نواز لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، سلمان تاثیر:
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2010ء)گورنر پنجاب سلمان تاثیرنے کہا ہے کہ مانسہرہ میں نواز لیگ کو عبرت ناک شکست ہوئی۔ جس کا بدلہ وہ پنڈی میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے لے رہی ہے ۔ سلمان تاثیر نے بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پھول چڑھانے کے بعد شیخ رشید احمد کی عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب دانستن سیکورٹی فراہم نہیں کررہی ہے۔اس بارے میں چیف سیکر ٹری سے جواب طلب کر لیا ہے۔گورنر نے کہا کہ مانسہرہ میں نواز لیگ کو عبرت ناک شکست ہوئی۔جس کا بدلہ وہ این اے پچپن میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے لے رہی ہے۔ تاہم عوام چوبیس فروری کو انھیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے۔اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے انھیں جان بوجھ کر سیکورٹی فراہم نہیں کی اور ان کی انتخابی مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ان کا تعاقب کرتی رہیں۔