں، تمام گروپوں سے مذاکرات کئے جائیں‘فضل الرحمن، اتحادی جماعت کے تحفظات دورکریں گے، ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے اتحادی جماعتیں ساتھ دیں، شہباز شریف

پاکستان اور بھارت کو متنازعہ معاملات کے حل کیلئے مزید ساٹھ سال ضائع نہیں کرنے چاہئیں ،ٹی سی اے راگوان،پہلے ہی دونوں ممالک 67سال برباد کر چکے ہیں،بھارتی ہائی کمشنرکی ایوان صنعت و تجارت میں گفتگو

فوج کو براہ راست مخاطب کرنا آئینی جرم ہے، الطاف حسین کی ذہنی صحت کا معائنہ ہونا ضروری ہے،رانا ثناء اللہ ، اگر وہ ذہنی طور پر تندرست ہیں تو انکے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، چولستان کے حالات قابو میں ہیں،وہاں قحط کی کوئی صورتحال نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو

کراچی میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، متحدہ کے لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے،فاروق ستار،لاشوں کا تحفہ دینے والوں کا پتہ بھی چلایا جائے، وزیرداخلہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنائیں،پریس کانفرنس سے خطاب

حکومت خارجہ پالیسی پر عوام کو اعتماد میں لے‘ خورشید شاہ ، قومی اسمبلی اجلاس کیلئے اپنی حکمت عملی طے کرلی ، طالبان سے مذاکرات پر ہونے والی پیشرفت سے اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا جائے گا،مذاکرات کے دوران ہونے والے دھماکوں سے سوال اٹھ رہے ہیں، ہمارا موقف واضع ہے کہ ملک میں امن ہو، چا ہے مذاکرات سے ہو یا کسی اور طریقے سے،قائد حزب اختلاف

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں انتخابی عملے پر تحریک انصاف کے الزامات بارے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

امریکی الزامات کا ہر جگہ جواب دینے کیلئے تیار ہوں،حافظ سعید،پاکستان میں مذاکرات ہو رہے ہیں،امریکہ شوشے چھوڑ رہا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

دہشتگردی اور انتہا پسندی ملک کا پرانا مسئلہ ہے ، جلد قابو پالینگے ، پرویز رشید ، حکومت کی کمزور رٹ کو طاقت ور کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے ،میڈیا آزاد ہوتا تو نواز شریف پر جھوٹے الزامات نہ لگائے جاتے ، تقریب سے خطاب

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ،اپنے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، مارسل دی ونک،دنیا کو دہشتگردوں کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہیں،جس کیلئے عالمی کانفرنس منعقد ہورہی ہے تاکہ ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر بحث کی جاسکے،ایران اور شمالی کوریا اس کانفرنس کا حصہ نہیں ہیں،خطے میں عالمی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے،نیدر لینڈر کے سفیر کی پریس کانفرنس

شکیل آفریدی کی سزا میں کمی مثبت اقدام ہے‘امریکہ ،شکیل آفریدی کی گرفتاری دونوں مما لک کے مشترکہ مفادات کیخلاف ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

دوسروں کی لڑائی میں نہیں کودناچاہئے ،پاکستان کوجمہوریت کی حمایت کرنی چاہئے ،عمران خان ،طالبان کیساتھ مذاکرات کوموقع دیناچاہئے،مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ملٹری آپریشن کاآپشن موجودرہتاہے ،ملک کاسب سے بڑامسئلہ دہشتگردی ہے ، الطاف حسین کی فوج بلانے کی باتیں غیرجمہوری ہیں ،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم جیت کے جذبے سے کھیلے ہارنے کے خوف سے نہیں ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

حکمران بھارت سے دوستی کریں لیکن کسان کے مفاد کی قیمت پر نہیں، چودھری پرویزالٰہی ،بھارت کے ساتھ زرعی تجارت سے پہلے پاکستانی کسان کو بھارتی کسان کے برابر سہولتیں دی جائیں، سودے بازی روکنے کیلئے کسانوں کے احتجاج میں بھرپور ساتھ دینگے ، کسان کنونشن سے خطاب

سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کی واپسی شروع ، سینکڑوں قیدی جدہ جیل سے رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے،باقی قیدیوں کو دو دن کے اندر آوٹ پاس جاری کردیے جائیں گے،یہ افراد سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے، جنھیں سعودی اہل کاروں نے تفتیش کے دوران گرفتار کیا تھا، پاکستانی قونصل جنرل

ملاؤں نے پاکستانی معاشرے کو گرفت میں لے رکھا ہے ، بر طا نو ی اخبا ر ،پا کستا نی قیا دت طالبان سے مستقل طورسے نمٹے تاکہ انہیں معاشرے میں سرایت کرنے سے روکا جا سکے ،قول و فعل میں فرق سے حکومتی کارکردگی کو نقصان ہو رہا ہے، طا لبا ن کا صفایا کرنے کے لئے نواز شریف کے پاس عزم کا فقدان ہے،فنانشل ٹائمز

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تھر پارکر میں قحط سالی سے اموات جاری ہیں جبکہ قریبی علاقے بھی اس آفت کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ قحط سالی کے بعد کیا آپ سندھ اور وفاقی حکومت کی امدادی کارروائیوں سے مطمئن ہیں،آپ کے خیال میں قحط سالی کی ذمہ داری سندھ حکومت کو قبول کرنی چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قحط سالی سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
امدادی کارروائیاں‌بہتر لیکن انہیں مزید بڑھانا چاہئے، آفت بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔