طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ معاشی و اقتصادی
بدھ 4 اگست 2010 15:12
(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے وزارت ماحولیات کے زیر اہتمام اور اقوام متحدہ کا پروگرام برائے ماحولیات اور پشاور یونیورسٹی کے اشتراک سے پاکستان میں ماحول اور موسمی تبدیلیوں کے بارے میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ورکشاپ میں وفاقی سیکریٹری ماحولیات محمد جاوید ملک، وائیس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عظمت حیات خان، یو این ڈی پی کی بنکاک میں نمائندہ مس ٹونی ، یونیپ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر شفقت کاکاخیل ، ڈی جی ماحولیات جاوید علی خان کے علاوہ دیگر اداروں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی ۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہاکہ گلوبل وارمنگ کے لئے پاکستان کا کردارانتہائی محدود ہے ، مجموعی طور پر کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج کے مقابلے میں پاکستان سے صرف 0.8 فیصد کاربن ڈائی اکسائیڈ کا اخراج ہو رہا ہے اوراس اعتبار سے پاکستان کاربن ڈائی اکسائیڈ کے اخراج میں عالمی رینکنگ میں 135 ویں نمبر پر ہے لیکن اسکے باوجود پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلیوں سے دنیا کو اس وقت غذائی قلت ، پانی کی کمیابی،توانائی کے بحران اور معاشی مسائل درپیش ہیں، گلیشیئرپگل رہے ہیں اور آب و ہوا کی تبدیلی سے ایک تجزیے کے مطابق 2080 ء میں گندم کی پیداوار میں 5 سے 6 فیصد تک کمی واقع ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر ماحولیات نے کہاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات سے بچنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ماحول سے متعلق امور پر پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اورمسائل سے نمٹنے ، لوگوں میں شعوری بیداری اور موسمی تبدیلیوں کے بارے میں تحقیق کے علاوہ تعلیمی اداروں کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں ماحول اور موسمی تبدیلیوں کے بارے میں ”آوٹ لک“ رپورٹ انتہائی معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے یو این ای پی کا شکریہ ادا کیا جن کے فنی تعاون سے پشاور یونیورسٹی میں ماحولیاتی تحقیق کا منصوبہ زیر عمل ہے انہوں نے کہا ماحولیاتی بہتری کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کو شریک کیا جا رہا ہے تاکہ تحقیقی کاوشوں اور عوامی شرکت سے ماحول کو بہتر اور ساز گار بنانے کے منصوبوں کو کامیاب کیا جا سکے۔ وفاقی سیکریٹری ماحولیات محمد جاوید ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم من حیث القوم پاکستان کو گلوبل وارمنگ کے خطرات سے محفوظ کرنے کے لئے عوامی سطح پر فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ وزارت ماحولیات محدود وسائل کے باوجود مختلف عالمی اور قومی اداروں کے تعاون سے ماحولیاتی تنزلی کے مسائل سے بطریق احسن نمٹنے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور ان کے حوصلہ افزاء نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں تاہم یہ امر ناگزیر ہے کہ اس تحریک میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد قومی جذبے کے ساتھ شریک ہو کر اپنے ماحول کو آلودگی سے بچائیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.