بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

تازہ ترین خبریں

پیٹرول 2.73فی لیٹر سستاہوگیا،مٹی کے تیل،ڈیزل،ہائی اوکٹین کی پرانی قیمتیں برقرار،پیٹرول 110.03، مٹی کا تیل 106.76پیسے ،ڈیزل 116.75،ہائی اوکٹین141.23فی لیٹر دستیاب ہوگا،قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا،اوگرانے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلی خبر

تیل وگیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے قومی ادارے اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا،پیٹرول کی قیمت میں 2.73پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل،ڈیزل اورہائی اوکٹین کی پرانی قیمتیں بحال رکھی گئی ہیں،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگیا،جمعہ کو تیل وگیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے قومی ادارے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی ،وزارت خزانہ کے حکام نے سمری کاجائزہ لینے کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت دی ،اوگرانے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2.73پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہے ،پیٹرول کی نئی قیمت 2.73پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 110.3پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے ،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 106.76پیسے فی لیٹر،ڈیزل 116.75پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین141.23پیسے فی لیٹرکی پرانی قیمت برقراررکھی گئی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

شمالی وزیرستان میں دہشت گر دو ں کے خلا ف کارروائیاں مثبت ثابت ہوئیں ، سرتاج عزیز ، طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ، دا خلی پا لیسی کا مقصد قا نو ن کی حکمرا نی کو یقینی بنا نا ہے ، اس کا آ پریشنل حصہ اہم ہے ،افغانستان میں امریکہ کا اپنی افواج رکھنا یا نہ رکھنا دونوں ممالک کا اپنا معاملہ ہے ، افغانستان میں امن وامان نہ ہونے کا ہمیں نقصان ہوگا،شام کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مشیر خا رجہ کی صحافیوں سے گفتگو

زیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور وقومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی نہیں بلکہ اندرونی سکیورٹی پالیسی بنائی گئی ہے قومی سلامتی پالیسی کا ایک حصہ پیش کیا گیا ہے باقی دو حصے تحقیق کے بعد جلد پیش کردیئے جائینگے جن میں دفاعی اور دیگر پالیسی شامل ہوگی

معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہورہی ہے، چیف جسٹس، شہر میں 2 سال کے دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیا گیا جبکہ شہر میں شیعہ سنی فسادات کو ہوا دی جارہی ہے،جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کراچی بار کی تقریب سے خطاب

ملک کے گلی کوچوں میں پرتشدد کارروائیاں مزید برداشت نہیں کرینگے ، امن کی بحالی میں حائل ہر رکاوٹ کو ختم کردینگے، چوہدری نثار علی خان ،ملکی سلامتی کے بارے میں اہم فیصلے کرلئے ہیں ، وزیراعظم جلد چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بلائیں گے،ایف سی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور گورنر انجینئر شوکت اللہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ ، ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے مرکز کی کوششوں میں ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،پرویز خٹک

کراچی میں فرقہ وارانہ، ٹارگٹ کلنگ میں شدت ، علامہ تقی ہادی ، مدرسہ مہتمم سمیت8افراد جاں بحق

یورپی پا رلیمنٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ،ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کوغیرقانونی قراردیدیاگیا

پی ٹی آئی نے پشاور ہائی کورٹ کے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے فیصلے کی روشنی میں 97روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا،دھرنے کے خاتمے کا فیصلہ اسلام آباد تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کی جیل میں ایک پاکستانی کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہار،تحقیقات کامطالبہ،شام بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ۔کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا ہماری پالیسی نہیں،تسنیم اسلم،بھارت سے جامع مذاکرات نہیں ہو رہے تاہم مارچ کے پہلے ہفتے میں بعض ملاقاتیں ہوں گی،پاکستان ،ایران گیس پائپ لائن کے بارے میں عالمی پابندیوں کی وجہ سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔بات چیت جاری ہے،ترجمان دفترخارجہ کی بریفنگ

پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں ، خواجہ محمد آصف ،بیجنگ کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہے،پاکستان تائیوان کے ایشو پر ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے پاکستان چین کے ساتھ تجارت و توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے،چینی ہم منصب سے گفتگو،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات ، وفود کی سطح پر دو طرفہ بات چیت بھی کی

ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل کلاچی کے مختلف ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ، دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ، متعدد دہشتگرد ہلاک

وزیرداخلہ کا بیان مبہم اور سمجھ میں نہ آنے والا ہے،خورشید شاہ،حزب اختلاف کنفیوزڈ نہیں وہ خود کنفیوزڈ ہیں،میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیرستان میں کارروائی کسی دن بھی ہو سکتی ہے‘امریکی اخبار،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے ’پلان‘ سے اعلیٰ امریکی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے

اوگرا نے پٹرول اور ہائی اوکٹین سستاڈیزل مہنگا کرنے کی سمری ارسال کردی

منچھر جھیل کے علاقے میں آئل کمپنیوں کے فلاحی کام نہ کرنے بارے ازخود نوٹس کیس کی سماعت،تیل وگیس کی تلاش کے جغرافیائی لحاظ سے پچاس بلاکس کی تفصیلات اور نقشے طلب ، عدالتی حکم کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کیخلاف توہین عدالت کارروائی ہوگی،جسٹس جواد ،ہر محکمے کو اپنا کا م خود کرنا چاہیے،کیا اب عدالت نیب اورنیپراکے کام کرے گی؟ریمارکس، آئل کمپنیاں پانچ کلومیٹر علاقے میں گیس کنکشن دینے کیلئے آدھے پیسے دیتی ہیں مگر حکومت اپنے حصے کے پیسے نہیں دے رہی،وکیل وزارت پٹرولیم کا موقف

40ہزار میگاواٹ کے 32نیو کلیئر پاور پلانٹس کے منصوبہ پر کام شروع،دو پاور پلانٹ کراچی میں لگیں گے، چین 82فیصد سرمایہ کاری کرے گا،چیئرمین پی اے ای سی

قومی اسمبلی میں اراکین نجی ٹی وی چینلز اور سینماؤں پر چلنے والی بھارتی فلموں کی تشہیر پر پھٹ پڑے،پیمرا کے ذریعے کارروائی اور نجی چینلز پر غیرملکی فلموں کے ٹریلر بند کرنے کا مطالبہ، ملک کو بے راہروی کی جانب گامزن کرنے کی سازش کی جارہی ہے‘ ارکان کا اظہار تشویش،پارلیمنٹ لاجز میں کروڑوں کی شراب نوشی ہورہی ہے‘ چرس کا دھواں ہر طرف ہے‘ غیر اخلاقی حرکات بھی سرعام معمول بن چکی ہیں،جمشید دستی، ایک ماہ کا سی سی ٹی وی ریکارڈ ہے کوئی رکن اسمبلی ملوث پایا گیا تو ضرور کارروائی کی جائے گی‘ جمشید دستی ثبوت فراہم نہ کرسکے تو پھر ایوان ان کی سزاتجویزکرے گا،سپیکرقومی اسمبلی

جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات کیلئے تمام ارکان کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم سے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ، لاجز میں آنے کے بعد یوں لگتا ہے کہ بازار حسن میں آگئے ہیں،چیئرمین سینٹ او رسپیکر کو نوٹس لینا چاہئے،سپیکرکوآج قومی اسمبلی میں ثبوت فراہم کروں گا،اسمبلی رکنیت جاتی ہے توجائے سچ بتاکررہوں گا،میڈیا سے بات چیت،متعدد اراکین پارلیمنٹ نے جمشید دستی کے الزامات کی تصدیق کردی ، سپیکرز غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اراکین کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ، متعدد بار غیر متعلقہ افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں کو پارلیمنٹ لاجز میں گھومتے دیکھا ہے ، غیر اخلاقی سرگرمیوں کے برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ، پارلیمنٹ لاجز اب رہنے کی جگہ نہیں ، نبیل گبول/رشید گوڈیل /طلحہ محمود /اعجاز الحق

وزیر خزانہ کی بھارت کے ساتھ تجارت کو ملکی صنعت کے لئے قابل قبول بنانے کیلئے تاجر برادری کو اعتماد میں لینے کی ہدایت، بھارت سے درآمدات دوسرے ملکوں سے کی جانے والی درآمدات کا متبادل ہونی چاہیے تاکہ قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے ، اسحاق ڈار

صدر ممنون حسین کو برطانیہ، افغانستان، روس، موریطانیہ ،میکسیکو کے نامزد سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں، سفیروں کی صدرسے الگ الگ ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاروں کے زبردست مواقع مہیا کرتا ہے، عابد شیر علی

شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن،حکومت سندھ کا نقل مکانی کرکے سندھ میں داخل ہونے والے تمام افراد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

دنیا کے صرف 22 ممالک نے اب تک جنیوا کنونشن کے تحت تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی ہے،پاکستان دس لاکھ افراد کو متبادل روزگار تک پابندی عائد نہیں کرسکتا،تجارت کمیٹی کو بریفنگ،کمیٹی کا اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں چیئرمین سمیت پانچ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز میں سے تین کی عدم تقرری پر برہمی کا اظہار، وزارت کو فوری تقرری کی ہدایت،اب تک کے اموات کے تمام دعووں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں

تمام صوبائی ، قومی اسمبلی اور سینٹ کے ممبران کو ٹیکس نیٹ میں لے آئے ہیں ، آٹھ اراکین اسمبلی کے علاوہ تمام ممبران کو این ٹی این نمبرز دے دیئے ہیں ، اسحاق ڈار ، پارلیمنٹری ٹیکس ڈائریکٹری کے بعد ٹیکس دھندگان کی ملکی سطح پر بھی ٹیکس ڈائریکٹر ی شائع کی جائے گی ، ڈیٹا ٹیکس چوری کے حوالے سے ملک کو بدنام کیا جارہا ہے اب اس تاثر کو دور کردیا ہے ، ٹیکس ریونیو تین سے سولہ فیصد بڑھ چکا ہے جسے مزید بڑھائیں گے،قومی اسمبلی میں اظہارخیال، ٹیکس چوری قتل سے بڑا جرم ہے ، جب تک ٹیکس چوری ختم نہیں کی جائے گی ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوسکتا ، اگر تمام امراء اپنا ٹیکس ادا کردیں تو ملک کو بیرونی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی ، قومی اسمبلی خزانہ کو بھی فنکشنل کیا جائے، اپوزیشن ارکان جاوید ہاشمی ، عذرا فضل پیچوہو ، عبدالرشید گوڈیل و دیگر کا اظہار خیال، اجلاس کی کارروائی آج جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی

پاک ایران گیس پائپ لائن معاہد ہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جا سکتا، جام کمال خان،توانائی بحران حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، وزیر مملکت پٹرولیم و قدرتی وسائل

قوم کو اپنے عسکری اور سیاسی اداروں پر مکمل اعتماد ہے،معاملہ یہ ہے کہ دہشتگرد کون ہے اور طالبان کون ہیں،منورحسن ، دہشتگردوں کے خلاف جو بھی کاروائی کی جائے گی  پوری قوم اس کی حمایت کرے گی‘ امیر جماعت اسلامی پاکستان

شہریوں اورفوجیوں کاقتل عام کرنیوالوں کوطاقت کے ذریعے کچل دیناچاہئے،طاہرالقادری، آئمہ کرام اس بات پر متفق ہیں کہ اسلامی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے باغی ہیں، بغاوت ترک کرنے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، قتل و غارت کے دوران مذاکرات اللہ اور رسول کے احکامات کے خلاف ہیں، شہریوں اور فوجیوں کا قتل عام کرنے والوں کو طاقت کے ذریعے کچل دینا چاہئے،جودہ حکومت کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی پالیسی نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بلوچستان لاپتہ افرادکے معاملے پراقوام متحدہ نوٹس لے ، ماما قدیر بلوچ، جمہوری حکومت عوام کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

مجاہدین کی کارروائیوں سے تنگ بھارتی افواج باہمی انتشار کا شکار،مقبوضہ کشمیر میں ایک فوجی نے اپنے 5 ساتھیوں کو ہلاک کرکے اپنی زندگی کا چراغ بھی گل کردیا‘ رنبیر سنگھ صنعا پورہ میں تعینات تھے‘ رات 2 بجے ایک کیمپ میں داخل ہوئے اور سوئے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کردی‘ ایک اہلکار کی حالت نازک ،2011ء کے بعد باہمی چپقلش کادوسرا بڑا واقعہ‘ معصوم کشمیریوں کے خون سے کھیلنے والے فوجیوں کے ذہنی تناؤ کا پول کھل گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد حکومت طالبان مذاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا ہے جبکہ حکومت پر اب فوجی آپریشن کا دبائو بڑھ گیا ہے، آپ کے خیال میں‌کیا حکومت کو فوجی آپریشن کرنا چاہئے یا مذاکرات کو آخری موقع دینا چاہئے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات مسئلے کا بہترین حل ہے، دونوں فریقوں کو جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مذاکرات سے مسائل حل نہیں‌ہوں گے، حکومت کو فوجی آپریشن کر کے طالبان کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔