بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

تازہ ترین خبریں

پشاور ،قصہ خوانی بازار کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں دوگرنیڈبم دھماکے ، 6 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ،سینما میں حملے کی دھمکی دی گئی ،انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا ، غفلت پر کارروائی کرینگے ، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان

صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں دوگرنیڈبم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی جبکہ صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔اتوار کی شب صوبائی دارالحکومت پشاور میں قصہ خوانی بازار اور تھانہ رزاق خان کے قریب پکچر ہاؤس سینما میں شو کے دور ان دو یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق سینما میں 100سے زائد افراد فلم دیکھ رہے تھے سی سی پی اوپشاور کے مطابق سینما میں حملے دستی بم کے ذریعے کے گئے ایس پی سٹی کے مطابق حملہ آور پگڑی میں گرنیڈ چھپا کرلایا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طنی امداد دی جا رہی ہے زخمیوں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے عینی شاہدین کے مطابق بم حملے کے بعد سینما میں بھگدڑ مچ گئے اور اس دور ان کئی افراد گر کر بھی زخمی ہوئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

تحریک طالبان کا حکومت سے مذاکرات کیلئے اپنی پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان ،کمیٹی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق ‘ جے یو آئی (ف) کے مفتی کفایت الله‘ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز شامل ہیں، شاہد الله شاہد،حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا ، مولانا عبدالعزیز

البان کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق‘ پروفیسر ابراہیم اور مولانا عبدالعزیز نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ان سے رابطہ کیا ہے پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کیلئے ذمہ داری قبول کروں گا۔ طالبان کی کمیٹی کا حصہ ہوں دعا ہے مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن آجائے

پاکستان میں تعلیمی معیار پست ہے،گزشتہ ایک دہائی میں اسکول نا جانے والے بچوں کے اعتبار سے متوسط آمدن والے ملکوں کی شرح 12 سے 50 فیصد تک پہنچ گئی ، اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے: اقوامِ متحدہ کی رپورٹ،دنیا بھر میں تقریباً چھ کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، ان میں سے 95 فیصد بچے انتہائی کم اور متوسط آمدن والے ممالک میں رہتے ہیں۔یونیسکو رپورٹ، مسئلے کا حل ایک قومی نصاب کے لاگو ہونے ہی سے ممکن ہے۔بلیغ الرحمان

چیف جسٹس نے مظفر گڑھ میں مبینہ زیادتی واقعہ ،خضدار میں اجتماعی قبر کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب،بلوچستان حکومت نے 13 لاشوں کے واقعہ پر عدالتی کمیٹی کا اعلان کردیا،کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی

ملک کے جید اور اکابر علماء کا طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات کی پیش رفت کا خیر مقدم ،لڑاوٴ اور حکومت کرو کی پالیسی رکھنے والی دشمن قوتوں سے ہوشیار رہا جائے،مذاکراتی عمل کو ماضی کی طرح سبوتاژ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے ۔ ملک بھر کے 15جیداور اکابر علماء کا مطالبہ

وکلاء کی جانب سے عدالتی اوقات میں ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ،انصاف کی فراہمی جلد اور بہتر ہوگی‘چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، وکلاء نے جمہوریت کے لئے تحریک چلائی عوام کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء اہم کرداراداکرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء نے اہم کرداراداکیا،تقریب سے خطاب

پنجاب کابینہ کا اجلاس: ملتان ، فیصل آباد اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس منصوبوں کی منظوری دے دی گئی،راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 فروری کو رکھا جائے گا ،ملتان اور فیصل آباد میں منصوبے رواں برس شروع ہونگے، میٹرو بس منصوبوں کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرینگے ، منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہوں گے،24 اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا کام جون تک اور باقی 12 اضلاع میں دسمبر 2014ء تک مکمل کیا جائے گا، منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے جامع پروگرام وضع کیا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت، پنجاب حکومت ساہیوال میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے 660 میگاواٹ کے 2 پلانٹس لگائے گی، شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب

غداری کیس،پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وفاقی پولیس کو موصول ،آئی جی اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے ایس پی رورل کوتعمیلی افسر مقرر کر دیا

اوگراکرپشن کیس، احتساب عدالت کا توقیر صادق کے خلاف ریفرنس 4فروری کو پیش کرنے کا حکم،ملزم کو ریفرنس کی کاپیاں بھی دینے کی ہدایت،سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ اپنی مرضی سے کیس کو چلانا چاہتے ہیں،توقیر صادق کے بھائی کا الزام

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر جان لک سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سات رکنی وفد کی ملاقات، وفد نے ڈپٹی ہائی کمشر کو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط کی شکل میں احتجاجی یادداشت پیش کی ،بیرسٹر فروغ نسیم کا برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹر کو خط، دستاویزی فلم میں ان کا ریکارڈڈ انٹرویوپورادکھایاجائے، مطالبہ

پاکستان نے نیوکلیئر کے معاملے پر براہ راست کسی کی بھی مدد نہیں کی‘انصر پرویز ،پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے‘کوئی بھی تعاون بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے تحت ہی کیا جاتا ہے‘ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے پر امن نیوکلیئر پروگرام میں مدد نہ کرنا افسوسناک ہے‘ چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن

غازی عبدالرشید قتل کیس ،پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ اور عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست کی سماعت نہ ہوسکی

مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کو سمجھنا ،اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا،مولانافضل الرحمن،جنگ بندی سے پہلے زبان بندی ضروری ہے،مذاکراتی کمیٹی پر ہمیں تحفظات تھے مگر ملک میں امن کی خاطر ہم نے کمیٹی کو تسلیم کیا،ہمیشہ پارلیمنٹ کا وقار عزیر رہا ،فیصل آباد میں مولانا عبدالکریم شاہ کی موت پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پشاور: شدت پسندوں کا امن لشکر پر حملہ ، 4 اہلکار شہید

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے الزام میں تھانے کی ہوا کھانا پڑ گئی، عمر اکمل کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، ٹریفک وارڈن کی، وردی پھاڑنے اور تیز رفتاری جیسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے‘ اے ایس پی گلبرگ،بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا

پی ٹی آئی نے تبدیلی کے جس ایجنڈے پر ووٹ لیا تھا وہ شروع ہو چکی ہے،پرویز خٹک ،عوام ہر جگہ اس کا اعتراف بھی کرنے لگے ہیں،یہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا مقصد تھا کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح بڑے بڑے دعوے نہ کریں بلکہ عوام حکومتی اقدامات کے اچھے اثرات کا اعتراف خود کریں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

یاکستان افغانستان میں امن عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے:دفترخارجہ، افغانوں کی اپنی قیادت میں امن اور مصالحتی عمل دیرپا استحکام کیلئے مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ افغان نیشنل سکیورٹی کے مشیر کا مبینہ بیان افسوسناک اور تعمیری اقدار کے منافی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔