پرویز مشرف کے سامنے جھکے تھے نہ چوہدری نثار کے سامنے جھکیں گے، پولیس نے گزشتہ شب بغیر وارنٹ گرفتار کرنے کی کوشش کی جو ہم نے ناکام بنا دی ، عدالت سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرائے ہم ہیش ہونے کے لئے تیار ہیں ،لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی جامعہ حفصہ میں ام حسان کے ہمراہ پریس کانفرنس

بدھ 14 اگست 2013 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اگست۔2013ء) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے سامنے جھکے تھے نہ چوہدری نثار کے سامنے جھکیں گے، پولیس نے گزشتہ شب بغیر وارنٹ گرفتار کرنے کی کوشش کی جو ہم نے ناکام بنا دی ، عدالت سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرائے ہم ہیش ہونے کے لئے تیار ہیں ،بدھ کو یہاں جامعہ حفصہ میں ام حسان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت شمالی وزیر ستان میں آپریشن کرنا چاہتی ہے اور اس سے قبل دینی مدارس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ اس آپریشن کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھا سکے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے وہاں اپنا دفاع کریں اور اس کا جواب دینگے، پولیس نے میری گرفتاری کے لئے جو کوشش کی اسے ناکام بنا دیا ہے ، کسی صورت گرفتاری نہیں دینگے ، اگر حکومت نے پرویز مشرف کا طریقہ کار اختیار کیا تو پھر اسلام آباد میں امن قائم کر کے دکھائے ، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی سابق صدر کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو دینی مدارس اور علماء کے خلاف کاررائی سے گریز کرنا چاہیے۔