پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کابھارت کی طرف سے ڈیمز بنا کر پاکستان کا پانی روکنے کے عمل پر تشویش کا اظہار ،بھارت سے ہونیوالے مذاکرات میں اس اہم مسئلے کو نظر انداز نہ کیا جائے ، بھارت سے ہونیوالے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تاہم مذاکرات اور اسکے نتیجے میں ہونیوالی پیشرفت سے کشمیریوں اور انکی قیادت کو آگاہ اور اعتماد میں لیا جائے ، پاکستان کی داخلی بد امنی اور اقتصادی کمزوری مسئلہ کشمیر کی کمزوری اور مایوسی کا سبب بن سکتی ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کا نوٹس لے اوروہاں نافذ کالے قوانین منسوخ کر کے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے ،چیئرمین مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس ، شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دی

منگل 17 اپریل 2012 22:18