Live Updates

نگراں وزیر اعظم کے نام پر مشاورت نہیں کی گئی،عمران خان

اتوار 6 جنوری 2013 22:18

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔6جنوری۔ 2013ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں جبکہ نگراں حکومت کو مکمل طور پر غیر جانبدار ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی تو خود لانگ مارچ کرینگے،نگراں سیٹ اپ پر صرف دو جماعتوں کو فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں،تحریک انصاف الیکشن میں کامیابی کیلئے ہیوی ویٹس پر بھروسا نہیں کررہی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات