بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

تازہ ترین خبریں

کوئٹہ اور پشاورمیں دو دھماکوں میں 20افراد جاں بحق ،65سے زائد زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا امکان،پشاور کے نواحی علاقے پٹہ تل بازار میں خود کش بمبار نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب خود کو اڑا لیا ،9افراد جاں بحق ،35زخمی ہو گئے،دوسرا دھماکہ کوئٹہ میں ٹائم ڈیوائس کے ذریعے جناح روڈ پر سائنس کالج چوک میں کیا گیا ،11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ،وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے انتظامیہ سے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ،سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

دو صوبائی دارالحکومتوں میں بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں،صوبائی دارالحکومت پشاور میں قبائلی علاقے کی سرحد کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی پر خود کش حملے میں 9افراد جاں بحق جبکہ 35زخمی ہو گئے جبکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج چوک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ، دونوں دھماکوں کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ایف سی کی گاڑی نشانہ تھی ، صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزرائے اعلیٰ ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر نے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے انتظامیہ سے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ، دھماکوں کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

طالبان کمیٹی نے 16صفحات پر مشتمل حکومتی نکات طالبان کی سیاسی شوریٰ کے حوالے کر دیئے،غیر مسلح ہونا ، پاکستانی آئین کو تسلیم کرنا ، غیر ملکیوں کیخلاف حکومت کا ساتھ دینا و دیگر مطالبات نکات میں شامل ، طالبان نے جمعہ کو مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ، طالبان کمیٹی بھی اجلاس میں شرکت کرے گی،طالبان نے قوم کو خوشخبری سنانے کا عندیہ دے دیا

نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے ساتھ کافی حد تک متفق ہو چکے ہیں ، اور اگر مذاکراتی عمل کو اس طرح آگے بڑھایا گیا تو قوم کو بہت خوشخبری سننے کو ملے گی

علماء نظریاتی کونسل نے وزیراعظم سے غیر جنگی قیدیوں اور بچو ں کی رہا ئی کا مطا لبہ کر دیا، حکومت غیر جنگی قیدیوں کی رہائی پر غور کررہی ہے، کوشش ہے کہ ملک میں خون کی ہولی نہ کھیلی جائے اور بات چیت سے تمام معاملات طے ہوجائیں، نواز شریف،علماء کونسل کے دس رکنی وفد کی مولانا طاہر اشرفی کی سربراہی میں وزیر اعظم سے ملا قات ،طالبان سے مذاکرات ، کراچی آپریشن اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی اور جو لوگ دوسرے مکاتب فکر کی توہین کرتے ہیں اور انتہا پسندی کی فضا بلند کرتے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، مولانا طاہر اشرفی

نواز شریف کی ’ذاتی ضمانت پر ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرض لیاگیا،سعودی عرب نے حکومتِ پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا تاکہ وہ اپنے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو بہتر،قرض ادا اور بڑے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کر سکے،یہ رقم ایک اکاوٴنٹ میں منتقل ہوئی ہے جسے پاکستان ترقیاتی فنڈ کہا جاتا ہے، پاکستانی حکام کی برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو

پاک بھارت تعلقات میں دفتر خارجہ کی رکاوٹ کا تا ثر درست نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ ، قومی نظریاتی کونسل کے فیصلے اندرونی معاملہ ،خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں، پاکستان، پاکستان کا سول نیوکلیئر پروگرام آئی اے ای اے کے تحت چل رہا ہے اور طے کردہ اصولوں کے مطابق ہے، ہیگ میں صدر اوبامہ اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات طے نہیں ہوئی، تمام جی سی سی ممالک سے پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں ،سعودی عرب اور قطر کے معاملات اندرونی ہیں ، یورپی یونین کے سفیر پاکستان کے اندرونی معاملات بارے بیان بازی سے گریز کریں ، تسلیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ

طالبان سے مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے عملی اقدامات، جنوبی وزیرستان کے کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز کی پوزیشنیں تبدیل

” پرویز مشرف کی پیشی کا حکم برقرار“، خصوصی عدالت سا بق صدر پر آ ج فرد جرم عائد کرے گی، وکیل صفائی کی علالت کے باعث مشرف کی جانب سے دائر تین درخواستوں پر سماعت آج تک ملتوی، ملزم کی جانب سے دائر درخواستوں پر وکلائے صفائی جب چاہیں دلائل دے سکتے ہیں انہیں زبردستی مجبور نہیں کیا جائے گا ،جسٹس فیصل عرب

تھرپارکر، نواحی علاقے اب بھی امداد سے محروم، جاں بحق افراد کی تعداد 156ہوگئی

صوبا ئی حکو متیں بتا ئیں انکی مرضی کے قانون کے مطابق فیصلہ کردیا جائے تو وہ کتنے عرصے میں بلدیاتی انتخابات کرادیں گے،سپریم کورٹ ، عدا لت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مناسب ترمیم کے معا ملے پر حکومت پنجاب کو ٹائم فریم دینے کیلئے 19 مارچ تک کی مہلت دے دی،لیکشن کمیشن اگر قومی اسمبلی کیلئے حد بندیاں کرسکتا ہے تو بلدیاتی انتخابات کیلئے کیوں نہیں کر سکتا، جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ریمارکس

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی برطانوی کابینہ کے اہم ارکان سے ملاقاتیں ،ملکی سلامتی، دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال، ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات کے ذریعے حکومتی عملداری قائم ہو، طالبان پاکستانی حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، حکومت اپنی رٹ قائم کر کے رہے گی، ضرورت ہوئی تو ایکشن بھی کریں گے‘سرتاج عزیز

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،اطلاق جنوری سے ہوگا، سی سی پی

آئینی انحراف اب قصہ پارینہ بن چکا ہے ،چیف جسٹس ،سیاسی عدم استحکام کا زمانہ اب پیچھے رہ گیا ہے ،عدلیہ نے مشکل حالات میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کا راستہ نکالنے کی کوشش کی ،تین نومبر 2007 کی ایمر جنسی کے بعد ججوں نے آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے بے مثال تحریک چلائی،انتظامیہ کے غیر قانون اقدامات کے خلاف حکم جاری کرنے میں عدلیہ کبھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوئی،عصر حاضر میں قومیں بیرونی مداخلت سے نہیں غیر قانونی حکمرانی سے زوال پذیر ہوئی ہیں، پی اے ایف کالج کے شرکاء سے خطاب

پاکستان میں ٹیکس وصولی دنیا میں سب سے کم ہے، مجموعی ملکی پیداوارکے لحاظ سے ٹیکس محاصل میں سالانہ ایک فیصد اضافہ کیا جائے گا؛اسحاق ڈار،نئے ٹیکس لگانے کے بجائے وصولیوں پر توجہ دی جا رہی ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران 13 کھرب 48ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ،پاکستان کی معیشت کا مشکل وقت گزر چکا ،5 لاکھ روپے تک کے سیلز ٹیکس ریفنڈ تین ہفتوں میں نمٹادیئے جائیں گے؛وزیر خزانہ کا انکم ٹیکس کمشنرز سے خطاب

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، 2009-10ء میں جی پی فنڈز سے پچاس کروڑ روپے دیگر کاموں میں خرچ کئے گئے ہیں،سٹیل ملز حکام کا اعتراف ، کمیٹی کی ذمہ داروں کا تعین اور رقم ایک سال میں قسطوں میں واپس جمع کروانے کی ہدایت، سٹیل ملز سے متعلق آڈٹ اعتراضات نیب کی تحقیقات تک ملتوی ،شیخ رشید نے معاملہ نیب کو بھجوانے کی سفارش کی مگر عارف علوی نے مخالفت کردی، غیر معیاری چاول کی خریداری کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد ، تین ماہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

بارہ سال سے دہشتگردی کا شکار ملک بہت جلد امن کا گہوارہ ہوگا ،عرفان صدیقی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے آئین کے پیرامیٹر کے اندر طالبان سے مذاکرات شروع کئے ہیں، امید ہے مثبت راستے پر جاتے ہوئے کامیاب ہونگے،فیصلہ سازی کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹربین میسوڈون کی وزیرمملکت انوشہ رحمان سے ملاقات،پاکستان میں آئی ٹی کی صنعت کومضبوط کرنے اورباہمی تعاون کے امورپرغور

شمالی وزیرستان جانے والا وفد با اختیار ہے،امن مذاکرات کا دوسرا مرحلہ میں مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں، پرویز خٹک،طالبان سے بات چیت کرلیے عارضی طور پر دفتر کی بات کی ہے جس میں کوئی حرج نہیں، دفتر فاٹا میں بھی کھولا جاسکتا ہے،۔بات چیت کی لیے کوئی جگہ مقرر کرنے میں کوئی مسلہ نہیں ہونا چاہے، امن کا قیام ہی ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے امن کے قیام کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیتے ہیں، میڈیا سے بات چیت

جو بھی بات کرتا ہوں ثبو توں اور حقائق پر مبنی کرتا ہوں ، عابد شیر علی، سندھ کے اراکین پا رلیمنٹ اور وزراء بجلی چوروں کو تحفظ دینے کے بجا ئے ہمارا ساتھ دیں کیو نکہ یہ اس سے پورے پا کستان کے غریب لو گوں کا فا ئدہ ہو ،سکھر ائیرپو رٹ پر میڈیا سے گفتگو

روپے کی قدر کب تک مستحکم رہے گی، کچھ نہیں کہا جاسکتا، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک،مرکزی بینک کا روپے کی قدر بڑھنے میں کوئی کردار نہیں، اشرف محمود وتھرا کا موبائل کانفرنس سے خطاب

تھرپارکر کی صورتحال پر پیپلز پارٹی سندھ انتشار کا شکار ، وزیر اعلی سندھ اور مخدوم خاندان آمنے سامنے،پیپلز پارٹی میں اندورنی اختلافات پر سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

اپنی کتاب میں حضرت محمدکے نام کیساتھ صلی اللہ علیہ وسلم نہ لکھنے پرمعافی مانگتی ہوں ،ملالہ یوسفزئی،امن کاقیام مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ، طالبان ہتھیارچھوڑکرجمہوریت کاراستہ اپنائیں ،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملے کم کردیئے،اقوام متحدہ ، گذشتہ سال صرف 27 حملے کئے گئے جبکہ 2010ء میں 128 حملے کیے گئے تھے، 2013ء میں امریکی ڈرون حملوں میں ایک بھی عام شہری ہلاک نہیں ہوا، حملو ں کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو نشانہ بنانے تک محدود رکھا گیا، افغا نستا ن اور یمن میں ڈرون حملوں سے عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو ئیں ،خصوصی نمائندے بین ایمرسن کی جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو

پاکستان کے سی ون تھرٹی طیاروں کی اپ گریڈیشن،امریکی کانگریس میں 10کروڑ ڈالر پیکیج کی منظوری کا بل پیش ، ڈیفنس سیکورٹی کارپوریشن ایجنسی نے کانگریس کو ممکنہ معاہدے سے آ گا ہ کر دیا ،ممکنہ معاہدے کے مطابق پاکستان کو جہاز کے آلات ، پارٹس ،ٹریننگ اور لاجسٹک مدد فراہم کی جائے گی ، پاک فضائیہ کے پاس 16 سی ون تھرٹی طیارے ہیں جو مختلف عسکری امور کیلئے استعمال ہوتے ہیں

میرٹھ یونیورسٹی سے نکالے گئے 67 کشمیری طلباء کے داخلے بحال،طلباء کی واپسی کے حوالے سے شیڈول جلد طے کر لیا جائیگا، یونیورسٹی انتظامیہ

ڈالر ایک بار پھر پاکستانی روپیہ کے سامنے مستحکم ہو گیا، ڈالر 99روپے کا ہو گیا ، ریکارڈ اضافے سے یورو کی قدر135روپے سے بڑھ کر139روپے، پاونڈ161روپے سے بڑھ کر166روپے تک پہنچ گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔