بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ کا مذاکرات کا جواب گولی سے دینے والوں کیخلاف جنگ کا اعلان،طالبان کے مختلف گروپس سے مذاکرات جاری ہیں ، امید ہے مثبت نتائج نکلیں گے ، چوہدری نثار علی خان ،پرویز مشرف کی صحت کا مسئلہ حقیقی تھا ، ٹریفک کے باعث پرویز مشرف کو ایمر جنسی تک لے جانے میں کافی وقت لگا ،مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی ہے ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے بات چیت

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مذاکرات کا جواب گولی سے دینے والوں کے خلاف جنگ کر نے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قیام امن کیلئے مذاکرات کی پالیسی اولین ترجیح ہے ، طالبان کے مختلف گروپس سے مذاکرات جاری ہیں ، امید ہے مثبت نتائج نکلیں گے ، نظر نہ آنے والے دشمن سے برسرپیکار ہیں ، ڈرون حملوں کا مقصد امن اور مصلحت کے عمل کو نقصان پہنچانا ہے ، قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی سے دہشتگردی ختم ہونے کا تاثر درست نہیں ،پاکستان کی سر زمین کو آگ اور خون کی ہولی سے پاک کر کے ہی رہیں گے ،پرویز مشرف کی صحت کا مسئلہ حقیقی تھا ، ٹریفک کے باعث پرویز مشرف کو ایمر جنسی تک لے جانے میں کافی وقت لگا ،مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی ہے ،سعودی وزیر خارجہ نے پرویز مشرف کا ذکر تک نہیں کیا ، نادرا کے حسابات کی جانچ پڑتال کیلئے آڈٹ کیا جارہا ہے نادرا کا بورڈ آف ڈائریکٹر بدھ کو قائمقام چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دیگا ، انگوٹھوں کی تصدیق کر نے والی نادرا کی کمیٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کام جاری رکھے گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -

الطاف حسین کاعاصمہ جہانگیرسے ٹیلی فونک رابطہ،الطاف حسین نے موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ موٴقف اختیارکرنے پر عاصمہ جہانگیرکو بہادر اورBravo خاتون قراردیا
کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
پاک بھارت دوروزہ تجارتی مذاکرات بدھ کو نئی دہلی میں شروع ہوں گے، واہگہ پربھارتی مصنوعات کوسہولیات فراہم کرنے اوراسے پسندیدہ ملک قراردینے پر بات ہوگی،وزارت تجارت
طالبان سے مذاکرات اورامن وامان کی راہ میں امریکا،بھارت رکاوٹ ہیں،دفاع پاکستان کونسل، امریکا کے افغانستان سے نکلنے کے بعد خطے میں پاکستان کو اہم کردار ملنے والا ہے،مغربی میڈیا حقائق مسخ کر کے پیش کر رہا ہے، کشمیر میں جہادپاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، امریکا افغانستان سے انخلاء کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق،حافظ سعید،حمیدگل،لیاقت بلوچ ودیگر کا سیمینار سے خطاب

آج کا اخبار

چوہدری اسلم کی شہادت ، تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کیخلاف مقدمہ درج ،انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ کا ایڈیشنل آئی جی، سی آئی ڈی اقبال محمود، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایسٹ انویسٹی گیشن نیاز کھوسو کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ ، حملہ آوراورپک اپ کے مزید ٹکڑے مل گئے

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور دیگر کی خود کش حملے میں شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خودکش حملہ کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے خودکش حملہ آور اور پک اپ کے مزید ٹکڑے بھی ملے ہیں

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھر اشتعال انگیز فائرنگ ، ایک شخص شہید ، دوسرا زخمی ہوگیا،پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا

ہنگو خود کش دھماکے میں شہید طالبعلم اعتزاز حسین کی قبر پر آرمی چیف کی طرف سے پھول ،سلامی دی گئی، کرنل ندیم اور کرنل کامران نے آرمی چیف اور آئی جی ایف سی کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے،ملالہ یوسفزئی کا اعتزاز احسن کے خاندان کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان، اعتزاز حسن اور ملالہ یوسفزئی جیسے ہزاروں پاکستانی بچے شدت پسندوں کے خلاف پہلی صف میں کھڑے ہو کر امن کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں، جس پر ہم سب کو فخر ہے،لارڈ نذیر احمد

پرویز مشرف کی صحت میں بہتری، ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان،ہر ہفتے مکمل او پی ڈی چیک اپ کے لئے اسپتال آنا پڑے گا، پرویز مشرف کو دل کے عارضے کے لئے دی جانے والی ادویات 3 ماہ تک جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیئے جانے کا امکان،فی الحال ڈسچارج ہونے کا کوئی امکان نہیں ، وکیل احمد رضا قصوری ، مشرف سے انکے وکلاء انور منصور اور فیصل چوہدری کی ملاقات، قانونی امور پر مشاورت

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ ،شیڈول میں معمولی ردوبدل، کاغذات نامزدگی 14جنوری تک واپس لئے جاسکتے ہیں، حتمی فہرست 15جنوری کو جاری ہوگی

داؤد ابراہیم ہمارے ملک میں نہیں ، تسنیم اسلم نے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کی تردید کردی ،بھارت کو تواتر کے ساتھ بتا چکے ہیں داؤد پاکستان میں موجود نہیں ہے ، امریکہ سے اس معاملے پر کوئی معلومات نہیں ملی ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

قصور،نامعلوم افراد نے فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5افراد جاں کو قتل کر دیا ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

رحیم یار خان،متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر سے و زیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ملاقات،دو طرفہ معاملات پر تقریبا 40منٹ تک گفتگو کی ،دونوں ممالک میں موجود تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، یواے ای صدر نے وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعلی پنجاب کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی،دعوت قبول کر لی گئی،متحدہ عرب امارات کے صدر دس روزہ نجی دورے کے بعد واپس وطن روانہ

طالبان نے میری والدہ سمیت کئی سیاستدانوں کو نشانہ بنایا ، بلاول بھٹو ،دہشتگردوں کیخلاف ہم آواز ہونا پڑے گا ، انفرادی آواز اٹھانے والوں کو رد کردیا جاتا ہے ، پیغام

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، پرویز خٹک، قرضے لینے غیرترقیاتی اخراجات کے بڑھنے ، گیس بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے ،صوبے مہنگائی پر کنڑول نہیں کر سکتے صرف مارکیٹ میں قیمتوں پر کنڑول کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت خیبر پختون خواہ کو اپنے نقشے ہی میں تسلیم نہیں کر رہی ہے، گزشتہ چار ماہ سے نواز شریف سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں مگر وہ ٹائم نہیں دے رہے ،صوبہ ہزارہ کے قیام کی قرارداد جلد ہی صوبائی اسمبلی سے پاس کر کے وفاق کو بھیج دی جائے گی اس کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، دورہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب

کرم ایجنسی‘ پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ 6 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی،کرم ایجنسی سے ڈنڈ پٹھان جانے والی باراتیوں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکراگئی

وزیراعظم نوازشریف کا افغان صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، دو طرفہ اور سہ ملکی سطح پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق،افغان صدر کا ہنگو میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ ناکام بنانے والے اعتزازحسین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار،دونوں ملکوں کو مل کر ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا،حامد کرزئی

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کردیا ، اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری میں درخواست دائر ، سماعت 16 جنوری کو ہوگی

ن لیگ ”ہسٹری ٹھیک کرتے کرتے“ مزید خراب نہ کر دے، چودھری پرویزالٰہی ،پرویزمشرف پر مشکل وقت میں کیس پر ہمارا موٴقف اصولی ہے، کیس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، افراد نہیں نظام اہم ہے، حکومت 5 سال پورے کرے،مریم نواز بیٹی ہے اسکی سکیم کی کامیابی چاہتے ہیں، آصف زرداری بہتر انسان نظر آئے، پرویزمشرف نے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کی، میڈیا کو جوابات

بل گیٹس دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت،صدر براک اوباما 9.27 فیصد ووٹ لے کر دوسرے ، روسی صدر ولادمیر پوتن 3.84 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن 2.01 فیصد ووٹوں کے ساتھ نویں، چیئر مین تحریکِ انصاف عمران خان 0.95 فیصد ووٹ لے کر بارہویں، سماجی کارکن عبدالستار ایدھی 0.38 فیصد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں 29 ویں نمبر پر رہے،سروے

پرویزمشرف کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پرمقدمہ درج ہواہے ،پرویزرشید،پاک فوج سابق صدرکی سپورٹ نہیں کریگی ،آئین کے تحت مقدمہ چلے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالوں میں انرجی بحران ختم کردیگی،شاہدخاقان عباسی،ایل این جی منصوبے کے تحت گیس بحران ختم ہوجائیگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا، رابرٹ گیٹس ، امریکا طالبان سے جنگ میں مصروف ہے پاکستان ان کی حمایت کررہا ہے ،اپنی نئی کتاب میں انکشاف

پاکستان میں توانائی کے بحران نے ہولناک صورتحال اختیار کر لی،عوام ابھی سے گرمیوں میں بجلی کی خوفناک اور تباہ کن لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں‘ عوام مستقبل قریب میں قدرتی گیس میں قلت کے باعث سی این جی سٹیشنوں کی بندش اور گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کیلئے بھی کمر کس لیں‘سروے رپورٹ، پاکستانی عوام کا حکومت سے ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے بڑے ڈیمز بنانے اور تھر کے کوئلہ سے بجلی بنانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔