بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

تازہ ترین خبریں

میرانشاہ اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 36غیر ملکی دہشتگرد مارے گئے ، مرنے والوں میں اہم کالعدم طالبان جنگجو ولی محمد، عصمت شاہین بھٹنی، نور بادشاہ، مولوی فرہاد ازبک بھی شامل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کی نتیجے میں مرنے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں 33 ازبک، 3 جرمن اور اہم طالبان کمانڈر شامل ہیں۔  ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ان حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 33 ازبک اور 3 جرمن شامل ہیں،مرے والوں میں ذیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔طالبان کے اہم کمانڈرز بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے جن میں قاری حسین کا جانشین ولی محمد، نور بادشاہ، عصمت شاہین، مولوی فرہاد ازبک اور شاہین بیٹنی شامل ہیں۔شاہین بیٹنی طالبان کی عالی شوریٰ اور قائم مقام امیر بھی رہ چکا ہے، جبکہ فرہاد ازبک القاعدہ کے پاکستان اور افغانستان کے ترجمان تھے ہلاک ہونیوالوں میں ولی محمد جو خودکش بمباروں تربیت دینے کے حوالے سے جانے جاتے تھے ان کی بھی ہلاکت کی اطلاعات ہیں خیبر ایجنسی کے علاقہ دیرو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران درہ آدم خیل کے امیر حافظ محمد سعید ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور طیاروں کی بمباری میں اکیس اہم طالبان کی ا کثریت ہلاک ہو گئی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

حکومت سندھ کی ہدایت پر صوبے میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے سے پولیو ورکرز کا شرکت کرنے سے انکار ،محکمہ صحت نے تحفظات دور کرانے کے لئے انہیں ملاقات کی دعوت نہیں دی ،اس لئے کسی بھی صورت پولیو مہم شروع نہیں کریں گے، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز خیر النساء،مکمل سیکیورٹی دی گئی تو کل سے مہم شروع کردی جائے گی، سیکریٹری صحت اقبال درانی
بنوں حملہ ، کالعدم تحریک طالبان کے امیر اور ترجمان سمیت 15ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
بھاری نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی شفاف نجکاری کی جائیگی ، ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا ،اسحاق ڈار
موجودہ حکومت تعلیمی شعبے کیلئے مزیدوسائل مختص کرنے کیلئے پرعزم ہے ، صدر ممنون حسین ، پاکستان اور برطانیہ کو تعلیمی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے برطانوی ادارے کے سربراہ سے گفتگو ،برطانہ کی بچوں کو تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے برطانیہ کی حکومت کی ہر ممکنہ حمایت اورمعاونت کی یقین دہانی

آج کا اخبار

مستونگ ، ایران سے کوئٹہ آنے والی بسوں پر خودکش حملے میں 22افرادجاں بحق، 32 سے زائدزخمی ،صدرمملکت ،وزیراعظم اوردیگر کی دھماکے کی شدیدمذمت ،صدراوروزیراعظم کی زخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی،مجلس وحدت المسلمین ،تحفظ عزاداری کونسل نے 3روزہ سوگ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے آج ہڑتال کااعلان کردیا،کالعدم لشکرجھنگوی نے مستونگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

منگل کے روزایران کے صوبہ تفتان سے 50سے زائدزائرین کولے کر3بسیں کوئٹہ آرہی تھیں کہ مستونگ سے 20کلومیٹردوردربن گڑھ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے بس کونشانہ بناتے ہوئے گاڑی بس سے ٹکرادی ،جس کے باعث ایک زورداردھماکہ ہوااوربس میں آگ لگ گئی ،دھماکے بعدلیویزاہلکاروں نے فائرنگ بھی کی

سکیو رٹی فورسزکی خیبرایجنسی،میرانشاہ میں کارروائی،43دہشت گرد ہلا ک ،میران شاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے دہشت گرد وں کے ٹھکا نو ں پر بمبا ری چوبیس دہشت گرد ہلا ک، میر علی میں میں ما رے جانے والے دہشت گرد قصہ خوانی بازار، بنوں چھاوٴنی حملہ اور چرچ حملے میں ملوث تھے‘ عسکری ذرائع، وادی تیراہ میں بھی کا روائی 14دہشت گرد ہلاک ، متعدد ٹھکا نے تبا ہ، وسطی کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کاسکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ایک اہل کار شہید

کراچی، گوجرانوالہ ،مانسہرہ اور پنجگور میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،دو زخمی، پولیو ورکرز نے کا واقعے کے بعد سندھ بھر میں پولیو مہم روکنے کا اعلان،پولیو ورکرز کے تحفظ کیلئے خصوصی حفاظتی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ،فورس کے اخراجات وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر برداشت کریں گی ،سندھ حکومت کا جاں بحق پولیو ورکر ز کے ورثاء کیلئے5,5لاکھ روپے امداد کا اعلان ،عبدالستار ایدھی کا پولیو مہم میں نشانہ بننے والے ورکرز کیلئے1,1لاکھ روپے امداد کا اعلان

اپوزیشن کاووٹنگ کامطالبہ مسترد،داخلہ کمیٹی نے تحفظ پاکستان بل اکثریت رائے سے منظورکرلیا،ارکان کاوزیراورسیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت پرسخت احتجاج ،یہ کالاقانون ہے ،لاپتہ افرداکی تعدادبڑھ جائے گی،ایم کیوایم کاموٴقف،کسی کو بھی گولی مارنے کے خدشہ پر ملزم کو گولی مارنے کا اختیار سکیورٹی فورسز کو مل گیا،غیر معمولی حالات ہیں مجرم کیفر کردار تک نہیں پہنچ رہے‘ قانون میں سقم دور کررہے ہیں تاکہ کوئی لاپتہ نہ ہو‘ وزیر مملکت بلیغ الرحمن کی میڈیا سے بات چیت

ملک کو پولیو سے پاک کرنے تک انسداد پولیو مہم جاری رکھی جائے گی، عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا،صوبائی حکومت پولیو ورکرزکو مناسب سیکورٹی فراہم کرے،صدرممنون حسین، ملک میں امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،پولیو ورکرز پر حملے بزدلانہ وملک دشمن کاروائیاں ہیں ،وزیر اعظم نوازشریف

توقیرصادق عملدرآمد کیس،سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو طلب کر لیا،اتنے بڑے سکینڈل کو نیب معمول میں ڈیل کر کے خراب کر رہا ہے،توقیر صادق کی تقرری،,82 ارب روپے کی وصولی ، تیسرا پہلو توقیر صادق کے فرار میں مدد اور نیب کے اپنے لوگوں کیخلاف کارروائی؟ کچھ بھی نہیں کیا گیا،نیب حکام اتنے بڑے سکینڈل میں ملوث ملزمان کو بچانے کے لئے جان بوجھ کر غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں، جسٹس جواد ایس خواجہ،یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا چیئرمین نیب کے علاوہ کوئی انکوائری کا حکم نہیں دے سکتا؟،قانون یہ نہیں کہتا کہ چیئرمین نیب سویا رہے اور اگر وہ موجود بھی ہو تب بھی کارروائی نہ کی جائے، نیب نے ابھی تک اپنے یا دوسرے افسران کے خلاف کچھ نہیں کیا،ریمارکس

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ،راولپنڈی حملہ کے زخمیوں کی عیادت کی،انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے،نوازشریف کو تحقیقات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی،دہشت گردوں کو ایسی سزا دی جائے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں کہ نوازشریف بھی کوئی وزیراعظم آیا تھا،زخمیوں کا وزیراعظم سے عیادت کے موقع پر مطالبہ

خصوصی عدالت کا قیام قانون کے عین مطابق عمل میں لایا گیاہے،اکرم شیخ،مشرف کے خلاف کے دستاویزات کی صورت میں شہادت موجود ہے ، ان کے دستخط موجود ہیں،ان کے بیان پر شریک ملزمان کو شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے،دلائل مکمل،سابق صدر کے وکیل انور منصور جمعرات کو دلائل دیں گے

ملک میں آخری پولیو وائرس اور کیس کی موجودگی تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی،صدرممنون حسین کا اعادہ ، بزدلانہ حملے ہمارے اور قوم کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے،آنے والی نسلوں کو معذوری کی دلدل میں دھکیلنے والے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،بیان ،قطر کے لئے نامزد سفیر کی بھی صد ر سے ملاقات

آرمی چیف کا بنوں سی ایم ایچ کا دورہ،زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، پاک فوج سمیت پوری قوم کو وطن کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، آ رمی چیف

پاکستان طالبان کیخلاف آپریشن کرے یا مذاکرات ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، امریکی سفیر، سیکیورٹی کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلے بھی پاکستان کو خود کرنے ہوں گے ،امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے، رچرڈ اولسن

ایف بی آرنے 16فیصدسے زائدریونیوحاصل کیاجوتسلی بخش ہے ، اسحاق ڈار ،یہ صرف حکومت کی دوستانہ کاروباری پالیسیوں اورمالیاتی ڈسپلن میں بہتری سے ممکن ہوا،وزیرخزانہ کی ایف بی آرکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس ،ڈی آئی ایف ڈی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مذہبی جماعتوں نے سودی نظام کیخلاف ایکا کرلیا،جلد سودی نظام کیخلاف تحریک چلائے جانے کا امکان

طالبان کے خلاف متحدہونے کا وقت آگیا،ملک اور ثقافت خطرے میں ہیں،ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری ،سندھ کلچرل فیسٹول ہمارے ہونے کا یقین دلائے گا،تقریب کے موقع پر ویڈیو ، سوشل میڈیا پیغامات

ملک میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ نواز شریف،متحد ہوکر مربوط کوششوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں‘ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کی بازیابی کیلئے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں،وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

سپریم کورٹ آج مالاکنڈ کے حراستی مرکز سے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کے مقدمہ کی سماعت کرے گی، وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کے کے سیکرٹری اپنے اپنے جوابات عدالت میں جمع کروائیں گے

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ میں بائیومیٹرک سسٹم پر تحفظات کا اظہار کردیا

پاکستان کے دشمن ہمارے ساتھ سویت یونین والا کھیل کھیل رہے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

توقع ہے پاک امریکہ اعلٰی سطحی سفارتی روابط میں امداد کی فراہمی سے متعلق معاملے پر بات چیت ہو گی،ترجمان دفتر خارجہ ، شکیل آفریدی کے معاملے سے امداد کی فراہمی کے معاملے کو جوڑنا افسوسناک ہے، امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے برطرف ایم ڈی پی ٹی وی کی کرپشن کا ریکارڈ طلب کرلیا،تحقیقات شروع‘ مصطفی کمال قاضی نے اپنے دور تعیناتی کے دوران پی ٹی وی کو 2 ارب سے زائد کا دانستہ نقصان پہنچانے کے علاوہ اہم عہدوں پر من پسند افراد کی تقرریاں کیں،ملازمین کی مراعات اور دفتری سہولتیں بند کرکے ادارے کو منافع بخش دکھاتے رہے‘ ذرائع

وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف لائحہ عمل کیلئے قوم سے خطاب کریں، الطاف حسین کامطالبہ

پاکستان چین سے13ارب ڈالر کے 3جوہری پاور پلانٹس لے گا،امریکی اخبار ،تین نئے جوہری پلانٹس پنجاب میں لگا ئے جائیں گے،یہ معاہد ہ گزشتہ برس کراچی میں ان دو چینی ری ایکٹرکی تعمیر کے معاہدے کے علاوہ ہے،معاہد ہ طے پا نے سے پاکستان میں بجلی کا شدید بحران ختم ہو جائے گا،وال اسٹریٹ جرنل، جوہری سپلائر گروپ کے ضابطوں کے تحت ہمیں اس معا ہدے بارے تحفظات ہیں ، امریکہ

حکومت نے مذاکرات اور ٹارگٹڈ آپریشن کے آپشن پر عمل درآمد شروع کر دیا

اسلام آباد،پاکستان کا لائن آف کنٹرول پرٹرکوں اور ان کے ڈرائیوروں کو روکنے پر احتجاج،ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے معاملہ اٹھایا گیا

جے یو آئی (ف) کا خیبرپختونخواہ میں متوقع احتجاج،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور تحریک انصاف میں دوریاں ختم کرنے کیلئے ”مشترکہ دوست “متحرک ہوگیا، جماعت اسلامی کی بھی خدمات لی جائینگی،خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، آپسی جھگڑے کی بجائے عوام کی فلاح پر توجہ دی جائے، دوست کا مشورہ ،تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی، 26 جنوری کو خیبرپختونخواہ حکومت کے خلاف تاریخی احتجاج ہوگا، عوام کو پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دکھائینگے،جان اچکزئی

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، عمران خان،دہشتگردوں کی کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرتی رہے گی،سی ایم ایچ ہسپتال میں آر اے بازار بم دھماکہ کے زخمیوں کے عیادت کے موقعہ پر گفتگو

حکومت نے مہنگائی کے ڈرون نہ روکے تو بحران بے قابو ہو جائیگا: چودھری شجاعت حسین ،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں فوری طور پر اے پی سی بلائیں: میڈیا سے گفتگو ،پاک امریکہ تعلقات میں اضافہ ہونا چاہئے، چودھری پرویزالٰہی، مشاہد حسین، ایس ایم ظفر، کامل آغا اور سالک حسین کے ہمراہ امریکی وفد سے بات چیت

راولپنڈی ‘ خودکش حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ کیخلاف درج کرلیا گیا

کشمیر کے بارے میں پاکستان کا سخت موقف بھارت کو تسلیم نہیں،سلمان خورشید،تعلقات کو بحال کرنا اور ان میں مضبوطی لانا صرف بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی حکام کی بھی ذمہ داری ہے، صحافیوں سے گفتگو

حکمران کرپشن ،نااہلیت،اور آمرانہ رویوں کی وجہ سے قوم کو بھیانک مستقبل کی طرف دھکیل رہے ہیں ،طاہر القادری،ملک کومارشل لاء اور جمہوریت کے نام پر لو ٹ کھسوٹ سے بچانا ہے،ظالموں سے ملک کا قبضہ چھین کر پر امن طریقے سے عوام کو منتقل کریں گے،تبدیلی چاہنے والوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ لٹیروں کے نظام کا حصہ رہنا ہے یا عوام کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب

شام کے بحران کاکوئی فوجی حل نہیں، سیاسی حل تمام فریقین کی باہمی مشاورت سے ممکن ہوگا،پاکستان،امید ہے کہ رواں سال مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کا سال ثابت ہو گا،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعودخان کا سلامتی کونسل سے خطاب

طالبان کا اگلا ہدف بھارت ہوسکتا ہے،ایم کے نارائنن ،افغانستان میں طالبان جیسی انتہا پسند فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنااور طالبان کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لئے پاکستان کی خواہش ہمارے لئے سنگین نتائج رکھتی ہے، سابق قومی سلامتی مشیر کا قومی تحقیقاتی ایجنسی میں تقریب سے خطا ب

جب بھی وزیرداخلہ کے خلاف بات کرتا ہوں طالبان سے دھمکی کا خط پکڑا دیا جاتا ہے،نبیل گبول،شہباز شریف نے ممبران کو کہا ہے کہ تحفظ پاکستان بل منظور کروائیں،ورنہ پنجاب میں داخل نہ ہونے دیا جائیگا،داخلہ کمیٹی میں اظہار خیال

سندھ ہائی کورٹ میں سرفراز شاہ قتل کیس میں رینجرز اہلکاروں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، ایک اہلکار بری ،عدالت نے فریقین کے درمیان صلح نامہ کو بھی مسترد کر دیا

پرویزمشرف کہیں نہیں جائیں گے ،عدالت میں ضرورلائیں گے ، خواجہ آصف ،شوکت عزیزسمیت مشرف کے تمام حامیوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے ،شوکت عزیزپاکستان کی شہریت چھوڑکرکسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرناچاہتے ہیں ،نجی ٹی وی کے پروگرا م میں اظہارخیال

برطانوی عدالت نے امریکی ڈرون حملوں کی خفیہ معاونت پر برطانوی حکومت کے خلاف کارروائی بارے اپیل مسترد کردی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔