بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

تازہ ترین خبریں

غداری کیس میں مجھ سمیت چوہدری پرویزالہٰی ،جنرل اشفاق کیانی اور افتخارچوہدری کا نام بھی شامل کیا جائے، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ غداری کیس میں وہ بطور ملزم اپنا نام پیش کرتے ہیں اب سابق آرمی چیف جنرل(ر) اشفاق پرویزکیانی اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اورچوہدری پرویزالہٰی کا نام بھی شامل کیا جائے۔سینیٹ میں اظہار خیال اور میڈیا سے بات چیت کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آج کل ملک میں ہر جگہ غداری کیس کا چرچا ہے، ان کا خیال ہے کہ آئین میں غداری کا لفظ استعمال نہیں ہونا چاہئے اور آئین میں درج لفظ ہائی ٹریژن کا اردو ترجمہ کسی بھی صورت غداری نہیں نکلتا، غداری کا مطلب کسی شخص کا اپنے فائدے کے لئے دشمن سے ساز باز کرنا ہوتا جو کہ کسی آرمی چیف کے لئے استعمال کرنا اچھا نہیں اس سے دنیا میں غلط پیغام جاتا ہے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ان سے آخری ملاقات کو بھی 5 سال ہوچکے ہیں، وہ صرف ناانصافی کی بات کررہے ہیں

آج کا اخبار

اگر پیپلزپارٹی والے سندھ بھر کے عوام کو ایک نگاہ سے نہیں دیکھ سکتے تو پھر بہتر یہ ہوگا کہ سندھ کو سندھ ہی رہنے دیں، الطاف حسین ،پیپلزپارٹی کے سندھی عوام کیلئے صوبہ سندھ ون اور جنہیں پیپلزپارٹی سندھی تسلیم نہیں کرتی انکے لئے صوبہ سندھ ٹو بنادیں،شہری سندھ کے عوام نمبر ٹو بننے کو تیارہیں ،سندھ ون اور سندھ ٹو، دونوں سندھ دھرتی کی خدمت کریں اور یہ فیصلہ دنیا پر چھوڑدیں ،میں نے یہ ہرگز نہیں کہا تھا کہ سندھ کو تقسیم کردیجئے ۔ سندھ میں دھرتی اور دھرتی ماں ہے اور کوئی ماں کی تقسیم گوارا نہیں کرتااور کسی کے دل میں سندھ کو توڑنے کی آرزو نہیں ،گلشن اقبال میں جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اگر پیپلزپارٹی والے سندھ بھر کے عوام کو ایک نگاہ سے نہیں دیکھ سکتے تو پھر بہتر یہ ہوگا کہ سندھ کو سندھ ہی رہنے دیں پیپلزپارٹی کے سندھی عوام کیلئے صوبہ سندھ ون اور جنہیں پیپلزپارٹی سندھی تسلیم نہیں کرتی انکے لئے صوبہ سندھ ٹو بنادیں۔شہری سندھ کے عوام نمبر ٹو بننے کو تیارہیں ،سندھ ون اور سندھ ٹو، دونوں سندھ دھرتی کی خدمت کریں اور یہ فیصلہ دنیا پر چھوڑدیں کہ اپنے عوام کی ترقی وخوشحالی میں صوبہ سندھ ون آگے ہے یا صوبہ سندھ ٹو بازی لے گی

پرویز مشرف کا راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں پانچواں دن،چہل قدمی کی،پرویز مشرف کے کولیسٹرول‘ بلڈ پریشر اور ای سی جی ٹیسٹوں کے نتائج کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دے دیا،پرویزمشرف پیر کو بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، احمد رضاقصوری

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات ، پولنگ افسر سمیت 20سے زائد افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی،200سے زائدپولنگ سٹیشن نذر آتش، 157 میں پولنگ معطل ، اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کی نظربندی کیخلاف احتجاج جاری،20 ا تحادی جماعتوں کاانتخابات کا بائیکاٹ ،امریکہ، یورپی یونین ، دولت مشترکہ کا مبصرین بھیجنے سے انکار ،کسی بھی عالمی طاقت کی تصدیق کے بغیر انتخابات بالکل قابل اعتبارنہیں‘بنگلہ دیشی حزب اختلاف

کراچی ، بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دوپولیس اہلکاروں، پیش امام، بلدیاتی امیدوار سمیت مزید10افرادجاں بحق ہوگئے، قانون نافذکرنیوالے ادارے متحرک ہوگئے ،پولیس نے ٹارگیٹڈآپریشن کے دوران متعددمشتبہ افرادکو حراست میں لے کراسلحہ برآمدکرلیا

الطاف حسین کی تقریر پر سیاسی رہنماؤں کا شدید رد عمل، ففٹی ففٹی ،نمبر ون اور نہ نمبر ٹو سندھ دھرتی ماں ہے‘ بلاول بھٹو زرداری، برطانیہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی آواز بند کرے، شیریں مزاری

2014ء تبدیلی کا سال ہوگا، اس میں پورے ملک کی تقدیر بدلے گی، عمران خان ، خیبر پختونخوا میں اختیارات اوپر کی سطح سے نچلی سطح تک عام لوگوں کو منتقل کئے جا رہے ہیں جو اس ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے، اعلیٰ سطح بریفنگ سے خطاب

عوام سے ہونے والے ظلم،مہنگائی،بیروزگاری اور لوٹ مار کی جڑیں اس ووٹنگ سسٹم میں ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری، موجودہ نظام انتخاب غریبوں،تاجروں،مزدوروں اور کسانوں کیلئے نہیں اشرافیہ کیلئے ہے،عوام اپنے آئینی ،قانونی وجمہوری حقوق کے حصول کیلئے پر امن احتجاج کیلئے باہر نکلیں،سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب

بلدیاتی انتخابات عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی علامت ہے ،شاہ محمود قریشی ،سندھ میں بلدیاتی نظام کی بار بار تبدیلی سے حکومت کی نیت مشکوک نظر آتی ہے ، عمران خان 6جنوری کو عمر کورٹ کی ریلی میں شریک ہونگے ، تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کارکنان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،میڈیا سے گفتگو

کیا پرویز مشرف واقعی حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں؟،مشرف کی فوجی ہسپتال میں منتقلی اور بدلتی صورتحال میں مبصرین سوال اٹھانے لگے،حکومت کے اہم عہدیداروں کی رائے میں اختلاف اور ایک ”خاموش اکثریت“ کاحکومت کو صبر کے مظاہرہ کا مشورہ اہمیت اختیار کر گیا،سعودی وزیر خارجہ کا (آج) سے شروع ہونے والا دورہ پاکستان اہم حیثیت اختیار کر گیا ،سعودی عرب سمیت کوئی بھی تیسری قوت یا خود فوج حکومت اور مشرف کے درمیان اس ٹکراؤ کی صورت حال میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،مبصرین

الطاف حسین نے طے شدہ پروگرام کے تحت لندن پولیس کی عمران فاروق قتل کیس میں فیصلہ کن کارروائی ،مشرف کی مبینہ بیرون ملک روانگی پر میڈیا کا رخ موڑنے کیلئے حیدر آباد کے جلسہ میں سندھ میں علیحدہ صوبے کا شوشہ چھوڑا ،الطاف حسین کے شوشہ سے چند گھنٹے میں میڈیا میں مشرف کا ایشو دب کر رہ گیا،لندن میں الطاف حسین کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت کی 24 گھنٹے نگرانی ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا خط برطانوی حکومت کے لئے دھمکی قرار دیاجارہاہے

مختلف مما لک میں پاکستانی سفارت خانے بند اور عملے کی واپسی کے احکامات کے بعد سفارت کار تشویش میں مبتلا ،دفتر خارجہ سے وطن واپسی کے لئے مزید وقت مانگ لیا

پی آئی اے ، سٹیل مل اور ریلویز میں روا ں سال مالیاتی مشیر مقرر کر دیئے جائیں گے،حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دھا نی

پاک ایران دو طرفہ سرحدی امور کا اجلاس، ایرا نی فورسز کی جا نب سے پا کستا نی علا قے پر فا ئرنگ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیا ل،پاکستان سے بہترین تعلقات ہیں شر پسند عناصر ہماری دوستی میں خلل ڈالنے کیلئے ایسی ذلیل حرکتیں کرتے ہیں، ایرا نی عہدیدار

سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قومی امن کنونشن کا پیٹریاٹ الائنس کے قیام کا اعلان ،حکومت محب وطن و غدار وطن میں فرق کرے، فیصلہ کرے وہ کس کے ساتھ ہے، طالبان سے مذاکرات کی بجائے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جائے، ملک بنایا تھا اسے بچائینگے ، دہشتگردوں سے پاک کرینگے، کراچی میں 12 جنوری کو بڑا جلسہ منعقد کرینگے، موجودہ وفاقی و پنجاب حکومت کیخلاف جلد اسلام آباد میں کفن پوش احتجاج کرینگے ،عید میلا د النبی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،علامہ راجا ناصر عباس،صاحبزادہ حامد رضا کا کنونشن سے خطاب ،پوری دنیا و دہشت گرد پاک فوج کے دشمن ہیں، مجھے ملک سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، ، سیاستدان صرف ووٹوں کی خاطر عوام کے پاس آتے ہیں، اقتدار میں آتے ہی قوم کو بھول جاتے ہیں، سینیٹر فیصل رضا عابدی

مشرف بزدل ہیں ، پہلے بھی عدالت سے بھاگے اب بھی بھاگے ہیں ،اعتزاز احسن

سینیٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم وقدرتی وسا ئل کا اجلاس آج،وزارت پٹرولیم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے بارے بریفنگ دیگی

پرویز مشرف نے لندن میں اپنا فلیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ،مکان پر برائے فروخت کا بورڈ لگا دیاگیا ہے،رپورٹ

گوگل کا پاکستان میں یو ٹیوب کا لوکل ورژن کھولنے پر اتفاق، آئندہ چند ماہ میں یو ٹیوب کھولنے کے امکانات روشن‘ حتمی فیصلہ بین الوزارتی کمیٹی کرے گی ‘ ذرائع

عمران خان نے نیٹو سپلائی موثر انداز میں روک کر مر کز ی حکو مت کو بے بس کر دیا، نواز شریف حکومت اور فوج چا ہتی ہے نیٹو سپلائی کا راستہ کھول دیا جائے لیکن عمران خان کی مہم کامیاب نظر آتی ہے، امریکہ اور اس کے اتحا دی بھی تحر یک انصا ف کو قا ئل کر نے میں نا کا م رہے ، خیبر پختو نخوا ہ کی حکو مت نے امریکیو ں کے ساتھ معا ملات کو معطل کرکے رکھ دیا ، واشنگٹن پوسٹ

امید ہے کہ بھارت میں نئی حکومت آنے پر مذاکراتی عمل بحال ہوجائیگا،ترجمان دفتر خارجہ،سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے افغانستان کی صورتحال سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت کریں گے،انٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، ہائیکورٹ‌کے مطابق پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے، آپ کے خیال ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پاکستان سے باہر جا سکیں گے؟ کیا غداری کیس کی سماعت کر رہی خصوصی عدالت انہیں علاج معالجے کیلئے باہر جانے کی اجازت دے دے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پرویز مشرف کی ناساز طبیعت کے باعث انہیں‌ بیرون ملک جانے کی اجازت مل جائے گی۔
خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت مکمل ہونے تک مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دےگی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔