بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد،ایف ایٹ کچہری میں دوخودکش دھماکوں،فائرنگ سے سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 11 افراد جاں بحق ،25 زخمی، حملے کے وقت عدالت میں خصوصی کیس کی سماعت جاری تھی،لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیاگیا، دہشتگردرات سے کسی چیمبر میں موجود تھے،تعدادتین سے پانچ ہوسکتی ہے ٹارگٹ کوئی مخصوص جج نہیں تھا،ایس ایس پی آپریشنز

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع ضلع کچہری میں فائرنگ اور دوخودکش دھماکوں کے نتیجے میں سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 11 افرادجاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے ، حملے کے وقت عدالت میں خصوصی کیس کی سماعت جاری تھی،لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعے کے بعد کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ضلع کچہری میں حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل منگل کو) کیس کی سماعت کرے گا،صدروزیراعظم ،وزارائے اعلی وگورنرسمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

طالبان کے بعد حکومت نے بھی مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا،حکومت طالبان کی طرف سے پرتشدد کارروائیاں روکنے کے اعلان کو مثبت پیش رفت سمجھتی ہے، کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی کی صورت میں حکومت اور مسلح افواج مناسب جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیان

۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے مثبت اعلان کے بعد حکومت نے طالبان کے خلاف گزشتہ چند روز سے جاری فضائی کاروائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حکومت اور افواج پاکستان کسی بھی قسم کی ممکنہ شدت پسندی یا انتہا پسندی کی صورت میں مناسب جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

ایشیاء کپ ، پاکستان نے اہم میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارت کوایک وکٹ سے ہرادیا، بوم بوم آفریدی نے اپنی شاندار بلے بازی سے بھارت کے منہ سے آخری اوورمیں فتح چھین لی ،بھارتی ٹیم پرسکتہ طاری،اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کو سانپ سونگھ گیا ،بھارت کیخلاف کامیابی سے شاہینوں کی فائنل تک رسائی کی راہ ہموا ر ہوگئی،ملک بھرمیں جشن،شہریوں نے سڑکوں پرنکل کرڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے،صدراوروزیراعظم کی ٹیم کومبارکباد

خیبر ایجنسی، تحصیل باڑہ میں فورسز کی کارروائی،5دہشت گرد ہلاک ،گن شپ ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے،عسکری ذرائع

وفاق نے طے کرلیا ہے کراچی کے حالات ٹھیک کرنے ہیں،امن کیلئے شہر میں آپریشن مزید ایک سال تک جاری رہ سکتا ہے،صدر مملکت ، دعا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں، مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو آپریشن کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے،ممنون حسین ،حالات کی خرابی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں ، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے سیاسی قوتوں کا متحد ہونا ضروری ہے، گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا ،ضرورت محسوس کی تو پھر گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ کرینگے، چین کا دورہ کامیاب رہا، چین پاکستان میں 30ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، شمالی وزیرستان میں آپریشن سے نقل مکانی کا اثر سندھ پر نہیں پڑے گا، سینئر صحافیوں سے بات چیت

طالبا ن کی جنگ بندی کے باوجود مذکرات کے حوا لے سے حکو مت نے کو ئی رابطہ نہیں کیا،سید خورشید شاہ،سیاسی جما عتوں کو اس حوا لے سے اعتماد میں نہ لیا گیا اور مذکرات کے بعد بھی ملک کو کو ئی نقصا ن پہنچا تو اس کی ذمہ دار صرف حکو مت ہو گی، ہم امن چا ہتے ہیں وہ کسی بھی طرح ہو ہمیں خو شی ہو گی ،قائد حزب اختلاف

طالبان کی جنگ بندی سے امن مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد دنیا کی نظریں مذاکراتی عمل پر لگ گئیں، اگلے دو روز سے دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہونے کا امکان،مولانا سمیع الحق دورئہ سعودی عرب مختصر کرکے آج واپس پہنچیں گے، حکومت سے معاہدہ آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوگا، غیر ملکی جنگجو ہتھیار پھینک دیں، علاقہ چھوڑ دیں یا پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائیں،رستم شاہ مہمند،حکومت مذاکرات کیلئے مناسب پیکج کا اعلان کرتی ہے تو خوش آئند ہوگاالبتہ قبل ازوقت کچھ کہانہیں جاسکتا،مولانا یوسف شاہ

پاکستان پڑوسیوں کیساتھ برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، جلیل عباس جیلانی،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ،خطاب

بلوچستان میں لاپتہ ہونیوالے افراد کے بارے میں ثبوت بلوچستان حکومت نے اکٹھے کرلئے،متعدد افراد بدامنی میں ملوث پائے گئے ہیں،ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے کا امکان

راجہ پرویز اشرف نے ای سی ایل سے تمام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا،وزیر اعظم اور وفاقی وزیر رہاہوں،کوئی خلاف آئین کام نہیں کیا،نام ای سی ایل میں ڈالنے سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے ، وزارت داخلہ کو خط میں موقف

سابق چیف جسٹس نے سیاست میں قدم رکھ دیا،دورے شروع،عبوری بنیادوں پر پچاس رکنی سیاسی ارکان پر مشتمل ایک گروپ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ،عوام کو ایک مسیحا کی اشد ضرورت ہے جو ان کے زخموں پرمرہم رکھ سکے،جسٹس افتخار

پاکستان تب بنے گا جب ملک کے لیے اجتماعی سوچ رکھیں گے،عمران خان ،آئندہ عام انتخابا ت میں اصل میچ ہوگا جس میں ساری جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتیں، قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے نتیجہ میں رہائش پذیر 7لاکھ بے گناہ قبائلی شہریوں کا نقصان ہوگا جو پھرانتقام میں بندوق اٹھاکر خود طالبان بن جائیں گے،صوبائی کونسل کے اجلاس سے شاہ محمود قریشی ، اعجازاحمدچوہدری، جہانگیر ترین ، میا ں محمودالرشید، ڈاکٹریاسمین راشدکا خطاب

وزیراعلیٰ شہبازشریف اور پیرپگاڑاکے درمیان ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی آپریشن کسی خاص پارٹی یا کمیونٹی کے خلاف نہیں،میجر جنرل رضوان،کراچی آپریشن طویل ہوتا جارہا ہے ۔ دوسال سے زائد لگ سکتے ہیں،طالبان ہوا نہیں شہر میں ان کے غلبے اور اپنے جرگے کرنے کی خبریں درست نہیں۔جب تک مجرموں کو سزائیں نہیں ملیں گی شہر میں امن قائم نہیں ہو سکے گا، ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کا انٹرویو

طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے بعد مذاکرت کی را ہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں ، منورحسن ، امریکہ اور بھارت دہشتگردی پھیلانے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے،بیان

توانائی بحران پر قابو پانے کا تہیہ کر رکھا ہے،خواجہ آصف ، لوڈ شیڈنگ سے جلد نجات حاصل کرنے کی غرض سے زیادہ سے زیادہ توانائی کی پیداوار کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،وفاقی وزیر کا انٹرویو

طالبان نے فائر بندی کے لیے تجاویز پیش کی تھیں،رستم شاہ ، نواز شریف انتظامیہ کی طرف سے مثبت جواب پر شدت پسند فائر بندی کی مدت میں توسیع کریں گے،امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

ایشیاء کپ میں پاکستان کی فتح،چےئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا شاہد آفریدی کو شاندار کارکردگی پر کراچی میں ایک کینال پلاٹ تحفہ میں دینے کا اعلان ، کراچی چیمبر کا شاہد آفریدی کو شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل دینے کا اعلان

پاکستان کی اہم شخصیات کے اہم راز چوری کرنے کے منصوبے کا انکشاف

نئی دہلی میں پاک بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں بھارت کے زیر حراست آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیور کی رہائی کا مسئلہ سرفہرست ہوگا ، ڈی جی ٹریول اینڈ ٹریڈ آزاد کشمیر

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔