کنٹرول لائن :بھارتی بر بریت، دو کشمیری شہید:
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2009ء)کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید ہوگئے۔ بھارتی پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے مقابلے میں اس سال سب سے کم تشدد کے واقعات ہوئے۔سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب مسلح افراد نے آزاد کشمیر سے مقبوضہ وادی کے علاقے پونچھ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔ ریجنل پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سات سو مجاہدین سرگرم ہیں۔ان میں بعض ایسے کشمیری نوجوان بھی شامل ہیں جو ایک مرتبہ سرینڈر کرچکے ہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ پاک بھارت مذاکرات کی وجہ سے اس سال کشمیر میں تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ۔