بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت کا اجلاس ، ملکی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال ،وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، مختلف پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے

وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام موجود تھے، اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، داخلی سلامتی کے معاملات اور طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس سے قبل جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں مختلف پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل ظہیر السلام، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اور طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے حکومت مذاکراتی کمیٹی میں آرمی کو شامل نہ کئے جانے کے فیصلے پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ پاک افغان بارڈر کے حالات پر بھی گفتگو کی گئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم نواز شریف کا دورہ تھر ، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے استقبال کیا ، وزیراعظم کا تھر کیلئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان، وزیر اعلیٰ سندھ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریں، جو لوگ علاج کے لیے تھرپارکر سے باہر نہیں جاسکتے انھیں یہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سندھ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، وزیراعظم کا تھر کی صورتحال پر بریفنگ اجلاس سے خطا ب ، وزیراعظم ، بلاول بھٹو کا ہسپتالوں کا دورہ ، متاثرہ مریضوں کی خیریت دریافت کی

وزیراعظم محمد نواز شریف نے مٹھی آرمی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے وزیراعظم کو تھر کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے تھرپارکر متاثرین سے بھی ملاقات کی

تھرپار کے باسیوں کیلئے ہر گزرتا لمحہ ایک نیا امتحان، امدادی کام جاری، غذائی قلت اور بیماریوں کے مارے ان لوگوں پر ناامیدی کے سائے اور گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ دودھ کے چند قطروں کو ترستے بچوں کو دیکھ کر والدین حسرت اور بے بسی کا مجسمہ بن کر رہ گئے،تھر میں صورت حال کی ذمہ دار حکومت سندھ ہے،تصدق جیلانی،سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھ کر سر شرم سے جھک جانے چاہئیں‘ بتایا جائے تھر میں غذائی قلت اور علاج نہ ہونے کے باعث کل کتنی اموات ہوئیں ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان

سپریم کورٹ کا کچہری واقعہ با رے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار،سیکریٹری داخلہ کو ایف ایٹ کچہری واقعہ کی آزادانہ انکوائری کرانے کا حکم، انکوائری کمیٹی میں اسلام آباد پولیس کو شامل نہ کیا جائے، سپر یم کو رٹ ، عدا لت نے تمام سیاسی شخصیات کو بھی ایف ایٹ کچہری واقعے پر زبان بندی کا حکم دے دیا،رفاقت اعوان کو دہشت گردوں نے گولیاں ماریں، ریڈر کا سپریم کورٹ میں انکشاف، اگر اسلام آباد میں سیکورٹی کی یہ صورتحال ہے تو ملک کے دیگر حصوں میں کیا ہو گی،چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ریما رکس ، عدالت کے اندر کے لوگوں کا دہشت گردوں کے ساتھ ملنے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا‘جسٹس عظمت سعید،سانحہ کچہری ازخود نوٹس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی

چودھری نثا راور مولانا سمیع الحق میں ٹیلی فونک رابطہ،امن مذاکرات میں پیش رفت اور دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لیے بات چیت، حکومتی مذکراتی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا، فائربندی کو موثر اور اس میں توسیع کے لیے مولانا سمیع الحق اپنا کردار ادا کریں ، وفاقی وزیرداخلہ،کمیٹی تین یا4بیوروکریٹس پرمشتمل ہوگی، فوج کانمائندہ شامل نہیں ہوگا،چوہدری نثار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

حکومت نے طالبان گروپوں سے الگ الگ امن معاہدوں کیلئے خفیہ کوششیں شروع کردیں،عسکریت پسندوں کے مختلف گروپوں سے مذاکرات کے لیے حکومت بیک ڈور چینلز کا سہارا لے رہی ہے،صرف ان لوگوں سے بات کی جائیگی جو امن اور مفاہمت چاہتے ہیں،۔ ذرائع، پاک فوج کومثبت نتیجے کی توقع نہیں ہے، رکن حکومتی کمیٹی

اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسری شاد ی کیلئے بیوی سے تحریری اجازت کو غیر اسلامی قراردیدیا ، سود سمیت دیگر اسلامی احکامات کے کیسز کی جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان ، وفاقی شرعی عدالت کو خط لکھنے کا اصولی فیصلہ کرلیا،حکومت طالبان مذاکرات سیاسی مسئلہ ہے کونسل کا کوئی تعلق نہیں،مولانا محمد خان شیرانی،ایک سے زائد شادیوں کا قانون سہل اور نکاح، طلاق، بلوغت و میراث پر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس آج پھر ہوگا،حدودو قصاص قوانین کی تشکیل کیلئے خواتین ماہرین کی آراء ،تحفظ پاکستا ن آرڈیننس سمیت دیگر معاملات کا جائز ہ لیا جائیگا

غداری مقدمہ کی سماعت آج خصوصی عدالت میں ہوگی، سابق صدر کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے، مشرف آج پیش نہیں ہوں گے ،انصاف بنیادی حقوق کے تابع ہے،احمد رضا قصوری،پرویز مشرف پر ہسپتال سے عدالت جاتے ہوئے حملہ ہوسکتا ہے،سکیورٹی فول پروف بنائی جائے،وزارت داخلہ کا انتباہ ،مذکورہ خط وزارت داخلہ کی جانب سے نہیں لکھا گیا بلکہ خفیہ و سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے اس ضمن میں موصولہ دھمکی آمیز رپورٹس کو خط میں شامل کیا گیا ہے،وزارت داخلہ کا وضاحتی بیان

سپریم کورٹ نے 35 لاپتہ افراد کے مقدمے میں اٹارنی جنرل اور خیبر پختونخواہ حکومت سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ،عدالت سے مذاق بند کیا جائے، یاسین شاہ سمیت لاپتہ افراد کو بازیاب کرواکر آ ج پیش کیا جائے ، سپریم کورٹ،ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے تو بہتر ہے‘ تو چل میں چل سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہورہا۔سات ماہ گزرگئے صوبائی حکومت نے ایف آئی آر درج کی ہے اور نہ ہی کوئی تفتیشی افسر مقرر کیا ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس

اوگرا عملدرآمد کیس،، ملک کے تمام ادارے آئین و قانون کے تحت ہیں‘ تفتیشی اداروں کی تفتیش کے نام پر بددیانتی‘ بدنیتی پر ایکشن لینے کا مکمل اختیار حاصل ہے،سپریم کورٹ،سب کام چیئرمین نیب پر نہیں چھوڑ سکتے وہ صبح کچھ اور شام کو کچھ اور حکم جاری کردے ، جسٹس جواد ایس خواجہ

فوٹوسیشن کرانا ہوتا تو میں بھی کب کا تھر کا دورہ کر چکا ہوتا ،متاثرین کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ،عمران خان ،عمران خان فاؤنڈیشن اور تحریک انصاف اپنا کام کر رہی ہے او رجلد امداد کا سلسلہ شرو ع کرینگے، عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی بھرپور دھاندلی کی گئی اور جمعرات کو قائم مقام الیکشن کمشنر سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کروں گا ، پریس کانفرنس سے خطاب

سینٹ،پانی کے تنازعات کوبھارت کے ساتھ جامع مذاکرات یا کسی بھی مذاکرات میں ایجنڈے کا حصہ بنانے کی قرارداد منظور،پانی کے تنازعہ پر عالمی عدالت میں فیصلے ہمارے حق میں نہیں ہوسکے،ایوب خان کے دورسے اب تک بھارت کے ساتھ پانی کے تنازعات پر مذاکرات میں پاکستان کو نقصان پہنچا ہے، حاجی عدیل،بھارت جب چاہے پانی روک کر قحط سے ہمیں مار دیگا جب چاہے گا بھارت پانی چھوڑ کر سیلاب لے آئے گا بھارت کو اتنا کنٹرول دینا درست نہیں ہے ، پانی کا معاملہ اہم ہے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم اپنے مسئلے کو کیسے حل کرسکتے ہیں،سینیٹر طلحہ محمود ودیگر کا ایوان بالا میں اظہار خیال

آصف علی زرداری نے قائم علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا ،تھر میں قحط سالی،بچوں کی اموات کے بعد سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کا فیصلہ ،وزراء سے قلمدان واپس لینے کی بجائے استعفے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سراج درانی پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں ،صوبائی وزیر صحت مخدوم جمیل الزمان نے صحت خراب ہونے کا بہانہ بنا کر استعفیٰ دے دیا ، سندھ حکومت نے استعفیٰ کی تردید یا تصدیق نہیں کی

سانحہ اسلام آبادکچہری ، حملہ آوروں کی تعدادبارے وفاقی پولیس،عینی شاہدین ووکلاء کے درمیان ابہام بدستورجاری ، حملہ آوروں کی تعدادتین تھی،پولیس،تعدادآتھ تھی،وکلاء،عینی شاہدین

کوسوو کے وزیر خارجہ انور ہاکس جاج کی صدر ممنون حسین ، وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے ملاقاتیں

سپریم کورٹ کا لاپتہ تاسف ملک کیس میں میجر علی احسن کو پولیس تفتیش میں شا مل نہ کرنے پر کمانڈنگ آفیسر کو طلب کرنے کا عندیہ،چودہ مارچ تک لاپتہ شخص پیش کریں بصورت دیگر میجر علی احسن کے کمانڈنگ افسر کو براہ راست حکم جاری کرینگے،سپریم کورٹ ،ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے دلائل کی اجازت نہ ملنے پر وکالت نامہ واپس لے لیا

الیکشن ٹریبونل 8 ماہ میں صرف نصف مقدمات نمٹا سکا ، اس وقت بھی الیکشن ٹریبونلز میں195 مقدمات زیر سماعت ہیں، 4 ماہ میں کیس نمٹانا تھے، کسی جج کیخلاف درخواست موصول نہیں ہوئی، ذرائع الیکشن کمیشن

ایران سے عالمی پابندیاں ہٹ گئیں تو 30 ماہ کے اندر پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کو مکمل کرلیا جائے گا ،شاہد خاقان عباسی ، گیس پائپ لائن معاہدے کوختم کرنے کیلئے کسی تیسرے ملک کا دباؤ نہیں، ایل این جی کے حوالے سے پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں نہیں کریں گے،سینٹ میں یل این جی کی درآمد کے سلسلے میں قرار داد پر بحث کے دوران اظہار خیال

حکومت کی معاشی پالیسیاں اطمینان بخش ،امریکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے تحت واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ تیز کرے، اسحاق ڈار،معا شی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے ارہے ہیں ‘ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر استحکام پذیر ہورہے ہیں تمام معاشی اعشاریے مثبت ظاہر ہورہے ہیں، امریکی حکام نے بھی اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو واجب الادا رقوم کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرادی،امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور تھامس ولیمز سے ملاقات

سینیٹ ،حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں تلخ کلامی،سخت جملوں کا تبادلہ،چےئرمین سینیٹ کی رولنگ کو بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے تسلیم نہ کیا،حکومت سینیٹ میں ممبران کی مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکی،کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی

تھرمیں معصوم بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ سندھ کابینہ سمیت استعفیٰ دیں ، عابد شیر علی ،140بچوں کی اموات کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ، حکومتی نااہلی سے لوگ بھوکے مررہے ہیں ، صوبائی حکومت خود فرانس کا منرل واٹر پیتی ہے ، عوام جوہڑوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ، جو خود کھاتے ہیں عوام کو بھی کھلائیں ، میڈیا سے گفتگو

مذاکرات سے ہی امن قائم ہوسکتاہے، طاقت کے استعمال سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے ،مولانا فضل الرحمن، فوج کو مذاکراتی کمیٹی میں نمائندگی یا براہ راست مذاکرات کے حامی نہیں، انتہائی اہم مسئلے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے، قومی سلامتی پالیسی سے مدارس میں مداخلت کی شقوں کو نکالا جائے، دینی مدارس میں کسی قسم کی حکومتی مداخلت برداشت نہیں کرینگے ، گفتگو

واشنگٹن،پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کی امریکی صدرباراک اوبامہ سے ملاقات ، اپنی سفارتی اسنادپیش کیں

اسلام آباد،تھرپارکرمیں قحط سالی نے طالبان سے مذاکرات جیسے اہم ایشوکومنظرعام سے غائب کردیا،وزراء کی غیرضروری بیان بازی پہلے ہی مذاکرات کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہی تھی

تحریک انصاف نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش کردی ہے ‘ خورشید شاہ ،ساٹھ ہزار لوگوں کے قاتلوں کی حمایت کرنا افسوسناک ہے، طالبان سے مذاکرات میں فوج کو ملوث نہ کیا جائے تھر کے حالات اتنے برے نہیں جتنے میڈیا پیش کرتا ہے ،میڈیا سے گفتگو

پاکستانی روپیہ نے با لآخرڈالر کو آسمان سے زمین پر گرا دیا ،انٹر بینک میں ڈالر7 ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیاں اپنی بلند قدر کھو بیٹھیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔