بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

تازہ ترین خبریں

تھر میں قحط سالی، پاک فوج نے فوری طور پر ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا

تھر میں قحط سالی، خوراک کی کمی اور دیگر وجوہات سے متعدد بچوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آنے کے بعد پاک فوج نے تھر میں فوری طور پر ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے مختلف حلقے تھر کے مختلف علاقوں میں روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ دستے وہاں پہنچ کر متاثرین میں خشک خوراک، صاف پینے کا پانی ، بچوں کا دودھ، ڈرائی فروٹ دیگر غذائی اشیاء تقسیم کریں گے جبکہ پاک فوج کی مختلف کور کی میڈیکل ٹیمیں بھی تھر روانہ ہوگئی ہیں۔ ان ٹیموں میں مرد وخواتین ڈاکٹرز شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں تھر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائیں گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے تھرپارکر کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان
سانحہ اسلام آباد، وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے، وکلا
وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنر پنجاب کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال،صاف پانی پراجیکٹ انقلابی منصوبہ ہے ،مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے:شہباز شریف،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے،عوام کی فلاح وبہبود کے متعددمنصوبے شروع کیے ہیں،شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ،سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے:وزیراعلیٰ، پنجاب میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شروع کئے جانے والے پروگراموں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں:گورنر پنجاب
پنجاب حکومت کورم کی نشاندہی کی وجہ سے خواتین کے حقوق کا بل ایوان میں پیش نہ کر سکی،خرم منظور وٹو کشمیری طلباء کو یونیورسٹی سے نکالے جانے کیخلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاًایوان سے واک آوٴٹ کر گئے

آج کا اخبار

وزیراعظم سے حکومت اور طالبان کمیٹیوں کی مشترکہ ملاقات،دہشت گردی کے واقعات پر وضاحت طلب کرنے کیلئے وفدوزیرستان بھیجنے کا فیصلہ، مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی تجاویز،دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام، ان واقعات کے ذمہ داروں کی نشاندہی او رمستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال ،پاکستان دہشتگردی کی بھاری قیمت اداکرچکااب اسے ختم کرکے ہی دم لیں گے، وزیراعظم نواز شریف، عوام کو امن اور خوشحالی فراہم کرنا حکومت کا آئینی‘ دینی اور قومی فریضہ ہے،بطور وزیراعظم ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں امن و امان قائم کیا جائے اور خون خرابے کے شروع ہونے والے سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے۔وزیراعظم کا ناشتے کی میز پر خطاب

ملاقات میں پہلے حکومتی کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی دیگر اراکین میجر ریٹائرڈ عامر، رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند کے ہمراہ وزیراعظم سے ملے بعد ازاں طالبان ثالثی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق اپنے کمیٹی اراکین پروفیسر ابرہیم اور کوآرڈینیٹرمولانایوسف شاہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو حکومتی کمیٹی نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر حکومتی اور طالبان کمیٹیوں نے اکٹھے ناشتہ کی میز پر وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی

جج رفاقت اعوان اپنے ہی گارڈ کی گولی کا نشانہ بنے جس کا اعتراف خود گارڈ نے کرلیا ہے، چوہدری نثار کا انکشاف ،2چشم دید گواہ بھی ہیں،افسوس سانحہ کچہری پر اپوزیشن نے متفق ہونے کی بجائے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، سانحہ میں کوتاہی برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ملکی سلامتی کیلئے داخلی سلامتی پالیسی انتہائی اہمیت کا حامل دستاویز ہے،دہشتگردی کے خلاف لڑائی لمبی ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں،ناراض گروپوں سے مذاکرات کیلئے ایک اور کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں،اگلے ہفتے مذاکرات شروع ہوجائیں گے،نئی کمیٹی سرکاری ہوگی،کے پی کے کو بھی اس میں نمائندگی دیں گے ، وزیر داخلہ کا اسمبلی میں قومی داخلی پالیسی پر بحث کوسمیٹتے ہوئے اظہار خیال

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان اپنے گن مین کی گولی کا نشانہ بنے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا انکشاف

پاکستانی ٹیم کے حامی کشمیری طلبہ پر سے بغاوت کا مقدمہ واپس لے لیا گیا ،بھارتی یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلباء 3دن بعد بھوک و پیاس کی حالت میں گھر پہنچ گئے ، سفری اخراجات دیئے گئے نہ ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولیات ، بھیڑ بکریوں کی طرح گاڑیوں میں ڈالا گیا ، بھارت میں کوئی طالبعلم محفوظ نہیں ، یونیورسٹیز انتظامیہ جب چاہتی ہے بہانہ بنا کر نکال دیتی ہے ، طلباء کا موقف

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اور حکومتی اتحادیو ں کی جانب سے قومی داخلی پالیسی پر کڑی تنقید، تنقید سے بہتر ہے اپوزیشن مثبت تجویز دے، حکومت کا جواب ،موجودہ جنگ دہشتگردی کیخلاف نہیں بلکہ کثیر المقاصد جنگ ہے ، حکومت نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے طالبان اور ریاست کو برابر کھڑا کردیا ہے ،مولانا فضل الرحمن ، دہشتگردوں کے اقدامات کو حکومت اپنے اقدامات سے ناکام بنا ئے ،مذہبی منافرت پھیلانے والی ناپسندیدہ تقاریر کو روکا جائے،اسلام آباد واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں ، شازیہ مری ، حکومت کو وقت پر فیصلہ کرنا چاہئے 2006ء میں چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں بارٹر معاہدہ تھا،پہلے پیپلزپارٹی کو باری دی گئی پھر مسلم لیگ(ن) کو مل گئی،آئندہ کیا ہوگا کیونکہ اب اوبامہ نہیں ہوگا،ظفراللہ جمالی، قومی داخلی پالیسی میں15ایکٹ شامل ہیں کیونکہ قانون کا بننا محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ یہ اثاثہ ہوتا ہے اور لائبریری میں ہوتا ہے، اقبال قادری اور دیگر کا قومی داخلی پالیسی پر بحث کرتے ہوئے اظہار خیال

کور کمانڈرز اجلاس، آرمی چیف آج مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کیلئے فوجی افسران کے ناموں پر غور کریں گے ، 10رکنی مذاکراتی کمیٹی 3فوجی افسران شامل ہوں گے

حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام پر اتفاق

ملک میں توانائی و پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے قومی اقتصادی رابطہ کونسل کے مختلف آبی منصوبوں کیلئے امداد کی منظوری کا اعلان ،حکومت عوام کے مسائل حل میں سنجیدہ ہے، اس حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ،جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ، توانائی اور پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا،کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ( ایکنک) اجلاس سے خطاب

بھارت سے تجارت کا معاملہ نئی حکومت آنے کے بعد آگے بڑھایا جائیگا،سردار ایاز صادق، ایسی نئی سرمایہ کاری پالیسیاں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے جن سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے،میاں طارق مصباح،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں لاہور چیمبر آف کامرس کے دس رُکنی وفد سے خطاب

پاکستا ن کی جا نب سے کشمیر ی طلبا ء پر بھا رتی تشددکی مذمت ،پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی منانے پر کشمیر ی طلبا ء کو غدار کہنا افسوناک ہے، ان طلباء کے لئے پاکستان کے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں،وزیر اعظم نے اسلام آباد واقعہ میں ”را“ یا کسی اور ایجنسی کے ملوث ہونے کی بات نہیں کی،بھارت کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں ڈرائیور کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،بھارت ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار بن چکا ،پاکستان اس ریس میں شامل نہیں ہوگا، سعودی عرب سے دفاعی سازوسامان پیداوار پر بات چیت چل رہی ہے تاہم ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی، افغانستان میں سول جنگ کے پاکستان پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے،عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے دو افراد کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ سے پوچھا جائے، تر جما ن دفترخارجہ تسنیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے تحت اسلامی قوانین وضع کئے جائیں ، مولانا فضل الرحمن، بندوق کے زور پر شریعت نافذ کرنا جرم ہے تو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جان بوجھ کر اسلامی قوانین میں رکاوٹ ڈالنا بھی اتنا ہی بڑا جرم ہے ، حکومت نے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے طالبان اور ریاست کو برابر کھڑا کردیا ہے ، اور ہاں اور ناں کا اختیار بھی طالبان کو فراہم کردیا ہے ، تحریک طالبان پاکستان کی بجائے تمام متحارب گروپوں سے بات کی جائے ، مدا رس کیخلاف کوئی قانون منظور نہیں ہونے دینگے حکومت فوج کو آن بورڈ نہیں لے سکی مگر فوج نے شای دحکومت کو آن بورڈ لے لیا ہے ، طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ، طاقت کے استعمال پر حکومت کی حمایت نہیں کرسکتے ،حکومت مشیروں کی بجائے اتحادیوں کو اعتماد میں لے ، نیکٹا کسی مسئلے کا حل نہیں اس سے اداروں میں ٹکراؤ بڑھ جائے گا ،سربراہ جے یو آئی ف کا قومی اسمبلی میں قومی و داخلی پالیسی پر بحث کے دوران اظہار خیال

خیبر پختونخواہ سے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ اعلیٰ سفارتی عہدیدار کو جان سے مارنے،بچوں کے اغوا اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے،یمنی سفارتخانے کا دعوی ، صنعاء میں تعینات پاکستانی سفیر کی طلبی ، صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا گیا ،یمنی سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیدار کو ملنے والی دھمکیوں کا حالیہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، یمن سفارتخانے کی گاڑی چوری ہوئی تھی جس کے بعد رپورٹ کرانے کی وجہ سے چور دھمکیاں دے رہے ہیں ، حکومت چور تک پہنچنے کیلئے کوشش کررہی ہے، کارروائیاں بھی کی گئی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پارلیمنٹ لاجز میں نازیبا حرکات،خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے رہائش پذیر ارکان پارلیمنٹ اور سٹاف کو طلب کرلیا،کسی ممبر سے ذاتی دشمنی نہیں‘غلطیوں کی نشاندہی کی ہے اور آج کے دور میں سب سے زیادہ پریشان سچ بولنے والا اور حقائق کو منظر عام پر لانے والا ہوتاہے،جمشید دستیرکن پارلیمنٹ رہوں نہ رہوں کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف آواز اٹھاتا رہوں گا،کمیٹی میں اظہار خیال

ہنگو، بم دھماکے میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت2 افراد زخمی ہوگئے

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات،طالبان سے مذاکرات اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

یورپ میں تجارتی مراعات ملنے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی برآمدات بڑھیں گی‘ وزیراعظم نواز شریف،پاکستان 216 ممالک کو برآمد ات کرتا ہے جن میں سے 76 فیصد برآمدات 20 ممالک کو کی جاتی ہیں،ہم آئندہ پچاس سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کررہے ہیں ،حکومت کا کام کاروبار نہیں بلکہ تجارت اور صنعت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم کا لاہور میں آٹو موٹر شو 2014ء کی تقریب سے خطاب

بظاہر صحت مند لگتا ہوں لیکن حالت تشویشناک ہے، پرویزمشرف کی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دینے کی درخواست،خصوصی عدالت (آج)سماعت کرے گی،عدالت سے ججوں کے تعصب کے بارے دعوے پر فیصلہ بھی متوقع

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کیخلاف دائر مقدمہ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو فریق بننے کی اجازت دے دی ، درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ، اٹارنی جنرل اور عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری

پاکستانی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ، جلیل عباس جیلانی ، اقتصادی صورتحال دن بدن بہتر ہورہی ہے ، چھ ماہ کے اندر موثر اصلاحات کی ہیں ، 2015ء تک پاک بھارت تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بھارت سمیت وسط ایشیائی ریاستوں سے بجلی خریدنے کے لئے بات چیت جاری، آئی ا یم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی کو مثبت قرار دیا، قومی سلامتی پالیسی سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ، بیان

اداروں میں مستقل سربراہوں کی تقرری کیلئے مزید وقت نہیں دیں گے، سپریم کورٹ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی حکم کے مطابق نہ ہوئی تو پھر فیصلہ دیں گے‘ جسٹس ثاقب نثار،چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت کو ایک ماہ دے چکے، بار بار کیا کہیں،ریمارکس

چیئرمین اوگرا توقیر صادق مقدمہ،سپریم کورٹ نے دیوان پٹرولیم کے مالک ضیاء فاروقی کو نوٹس جاری کر دیا، اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی

لا پتہ افرا د کی با زیا بی میں حکومت کی غیر سنجیدگی ناقابل بردا شت ہے ، سپر یم کو رٹ ،حکومت اگر اپنے شہریوں کی آزادی کا تحفظ نہیں کر سکتی تو پھر انہیں تیسرے درجے کا شہری قرار د ے،حساس ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے تو ملک کے حالات آج ایسے نہ ہوتے،جسٹس جواد ایس خواجہ ، حکومتی ادارے محض توں چل میں چل کے سوا اور کوئی کام نہیں کرتے، آئینی اور قانونی مجبوری حائل نہ ہوتی تو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خود تفتیش کے لئے نکل کھڑے ہوتے، ،35 لاپتہ افراد کے مقدمے کی سما عت کے دورا ن ریما رکس

حکومت نے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات میں فوج کو دعوت دے کر غیر آئینی اقدام کیا ، رضا ربانی ،موجودہ حکو ت تمام قومی ایشوز پر راہ فرار اختیار کررہی ہے،نقطہ اعتراض گفتگو

کسی بھی صورتحال میں فوج کو مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے،خورشید شاہ ،حکومت طالبان سے مذاکرات یا آپریشن پر اپنا موقف واضح کرے تاکہ اپوزیشن بھی اپنا موقف پیش کرے، ایف ایٹ کچہری کا سانحہ ایجنسیوں کی مکمل ناکامی ہے ، صحافیوں سے گفتگو

پاکستان کی امن کوششوں نے عسکریت پسندوں کو بے نقاب کردیا،امریکی جریدہ ،کچہری واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان کی دیگر گروپس پر گرفت ختم ہوتی جارہی ہے، القاعدہ سے وابستگی والے عسکریت پسند گروہ پاکستانی حکومت کا تختہ الٹنا اور جوہری ہتھیاروں پر قبضہ چاہتے ہیں، ملا فضل اللہ پاکستانی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے حا می نہیں وہ بامعنی خاموشی اختیار کرکے عمر خالد خراسانی کو استعمال کر رہے ہیں‘فارن پالیسی کی رپو ر ٹ میں انکشا ف

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود خودکش حملوں اور فورسز پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب مذاکراتی کمیٹیوں‌میں بھی‌ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا حکومت اور طالبان کی جنگ بندی کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کسی قسم کے فیصلوں‌پر پہنچ پائیں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، پاکستان بھر میں ان کا خاتمہ ہی امن کا باعث‌بنے گا ۔
جنگ کو آخری موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہئے، اُمید ہے مذاکرات سے دونوں‌فریقین کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔