وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت قومی و عسکری قیادت کا اجلاس،امریکا، نیٹو اور افغانستان میں موجود اتحادی افواج سے ازسرنو تعلقات پر تبادلہ خیال، امریکا سے تعلقات، سیاسی قیادت مستقبل کا لائحہ عمل طے کریگی، وزیراعظم

جمعرات 29 مارچ 2012 23:36

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے ، سیاسی قیادت کی سوچ ہمارے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، امریکا کے ساتھ تعلقات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے کیلئے قومی رہنماوٴں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، سیاسی قیادت کی سوچ ہمارے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، آئی ایس آئی کے سربراہ ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار،مولانا فضل الرحمان کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنمابھی شریک ہوئے