بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

تازہ ترین خبریں

پشاور کے تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکا، 9 افراد جاں بحق،55سے زائد زخمی، دھماکے میں 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ

پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکے کے نتہیجے میں9 افراد جاں بحق اور 55سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب تبلیغی مرکز کی پہلی منزل پر بڑی تعدادمیں لوگ نماز مغرب ادا کر رہے تھے، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تبلیغی مرکز کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ، زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچا یا گیا تاہم جلد ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، ابتدائی طور پر 55 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں اسپتال انتظامیہ نے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم نواز شریف کی سوات ، مالاکنڈ میں بریگیڈئر لیول کی فوجی چھاؤنی کی منظوری، ضروری نہیں کہ طالبان سے صرف حکومت مذاکرات کرے ،نوازشریف،عمران خان ،مولاناسمیع الحق اورمنورحسن پیشرفت کریں توخوشی ہوگی،وزیراعظم، یوتھ لون سکیم کے قرضے صوبوں میں آبادی کے تناسب سے دیئے جائیں گے، کسی صوبہ کا حصہ دوسرے کو نہیں دیاجائے گا،وزیراعظم نوازشریف کا یوتھ لون سکیم کی سوات میں تقریب سے خطاب، نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ سوات کے دوران سوات ، مالاکنڈ میں بریگیڈئر لیول کی فوجی چھاؤنی کی اصولی منظوری دیدی ہے اور سوات اور مالاکنڈ کے علاقوں کے لیے اس کا اعلان کردیا ہے ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کی منظوری وزیراعظم کو دی گئی اعلیٰ سطحی بریفنگ کے دوران دی گئی اس موقع پر وزیراعظم نے سوات اور مالاکنڈ میں امن اور استحکام کے لیے پاک آرمی کے کردار کی تعریف کی

بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ اور پنجاب میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منسوخ ،فیسیں بحال رہیں گی،الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلے،بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ، خیبر پختونخواہ حکومت کو بھی بلدیاتی انتخابات میں التواء کیلئے سپریم کورٹ کا راستہ دکھا دیاگیا،خیبر پختو نخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانیکی درخواست دیدی

نواب شاہ ، اسکول بچوں سے بھر ی وین ڈمپر سے ٹکرا گئی،21 بچوں ، دو اساتذہ اور ڈرائیور سمیت 24افراد جاں بحق،متعدد زخمی ، زخمی پیپلز میڈیکل کالج اسپتال نواب شاہ منتقل، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا

پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت (آج)پھرہوگی،پولیس سابق صدر کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات میں مصرو ف،کئی روٹ تیار،مشرف ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتے‘ عدالت پیش ہونا مشکل ہے،احمد رضا قصوری کاایک روز پہلے ہی زبانی استثنیٰ کی درخواست دینے کا اعلان،عدالتوں میں پیش ہونے سے نہیں ڈرتے مگر ڈاکٹروں نے مکمل صحت یاب قرار نہیں دیا، پرویز مشرف کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو

رواں سال ملکی ترقی کیلئے مقرر ہ4.4فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل ہونے کی توقع نہیں ،سٹیٹ بینک،وفاقی حکومت اپنی مالیات کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے،حکومت کرنسی نوٹ چھپائی کرکے بجٹ خسارہ پورا کر رہی ہے، وفاقی حکومت نے 648 ارب روپے کا قرض لیا ہے،حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ٹیکس نیٹ بڑھانے، توانائی کی چوری کیلئے فوری اقدامات کرے،مرکزی بنک کی گزشتہ مالی سال 2012-13کی جائزہ رپورٹ

چوہدری نثار پارلیمنٹ میں اپنے ساتھیوں کوساتھ لے کر نہیں چل سکتے وہ طالبان سے کیا مذاکرات کریں گے؟،خورشید شاہ ،چوہدری نثار کو ماننا پڑے گا وہ ایک ناکام وزیر داخلہ ہیں، طالبان اور ن لیگ آپس میں بھائی بھائی ہیں، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آصف زرداری نے عدالت میں خود کو پیش کیا، حکومت کی ذمہ داری ہے وہ مشرف کیساتھ قانونی تقاضے پورے کرے،میڈیا سے گفتگو

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ،پاکستان اور بھارت کا باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم،تجارتی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق

کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں اور سٹی وارڈن سمیت مزید 8 افراد جاں بحق ،رینجرز سے مقابلے میں بھی3 ملزمان ہلاک ہوگئے

آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بھکاری نہیں بن گئے ،بطور رکن کوئی بھی آئی ایم ایف کے پروگرام سے استفادہ کرسکتا ہے، اسحاق ڈار،ہم شارٹ ٹرم نہیں بلکہ لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور ہمیں بہتر راستہ چننا ہوگا اسی طرح ملک کو بحران سے نکالا جاسکے گا، رواں برس کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر16ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ جائینگے ، اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ادائیگی سے متعلق ڈائریکٹری 15فروری کو ہر حال میں شائع کردی جائے گی، اپنے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مختلف ادوار کی آڈٹ رپورٹوں کا جائزہ لینے کیلئے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیدیں، کسی سرکاری افسر کو سرکاری خرچہ پر حج نہیں کرنا چاہئے،کمیٹی کی سفارش، سرکاری خرچ پر حج کیا مگر واپسی پر رقم واپس کردی تھی، ڈی جی ریڈیو،رجسٹرار کو بلانا ہو تو سپریم کورٹ میں عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنا پڑے گا،ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، خورشید شاہ، ریڈیو میں 4200روپے تنخواہ لینے والوں کی تفصیلات دی جائیں،شیخ رشید کا مطالبہ

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کیساتھ پولیس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،چوہدری نثار،پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے ،پولیس ملک کے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہراول دستے کاکرداراداکررہی ہے ،اسلام آباد کو ملک کا پرامن ترین شہر بنانے کے لئے وفاقی پولیس کو نادرا اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، دارالحکومت کے تمام شہریوں کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا ،وفاقی پولیس کوصحیح معنوں میں ماڈل پولیس اوروفاقی دارالحکومت کوملک کاپرامن ترین شہربنایاجائیگا،وفاقی پولیس کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ کرکے سازگارپولیسنگ نظام بنایاجائیگا، اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے وفاقی پولیس کے افسران اوراہلکاروں سے خطاب

پرانے چہروں کو ووٹ نہ ڈالیں‘ عوام فیصلہ کریں کہ پرانا پاکستان چاہتے ہیں یا نیا پاکستان‘ عمران خان،پرانے چہروں کی روائتی سیاست جاری رہی تو نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے‘ خوشاب میں جلسہ سے خطاب

سبسڈی میں کمی اور ٹیرف میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، عابد شیر علی ، رواں مالی سال کے دوران 261ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے گئے ہیں ،ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی تعداد 10 جبکہ صارفین کی تعداد 2کروڑ سے زائد ہے ،موجودہ حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگیاں کی، رواں مالی سال گردشی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے 270 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک 102 ارب روپے جاری کردیئے گئے ،مشترکہ مفادات کونسل سے منظور شدہ اے جی این قاضی فارمولے کے تحت حکومت خیبر پختونخواہ کو سالانہ چھ ارب روپے کی ادائیگیاں کررہی ہیں ، وزیر مملکت کا سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ، اکرم درانی اورغفورحیدری سمیت تین وزراء آج قلمدان سنبھالیں گے

عید میلاد النبی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی،تمام اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا،جگہ جگہ چراغاں، گلی محلے درود و سلام کی آوازوں سے گونجتے رہے

وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کا داؤد ابراہیم کے ساتھ قریبی رابطہ اور اس کے ساتھیوں کی پشت پناہی کررہے ہیں، اسے بچانے کیلئے اپنے اختیارات بھی استعمال کررہے ہیں ،آر کے سنگھ ،ممبئی دھماکوں میں ملوث شخص کو بھارت لانے کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی سے کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ، وزیر داخلہ کو بہت سی باتوں کا علم ہے جن سے وہ جان بوجھ کر پردہ نہیں اٹھانا چاہتے ، سابق سیکرٹری بھارتی وزارت داخلہ کی صحافیوں سے گفتگو

افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں ، سرتاج عزیز ،بارڈر مینجمنٹ بہتر بنائے بغیر دہشتگردوں کو روکا نہیں جاسکتا ، مذاکرات کرنے والے طالبان سے بات کرنا ہوگی ، خطے کے دوسرے ممالک پراکسی جنگ سے پرہیز کریں ، مشیر خارجہ میڈیا سے گفتگو

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رضا ربانی کی تحریک استحقاق پر رولنگ ملتوی کردی،وفاقی حکومت وفاقی اثاثہ جات کی نجکاری کررہی ہے جو آئین کی خلاف ورزی بلکہ ایوان کا استحقاق مجروح کرنے کے بھی مترادف ہے، رضا ربانی کا تحریک استحقاق پر اظہار خیال

سپریم کورٹ، بلوچستان بدامنی کیس‘ حکومتی اور دیگر اداروں کی رپورٹس پر بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر ہادی شکیل اور ڈاکٹرز تنظیم کے صدر نصراللہ بلوچ سے تحریری رائے طلب ، سماعت 30 جنوری تک ملتوی ، انسانی زندگی سب سے زیادہ قیمتی ہے‘ کسی بھی شخص کی جبری گمشدگی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ صوبائی حکومت کے جواب پر دیگر فریقین کا موقف جاننا ضروری ہے‘ لاپتہ افراد کے مقدمات کا قانون کے مطابق حل چاہتے ہیں‘ قانون کی پاسداری کرکے ہی امن و امان برقرار رکھا جاسکتا ہے، ثاقب نثار کے ریمارکس

آئین کے آرٹیکل 23 اور 24 کے تحت شہریوں کی اراضی کا تحفظ ریاست کا فرض ہے مگر ایسا نہیں کیا جارہا ہے ۔ صدیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین سرکار کسی اور کو دے دیتی ہے عدالت کسی بھی غیر قانونی حکم کو کالعدم قرار دینے کا مکمل اختیار رکھتی ہے ۔ قانون کہتا ہے کہ اگر وفاق کو سڑکیں یا دیگر معاملات کے لیے اراضی کی ضرورت پڑے گی تو ایسی صورت میں صوبائی حکومت سے اجازت لینا پڑے گیا ۔1961ء کے مقدمے میں بھی ابھی تک زیر سماعت ہیں ان کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس

سلمان اسلم بٹ کو ملک کا نیا اٹارنی جنرل بنانے کا اصولی فیصلہ، جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان،سلمان بٹ کا کسی سیاسی جماعت یا بار سے کوئی تعلق نہیں تاہم وزیراعظم کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں،ذرائع،ان کے دور میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں اہم پیش رفت کا امکان

پاکستان میں اسلامی بنکاری مقبولیت کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے،انتہائی خوش آئندعلامت ہے،صدر ممنون حسین، حکومت ملک میں اسلامی بنکاری کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،اسلامی بنکاری کیلئے ملائیشیا کے کامیاب تجربات سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے،اسلامی بنکاری کے بارے میں گول میز کانفرنس سے خطاب

سینیٹرز کی سوئی نادرن کیجانب سے ہنگو میں گیس پیدا کرنیوالے علاقوں میں ترقیاتی کام اور مقامی لوگوں کو ملازمتیں فراہم نہ کرنے پر شدید تنقید ، چند سو کروڑ روپے خرچ کرکے فاٹا اور خیبر پختونخواہ سمیت بلوچستان غیر ترقیاتی یافتہ علاقوں میں چند یونیورسٹیاں قائم کردیتی تو آج دہشت گردی اور طالبان کے خاتمے کی لئے اربوں روپے خرچ نہ کرنے پڑتے،اپوزیشن

لاپتہ خاور محمود کیس،پولیس نے تمام ذمہ داری حساس اداروں پر ڈال دی، عدالت کا لاپتہ شخص کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار،جو مرضی کرو ہر حال میں خاور محمود اگلی تاریخ سماعت پر چاہیے،ڈی پی او کو حکم، یہ زبردستی اٹھائے جانے کا مقدمہ ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،مایوسی بڑھ رہی ہے ،شہریوں کی آزادی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،جسٹس جواد، بادی النظر میں لاپتہ افراد کیسز میں حساس ادارے ہی مبینہ طور پر ملوث ہیں ،ریمارکس

پاک بھارت تجارت بڑھانے کیلئے نئے راستے کھولے جائیں، بھارتی ہائی کمشنر،سارک ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس آئندہ ہفتے بھارت میں ہو گا، اس موقع پر پاک بھارت وزرائے تجارت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت کرینگے‘ جنو بی ایشیائی آزاد تجارتی معاہدے (سافٹا) سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ‘ ٹی سی اے راگھوان

منیر اے ملک لاپتہ افراد کیس میں حکومتی اداروں کے عدم تعاون کے باعث مستعفی ہوئے، ان کا موقف تھا کہ وزیراعظم ، وزیر دفاع تک سے جھوٹ بولا جارہا ہے ایسی صورت میں وہ اس عہدے پر زیادہ دیر کام نہیں کرسکتے تھے،ذرائع

سینٹ میں اپوزیشن کا وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے ، وزراء کا سنجیدہ نہ لینے اور جواب نہ دینے پر شدید احتجاج ، راجہ ظفر الحق حکومت کا دفاع نہ کرسکے ، حکومت ایوان کو سنجیدہ لے سوال کچھ ہوتا ہے جواب کچھ دیا جاتا ہے ، چیئرمین سینٹ ، وزیراعظم ایوان کو اہمیت نہیں دیتے آنا بھی گوارہ نہیں کرتے ، حکومتی وزراء کی بھی یہی حالت ہے ، اعتزاز احسن ،قائد حزب اختلاف کی آبزرویشن کوانکار نہیں کرتا وقت کے ساتھ ساتھ نظام بہتر ہوجائے گا، راجہ ظفر الحق

اسلام آباد،نیب نے اوگراسکینڈل کاحتمی ریفرنس تیارکرلیا،چیئرمین کی منظوری کے بعد17جنوری کونیب عدالت میں پیش کیاجائیگا

شہباز بھٹی قتل کیس کے مرکزی ملزم اور القاعدہ کے سرگرم رکن حماد عادل پر فرد جرم عائد

حکو مت پاکستان بجلی کے شعبے میں اصلاحات لا ئے ،عالمی بینک، پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اورقدرتی آفات کے باجود غربت میں کمی آئی ، بیان

عابد شیر علی کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کی عوام کو چور کہنے پر اے این پی کا سینٹ سے واک آؤٹ ، ا عتزاز احسن منا کر لے آئے ،خیبر پختونخواہ کو دی جانے والی ریالٹی 12 ارب روپے بنتی ہے جبکہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ حکومت کو سالانہ 6 ارب روپے کی ادائیگی کررہی ہے ، سینیٹر الیاس بلور

تہران سے سمجھوتے کے باوجود پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر تحفظات برقرار ہیں، امریکا،اگر ایران سمجھوتے کی پاسداری کرتا ہے تو اس صورت میں معاہدے کی مدت میں توسیع کی جائے گی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

طاقت سے کبھی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے ،مذاکرات ضروری ہیں،سید منورحسن ،ملک میں قیامِ امن کے لیے حکومت دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے باہر آئے،علم اور دہشت گردی ایک دوسرے کی ضد ہیں،جہاں علم ہوگا وہاں دہشت گردی کو فروغ نہیں مل سکتا،حکیم محمود احمد برکاتی نے پوری زندگی انسانیت کی خدمت کی ہے،تعزیتی جلسہ عام سے خطاب

طالبان کے 56گروپ ہیں جو گروپ بات کریں گے ان کیلئے دروازے کھلے ہیں،حمزہ شہباز ، جو گروپ بات نہیں کریں گے،ان سے ایسے نمٹیں گے،جیسے نمٹنے کا حق ہوتا ہے‘تقریب سے خطاب

مشرف کیخلاف غداری نہیں آئین کیخلاف ورزی کا مقدمہ چلنا چاہئے،اسفندیارولی،پاکستان افغانستان نے ملکر دہشتگردی کے خلاف پالیسی نہ بنائی تو2014ء خطرناک ہوگا،نیٹو سپلائی کی بندش کیلئے ہمارے صوبے کے لوگوں کو باہر لے جاکر ورغلانے والے مہنگائی کے خلاف دھرنے دوسرے صوبوں میں ہی کیوں دے رہے ہیں کیا خیبرپختونخوا میں مہنگائی نہیں سرائیکی کو الگ صوبہ سمجھتے ہیں ،سرائیکی علاقے سمیت پانچوں صوبوں میں رکنیت سازی جاری ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

وفاقی حکومت کے پی کے حکومت کے بجلی چور وزراء کو بے نقاب کرے گی،عابد شیرعلی،پرویز مشرف نے آئین توڑا تاریخی سزا ملے گی،ان کے حواری پاک فوج کو کیس میں ملوث نہ کریں،نجی ٹی وی سے گفتگو

وفاقی حکومت طالبان سے مذاکرات کو حتمی شکل دے چکی ہے،رانا ثناء اللہ،آئین کو ماننے والوں کے ساتھ مذاکرات ہونگے،بلدیاتی انتخابات آئینی ترامیم کے بعد ہونگے،نجی ٹی وی سے گفتگو

حکومت طالبان سے مذاکرات میں سپورٹ نہیں کررہی‘ قوم کو حقیقت سے آگاہ کرونگا‘ مولانا سمیع الحق،مذاکرات کا گرین سگنل تو دے دیا لیکن تذبذب کا شکار اور مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں‘ جے یو آئی (س) کے سربراہ کی گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔