لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی متعلق درخواست خارج کر دی:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2010ء)لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست خارج کردی ۔ کائٹ فلائنگ ایسو سی ایشن کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں پتنگ بازی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔حکومت پنجاب نے اپنا جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گذشتہ برس پتنگ بازی کی اجازت دینے سے اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے ۔جبکہ واپڈا کو ساڑھے پانچ ارب روپے کا نقصان ہو ا۔