مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف دبئی پہنچ گئے۔ اپ ڈیٹ

اتوار 12 اپریل 2009 14:45

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل ۔2009ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نوازشریف دبئی پہنچ گئے ہیں۔ بظاہر یہ ان کا نجی دورہ ہے تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کی دبئی میں ہی موجودگی اور ایسے موقع پر ہی مسلم لیگی قائد کی دبئی آمد بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کسی قسم کی سیاسی مصروفیات سے انکار کیا تاہم وہ کل میڈیا سے بات کریںگے۔