|
|
|||
مزید
اہم
خبریں
|
پاک بھارت وزرائے خارجہ دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے مذاکراتی عمل کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،دونوں ممالک کے مابین مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئے ایک اور موقع فراہم کیا جارہا ہے ضائع نہیں کرناچاہیے مبصرین:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2009ء)پاک بھارت وزرائے خارجہ27 سے 29نومبرتک پورٹ آف اسپین میں منعقدہونے والے دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے جس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین جامع مذاکراتی عمل کی بحالی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ 27سے29نومبر تک پورٹ آف اسپین میں منعقدہونے والے دولت مشترکہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے ۔ملاقات میں جامع مذاکراتی عمل کی بحالی کے سلسلے میں بات چیت کی جائے گی مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین تعطل کے شکار جامع مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئے ایک اور موقع فراہم کیا جارہا ہے لہذا دونوں ممالک کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ موقع ضائع نہیں کر نا چاہیے ۔ واضح رہے کہ پاکستان بار بار بھارت کو مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں کئی بار پیشکش کر چکا ہے ۔اس سے قبل افغان صدر حامد کرزئی کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر پاک وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات میں پاک بھارت بات چیت کی بحالی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ اس مختصر ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے ممبئی حملوں کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت ،پاک بھارت جامع مذاکرات اور افغانستان کے حوالے سے دونوں ممالک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 22/11/2009 22:36:17 : وقت اشاعت
|
||
|
|||