|
|
|||
مزید
اہم
خبریں
|
سوات مالاکنڈ مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی:
سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2009ء)سوات مالاکنڈ مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اتوار کی شب تقریباً 8 بجے سوات مالاکنڈ مینگورہ سمیت قریبی متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گھروں میں موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گھروں میں موجودہ لوگ باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور اونچی اونچی آواز میں اذانیں دینا شروع کر دیں۔ مارکیٹوں میں دکاندار اور گاہک باہر نکل کر کھلے میدانوں میں چلے گئے اور وہاں جا کر لیٹ گئے جبکہ کئی افراد ایک دوسرے سے فون پر خیریت دریافت کرتے رہے اور ایک دوسرے سے زلزلوں کے جھٹکے کی نوعیت اورنقصان بارے معلومات لیتے رہے۔ چیف میٹرولوجسٹ پشاور محمد ریاض کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مینگورہ میں زیر زمین 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق زلزلے شدید نوعیت کے نہیں تھے اور م زید جھٹکے محسوس نہیں ہوں گے۔ زلزلہ کے بعد ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 22/11/2009 22:36:17 : وقت اشاعت
|
||
|
|||