جنرل جیمز میٹس اورجنرل جان ایلن آج جنرل کیانی سے ملاقات کرینگے ، سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کی تحقیقات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا

بدھ 28 مارچ 2012 13:38

امریکی سینٹ کام کے چیف جنرل جیمز میٹس اور افغانستان میں ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیا نی سے ملاقات کریں گے ،آئی ایس پی آر کی جانب سے جا ری کئے جانے والے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد امریکی اور پاکستانی فوجی قیادت کے مابین یہ ملاقات پہلی ملاقات ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سلالہ چیک پوسٹ حملہ کے واقعہ کی تحقیقات کے بارے میں پیش رفت اور بارڈر کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات سیول میں امریکی صدراور وزیراعظم گیلانی کی ملاقات کے بعد ہورہی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بارڈر کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کیلئے بات چیت کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :