بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

تازہ ترین خبریں

مذاکرات کو فوج اور عوام کی حمایت حاصل ہے ، وزیراعظم ، جو لوگ دھماکے کر رہے ہیں طالبان نے اس کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، نواز شریف کی انقرہ میں میڈیا سے گفتگو

) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل کی فوج حمایت کررہی ہے جو لوگ دھماکے کر رہے ہیں طالبان نے اس کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چاہتے کہ پاک سرزمین کسی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ طالبان سے بھی خوش خبری سننا چاہتے ہیں۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی کارکردگی تسلی بخش ہے ۔ فوج بھی مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی چاہتے ہیں کہ طالبان سے مل کر بات کی جائے مگر طالبان ایسا نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کے استحکام سے مشروط ہے ، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں الیکشن پراسس پرامن ہو۔ طالبان رہنما ملا برادر کو رہا کر دیا ، اب یہ افغانستان کا معاملہ ہے اس نے بھی ہمارے لوگ رہا کیے تھے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -عجیب و غریب -کشمیر -

آج کا اخبار

پشاور، شمع سنیما میں 3 دھماکے، 16 افراد جاں بحق، 22 سے زائد زخمی، دھماکا اس وقت ہوا جب شمع سینما میں شو چل رہا تھا،اس وقت وقت 60 سے 70 افراد سینما ہال کے اندر موجود تھے ،دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی دھماکوں سے سینما کو بھی بری طرح نقصان پہنچا، زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک،سینما دھماکوں میں دستی بم استعمال کئے گئے،سی سی پی او،کالعدم تحریک طالبان نے دھماکوں سے اظہار لاتعلقی کردیا

سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے کہا ہے کہ سینما میں تین دستی بم استعمال کئے گئے سینما میں انتظامیہ اور دیگر افراد موجود تھے انہوں نے کہا کہ سینما گھر مالکان نے سیکورٹی ذمہ داری قبول کی تھی‘ 3 بجکر 40 منٹ پر دھماکہ ہوا تینوں دھماکے دستی بموں سے کئے گئے تینوں بم چینی ساختہ تھے سینما مالکان اور دیگر فرار ہوچکے ہیں۔

حالیہ بم دھماکوں میں تحریک طالبان ملوث نہیں، دھماکوں میں ملوث قوتوں کو تلاش کرنا حکومت کا کام ہے، ترجمان کالعدم تحریک طالبان ، مذاکرات آئین کے تحت ہونے سمیت کوئی شرط نہیں ہونی چاہئے ، طالبان نے شریعت کیلئے قربانیاں دی ہیں ، شاہد اللہ شاہد کااُردو پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو

انگوٹھوں کی تصدیق ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کر لیا، اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری،تحریک انصاف کے دھاندلی کے الزامات اگر درست بھی تسلیم کرلئے جائیں تب بھی قانون کے مطابق انہیں الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنا پڑے گا، چیف جسٹس، انتخابات ہوچکے اب یہ معاملات سننے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونلز کو ہی ہے،جسٹس خلجی عارف، الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر انتخابات نہیں کرائے‘حامد خان ،الیکشن کمیشن کا کردار شرمناک ، سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے ،عمران خان،چوروں ڈاکوؤں کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے نہ روکا گیا تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے، اگر قانونی راستے بند ہوگئے تو پھر ہم سڑکوں پر ہونگے‘ تمام شہر بند کردینگے،میڈیا سے گفتگو

مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند ہوں‘ وزیراعظم،حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب بنانا چاہتی ہے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت

حکومت اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا غیر رسمی اجلاس، طالبان کمیٹی کی رپورٹ پر حکومتی کمیٹی کا اطمینان کا اظہار،طالبان نے کہا کہ ہم کھلے ذہن سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،کسی بھی وقت حکومتی کمیٹی کے ارکان کو خوش آمدید کہا جائے گا، اجلاس کے بعد مشترکہ بیان،مثبت سوچ کے ساتھ کا م کیاگیا تو کامیابی ضرور ملے گی ،عرفان صدیقی ،طالبان کے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے، کوشش ہے سیز فائر ہوجائے، دہشت گردی کرنیوالے ملک کے خیرخواہ نہیں، سمیع الحق ،حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،ملاقات آج ہوگی‘ مقام کے تعین کا فیصلہ نہیں ہوا‘ رکن طالبان کمیٹی مولانا محمد یوسف

ملک میں پائیدار امن کی خاطر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا،نوازشریف،مولانا فضل الرحمان کو تحفظ پاکستان بل سمیت دیگر معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی،فضل الرحمن کا طالبان مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل، وزارتوں کے قلمدان نہ دینے کا گلہ،مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینے کے باوجود کامیابی کیلئے دعاگو ہیں،جے یو آئی

پاک فوج کے 30بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

اتحادی سپورٹ فنڈسے 35کروڑ20لاکھ ڈالر5روزکی تاخیرسے موصول ہوگئے ،وزارت خزانہ

وزیراعظم کا گورنر سندھ اور بابرغوری سے ٹیلی فونک رابطہ،متحدہ کے کارکنان پرتشدداورلاپتہ کئے جانے سے متعلق معاملات پربات چیت، وزیرداخلہ کو کراچی پہنچنے کی ہدایت، ایم کیوایم کوساتھ لیکرچلیں گے،ان کے تمام تحفظات دورکئے جائیں گے،نوازشریف

اوباما انتظامیہ کا پاکستان میں فوجی کارروائی پر غور ،ا وباما انتظامیہ پاکستان میں چھپے مبینہ امریکی دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لئے ممکنہ طور پر ڈرون ،فضائی حملہ یا فوجی کارروائی کر سکتی ہے،لاس اینجلس ٹائمز کا دعویٰ،امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کا منصوبہ بھی ملتوی کردیا

سپریم کورٹ نے35 لاپتہ افراد کیس میں حکومت کو معاملے کی تحقیقات کے لئے10 روز میں یک رکنی کمیشن مقرر کرنے کی مہلت دیدی، کے پی کے حکومت کو 35 لاپتہ افراد کی گمشدگی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم، لاپتہ افراد کے مقدمات میں ملوث افراد کیسے چین کی نیند سوتے ہیں ،مقدمے کو منطقی نتیجہ تک پہنچا کر دم لیں گے،جسٹس جواد ایس خواجہ، وفاقی یا صوبائی حکومت کچھ کرتی ہے یا نہیں ہم آئین و قانون کی پامالی کی اجازت نہیں دینگے ،ہمارے پاس بندوق یا چھڑی نہیں ،آئین و قانون کی طاقت ہے اس کا استعمال کریں گے، حکومت کے پاس فوج ،پولیس اور حساس ادارے موجود ہیں،ریمارکس

مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو ٹھیک ورنہ دوسرا آپشن استعمال کریں گے،بلیغ الرحمان،طالبان سے مذاکرات حساس معاملہ ہیں،دنیا میں ایسے مذاکرات خفیہ ہوتے ہیں حکومت نے اسے بہت زیادہ اوپن رکھا ہوا ہے،سینٹ میں اظہار خیال

مشرف کیس، ’ملزم اپنی مرضی کی عدالت میں مقدمہ منتقل کروا سکتا ہے‘ ڈاکٹر خالد رانجھا ، یہ کہنا درست نہیں ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت غداری کے مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکتی،سماعت کے دوران دلائل،ملزم کے وکیل جس ترمیمی ایکٹ 1977 کی بات کر رہے ہیں اْس کو لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی کالعدم قرار دے چکی، کالعدم قرار دیے جانے والے کسی بھی قانون کے تحت کسی بھی شخص کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا، اکرم شیخ ، مقدمے کی دوبارہ سماعت آج ہو گی ،چیف پراسیکیوٹر اپنے دلائل جاری رکھیں گے

بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑے واقعات میں کمی آنا صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی ہے، چودھری نثار ،مستونگ میں زائرین پر حالیہ حملہ افسوسناک ہے تاہم حکومت زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی،بلوچستان حکومت کی انتظامی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی اور‘ سیکورٹی ادارے‘ وفاقی انٹیلی جنس ادارے اور وفاقی حکومت صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے،وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی نقصان برداشت کیا‘ پرویز رشید،امریکہ کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں‘ امریکی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بداعتمادی کا اظہار نامناسب ہے، خوشگوار ماحول پیدا ہونے میں کچھ وقت لگے گا،مذاکرات میں آئین کے خلاف کوئی بات نہ ہوگی،خواجہ آصف،امریکی حکومت نے افغانستان سے نکلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جب وہ فیصلہ کرلیں گے تو ہم بھی اپنا موقف دے دیں گے، افغانستان میں 500 ارب ڈالر جھونکنے کے بعد بھی امریکہ امن کی ضمانت نہیں دے سکتا،وزیر دفاع کا تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

فضل الرحمن کی جانب سے طالبان اور حکومت کے مذاکرات کی حمایت کا اظہار،عالمی قوتوں کا افغانستان سے نکل جانا مسائل کا واحد حل ہے،امریکہ‘ نیٹو‘ یورپی یونین اور پڑوسیوں سے بھی دوستی کرسکتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں،فضل الرحمان،آئین کے مطابق قانون سازی ہوتی تو دہشت گردی کا وجود نہ ہوتا، بندوق کے ذریعے مطالبات منوانا درست نہیں مگر ملک میں جائز طریقے سے بات کہنے کا بھی طریقہ کار ہونا چاہئے،تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت

حکومت تذبذب کا شکار ہے، طالبان مات پہ مات دے رہے ہیں اور لگتا ہے کہ چند ہفتوں میں شاہ مات کردیں گے،اعتزاز احسن،خانہ جنگی میں ملوث گروپ کیساتھ حکومت برابری کی سطح پر مذاکرات کررہی ہے،وزیراعظم نے بحث میں حصہ لینا مناسب نہ سمجھا، وزیر داخلہ ڈر کر بھاگ گئے،ایک مسلک کے مطابق سفارشات منظوراور شہریوں کے حقوق پامال نہ ہونے دیں گے،سینٹ میں خطاب،طالبان پاکستان کو بھی مانتے ہیں اور آئین کو بھی ،مشاہداللہ خان ،مذاکرات کی ابتداء ہی ہوئی ہے کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘ پی پی کے لوگوں نے بی بی کے قاتلوں سے مذاکرات کئے،سوات میں منتیں کرکے صوفی محمد سے مذاکرات اور معاہدہ کیا گیا، سب کو مل کر دعا کرنی چاہئے کہ ملک سے دہشت گردی ختم ہو، ہم کامیاب ہوں گے ، ہمیشہ نظرئیے اور بندوق کی جنگ میں نظریہ ہی جیتا ہے،بحث میں جواب

وزارت پانی وبجلی کا ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ،سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی،نجی ٹی وی

سابق فوجی افسرکے مقدمے کی فوجی عدالت کومنتقلی قانونی تقاضہ ہے، خالد رانجھا، آرمی ایکٹ صرف مخصوص علاقہ اور دورانیہ کے لیے تھا،لاہورہائیکورٹ نے اسے کالعدم قراردیا اب اس کا حوالہ دینا بھی توہین عدالت ہے،اکرم شیخ،غداری کیس،مقدمہ کو خصوصی عدالت سے ملٹری کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت آج تک ملتوی ، ایکس سروس مین فورم کی طرف سے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے منصوبہ بندی کمیشن سے ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں، کمیٹی کا ترقیاتی منصوبوں کی تعداد میں نصف سے زائد کمی پر بھی تشویش کا اظہار،منصوبوں پر تخمینے سے زائد آنے والی لاگت کی تفصیلات بھی مانگ لیں،ذرائع

وفاق نے صوبے سے بجلی اور گیس چوری کی جو ذمہ داری دی اسے بھر پور طریقے سے نبھایا،شہباز شریف،جب تک صوبے سے بجلی اور گیس چوری کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا میں اور میری حکومت چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کی جا رہی ہیں،جان لڑا دیں گے ،پاکستان میں بجلی کا بحران ختم کر کے رہیں گے،شب وروز کا کاوشوں سے صوبے کے ہر گھر میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا پنجاب اسمبلی میں خطاب

نجم سیٹھی کو دوبارہ پی سی بی چیئرمین بنانے سے گذشتہ انتخابات میں ان کے کردار پر شکوک پیداہورہے ہیں،خورشید شاہ کا حکومت سے وضاحت کرنے کا مطالبہ،پیپلزپارٹی دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو رکن پارلیمنٹ بنانے کے حوالے سے بل کی تیاری مکمل کر چکی ہے،میڈیا سے بات چیت

الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،سندھ میں امن وامان کی صورتحال، ایم کیوایم کارکنان کیساتھ رینجرز اورپولیس رویے اور دیگر امور پر بات چیت

پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنے ، معاشی اور سیاسی مسائل پر قابو پانے کے لئے ایک نتیجہ خیز وژن کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر ثمر مبارک مند، ہمیں اپنی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے کئی اقدامات کر نے ہونگے،معدنیات پاکستان کی معیشت کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں،تھر پاؤر پراجیکٹ سے اس سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، ملک میں انرجی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایک بڑا اقدام ثابت ہو گا،تقریب سے خطاب

اگر جسٹس افتخارکو بلٹ پروف گاڑی دی گئی تو یہ دیگر ریٹائر چیف جسٹسز سے امتیازی سلوک ہوگا اس لئے حکم معطل کیا جائے،وفاق کی اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست، آدھی حکومت کا موقف ہے کہ افتخار چوہدری کو سکیورٹی رسک ہے جبکہ آدھی حکومت ان کی سکیورٹی کیخلاف ہے،پہلے حکومت اپنا موقف بتائے،جسٹس ریاض

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرضے کی 14کروڑ70لاکھ ڈالر کی ایک اور قسط ادا کردی

سعودی عرب میں پاکستانیوں کی کل تعداد پندرہ لاکھ ہے،سیکرٹری خارجہ ، حراستی مراکز میں پھنسے پاکستانی 26ہزار میں سے اب صرف 4133ہیں، سعودی حکام صرف تصویر کے ذریعے پاکستانیوں بارے سفارتخانے کو آگاہ کرتے ہیں، سعودی قونصل خانے کی پانچ رکنی ٹیم پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے دن رات کوشاں ہے،حکومت فنڈ فراہم کرے تو پی آئی اے کے ذریعے ان کی جلد واپسی ممکن ہے، ٹ قائمہ کمیٹی خارجہ امور اجلاس میں بریفینگ ، حکومت قانونی اور انتظامی معاملات کو مد نظر رکھ کر کسی معاہدے کی منظوری دیتی ہے، حکام وزارت قانون، اجلاس میں رضاربانی کی طرف سے بیرونی معادات کی پارلیمنٹ سے توثیق کے بل 2007 پر بحث ،عوام کی منتخب نمائندہ پارلیمنٹ کی توثیق کے بغیر کابینہ کسی بھی معاہدے کی منظوری نہیں دے سکتی ،رضاربانی ، آئین میں درج کلازز کے ذریعے معاہدوں کی توثیق 15 دنوں میں پارلیمنٹ سے ضروری ہے جس کے بعد کابینہ سے منظوری حاصل کرنا لازمی ہے،اعتزاز احسن ، اب بھی آئی ایم ایف ڈنر ایجنسیز اور بین الااقومی اداروں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو عوام سے چھپایا جارہا ہے،سینیٹر صغریٰ امام

طالبان نے مثبت اور امن پسند رویے کا اظہار کرکے گیند حکومت کی کورٹ میں پھینک دی ہے ،منورحسن،اب حکومت کو بھی فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے قبائلی علاقوں میں فوجی کاروائیاں بند کرکے بات چیت سے معاملات کو آگے بڑھانا چاہئے‘امریکہ مذاکرات کو سبو تاژ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ،رابطہ کمیٹی کے میران شاہ کے دورے کے موقع پر ڈرون طیاروں کی نچلی پروازوں کا مقصد حکومت اور طالبان دونوں کو خوف زدہ کرنا تھا ‘امریکہ نے جھوٹ کا سہارا لے کر عراق اور افغانستان میں لاکھوں معصوم مسلمانوں کا قتل عام کیا اور اب وہ پاکستان پر چڑھ دوڑنے کے بہانے تراش رہا ہے ،ڈرون حملوں میں ہزاروں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار نے ،سلالہ میں درجنوں فوجیوں کو شہید کرنے اورایبٹ آبادواقعہ پر خاموشی اختیار نہ کی جاتی تو امریکہ آج میزائل حملوں کی منصوبہ بندی نہ کررہا ہوتا‘امیر جماعت اسلامی پاکستان

اعتزازاحسن قومی ہیروہے ،طالبان سے مذاکرات کے دوران جنگ بندی ہونی چاہئے ،عمران خان ،پولیومہم پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پرویزخٹک کودھمکیاں مل رہی ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

پاکستان کے آئین کواسلامی کہنااس صدی کاسب سے بڑاجھوٹ ہے ،مولاناعبدالعزیز،پاکستان کاتمام نظام انگریزکادیاہواہے ،ملک میں آئین اورقوانین کواسلامی ہوناچاہئے،نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو

پسندیدہ قرار نہ دینے پر غم وغصہ؟،بھارتی وزیر تجارت نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا،دورہ ملتوی ہونے وجہ سے تجارت کے فروغ کا معاملہ زیرالتواء ہوگیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جبکہ ابھی تک حکومت اور طالبان میں‌جنگ بندی نہیں‌ہوئی اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے،آپ کے خیال میں ان واقعات میں کون ملوث ہے اور مذاکرات کس حد تک کامیاب ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ملک میں‌امن و امان کیلئے دونوں‌فریقوں کو لچک دکھانی پڑے گی۔
مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن ملکی سالمیت اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔
شدت پسندوں‌ کیخلاف کارروائی ہی آخری حل ہے، مذاکرات میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔