|
|
|||
مزید
اہم
خبریں
|
مسابقتی کمیشن نے 2008ء میں حج کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیا:
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2009ء) مسابقتی کمیشن نے حج کرایوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے پرجرمانہ عائد کردیاہے ، پی آئی اے نے 2008ء میں زائد حج کرائے وصول کئے ، نجی ٹی وی کے مطابق مسابقتی کمیشن نے حج کرائیوں پر جمعہ کو پی آئی اے کے خلاف فیصلہ جاری کردیا ، فیصلہ کے مطابق پی آئی اے کو وصول شدہ زائد کرائے عازمین حج کو واپس کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ کے طور پر ایک کروڑ روپے کا ٹوکن جرمانہ بھی لگا دیا ہے ، مسابقتی کمیشن کے مطابق پی آئی اے نے سال 2008ء میں زائد حج کرائے وصول کئے ، مسابقتی کمیشن کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سال 2008 میں عازمین حج سے وصول کی گئی زائد رقم واپس کرے ، مسابقتی کمیشن کے مطابق زائد کرائے وصول کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے کا ٹوکن جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے ، اعلامیئے کے مطابق پی آئی اے نے 2008ء میں عازمین حج کیلئے جنوبی روٹ پر کرایہ 38500 روپے سے بڑھا کر 70,000 روپے کر دیا تھا اور شمالی روٹ پر عازمین حج کیلئے کرایہ 46200 روپے سے بڑھا کر 85000 روپے کیا گیا ، مسابقتی کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے مقابلے میں دوسری ایئر لائنز کے مقابلے میں دوسری ایئر لائنز کا عازمین حج کیلئے کرایہ بہت کم تھا ، پی آئی اے نے اپنی بالادست حیثیت کا غلط استعمال کیا جو قانون مسابقت کی منافی ہے ۔ 20/11/2009 22:31:27 : وقت اشاعت
|
||
|
|||