بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

تازہ ترین خبریں

مشرف کی زندگی بچانے کیلئے فوری انجیو گرافی کی ضرورت ہے تاہم وہ پاکستان میں کرانے پرتیار نہیں،میڈیکل رپورٹ

غداری کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں سابق صدر کو فوری طور پر انجیو گرافی کرانے کی تجویز دی گئی تاہم پرویز مشرف پاکستان سے انجیو گرافی کرانے کو تیار نہیں۔اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمے کی سماعت کررہی ہے، سماعت کے دوران رجسٹرار خصوصی عبدالغنی سومرو کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی سربمہر رپورٹ عدالت پیش کی گئی، عدالت نے فریقین اور استغاثہ کو میڈیکل رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا۔پرویز مشرف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی اس یہ ایک شخص کا نجی معاملہ ہے اس لئے اس رپورٹ کو خفیہ رکھا جائے، انہوں نے کہاکہ ایک نجی ٹیلی ویژن نے پرویز مشرف کی پچھلی میڈیکل رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر رکھا ہے، عدالت کی جانب سے ٹیلی ویژن انتظامیہ کو حکم دیا جائے کہ رپورٹ کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے جب کہ پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ خفیہ معاملہ تو ضرور ہے لیکن پرویز مشرف ایک عوامی شخصیت ہیں اس لئے ان کی میڈیکل رپورٹ کو خفیہ نہ رکھا جائے بلکہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے

قومی خبریں -

آج کا اخبار

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،دہشت گردی کی حالیہ لہر سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال، وزیراعظم ہاوٴس میں اعلیٰ سطحی اجلاس، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا عمل تیز اور انٹیلی جنس نظام کو مربوط بنانے کا فیصلہ ، شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ ،پاک فوج کو تیاری کا حکم دے دیا

وزیراعظم میاں نواز شریف سے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ملاقات‘ دوطرفہ ملاقات میں دہشت گردی کی حالیہ لہر سمیت قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ایوان وزیراعظم میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی موجود تھے

پشاور، بڈھ بیڑ میں سکیم چوک کے قریب دکان میں دھماکے سے 9 افراد جاں بحق، 9 زخمی، 3 گاڑیاں تباہ ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، صدر ، وزیراعظم اور وزراء کی دھماکے کی شدید مذمت ، وزیرداخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ ، ہزارہ قوم اور شیعہ علماء کا دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کامطالبہ تسلیم، 36 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم، آج شہداء کی تدفین کی جائے گی ،سانحہ مستونگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے گا انہیں وطن عزیز میں مزید دہشت گردی کی اجازت قطعاً نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو ،ملک بھر میں سانحہ مستونگ کیخلاف احتجاج ،شیعہ زائرین کا روالپنڈی سمیت دیگر شہر وں میں احتجا ج ، سانحہ مستونگ کیخلاف احتجاج کے بعد اندرون و بیرون ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثر فضائی عملے سمیت دیگر سٹاف بھی ڈیوٹیوں پر نہ پہنچ سکا

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی ، آج سابق صدر کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے گی،غداری مقدمہ وفاقی ورزاء اور وزیر اعظم پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اختیار تھا مگر معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا گیا آرٹیکل 6کی کاروائی کا عمل متعصب ہو گیا ہے ، انور منصور ، وزیر اعظم نے پرویز مشرف کے غداری کی کاروائی میں مداخلت نہیں کی ، سارا معاملہ آئین و قانون کے مطابق چلایا گیا، غداری کے مقدمہ کی کاروائی کا آغاز انتہائی شفاف طریقے سے کیا گیا، اکرم شیخ

دشمنوں نے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کردیا‘ شکست یقینی بنائینگے‘ وزیراعظم کا ٹویٹر پر پیغام

حکومت سے سمجھوتے اوربامقصدمذاکرات سے کبھی انکارنہیں کیا،کالعدم تحریک طالبان،مذاکرات کے حامی ہیں حکومت اختیاراوراخلاص ثابت کرے ،مولاناسمیع الحق کی علیحدگی ہمارے موٴقف کی تصدیق ہے ،شاہداللہ شاہد

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب اور عدالتی اختیارات کے حوالے سے آئین و قانونی معاملات پر پراسکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا سے آج حتمی وضاحت طلب کرلی، پراسکیوٹر جنرل نیب بتلائے کہ اگر نیب سمیت کوئی بھی ادارہ آئین و قانون کی پاسداری نہ کرے، لوگوں کو سالوں ریلیف نہ دے ، عدالتی احکامات پر کئی کئی ماہ عمل نہ کرے ، تو عدالتیں کیا کریں ، سپریم کورٹ کی نیب مقدمات کے غیر ضروری التواء بارے آئین و قانون نے ہم پر کیا حدود مقرر کررکھی ہیں ،عدالت کا حکم، نیب نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق اور دیگر ملزمان کیخلاف کی گئی کارروائی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ادی ،سپریم کورٹ کو نیب سمیت تمام اداروں کے قانون کے مطابق کام نہ کرنے پر ہر طرح کی مداخلت کا اختیار حاصل ہے، شہریوں کو جلد سے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتیں اپنا اختیار استعمال کرسکتی ہیں، اٹارنی جنرل کے دلائل، آسٹریلیا ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے ہم تو ابھی بھی سر راہ کھڑے ہیں یہ عدالتیں بے لگام نہیں ہیں ، ہر ادارے کی اپنی حدود و قیود ہیں ‘جسٹس جواد کے ریمارکس

امریکہ کی درخواست پرشکیل آفریدی کو رہا نہیں کیا جائے گا‘ پاکستان،شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ عدالتیں کریں گی حکو مت نہیں ‘تمام امریکی امداد آفریدی کی رہائی سے منسلک نہیں صرف 33 ملین ڈالر کی امداد مشروط کی گئی‘پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات 27 جنوری کو امریکہ میں ہوں گے‘ بھارت کیساتھ تجارتی ٹرکوں کے روکے جانے کے معاملے پر مذاکرات چل رہے ہیں،سعودی حکام کے دورے روٹین کا معاملہ ہے، ترجما ن دفتر خا رجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

شاید امریکہ کو کوئی ہدف نہیں ملا اس لئے ڈرون حملے نہیں ہوئے،سیکرٹری دفاع،امریکہ پر واضح کردیاہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے پاکستان پر منفی اثرات ہوں گے،کے پی کے میں نیٹو سپلائی کی بندش سیاسی فیصلہ ہے‘ مسلح افواج عالمی معاہدے کے تحت نیٹو اور ایساف کی سپلائی لائن کو محفوظ بنانے کی پابند ہیں،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ

ضمنی الیکشن میں خوشاب سے مسلم لیگ ن اورہری پورسے پی ٹی آئی نے میدان مارلیا،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 69سے مسلم لیگ ن کے عزیزخان ہوتی اورپی کے 50سے پی ٹی آئی کے اکبرایوب کامیاب

مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کوئی مخصوص مشن نہیں دیا گیا تھا، یہ تاثر درست نہیں کہ ان کی بات نہیں سنی گئی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ذمہ داری ملنا ریکارڈ کا حصہ ہے،مولانا سمیع الحق،ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ،طاقت کسی مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات سے ہی حل نکالاجاسکتا ہے،جے یو آئی (س) کے سربراہ کا جوابی ردعمل

2018ء کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی جس سے جعلی ووٹ ڈالنا ناممکن ہوجائے گا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن،پارلیمانی امور کمیٹی نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انگوٹھوں کی تصدیق کے عمل کو ڈرامہ قرار دے دیا، انٹر فائل پر انگوٹھے سخت انداز میں یا گھما کر لگائے جائیں تو انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی، ڈی جی پی سی ایس آئی آر، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو ملک میں نئی مردم شماری کے لیے خط لکھ دیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں کرانا صوبوں کا دائرہ اختیار ہے الیکشن کمیشن کا نہیں،کمیٹی کو بریفنگ

وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے، شدت پسندوں کو ایک بار پھر ہتھیار پھینکنے اور مذاکرات کی دعوت دیں گے

خاور محمود لاپتہ کیس میں حکومت پنجاب کی رپورٹ سختی سے مسترد، وفاقی حکومت سے پوچھ کر بتائیں آخر حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا چاہتی ہے یا نہیں؟،اٹارنی جنرل سے سپریم کورٹ نے 24گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا،تمام ادارے آئینی و قانون کی نیک نیتی سے پاسداری کریں تو دہشت گردی سمیت تمام معاملات حل ہوجائینگے،جسٹس جواد، خالی خولی خطوط کا کوئی فائدہ نہیں ، عملی طور پر کچھ نہیں کرتے تو نمائندے کو بھیجنے کی بھی ضرورت نہیں،ریمارکس

پنجاب حکومت دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف آپریشن کرے،بلاول بھٹو زرداری

مو جودہ حکومت قومی سیکورٹی کو سب سے زیادہ فوقیت دے رہی ہے،اسحاق ڈار،سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن امداد دیں گے تاکہ وہ اپنے فرائض مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں،وفاقی وزیرخزانہ کی ائیرچیف طاہر رفیق بٹ سے ملاقات میں گفتگو

دہشتگردوں سے مذاکرات اور آپریشن کے حتمی فیصلے کا وقت آگیا ہے،سید خورشید شاہ

پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان سے مارٹر گولے فائر‘ گھروں کو جزوی نقصان،چترال کے علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں‘ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملے انتہائی قابل مذمت ہیں ، بان کی مون ، اقوام متحدہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے، بیان

ملک کے سارے اثاثے کلیرنس اور کلوزنگ سیل پر ہیں، پاکستان کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں ہے ،طاہر القادری، ڈاکہ زنی کا عمل نہ رکا تو عنقریب ایک کروڑ پاکستانیوں کا انقلاب آ رہا ہے ، خریدنے اور بیچنے والے دونوں خبردار رہیں ،انقلاب آ نے والا ہے، عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے گفتگو

امریکہ پاکستان کومارکیٹ رسائی مہیاکرے، انجینئرخرم دستگیر، امریکہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدی منزل ہونے کے باعث اہم تجارتی شراکت دارہے ،وسیع مارکیٹ کی وجہ سے تجارتی تعلقات کومزیدبڑھانے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرتجارت کی امریکی سفیرسے ملاقات

بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے،بھارتی سیکرٹری خارجہ،لیکن اس کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول کی ضرورت ہے،سجاتھا سنگھ کا کانفرنس سے خطاب

دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کی تو کل، آج سے بڑی قربانیاں دینا ہونگی، ناصر عباس ، وفاق کو دہشت گردی کیخلاف لیڈنگ رول ادا کرنا چاہئے،فاروق ستار ، پاکستان میں انسانیت کا خون ہورہا ہے، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،جاوید ہاشمی کی نجی وی پروگرام میں گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔