آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری،امیدواروں کے حامیوں میں کشیدگی،تصادم میں10افراد زخمی

اتوار 26 جون 2011 13:18

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے ۔ اڑتیس حلقوں میں پونے چار سو امیدوار مد مقابل ہیں۔ بعض مقامات پر امیدواروں کے حامیوں میں کشیدگی ہے ۔ تصادم میں دس افراد زخمی ہوئے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر بقیہ تین حلقوں میں بھی انتخابات کرادیئے جائیں گے ۔ پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا۔ ابتدا میں پولنگ کی رفتار سست رہی تاہم سورج چڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹرن آوٴٹ میں بہتری شروع ہوگئی اور بعض پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان کی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ میں خواتین اور مردوں کے دو مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنانے پر لوگوں نے احتجاج کیا، عوام کے احتجاج کے باعث دو پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔ راولاکوٹ کے پولنگ سٹیشن نمبر چھیاسی پر دو پارٹیوں میں تصادم کے بعد پولنگ روکی گئی۔ میرپور کے حلقہ چار کھڑی شریف میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور آزاد امیدوار عوینہ رخسار کے حامیوں میں تصادم میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ چار پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی جب کہ میرپور میں آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ چھ سماہنی کے کھمبالا اور پھیملا پولنگ اسٹیشنز پر تصادم میں چار کارکن زخمی ہوئے

متعلقہ عنوان :