بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

تازہ ترین خبریں

کراچی :ریموٹ کنٹرول حملے میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت 3 اہلکار شہید، کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پرپولیس کے قافلے پر حملہ کیا گیاجس میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت تین پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ شام تقریباًساڑھے 4بجے کراچی کاگنجان آباد اور مصروف علاقہ گلشن اقبال اور اس کے قریبی حصے خوف ناک دھماکے سے لرز اٹھے، نشانہ تھے سی آئی ڈی پولیس کے افسر چوہدر ی اسلم۔ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی اقبال محمود نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ چوہدر ی اسلم اپنے کانوائے کے ساتھ لیاری ایکسپریس وے پرجب عیسیٰ نگری کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا، دھماکے سے ان کے قافلے میں پولیس کی تین موبائلیں اور ان کی بلٹ پروف گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیزمواد سے بھرا نیلے رنگ کے پلاسٹک کا ڈرم رکھا گیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آرٹیکل 6کے معاملے پر میں نے جوموٴقف کل بیان کیاتھا آج بھی اسی پر قائم ہوں،الطاف حسین،میں نے ابتداء میں بھی ملک کے تمام آئینی وقانونی ماہرین کو آرٹیکل 6 کے معاملے پر مناظرے کی کھلی دعوت دی تھی جسے کسی نے قبول نہیں کیاتھا، قائد ایم کیو ایم
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چوہدری اسلم پر حملے کی شدید مذمت، شہید کو خراج عقیدت
چوہدری اسلم نے ملک کے لئے جان دی ہے۔ ایسا افسر پولیس میں پیدا نہیں ہوگا، بیوہ چوہدری اسلم ،چوہدری اسلم صبح 7بجے مقابلے سے فارغ ہو کر آئے تھے اور بچوں کو خود ٹیوشن چھوڑنے کے لئے جانے کا کہا تھا ،بچے تیار ہوئے تو دفتر سے فون آگیا۔ ڈرائیور سے کہہ کر دفتر چلے گئے۔ اسی دوران واقعہ پیش آگیا، چوہدری اسلم اگر بچوں کو ٹیوشن چھوڑتے ہوئے جاتے تو روٹ تبدیل ہوتا اور چوہدری اسلم کی جان بچ جاتی، میڈیا سے گفتگو
چوہدری اسلم کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ چوہدری اسلم کے چہرے، سر اور سینے پر زخم تھے، انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی

آج کا اخبار

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے 26فیصد شیئرز سمیت ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس ، نیشنل پاورکنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دیدی،تمام اداروں کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائیگا ، محمد زبیرکی سربراہی میں کمیشن کے اجلاس میں اتفاق

نجکاری کمیشن نے ملک کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 26فیصد شیئرز سمیت تین قومی اداروں کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی ہے،جبکہ ان تمام اداروں کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیاہے۔نجکاری بورڈ کمیشن کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کے علاوہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور نیشنل پاورکنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دی گئی

مشرف غداری کیس،خصوصی عدالت نے اپنے اختیارات اور ضابطہ فوجداری کی دفعات کے اطلاق پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جمعہ کو سنایا جائے گا،میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر استثنیٰ کے بارے میں عدالت فیصلہ آج سنائے گی،دلائل دیں گے کہ جنرل مشرف کیخلاف مقدمے کی سماعت کا اختیار خصوصی عدالت کو ہے یا اختیارات ملٹری کورٹ کے پاس ہیں؟خالد رانجھا، عدالت کو اس مقدمہ کی سماعت اور ملزم کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کرنے یا ضمانت لینے کا کوئی اختیار نہیں،انورمنصور کے دلائل، خصوصی عدالت کے پاس کسی کو گرفتار کرنے یا وارنٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں تو اسے بند کردیا جائے ، اکرم شیخ

مری سے راولپنڈی آنے والی 2مسافربسیں آپس میں ٹکرانے کے بعدکھائی میں گرنے سے کم ازکم 23افرادجاں بحق ،50سے زائدزخمی ،8زخمیوں کی حالت نازک ہے ،پمزاورپولی کلینک میں ایمرجنسی نافذ ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کا حادثے کا نوٹس ، لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات، انتظامیہ نے حادثے کو ڈرائیوروں کی غفلت قراردیتے ہوئے ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کوارسال کردی

بلدیاتی انتخابات کیس، سندھ حکومت اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور،سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کو ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عبوری ریلیف دینے سے انکار ، سندھ میں 23 فروری،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 13 مارچ کو کراسکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جمع کرادیا، کنٹونمنٹ بورڈز اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے منظور ،بلدیاتی انتخابات کی منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہوگا‘ الیکشن کمیشن،حلقہ بندیاں برقرار رہیں تو صرف انتخابات کی تاریخ بدلے گی‘ کئی حلقہ بندیوں کی صورت میں نیا شیڈول جاری ہوگا‘ بیان

راولپنڈی‘ سابق صدر پرویز مشرف سے وکلاء کی فوجی ہسپتال میں ملاقات‘ قانونی امور پر گفتگو،ابراہیم ستی‘ انور منصور اور شریف الدین پیرزادہ نے ایک گھنٹے تک سابق صدر سے ملاقات کی‘ایم کیو ایم کے وفد نے 1500 گلدستے ہسپتال کے باہر رکھے

جنوبی وزیرستان جھڑپیں ، 10دہشتگردہلاک ،متعددزخمی ،3 فوجی جوان بھی شہید

سینٹ کے اجلاس میں الطاف حسین کے سندھ کی تقسیم اور مشرف کی حمایت میں بیانات پر شدید لے دے ، حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین بیانات پر تنقید،ایم کیوایم ارکان دفاع کرتے رہے، صدر اور جرنیل کسی برادری یا خاندان یا قبیلے کی نمائندگی نہیں کرتے ،ان پرمہاجر کا لیبل نہیں لگانا چاہیے، مشاہداللہ خان، الطاف حسین نے اس وقت مہاجر جرنیل کی مدد کیوں نہ کی جب وہ ایک دوسرے مہاجر اور محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان کیخلاف زیادتیاں اور لال مسجد آپریشن جیسے جرائم کررہے تھے

وقت آگیا ہے امریکی ڈرون حملے بند کیے جائیں، پاکستان ،پیشگی خبردار کیے بغیر ڈرون طیاروں سے بم گرانا کہاں کا انصاف ہے، ڈرون حملے کرنیوالے قبائلی روایات اور بدلا لینے کے اصول سے آگاہی نہیں رکھتے،طالبان سے مذاکرات کیلئے اب بھی رابطے بھی کیے جارہے ہیں،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، آصف زرداری کی نیب کورٹ میں پیشی ، نئی روایت کا آغاز، نیب عدالت میں پیشی آصف علی زرداری کی اہم پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ،فاروق نائیک کا آصف زرداری کی سیکورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

عمران خان دھرنے چھوڑیں اور بجلی چوری کو خیبر پختونخواہ میں روکیں، عابد شیر علی خان ،کے پی کے میں بجلی چوری زوروں پر ہے،عمران خان کو جس حکومت اور وزراء پر بڑا مان ہے انہی کے کارنامے عوام کے سامنے ہیں، یہی لوگ ہمارے پیسکو چیف اور سٹاف کو گریبان سے پکڑتے ہیں لیکن اب جو ہاتھ ہمارے پیسکو سٹاف کی جانب آیا اس کو کاٹ دیا جائے گا، نئے آرڈیننس کے مطابق اب میٹر ٹمپرنگ پر تین سال قید اور دس ملین جرمانہ ہوگا، جن علاقوں میں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں اب لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20گھنٹے ہوگا اور جن علاقوں میں باقاعدہ بل دیا جاتا ہے وہاں پر لوڈ شیڈنگ کا دورانہ چھ سے آٹھ گھنٹے ہوگا ، پشاور میں پریس کانفرنس

وفاق نے بنوں کی بجلی بند کرنے کی کوشش کی تو ہم پنجاب کی بجلی بند کرا دیں گے، شاہ فرمان ،عابد شیر علی چوروں کی سرپرستی چھوڑ کر ملک اورخصوصاً خیبر پختونخوا میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور بچگانہ بیانات سے گریز کریں، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

قومی اسمبلی کی امور داخلہ کمیٹی اس تحفظ پاکستان آرڈیننس اور انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پر اتفاق نہ ہو سکا،وزارت داخلہ کو آئندہ اجلاس میں ہر صورت ترامیم پیش کرنیکی ہدایت،اگر اس ماہ یہ قانون پاس نہ کیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے خطرات 100فیصد بڑھ جائیں گے،وزارت داخلہ کے حکام کا انتباہ،ارکان کمیٹی کا انسانی حقوق کی پاسداری اور شفاف ٹرائل کو یقینی بنانے کا مطالبہ

یمن کا پاکستان کو ایل این جی برآمدکرنے پر اتفاق،باقاعدہ معاہدہ یمن کے وزیر تیل و معدنیات کے مجوزہ دورہٴ پاکستان کے موقع پر متوقع، ترجیحی اور آزادانہ تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کے جلدآغاز کافیصلہ، پاکستان ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، زرعی اجناس ، زرعی مشینری اور برقی آلات میں یمن کی ضروریات پوری کرے گا، پاکستان یمن مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں فیصلے، پاکستان یمن مشترکہ بزنس کونسل قائم کی جائے گی ، پہلا اجلاس رواں سہ ماہی میں منعقد کیا جائے گا،غلام مرتضیٰ جتوئی

آئین کی خلاف ورزی کرنا غداری نہیں بلکہ آئین شکنی ہے، حکو مت نے اگر ٹرائل کا عمل شروع کرنا ہے تو 12اکتوبر سے کیا جائے، چوہدری شجاعت حسین، کسی ایک انفرادی شخصیت کونہیں بلکہ تمام ذمہ داران کو شامل کیا جائے، میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے،نیشنل پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب

ن لیگ کے انتخابی وعدے محض دھوکہ تھے ، اپنے وعدوں سے مکرنے والے الزام تراشی کی سیاست بند کردیں ، عمران خان ،خیبر پختونخواہ کی بجلی کا مکمل نظام ہمیں دیا گیا تو صوبے کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے اور بجلی چوروں کو لگام دے کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرینگے، کے پی کے میں بجلی چوری کا الزام لگانے والے اتفاق فاؤنڈری کا بھی حساب ذہن میں رکھیں، ضلعی وفوداور مختلف ونگز کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد‘ کشن گنگا ڈیم پر کیس میں پاکستانی وفد ٹھوس اعتراضات کے باوجود اپنا موقف نہ منوا سکا،عالمی عدالت نے بھارت کو ڈیم بنانے اور دریائے نیلم کا رخ موڑنے کی اجازت دے دی‘ 57 کروڑ عیاشیوں پر اڑدیا گیا

پنجاب ہمیشہ ڈکٹیٹروں کو لایا اور ان کو پیار دیا، اب مشرف کا فیصلہ بھی پنجاب والوں نے کرنا ہے، غلام احمد بلور ، سندھ سمیت اگر سب کے حقوق ان کو ملے تو پھر کوئی سندھ ون یا ٹو کی بات نہیں کرے گا، موجودہ حکومت کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اب کوئی ٹھوس اقدام کرنا ہوگا، اے پی سی کو ہوئے بھی 7ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر حکومت ابھی تک طالبان کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر پائی، تقریب سے خطاب

ای سی سی کا ملک میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،کل کھاد ساز کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ میں مسئلے کوزیر بحث لا نے کا فیصلہ ،وزارت پلاننگ کو فرٹیلائیزر ریویو کمیٹی بارے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

خصوصی عدالت میں فریقین کے وکلاء کے درمیان نرم گرم جملوں کا استعمال،فاضل دوست اکرم شیخ گرم پانی پی کر ماحول کو گرما دیتے ہیں،انورمنصور،نور منصور کو اعتراض ہے تو وقفے کے بعد عدالت میں نہیں آئیں گے،اکرم شیخ، آپ انور منصور کی خواہش پوری کرنا چاہیں تو آپ کی مرضی،جسٹس فیصل عرب کا تبصرہ

چین کے تعاون سے چار نئے ایٹمی بجلی گھر لگائے جائیں گے،خواجہ آصف، چین کی پن بجلی کمپنی تھری گورجزکا پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پانچ ارب ڈ الر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار، پاکستان میں مختلف شعبوں کے اندر 70 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، چیئرمین ایگزم بینک

حکومت کا پہلا آپشن طالبان سے مذاکرات ہے،ناکامی پر دیگر آپشنزپرغورہوگا،بلیغ الرحمان،ملک میں پہلی دفعہ داخلی سلامتی پالیسی تیار کی گئی ہے اور اس کا مسودہ کابینہ کی کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کو بھیج دیا گیا ہے،رابطوں کی وجہ سے دہشت گردی کے بڑے بڑے منصوبوں کو بے نقاب کرکے روکا گیا، ملک میں امن وامان اور سلامتی کی صورتحال پروزیر مملکت برائے داخلہ کا بیان

پاکستانی حکمران ملک کو ترقی دینے کی بجائے اپنے خاندان کو ترقی دے رہے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری،کراچی میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے جاری سلسلہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے جس پر ہر پاکستانی دکھی ہے،پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کیلئے کبھی وہ قانون ہی نہیں بنا جس پر عدالتیں کارروائی کریں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلوا نا چاہتی ہیں، مقتدر طبقے کو ”مکروہ سیاست“ سے فرصت نہیں،سنٹرل ورکنگ اجلاس سے خطاب

2010ء سے 2013ء تک موبائل فون پر ٹیکس کی مد میں 91ارب 42 کروڑ وصول،2002ء سے اب تک سب سے زیادہ امداد امریکہ نے دی، ایف بی آر نے جولائی سے نومبر تک 798 ارب روپے وصول کئے ، مردم شماری کی سمری اگست 2011ء سے مشترکہ مفادات کونسل میں زیرالتواء ہے،وزیرمملکت بلیغ الرحمان کے سینٹ میں سوالوں کے جواب

ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ،2 خود کش حملہ آور ہلاک ،موٹر سائیکل سواروں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلے ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے خود کش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی ، دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے ، سکیورٹی ذرائع

پاکستان کی علاقائی سالمیت عزیزہے ، پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے،برطانوی ہائی کمشنر

سپریم کورٹ ایمرجنسی فیصلہ کیخلاف پرویز مشرف کی نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور،عدالت نے سماعت کیلئے فل کورٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا ‘ درخواست گزار کو درخواست کی زبان اور دیگر اعتراضات بھی درست کرنے کی ہدایت

اشتراوصاف اورسلمان بٹ نئے اٹارنی جنرل کی دوڑمیں شامل

افغانستان کا پاک فوج پر سرحد پار سے گولہ باری کا الزام

نیٹو سپلائی کی بندش پشتونوں کا معاشی قتل، پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہورہا ہے،اے این پی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا 73فیصد حصہ بذریعہ ایران لے جایا جارہا ہے، ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے وفاقی حکومت نوٹس لے،سینٹ میں مطالبہ

پرویزمشرف کواگرچھوڑناہے توآئندہ کسی سیاستدان کوعدالت میں نہیں بلاناچاہئے،شرجیل میمن، جمہوری صدرعدالت پیش ہوگا،ڈکٹیٹرڈررہاہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

مشرف علاج معالجے کیلئے جنوری کے آخر تک پاکستان چھوڑ دیں گے‘ امریکی میڈیا کا دعویٰ،صہباء مشرف نے سابق صدر کو علاج معالجے کیلئے بیرون ملک لے جانے کی حکومت سے اجازت مانگ لی ہے‘ مشرف حکومت کیلئے سردرد بن چکے ہیں‘ ان کی بیرون ملک روانگی سے ہی سرد جنگ ختم ہوگی‘ بہتری اسی میں ہے کہ مشرف پاکستان سے چلے جائیں‘ لاس اینجلس ٹائمز‘ سی بی ایس نیوز کا دعویٰ

دو مواقع پرپاک، بھارت مسئلہ کشمیر کے حل پر پہنچ گئے تھے‘ برطانوی و بھارتی اخبار کا انکشاف ، مسئلے کے حل کے لئے طے پا نے والے فارمو لے میں چناب کو سرحد تسلیم ، سری نگر بھارت کا حصہ جبکہ چناب کا کچھ مغربی حصہ پاکستان کو ملتا،اسی طرح پاکستان کا کچھ حصہ بھارت کو دیا جاتا،مشرف واجپائی دور اور من موہن سنگھ حکومت میں کشمیر کے متعلق کسی معاہدے پر پہنچنے کے لئے وسیع خاکہ تیار کیا گیا جس کے چار وسیع پیرامیٹرز میں دونوں ممالک کی سرحدوں پر نرمی،علاقے کو فوج سے خالی رکھنا،تجارت اور سرحد پار لوگوں کے روابط کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اور اس میں دونوں اطراف سے کشمیریوں کی شمولیت تھا، سابق سیکریٹری خارجہ شہریار خان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔