حامد کرزئی طالبان کے ساتھ مفاہمت کیلئے جنگجووٴں کو لویہ جرگہ میں شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں ترجمان افغان صدر:
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2009ء) افغان صدر حامد کرزئی ملک میں امن کے قیام اورطالبان کے ساتھ مفاہمت کے لیے جنگجووٴں کو لویہ جرگہ میں شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں ۔ صدر حامد کرزئی کے ترجمان حامد علمی کے مطابق یہ لویہ جرگہ آئینی نہیں بلکہ روایتی ہو گا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے ممتاز افراد شرکت کریں گے۔ جس کا مقصد اس بات پر غور کرنا ہے کہ کس طرح سے ملک میں امن کے قیام کیلئے طالبان اور اپوزیشن کو دعوت دی جاسکتی ہے۔