بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم ، عمران خان ملاقات ، باہمی روابط مستحکم بنانے ، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے حصول کیلئے مل جل کر کام کرنے پراتفاق ،امن کا قیام ہماری منزل ہے ،کوشش ہے خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر پاکستان میں امن قائم ہوجائے ،وزیر اعظم نواز شریف ، طالبان کی جانب سے سیز فائر بہت بڑی کامیابی ہے ، فائدہ اٹھانا چاہیے ، کامیابی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرینگے ، عمران خان ،تحریک انصاف کی مذاکراتی عمل سے قوم اور قیادت کو آگاہ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے پریس بریفنگ کے اہتمام کی تجویز۔ اپ ڈیٹ

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے جس کیلئے پوری قوم اور ساری سیاسی قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہونی چاہیے ہمیں ہر قسم کی تفریق اور تقسیم سے ہٹ کر بھرپور عزم کے ساتھ امن کے حصول کی جدوجہد کرنا ہوگی ، امن کا قیام ہماری منزل ہے ،کوشش ہے خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر پاکستان میں امن قائم ہوجائے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت طالبان سے مذاکراتی پالیسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے تمام بڑے گروپ مذاکرات کے حامی ہیں ، مذاکرات کی مخالفت کر نے والے چھوٹے گروپوں سے دنیا کی طاقتور فوج نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، مذاکرات کی مخالفت کر نے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں ، ملٹری آپریشن سے شمالی وزیرستان میں لوگ بندوقیں اٹھالیں گے ، آپریشن آخری آپشن ہونا چاہیے ، طالبان کی جانب سے سیز فائر بہت بڑی کامیابی ہے ، فائدہ اٹھانا چاہتے ، کامیابی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرینگے ۔ بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے بنی گالا میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، سرکایہ کاری کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی ، وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری آصف کرمانی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک ، جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی ، مخدوم جاوید ہاشمی ، ڈاکٹر شیریں مزاری اور ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق بھی موجود تھے

قومی خبریں -

آج کا اخبار

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی اور عسکری قیادت کااعلیٰ سطح کا اجلاس ،ملکی سلامتی اور طالبان کے ساتھ آئندہ مذاکراتی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کا حکومتی امن کوششوں پر اعتماد کا اظہار ، فوجی قیادت نے بھی مکمل تعاون اور اعتماد کا اظہار کردیا

اجلاس میں ملک کی مجموعی داخلی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی حکمت عملی ، حکومت کی جانب سے نئی کمیٹی کی تشکیل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے حکومت کی امن کوشش کیلئے حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جاری رکھنا چاہیے

غداری کیس‘ فرد جرم عائد کرنے کے لئے پرویز مشرف جمعہ کو طلب، وزارت داخلہ کی تھریٹ رپورٹ بھی عدالت میں پیش،خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹوں میں مشرف پر قاتلانہ حملے سے خبردار کیا ہے،ان کے سیکورٹی اسکوارڈ میں شر پسند افراد داخل ہو گئے ہیں، احمد رضا قصوری، عدالت ملزم کو حراست میں لینے کی اجازت دے پھر سیکورٹی کی ذمہ داری ہماری ہو گی، اکرم شیخ

فوج طالبان سے مذاکرات میں بالواسطہ شامل، اعلیٰ افسر کا کمیٹی سے رابطہ ہوگا،مذاکراتی عمل حکومت کو آگے لیکرچلنا ہوگا،فوج تعاون کریگی، رابطہ افسر کا کرداراہم ہوگا ، ذرائع

شریعت اسلامی کے روسے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہیں، مشرف پر حملے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں،تحریک طالبان مہمند ایجنسی ،سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تحریک طالبان کا نام استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اس سے امن کے عمل کو نقصان ہوسکتا ہے،ترجمان عمر خراسانی کا بیان

35 لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، وزیراعظم ‘ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ ، اٹھارہ مارچ تک لاپتہ افراد کی بازیابی بارے عدالتی حکم پر عمل اور انہیں بازیاب کرا یا جائے،عدالت عظمیٰ کا حکم ، عدالت کے صبر کا دامن چھوٹ رہا ہے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اگر لاپتہ افراد بارے حکومت بتانا نہیں چاہتی تو اسے ملک بدر کردے یا کسی دوسرے ملک کا شہری قرار دے دے ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس

مذاکراتی عمل میں قبائل کو شامل کرنابہت ضروری ہے ،پرویز خٹک،پہلی حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپناکام کرچکی ہے، فائنل کمیٹی بااختیاربنائی جارہی ہے جوفیصلہ کریگی تمام سٹیک ہولڈرزایک ہوں تو طالبان کو دفترنہیں بہت کچھ دینے کوتیار ہیں، میڈیا سے گفتگو

کراچی،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا تھرپارکر میں امدادی سامان کی ترسیل و تقسیم میں غفلت پر سخت برہمی کا اظہار ،چیف سیکریٹری کو متعلقہ محکموں اور افسران کے خلاف غیر جانبدارنہ ابتدائی تحقیقات کرکے تین دن کے اندر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے پر عزم ہے‘ وزیراعظم ،ملک میں عالمی ادارے کے تعاون سے جوہری ٹیکنالوجی کو بجلی کی پیداور کیلئے استعمال کررہے ہیں،آئی اے ای اے سربراہ سے ملاقات

حکومت نے بنکوں کو ٹی ٹی چارجز کی مد میں 6 ارب روپے ادا کر دیئے ہیں،اسحاق ڈار، 3.46 ارب روپے کے دیگر واجبات 21 مارچ تک ادا کردیئے جائیں گے‘ اس طرح موجودہ حکومت سابقہ حکومت کے دور کا ایک اور واجب الادا گردشی قرضہ ادا کرنے کے قابل ہو جائے گی، ترسیلات زر سے متعلق پی آر آئی کے اجلاس سے خطاب

بلدیاتی انتخابات نہ کرانا بھی غداری کے زمرے میں آتا ہے ، چوہدری شجاعت حسین ، عدالت میں بیان دونگا مشرف کے ایمرجنسی لگانے کے حق میں تھا ، مشرف کے مقدمہ کو غداری نہیں آئین شکنی کہا جائے ، میڈیا سے گفتگو

ملک میں طالبان کا دفتر کھولنے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ، عوامی نیشنل پارٹی کا وزیر مملکت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار ،اپوزیشن کا ایو ا ن سے احتجاجاً واک آؤٹ

طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کی نئی مذاکراتی کمیٹی کااعلان دوتین روزمیں کردیاجائیگا،کمیٹی میں فوج کانمائندہ شامل نہیں ہوگا،چوہدری نثار،نئی کمیٹی طالبان سے براہ راست مذاکرات کریگی ،کمیٹی میں شامل افرادکافاٹااورخیبرپختونخواہ سے تعلق ہے ، پہلے مرحلے میں طالبان کی کمیٹی وہاں جاکرمعاملات طے کریگی ،ملاقات کہاں ہوگی اوردونوں اطراف سے کون لوگ مذاکرات میں شامل ہوں گے،سمیع الحق کی کمیٹی رابطے کیلئے قائم رہے گی ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ای سی سی اجلاس،سو نے کی درآمد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، آ ئندہ سیزن کیلئے 80 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدنے ، پتھروں کی برآمدات پر پابندی ختم،پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد یقینی بنا نے کی منظوری ،ملکی معیشت میں بہتری کا رجحان ،معاشی عشارے مثبت ہیں ، پیداوار میں اضافہ،مہنگائی کم ،غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے ،روپے کی قدر میں استحکام اور سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں کامیاب مذاکرات ہونے جا رہے ہیں،مولانا یوسف شاہ،وفاقی حکومت کی پیٹرولیم منصوعات کی بندش سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، حکومت فوری طو ر پرپیٹرولیم منصوعات کی ترسیل پر پابندی ہٹائے ،کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی

طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو پوری قوم لڑنے کیلئے تیار ہے ، عمران خان ، ہمارے دشمن نہیں چاہتے مذاکرات ہوں ، طالبان کی اکثریت مذاکرات کی حامی ہے ،مذاکرات دشمنوں سے کئے جاتے ہیں ،دوستوں سے گپ شپ کی جاتی ہے ، میڈیا سے گفتگو

حکومت تھر میں قحط سالی سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کرے گی،صدر ممنون حسین،تھرپارکر کے مکینوں میں گندم کی تقسیم میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے،خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کو اشیاء خوردنی، پینے کے صاف پانی اور ادویات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

جے یو آئی‘ اے این پی کی مخالفت، سینٹ میں سول سرونٹ ایکٹ کا ترمیمی بل منظور نہ ہو سکا ، اجلاس میں گرما گرم بحث ، رولز کو معطل کرکے قانون سازی نہ کی جائے‘ رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے اس بل کو پیش کیا گیا ہے، سینیٹر غلام علی، بل ایک شخص کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے لایا گیا ہے ، افرا سیاب خٹک، چیف آف آرمی سٹاف ہمارے صوبے سے بنتا تھا مگر میرٹ کو پامال کیا گیا، زاہد خان، یوں لگتا ہے کہ آج مشرف کا دور ہے اور منظور نظر افراد کیلئے قانون سازی ہورہی ہے، سعید غنی ، بل منظور ہوگیا تو مستقبل میں قانون سازی صرف شخصیات کیلئے ہوگی ، عبدالرؤف، ممبران کی اکثریتی رائے کا میں احترام کرتا ہوں۔ اگر بل میں کوئی خامیاں ہیں تو انہیں دور کیا جائے، قاید ایوان راجہ ظفرالحق ، اعتراز کے بعد بل اسیڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

سپریم کورٹ، چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم سرکاری عہدوں پر مستقل افسران کی عدم تقرری پر وفا ق سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب،کاری عہدوں پر مستقل افسران کی تقرری بغیر جمہوری حکومت کام نہیں کر سکتی ،عدالتی ابزرویشن، اہم عہدوں پر تقرریاں کیوں نہیں کی جارہی ہیں؟ ہر کوئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہے ملک کسی کا کوئی پرواہ ہی نہیں، عوام کا پیسہ کسی کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے،جسٹس جوا دایس خواجہ کے ریمارکس

کراچی ،انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 100روپے سے نیچے آگیا،روپے کے سامنے یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی گر گئی،کولیشن سپورٹ فنڈ، آئی ایم ایف کی قسط، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد کی خبروں نے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کایا پلٹ دی

دولت مشترکہ کے ممالک بچوں کو بہتر تحفظ دینے کے لئے اقدامات کریں ،ملالہ یوسفزئی ، پاکستان، بھارت اور بیشتر افریقی ممالک میں تعلیم کے حصول میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، جن کے خا تمے کیلئے ٹھو س اقدا ما ت اٹھا نے کی ضرورت ہے ،لندن میں تقریب سے خطاب

وزیرخزانہ بتائے ڈیڑھ ارب ڈالرکہاں سے آئے ،شیخ رشید،اسمبلی میں ہونے یانہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

ڈالر کو98روپے تک لائیں گے،ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،اسحاق ڈار،ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپیہ مستحکم ہونے سے700ارب کا فائدہ ہوگا،توانائی بحران پر جلد قابو پالیں گے،شیخ رشید سسٹم میں رہیں استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

گوادر پورٹ پر سہولتوں کی عدم فراہمی، چینی انجینئر واپس جانے لگے،پاکستان 10ارب روپے خرچ کرے توچین26ارب ڈالرخرچ کر نے کوتیار ہے‘ذرائع،کوئی کمپنی واپس نہیں جارہی،چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈرون حملوں کی تحقیقات کی جائیں‘ اقوام متحدہ،گذشتہ سال پاکستان میں ڈرون حملے کم‘ افغانستان میں زیادہ ہوئے‘ گذشتہ 9 سالوں میں پہلی بار پاکستانی سرزمین پر ایک سال میں سب سے کم 27 حملے ہوئے‘ ڈرون حملوں کا شکار تمام ممالک شہریوں کے تحفظ اور حملوں کی تحقیقات کے پابند ہیں‘ انسانی حقوق کونسل

کرکٹر احمد شہزاد کا تھرپارکر کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان

برطانیہ ‘عمران خان کے بھتیجے نے قابل اعتراض جملے پر معافی مانگ لی ،میرے الفاظ کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ،حسن نیازی

ترقی پذیر ممالک میں بڑے ڈیمز کے مشورے قرض میں پھنسانے کی چال ہے ، برطانوی اخبار،پاکستان،میانمار، برازیل ،ایتھوپیا یا دیگر ممالک کو اسی چا ل کے تحت قر ضو ں میں پھنسا یا گیا،فنانشل ٹائمز،ترقی پذیر ممالک میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے امپورٹڈمشینری اور خدمات حاصل کی جاتی ہے جس کا بوجھ عوام پر ڈال دیاجاتا ہے،پروفیسربینٹ فلاوبجرگ

سعودی عرب کا سندھ میں قحط زدہ علاقے تھر پارکر میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا علان ،فوری طور پرمتاثرین کی امداد کے لئے 23ٹن غذائی سامان روانہ

وفاقی حکومت کی جانب سے تھر پار کر کے علاقہ مٹھی میں بھیجے جانے والے اناج میں بھی اقلیتوں کو نظر انداز کردیا گیا،مسلمان متاثرین کے لیے گوشت اور دیگر مرغ مسلم ، اکثریتی ہندو آبادی کوصرف دال پر ٹرخادیاگیا، دال بھی صرف چندخاندانوں تک ہی پہنچ پائی ہے، اکثریتی آبادی دال سے بھی محروم ہے، سبزیاں تک نہیں بھجوائی گئی ہیں ، بھجوایاجانے والا حلال گوشت ہندوؤں کے کسی کام کا نہیں ، یہ ا ن کے لیے حرام ہے اور کئی ایسی ادویات جوعمومی طورپر مسلمان استعمال کرتے ہیں وہ ہندو استعمال نہیں کرتے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔