بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کالعدم تحریک طالبان سے ایک بار پھر مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی کا اعلان ، مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، دہشتگردی کی وارداتوں کو فوری طورپر بند کر دینا چاہیے ، چارکنی کمیٹی کی معاونت وزیر داخلہ کرینگے ، خود تمام عمل کی براہ راست نگرانی کرونگا ، قومی اسمبلی سے خطاب،کمیٹی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی ، میجر ریٹائر ڈمحمد عامر ، سینئر رحیم اللہ یوسفزئی اور رستم شاہ مہمند شامل

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کالعدم تحریک طالبان سے ایک بار پھر مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، دہشتگردی کی وارداتوں کو فوری طورپر بند کر دینا چاہیے ،پاکستان کی ساکھ پر دنیا سوال اٹھارہی ہے ہمارے وجود کو خطرات لاحق ہیں ، ملک اورقوم کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنا سکتے ،امن ہمارا انتخاب نہیں ہماری منزل ہے ہر قیمت پر حاصل کیا جائیگا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ ہمار ا قومی مشن ہے ، ہم سب کو پورے خلوص کیساتھ اس میں اپنا کر دارادا کر نا ہوگا ،پاک فوج کے جوانوں ،بچوں ،عورتوں سمیت ہزاروں افراد کی شہادت کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ، اقتدار اللہ کا کرم اور عوام کی امانت ہے، اپنے کاموں پر اپنے رب اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں ،اب دہشتگردانہ کارروائیا ں برداشت نہیں کرسکتے ، چارکنی کمیٹی کی معاونت وزیر داخلہ کرینگے ، خود تمام عمل کی براہ راست نگرانی کرونگا ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا بیان انتہائی نا مناسب ہے ، ایکشن لینگے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے معاملے پر بات کرینگے۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت ایک واضح موقف اور حکمت عملی تک پہنچ چکی ہے مجھے اس پر آپ کی وساطت سے قوم کو اعتماد میں لینا ہے

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات‘ شمالی وزیرستان آپریشن سمیت ملک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال،وزیراعظم کی ( آج) قومی اسمبلی میں آمد متوقع،طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے حوالے سے اہم اعلانات کا امکان

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے شدت پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں ہونے والی کارروائی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا

آئین کو توڑنے والے آئین کو نہ مان کر بھی اسی کے تحت ریلیف مانگنا چاہتے ہیں‘ اگر آئین نہیں مانتے تو پھر نظرثانی کی درخواست آئین کے تحت کیوں دائر کی؟جسٹس آصف کھوسہ، فضول قسم کے دلائل کیلئے وقت نہیں دیں گے ‘ 3 نومبر 2007ء کے اقدامات کو پارلیمنٹ نے جائز قرار نہیں دیا،چیف جسٹس، 31جولائی 2009ء کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے کیونکہ افتخار چوہدری میرے موکل کیخلاف تھے،ابراہیم ستی کے دلائل، آپ نے توایک ہی برسٹ سے 14 ججز کو گھائل کردیا اور متعصب بنا دیا، جسٹس آصف سعید

واشنگٹن،وزیردفاع خواجہ آصف اورسرتاج عزیزکی امریکی وزیردفاع چک ہیگل سے ملاقات،ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء اورایساف فورسزسے تعلقات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا،طالبان سے مذاکرات ہوں گے یا فوجی کارروائی‘ ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا‘ سرتاج عزیز،شمالی وزیرستان میں آپریشن کے معاملے پر امریکہ سے کوئی بات نہیں ہوئی‘ پاکستان افغانستان میں پس پردہ جنگ نہیں چاہتا‘ امریکہ ہمارے تحفظات دور کرے‘ مشیر برائے امور خارجہ کی میڈیا سے گفتگو،امریکی تھنک ٹینک سے خطاب

ای سی سی نے پی آئی اے کو 2ارب روپے قرضہ کی تازہ ضمانت کی منظوری دے دی،2009ء کی تیار استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر ایک مرتبہ استثنیٰ اور پہلے ماہ 7500 اور فروری کے اختتام تک ماہانہ 50ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی

پشاور یونیورسٹی میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب ” آئی ایم ملالہ “ کی تقریب رونمائی روک دی گئی،تحریک انصاف حکومت کی مداخلت پر کتاب کی تقریب رونمائی روکی گئی ہے ، باچا خان ایجوکیشن ٹرسٹ کا الزام ، حکومت کی طرف سے سکیورٹی دینے سے انکار پر خدشات پیدا ہوگئے تھے ، صوبائی حکومت کے دو وزراء کی طرف سے یونیورسٹی انتظامیہ پر براہ راست دباؤ بھی ڈالا گیا کہ تقریب منسوخ کی جائے ، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی تقریب کے انعقاد پر اعتراض کئے گئے تھے ، ڈاکٹر خادم حسین ، ا س سے پہلے پنجاب کے نجی سکولوں کی ایک تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی طرف سے ملالہ یوسف زئی کی کتابپر پابندی عائد کر دی گئی تھی، تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بھی کتاب فروخت کرنے والے دوکانداروں کو دھمکیاں دی گئی تھیں، خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ا س حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا

سی این جی بندش کیس،روزانہ کی بنیاد پر سماعت آج تک ملتوی ،سی این جی صنعت کے وکیل اپنے مزید دلائل جاری رکھیں گے،ایس این جی پی ایل،حکومت مشاورت سے ہفتے میں تین دن ترسیل کا فیصلہ ہواتھا،بعدازاں وزیراعظم نے صرف صنعتی شعبے کوگیس فراہمی کا اعلان کیا جسکی وجہ سے سی این جی صنعت تباہی کی طرف جارہی ہے،سی این جی سٹیشن مالکان کے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ کے دلائل

پاکستان سے طالبان کا خاتمہ چاہتے ہیں،پہلے انہیں شکست پھرمذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹوزرداری،میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ میں اس وقت واحد سیاستدان ہوں جو علی الاعلان طالبان پر نام لے کر تنقید کر رہا ہے، ملک کے کچھ سیاستدان خوفزدہ اور بزدل ہیں جو دہشت گردوں اور شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کے معاملے پر جان بوجھ کر قوم کو مغالطے میں ڈال رہے ہیں، غیرمشروط مذاکرات کی با ت کمزور حکو مت کی نشانی ہے ،سربراہ پیپلز پارٹی کا انٹر ویو

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات ،صوبے کے درپیش مسائل کے علاوہ گزشتہ روز اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ کے جرگے میں پیش کردہ قراردادوں اور مطالبات سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے وزیر اعظم نواز شریف جبکہ سینئر وزیر خزانہ سراج الحق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی

پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری‘ دونوں ممالک کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق،انسداد دہشت گردی‘ جوہری تحفظ کیلئے پاکستان کی کوشش مثالی قرار‘ توانائی‘ دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھی جائے گی‘ جان کیری،افغانستان کو محفوظ بنانے میں پاکستان کا کردار اہم‘ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہیں‘ امریکی وزیر خارجہ

بھارت کی پاکستان کوایل اوسی پرسرکاری سطح پرمشترکہ ورکنگ گروپ کی ملاقات کی تجویز

خورشید شاہ اور پرویز رشید کے درمیان اہم ملاقات، مشرف کیخلاف ٹرائل‘ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن بارے تبادلہ خیال،تحفظ پاکستان آرڈیننس کو پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے حزب اختلاف کی حمایت کی درخواست، دونوں رہنماوں کا دہشت گردی کیخلاف سخت کارروائی پر اتفاق

وزیراعظم کی ہدایت پر ایس آر اوز کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس، کمیٹی کو آزادانہ اور کھلے ذہن کے ساتھ ایس آر اوز کا جائزہ لینا چاہیے ، اس تمام عمل میں قومی مفاد کو ضرور پیش نظر رکھا جائے،اسحاق ڈار ،وزیر اعظم کی جانب سے ایس آر اوز کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں متعلقہ وزارتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز بشمول کاروباری برادری کے نمائندوں کی شمولیت کا مقصد تمام فریقین کی مشاورت سے متفقہ فیصلے کرنا ہے، مقامی انڈسٹری کا تحفظ کیا جائے گا تاکہ روزگار مارکیٹ متاثر نہ ہو اور مسابقت برقرار رہ سکے ،وفاقی وزیرخزانہ کا اجلاس سے خطاب

پاکستان ترکی کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری، دفاع کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے،صدر ممنون حسین، حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہے اور حکومت صوبے کی خود کفالت وترقی پر یقین رکھتی ہے، ترک فضائیہ کے سربراہ ،گورنر بلوچستان سے ملاقاتیں،ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کو نشان امتیاز ملٹری بھی دیا

پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کا 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے اور اقوام متحدہ کو یادداشتیں پیش کرنے کا فیصلہ، ہندوستان مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل نہیں کرنا چاہتا تو عالمی فورمز پر مسئلہ اٹھائیں گے ‘مولانا فضل الرحمن، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا آسان نہیں‘ اگر صرف تجارت کو مدنظر رکھ کر ایم ایف این کا درجہ دے دیا تو پھر بھارت بلیک میل بھی کرسکتا ہے،طالبان سے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے‘ تمام سیاسی جماعتیں بات چیت پر متفق ہیں ،میڈیا سے بات چیت،بھارت کیساتھ سرحدوں پر کچھ معاملات ہیں البتہ مذاکرات کا عمل جاری ہے،سیکرٹری خارجہ

قومی اسمبلی میں بھارت کی جانب سے پاکستانی پانیوں پر ڈیموں کی تعمیر پر بحث،فہمیدہ مرزا کابھارت کی جانب سے پانیوں پر قبضے کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ، کالا باغ ڈیم پر بحث میں اراکین تقسیم ہوگئے ،متنازعہ منصوبے کسی صورت نہیں بنائیں گے‘ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) ،بھارت ملک میں دہشت گردی کیساتھ ساتھ پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرکے بنجر بنانا چاہتا ہے‘ معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے‘ ارکان کا مطالبہ،کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کو غدار کہنے سے گریز کیا جائے‘ محمود خان اچکزئی‘ آفتاب شیرپاؤ‘ منزہ حسن‘ عائشہ گلالئی‘ ماروی میمن اور دیگر کا خطاب، جمشید دستی نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے لفظ ”غدار“ کوکارروائی سے حذف کردیا

دفاع کیلئے دن رات کوشاں اداروں کو حکومت بجٹ فراہم کرنے کیلئے آسان طریقہ کار اختیار کرے،سینٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی کی سفارش، دہشت گردی کی جنگ کے مقابلہ کیلئے 79 ملین کا اسلحہ منگوایا گیا جو اپنے دفاعی اداروں سے حاصل کیا جاسکتا تھا، کولیشن فنڈز کے بند ہونے سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، دفاعی پیداواری اداروں کا کنٹرول حکومت پاس رکھے، خودمختاری سے دفاعی پیداواربڑھ سکتی ہے،سعودی عرب جے ایف 17تھنڈر طیاروں میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے،چین سے ایک سو دس خالد ٹینک بنانے کا معاہدہ ہوا ہے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،کمیٹی کو مختلف اداروں کے سربراہوں کی بریفنگ

انسداد دہشتگردی بارے پاکستان اور روس کا مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس،علاقائی اور قومی سلامتی کے خطرات سمیت انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور منظم کرائم کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور تعاون کے فروغ پر اتفاق ،دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اطلاعات کے تبادلے کو موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا

حکومت کنفیوژن کا شکار ہے،طالبان سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھائے،مذہبی وسیاسی رہنماؤں کا مطالبہ،امریکہ کو خدشہ ہے کہ انخلاکے بعد دوبارہ اسامہ بن لادن زندہ ہوجائیگا،منور حسن،وقت آگیاہے کہ مسلمانوں کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا،فضل الرحمان،لگتا ہے کہ نوازشریف کو طالبان سے مذاکرات سے روک دیا گیا ہے،سمیع الحق

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات ، پاک بھارت تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال، تازہ صورتحال کا جائزہ لیا

میرا نام طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے،مجھے کچھ ہوا تو صوبائی اور وفاقی حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ فاروق ستار

بجلی کا شارٹ فال برقرار، لوڈشیڈنگ میں اضافہ،دوارنیہ نو سے بارہ گھنٹے تک ہو گیا

وزیراعظم آئندہ دو ہفتوں میں قوم سے خطاب کریں گے،حکومت طالبان سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے،رابطہ کاروں کے نام سامنے لانے سے انکی زندگیوں کو خطرہ ہوسکتا ہے،محسن رانجھا،وزیراعظم نے عوامی رائے کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،پنڈی سانحہ مذاکرات کو ناکام کرنے کیلئے کیاگیا،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ ن کی حکومت ڈالروں کی پرواہ نہ کرے ،پاکستانی عوام کے لئے قومی فیصلے کرے ،عمران خان ،طالبان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں روزملتی ہیں ،مولانافضل الرحمن صرف لباس کی سیاست کرتے ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔