|
|
|||
مزید
اہم
خبریں
|
وزارت داخلہ کا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کاروڈمیپ تیارکرنے کے لئے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ،وزارت خارجہ، وزارت داخلہ ،ریاستوں اور سرحدی امور کی وزارتوں کے ارکان کمیٹی کے رکن ہوں گے،پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے رحمان ملک:
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2009ء) وزارت داخلہ نے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کاروڈمیپ تیارکرنے کے لئے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی کیلئے روڈ میپ بنانے کیلئے ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جو اپنی سفارشات وزیر داخلہ اور وزیر برائے سرحدی امور پر مشتمل کمیٹی کو پیش کرے گی جسے باقاعدہ منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس میں ریاستی و سرحدی امور کے وفاقی وزیر نجم الدین خان، وزارت داخلہ، خارجہ،ریاستی و سرحدی امور، یو این ایچ سی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق رحمان ملک کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے تشکیل دی جانے والی سب کمیٹی کی سربراہی پاکستان اور افغان جرگہ کمیشن کے کنسلٹنٹ رستم شاہ مہمند کریں گے۔وزارت خارجہ، وزارت داخلہ ،ریاستوں اور سرحدی امور کی وزارتوں کے ارکان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔کمیٹی اپنی سفارشات وزیر داخلہ اور وزیر برائے سرحدی امورکوبھجوائے گی جنہیں بعدمیں کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔ وزیر داخلہ کاکہناہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی اپنے وطن میں باعزت واپسی اورافغانستان میں امن چاہتاہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی گئی جس میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے رائج طریقہ کار کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پرغورشامل ہے۔ 20/11/2009 22:31:27 : وقت اشاعت
|
||
|
|||