بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

تازہ ترین خبریں

ایف سی اہلکاروں کا قتل سنگین جرم ہے،مذاکرات کو سبوتاژ کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مذاکرات کے لئے منفی قرار دے دیا۔  وزیراعظم نواز شریف نے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل سنگین اور بہیمانہ جرم ہے۔ملک اس طرح کی خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔جب بھی حوصلہ افزاء موڑ پر پہنچے ، مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا نیک نیتی سے اے پی سی کے فیصلے کی روشنی میں مذاکرات کا عمل شروع کیا۔اس طرح کے واقعات امن کے لئے شروع کئے گئے مذاکرات پر نہایت منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ نواز شریف نے ایف سی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اس افسوسناک صورتحال پر دکھ ہے۔

قومی خبریں -

آج کا اخبار

جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر خوفناک دھماکہ،ایک ہی خاندان تین معصوم بچوں سمیت 12مسافر جاں بحق،60سے زائد زخمی، کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،تین بوگیاں مکمل تباہ، کئی لاشوں کے چیتھڑے بھی اڑ گئے، وزیر ریلوے کا جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان ، جی ایم ریلوے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم ، کالعدم تنظیم بلوچ ری بپلکن آرمی خوشحال ایکسپریس حملے سمیت مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

جیکب آباد کے قریب تنگوانی اور ٹھل کے درمیان نظام دین کھوسہ پھاٹک کے قریب با ہو کھوسہ تھانہ کی حدود میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیاگیاجس کے باعث ٹرین کی چار بوگیا ں پٹڑی سے اتر گئیں اور تین پٹڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں

طالبان نے جنگ بندی کیلئے حکومت سے تحریری یقین دہانی طلب کرلی،کراچی سمیت دیگر علاقوں میں طالبان کیخلاف جاری کارروائیاں بھی بند کرنے کا مطالبہ، طالبان کے مطالبات مولانا سمیع الحق کے ذریعے عرفان صدیقی کو پہنچا دیئے گئے ،طالبان ، حکومتی کمیٹیوں کے ارکان کی موجودگی میں سیز فائر کا اعلان متوقع

وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، طالبان کمیٹی سے مذاکرات پر بریفنگ،وزیراعظم کا مذاکرات کے دوران حملوں پر شدید تشویش کا اظہار،ملاقات میں وزیرداخلہ بھی موجود تھے جنہوں نے کراچی آپریشن پر بریف کیا،ذرائع

حکومت ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے ساتھیوں کومسلسل جیلوں سے نکال کرشہیدکررہی ہے ،تحریک طالبان مہمندایجنسی،اپنے ساتھیوں کاانتقام لیناجانتے ہیں ،ایف سی کے 23یرغمال اہلکاروں کوماردیاہے ،حکومت نے روش نہ بدلی تومستقبل میں اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل ہوگا،ترجمان عمرخراسانی کامیڈیاکوبیان

سعودی سفیر کا ولی عہدشہزادہ سلطان بن عبدالعزیزکے اعزازمیں عشائیہ، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب ،وزیرداخلہ چوہدری ، تینوں افواج کے سربراہ اورسیاسی و مذہبی قائدین کی شرکت ،مولانا سمیع الحق مرکز نگاہ بنے رہے ، پاکستان،سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار ، سعودی ولی عہد کی وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی، وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقاتیں

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اہم موڑ میں داخل ہوگئے،پروفیسر ابراہیم،طالبان فوری جنگ بندی کا اعلان کریں ،زیادہ انتظار نہیں کیا جا سکتا،فوج چاہتی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں،رستم شاہ مہمند،تحریک طالبان نے فائر بندی کیلئے تھوڑا وقت مانگ لیا ہے،یوسف شاہ

غداری کیس، پرویزمشرف 18فروری کوخصوصی عدالت میں پیش ہونے پر راضی ہو گئے

حکومت کے مؤثر اقدامات کی وجہ سے شرح نمو میں اضافہ اور افراط زر میں کمی ہو رہی ہے،اسحاق ڈار،رواں ماہ کے دوران ترسیلات زر میں10 فیصد اضافہ ہوا ہے،وزارت خزانہ مجموعی حکمت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،اگر ہم سب ملکر کام کریں تو پاکستانی معیشت کو بدل سکتے ہیں،اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب

امر یکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ‘عمران خان ، جو قوتیں مذاکرات کیخلاف سازشیں کر رہی ہے انہیں بے نقاب کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے،چےئر مین تحر یک انصاف

پاک چین اقتصادی راہداریوں کے قیام سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا،صدرممنون حسین،پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس صدی کا ایک نمایاں منصوبہ ہوگا،چینی میڈیا کو انٹرویو

یورپی انوسٹمنٹ بینک کے وفد کا کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، حکومت نے کم لاگت بجلی پید ا کرنے کا جامع منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد دستیاب بجلی وسائل خصوصاً پن بجلی کے ذرائع سے بھرپور استفادہ کرنا ہے، عابد شیر علی

مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے پہلے سیز فائر ہماری اولین اور مشترکہ ترجیح ہے ،پروفیسر ابراہیم،پوری قوم کی بھی یہی خواہش ہے کہ فوری سیز فائر کا اعلان کردیا جائے ، جنگ بندی پر طالبان اور وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے، بہت جلد قوم کو خوشخبری ملی گی، جماعت اسلامی نوشہرہ کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کنونشن اور میڈیا سے گفتگو

قیام امن کیلئے سب کامطالبہ ہے کہ طالبان فوری جنگ بندی کااعلان کریں تاکہ امن مذاکرات کامیابی سے ہمکنارہوں،پرویز خٹک،طالبان کی خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے امن مذاکرات سبوتاژ ہونے کاخدشہ ہے،ملک کوموجود ہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے ،زیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو

طالبان سے مذاکرات پاکستانی حکومت کا اندرونی معاملہ ہے: رچرڈ اولسن،ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو پاکستان کے ایسے رہنما تھے جنہوں نے سیاسی نظام میں کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں، میڈیا سے گفتگو

آزاد کشمیر حکومت کی کرپشن کے حوالے سے مکمل دستاویزات وزیراعظم پاکستان کو دی تھیں،آئندہ ہفتے ملاقات میں تفصیلات پوچھوں گا،لارڈ نذیر،ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں سکاٹ لینڈ یارڈ کو تحقیقات کیلئے پاکستان تک رسائی دی جائے،پاک بھارت مذاکرات خوش آئند ہیں مگر کامیابی کا امکان نہیں، ایک دہشت گرد تنظیم نے کراچی کے اندر عسکری ونگ کے ساتھ عسکری کیمپ بھی بنا لئے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے پر چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں، نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس

افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت سے فوجی تعاون طلب کرلیا ،امریکا اور پاکستان اگر چاہیں تو افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوسکتا ہے، غیر ملکی افواج کی موجودگی سے افغانستان میں امن اور استحکام میں مدد ملتی ہے تو وہ محدود تعداد میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں،حامد کرزئی کی بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس افغانستان مسئلے کا حل افغانیوں کو خود تلاش کرنا چاہئے، پاکستان کے ساتھ تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں،سلمان خورشید

سعودی عرب میں تین ہزار پاکستانیوں کی حالت زار، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ رواں ہفتے سماعت کرے گا، وزارت خارجہ اپنی رپورٹ (آج) جمع کروائے گی

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر سرگرمیاں تیز،یورپی یونین کا اقوام متحدہ کی جانب سے ثالثی کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے اہم مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا فیصلہ ،پاکستان بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ،دیرینہ مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی میں نیت صاف ہے، بھارت،تجارت کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے، بھارت سے تعلقات کو پٹڑی پر لانے کے لئے آر پار سڑک ڈرائیوروں کو آزاد کیا،پاکستان بھی ہمارے تحفظات دور کرے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ڈبلیو ٹی او کے تمام ممالک کو ایم ایف این درجہ دیدیا،اسرائیل اور بھارت کو ایسی کوئی ضمانت نہیں دی گئی،ذرائع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ ابھی تک حکومت اور طالبان میں‌جنگ بندی نہیں‌ہوئی اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کے خیال میں ان واقعات میں کون ملوث ہے اور مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ملک میں‌امن و امان کیلئے دونوں‌فریقوں کو لچک دکھانی پڑے گی۔
مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ملکی سالمیت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
شدت پسندوں‌ کیخلاف کارروائی ہی آخری حل ہے، مذاکرات میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔