ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی کمی

منگل 23 فروری 2010 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔23 فروری۔ 2010ء) ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی کمی واقع ہوئی ہے اور پانی کی آمد مجموعی طور پر چالیس ہزار چھ سو نواسی کیوسک رہ گئی ہے جبکہ اخراج اکیانوے ہزار ایک سو اناسی کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ارسا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد چودہ ہزار آٹھ سو اور اخراج چالیس ہزار جبکہ منگلا میں پانی کی آمد چار ہزار سات سو دس اور اخراج تیس ہزار کیوسک ہے ۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد پینتالیس ہزار پانچ سو ترانوے اور اخراج بیالیس ہزار کیوسک ہے جب کہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد سات ہزار پانچ سو اناسی کیوسک ہے۔

متعلقہ عنوان :