بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ، وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے پاک فوج کو تیاری کا حکم دیدیا

وزیر اعظم نواز شریف نے اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں پاک فوج کو تیاری کا حکم دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس کے بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی جانب سے شرکا کو ملک کی داخلی صورت حال، ملکی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران دہشتگردی کے خلاف واقعات روکنے کے لئے انٹیلی جنس نظام کو مزید مربوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

چارسدہ اور مستونگ میں بم دھماکہ، فائرنگ، 13سیکورٹی اہلکاروں سمیت14افراد جاں بحق، چارسدہ میں سائیکل بم دھماکہ میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق،11 زخمی ہوئے،مستونگ میں غیرملکی سائیکلسٹ کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 7 لیویز اہلکار جاں بحق،غیر ملکی سائیکلسٹ اور 3اہلکار زخمی ، فورسز کی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور بھی ہلاک بھی مارا گیا

چارسدہ کے سرڈھیری بازار میں پولیس کی موبائل وین کے قریب ریموٹ کنٹرول سائیکل بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں اور ایک 13سالہ طالبعلم سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے

مستونگ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے میں ہلاکتیں28ہو گئیں‘ہزارہ کمیونٹی کا لاشیں دفنانے سے انکار ،لاشوں کیساتھ علمدار روڈ پر دھرنا جاری ‘مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا ‘رکن صوبائی اسمبلی، ملک بھر میں مجلس وحدت المسلمین کے دھرنے ،قیام امن یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مکمل رابطے میں ہیں اور مشاورتی عمل جاری ہے، متاثرین احتجاج ختم کرکے میتوں کی تدفین کردیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

شمالی وزیرستان،فضائیہ کی سرجیکل کارروائیاں،اہم36غیرملکی دہشت گرد ہلاک ، ما رے جا نے والو ں میں 33ازبک 3 جرمن باشند ے اور اہم طالبان کما نڈر شا مل ، خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 16 شدت پسند ہلاک، 8 زخمی

صدر مملکت ممنون حسین نے تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس بل جاری کردیا ،لاپتہ افراد پر مقدمات چلائے جائیں گے،جن پر کوئی الزام نہیں انہیں بحالی مراکز میں لانے کے بعد بری کیا جائے گا،خصوصی عدالتیں ملک دشمن اور جنگجو قرار دئیے جانے والوں کی شہریت ختم کرسکے گی، آرڈیننس کے مندرجات

مولانا سمیع الحق پر وزیراعظم کا عدم اعتماد یا مولانافضل الرحمن کی ”پھرتیاں“، شمالی وزیرستان میں آپریشن پر احتجاجاً مولانا سمیع الحق کا حکومت طالبان مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان،حکومت نے پہلے مذاکرات کا ٹاسک دیا مگر بعد میں مکر گئی،حکومت بالکل سنجیدہ نہیں ، 3ہفتے وزیراعظم کا منتظر رہا مگر افسوس انہوں نے اندرونی و بیرونی دباؤ کے باعث قومی اہمیت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، اعتماد میں لئے بغیر فوجی آپریشن اور علاقے پر بمباری شروع کردی گئی ، خونی کھیل کا حصہ نہیں بن سکتا ، وزیراعظم کو احتجاجی خط بھی بھیج دیا

وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا کام شروع کردیا، تمام وفاقی وزراء سیاسی جماعتوں اور دیگر متعلقہ حلقوں سے تجاویز حاصل کرکے حکومت کو فراہم کریں، وزراء کو خصوصی احکامات جاری

شہر قائدمیں قتل وغارت اور لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں ایک خاتون سمیت مزید14افرادکوقتل کردیاگیا ،لیاری میں رینجرز اور پولیس کے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے دوران گینگ وار کے مبینہ کارندے سمیت 2ملزمان مارے گئے

مالاکنڈ سے 35لاپتہ افراد کیس کی سماعت،وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد بارے آرڈیننس کی کاپی عدالت میں پیش کردی،عدالت کا خیبر پختونخواہ حکومت کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار، 27 جنوری کو دوبارہ رپورٹ جمع کروانے کا حکم،کچھ ادارے خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں‘ آئین و قانون سے انحراف کرنے والے ملک کو مشکل میں ڈال رہے ہیں‘ جسٹس جواد ایس خواجہ، صوبائی حکومت کا جواب بے معنی ہے‘ بندے اٹھانے کی کیسے اجازت دی جاسکتی ہے، عدالت وزیراعلی کے پی کے کو طلب کرسکتی ہے‘ 35 شہری لاپتہ ہیں اور صوبائی حکومت کہتی ہے کہ ان کی تحویل میں نہیں،ریمارکس

طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا جنگ‘ فیصلہ جلد ہوجائے گا‘ رانا تنویر،شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں فورسز پر حملوں کی جوابی کارروائی تھی،شدت پسندوں کے 60 گروپ ہیں‘ 6 سے رابطہ ہوچکا ہے‘ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کا واہ کینٹ میں یوریا مولڈنگ پلانٹ کا دورہ گفتگو

اوگرا عملدرآمد کیس،سپریم کورٹ کا نیب کی پیش کردہ رپورٹ پر عدم اطمینان، نیب کو ذمہ داروں کے تعین کیلئے ایک دن کی مہلت، عدا لت کا تحقیقات ایف آئی اے کو سونپنے کا بھی عندیہ،‘ عدالتی فیصلے کے مطابق تحقیقات 45 دن میں مکمل ہونا تھیں‘ 26 ماہ گزر گئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اب مزید وقت نہیں دینگے ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس،چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کی عدالت کو احکاما ت پر مکمل عملدرآ مد کر نے کی یقین دھا نی،نیب کی اوگراکرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے 2الگ الگ ریفرنسزکی منظوری ،ملزمان میں 2سابق وزراء اعظم، توقیرصادق اوردیگرشامل ہیں ،نیب کے انتظامی بورڈنے منظوری دی

امسال 1,43,368پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرینگے،سردار یوسف ،جدہ میں حج معاہدہ پر سعودی وزیر حج اور پاکستانی وزیر مذہبی امور نے دستخط کئے پاکستانی حجاج کو اس سال ایک ہی کٹیگری دی جائے گی،و فاقی وزیر مذہبی ا مور کی پریس کانفرنس

حکومت طالبان سے بات چیت میں ناکام ہوگئی ہمارے دشمن جیت گئے، عمران خان،،اگر حکومت قبائلیوں کی حمایت حاصل کر لیتی تو یہ جنگ جیتی جا سکتی تھی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت کو مذاکرات کے لئے مینڈیٹ دیا مگر حکومت مذاکرات میں بری طرح پسپا ہوئی۔حالیہ دہشتگردی گردی اور طالبان سے مذاکرت نہ کرنا نواز حکومت کی ناکامی ہے، خواتین کو بنیادی حقوق دلوانا تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کی جائے گی،قوم کی بچیوں کو تعلیم دیئے بغیر انہیں حقوق نہیں مل سکتے ہیں، ، صوبائی کمیشن برائے سٹیٹس آف وویمن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو

سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ،ایف سی ، بلوچستان پولیس کو درکار فنڈز اور آلات کی فراہمی کی سفارش، پولیس افسروں کو یو این مشنز پر بھجوانے پر عائد پابندی پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب ،سیکورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے نہیں روکا گیا،طالبان کے حملوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے،بلیغ الرحمان ،ناراض بلوچ ناراض نہیں وہ شرپسند ہیں،جو میرے جوانوں کو ماررہاہے وہ ناراض نہیں ہوسکتا،سیاسی وابستگی رکھنے والے شخص سے ڈیڑھ ٹن دھماکہ خیزموادپکڑاگیا،عدالت نے اسے چھوڑدیا،آج بھی بلوچستان کے سکولوں میں قومی ترانہ نہیں ہوتا،اورہوتاہواابھی نظربھی نہیں آتا،ہم صرف سکولوں میں قومی جھنڈالہرانے میں کامیاب ہوسکے ہیں، آئی جی ایف سی میجرجنرل اعجازشاہدپھٹ پڑے

شہباز شریف کا پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے کا اعلان، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری ہوگی،3 سے 5 برس کے دوران کوئلے سے 6ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی، پنجا ب حکومت 660میگاواٹ کے2 پلانٹس خود لگائیگی،کول پاور پلانٹس کیلئے 6مقامات کا انتخاب کر لیا ہے، یہ منصوبہ صارفین ، صنعت اور زراعت کیلئے مطلوبہ بجلی کی فراہمی کیلئے مددگار ہوگا، سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا،روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے ،یہ منصوبہ حقیقی ترقی اور قومی خوشحالی کا ایک عظیم منصوبہ ہے ؛وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب

قومی سلامتی کے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے‘ اسحاق ڈار،حکومت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد سے فائدہ اٹھایا جائے‘ وزیر خزانہ کی جنرل خالد قدوائی اور محمد زبیر سے ملاقات میں گفتگو

وزیرستان سمیت کہیں بھی ہونے والے آپریشن کی ذمہ داری لیتے ہیں ، پرویز رشید ،ہزارہ کمیونٹی کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں ، حالات انتہائی کشیدہ ہیں ،ملکی مسائل پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،دہشتگردی کے واقعات میں ملوث لوگوں کوسزاضرورملے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ بہت حد تک کم ہوگیا ہے، عبدالمالک بلوچ،جبری گمشدگی بھی پہلے سے کم ہوئی ہے ، پہلے کوئی مذاکرات پر تیار نہیں تھا اب ہم تمام اداروں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، بلوچ حقوق کیلئے جنہوں نے ہتھیار اٹھائے یا قلم اٹھایا ہے سب ہمارے دوست ہیں ، 21ویں صدی جمہوریت کی صدی ہے اور حقوق جمہوریت سے ہی مل سکتے ہیں بندوق سے نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

میلینیم ترقیاتی اہداف کی پانچویں قومی رپورٹ جاری ، پاکستان نے اپنے کئی میلینیم ترقیاتی اہداف میں مسلسل پیشرفت کی ہے،ہمہ گیر پرائمری تعلیم کا مقررہ ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،رپورٹ، پاکستان میں سماجی ترقی سے متعلق میلینیئم ڈیویلپمنٹ گولز کی رپورٹ کے نتائج شرمناک ہیں،احسن اقبال ،ہمارے یہاں ہمیشہ سوچ رہی ہے کہ یہ شاید بین الاقوامی ذمہ داریاں ہیں جسے پورا کر لیا تو کر لیا، نہیں کیا تو نہیں کیا، اب بچوں کو پڑھانا، ماوٴں اور بچوں کی صحت ٹھیک کرنا یا لوگوں کو صفائی کی بہتر سہولیات دینا، یہ یو این کنونشن نہیں، یہ ہمارے اپنی ترقی کے تقاضے ہیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا انٹرویو

شمالی وزیر ستان میں آپریشن مسترد، کسی صورت عام شہریوں پر بمباری کی حمایت نہیں کرسکتے،مولانا فضل الرحمان ،طاقت کے استعمال سے امن کی بجائے جنگ بڑھے گی، فاٹا کے عوام کو سینڈ وچ بنادیاگیاہے، اہم حکومتی اتحادی ہیں، اعتماد میں نہیں لیا جارہا، مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے،بیان

تشدد کے باعث 2018تک پولیو فری پاکستان ممکن نہیں‘ بل گیٹس ، پولیو ویکسین کامقصد بچوں کی مددکرناہے پولیو ورکرز پر حملہ غیرمنصفانہ عمل ہے،مقامی سطح پر سازش کی‘ افواہوں نے پولیو مہم کو سخت نقصان پہنچایا ‘ 2035ء تک دنیا کا کوئی ملک غریب نہیں رہے گا، انٹرویو،کراچی میں حملے کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پولیو مہم بند کردی

پاکستان عسکریت اور انتہاء پسندی کا گڑھ ہے‘ بھارتی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی،کشمیر میں ناقابل یقین راستوں سے دراندازی ہوتی ہے‘سشیل شنڈے کا تقریب سے خطاب

پاکستان میں طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،امریکی سفیر ،پاکستان کے ساتھ توانائی اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں،تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،،پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات میں شکیل آفریدی کے معاملے پر بات ہوگی ،حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ ناگزیر تھا ،2014ء میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، واہگہ پر پاک بھارت تجارت بڑھانا خوش آئند ہے ،پاک بھارت مسائل میں برائہ راست شریک نہیں ہیں،ایران سے پابندیاں بنیادی طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں، معمولی رعایت دی گئی ہے، سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

منشیات سمگلنگ تنازعہ ، بھارت نے 49 پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں سمیت یرغمال بنا لئے ، حکومت پاکستان کی خاموشی ، ڈرائیوروں کے اہلخانہ اور تاجروں کا حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

قطر کی ”مشکوک“کمپنی سے ایل این جی کے پندرہ سالہ معاہدے کی کوششوں پر قانونی حلقوں اور توانائی کے ماہرین کا سخت تشویش کا اظہار،چیف جسٹس آف پاکستان سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ ،آنے والی نسلوں کو گروی رکھنے اور پاکستان کو اربوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ، ڈیفالٹ کی صورت میں حکومت نے 100فیصد جرمانہ قبول کرنے پر اتفاق،جس گیس کی قیمت کل 12.69ڈالر تھی،اب 19.50ڈالر میں لی جارہی ہے،جی ایم صابری، اس نام کی کوئی کمپنی ہی قطر میں موجود نہیں،معاہدے میں خریدار پر ہی سارا بوجھ ڈالر دیا گیا ،یہ ڈمی کمپنی ہے ، لگتا ہے یہ کچھ مخصوص لوگوں کو نوازنے کی کوشش ہے،سابق ایم ڈی پیپکو

پریشان نہیں افسردہ ہوں، فرانسیسی ریستوان کا مالک، یہ باقاعدہ ریسٹورنٹ نہیں ، ایک پرائیوٹ کلب ہے ،یہاں مہمانوں کے لیے غیر حلال کھانا اور شراب دستیاب ہوتی ہے جو کہ وہ کسی بھی مسلمان کو پیش نہیں کر سکتے اس لیے یہاں صرف غیر ملکیوں کی تواضع کی جاتی تھی،لامیزوں‘ کے مالک فلپ لا فورگ کی امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
بنوں میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے کےبعد ملک بھر میں بم دھماکوں‌کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد فوج نے وزیرستان میں بمباری میں متعدد طالبان رہنمائوں‌کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، سیاسی رہنما طالبان سے مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں دہشتگردی کا حل مذاکرات ہے یا فوجی آپریشن؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں‌ کیخلاف فوجی کارروائی ہی بہتر حل ہے۔
اپنے لوگوں‌ پر فوج کشی سے کچھ حاصل نہیں‌ہو گا، مذاکرات کے ذریعے دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔