رمضان المبارک کا چاند دس جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 29 جون 2013 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2013ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نو جولائی کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے،دس جولائی کو چاند نظر آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند آٹھ جولائی کو دن بارہ بجکر چودہ منٹ پر پیدا ہو گا،اس لیے نو جولائی کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، نئے چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر اکتیس گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہئے، محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ کم از کم اکتالیس منٹ ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :